اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں ذرائع ابلاغ کے طلبا کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغازہوگیا ہے.

 

تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں ذرائع ابلاغ کے طلبا کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جائیں گے۔

ورکشاپ کے مہمان خصوصی چیئرمین ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹراوج کمال تھے ،ورکشاپ کولیکچرارذرین اختر نے آرگنائزکیا جبکہ میزبانی کے فرائض لیکچرارثمرین نے سرانجام دیئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام نئے سائبر حملے کیلئے تیار ہوجائیں، سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون، گھڑیاں، ٹی وی اور فٹنس ٹریکرز کے ذریعے لوگوں کی ذاتی معلومات چوری کر کے ان سے تاوان لینے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر، ای میلز اورصحت سے متعلق معلومات کی حامل ڈیوائسز حملوں کا نشانہ بن سکتی ہیں۔
photo sophisticated cyber attacks succeed disproportionately in mid market 
نیشنل کرائم ایجنسی اور سائبر سیکیورٹی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جتنی زیادہ ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا اس سے جرائم کے مواقع اتنے ہی زیادہ بڑھیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جرم کا ارتکاب کرنے والے گینگز ویسی ہی اعلیٰ ٹیکنالوجی آلات استعمال کرتے ہیں جو ریاست اپنے اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
 
fitness trackers 3196 5023 2 680x476 
اس وقت دنیا بھر میں اکیس لاکھ ڈیوائسز استعمال ہورہی ہیں جو دوہزار بیس تک انٹرنیٹ سے منسلک ہوجائیں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ این ای ڈی انجیئنرنگ اینڈٹیکنالوجی کا 25 واں جلسہ تقسیم اسناد منگل کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا۔ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافضل الحق نے کی جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جلسہ تقسیم اسناد میں مجموعی طور پر 2352طلباء طالبات کو بیچلراورماسٹرز کی اسناد تفویض کی گئیں۔ جلسے میں 21 شعبوں میں 1638 طلبہ کو بی ای، 23شعبوں میں 712کوماسٹرز آف انجیئنرنگ ، ایم سی آئی ٹی، ایم یو آر پی کی اسناد دی گئیں جبکہ دو اسکالرز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرراحیلہ آصف کو (سی ایس ای) اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد کو ریاضی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی اسناد دی گئیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافضل الحق کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج جلسہ تقسیم اسناد میں این ای ڈی کالج کے ایک سابق طالب علم پرنسپل الہٰی بخش سومرو بھی موجود ہیں جو ملک میں اعلیٰ عہدوں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جیسے عہدوں پر فائز رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل نے 2016 کی ایچ ای سی کی رینکنگ میں 90.6 فیصد اسکور حاصل کیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ ملک کے انجیئنرنگ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہتر مقام بنانے کے لیے کوشاں ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بھر میں 19سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے جو 25مئی تک مکمل ہو گا۔مختلف شہروں میں شمار کنندگان کو متعلقہ سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ صبح 8بجے ملک بھر کے منتخب اضلاع میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران ایک لاکھ 18ہزار سے زیادہ شمارکنندگان پہلے 3روز تمام عمارتوں کی گنتی کریں گے اور پھر 18مارچ سے افراد کی گنتی شروع ہو گی، فوج کے 2لاکھ جوان سیکیورٹی کے لئے بھی موجود ہوں گے۔
14 اپریل تک جاری رہنے والے مردم شماری کے پہلے مرحلے میں خصوصی فارم اور جدید ترین مشینری استعمال ہوگی تاکہ کوئی بھی مردم شماری کے نتائج پر اعتراض نہ کر سکے۔پہلے مرحلے میں پنجاب سے جو اضلاع شامل ہیں ان میں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے نام اہم ہیں جب کہ سندھ میں کراچی کے 6اضلاع کے علاوہ حیدرآباد اور گھوٹکی میں بھی مردم شماری ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور فاٹا میں اورکزئی ایجنسی جیسے اضلاع میں لوگوں کی گنتی ہوگی۔ بلوچستان سے کوئٹہ، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے اضلاع مردم شماری کے پہلے مرحلے کا حصہ ہیں۔ اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 5، 5اضلاع میں مردم شماری پہلے مرحلے میں ہی ہوگی۔مردم شماری کے لیے کراچی کو 14ہزار 552بلاکس میں تقسیم کر کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، فوج اور رینجرز کے علاوہ 16ہزار پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ شہرقائد کو اس مقصد کے لیے 365چارجز، 2 ہزار 412سرکلز اور 14ہزار552بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک شمار کنندہ 2بلاکس کا ذمہ دار ہوگا، ایک بلاک کی خانہ شماری 15سے17مارچ تک جاری رہے گی اور پھر 18سے27مارچ تک اسی بلاک کی مردم شماری ہوگی جب کہ 28مارچ کا دن بے گھر افراد کی شماری کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
خانہ اورمردم شماری کے لیے 16ہزار افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے جن میں سے 10ہزار500اہلکار کراچی جبکہ ساڑھے 5ہزار اہلکار اندرون سندھ سے بلائے گئے ہیں۔آصف باجوہ کے مطابق شمار کنندہ عملے میں مختلف محکموں کے 1لاکھ 18ہزار افراد شامل ہیں جن میں پاکستان شماریات بیورو سے تعلق رکھنے والا عملہ بھی شریک ہے، جبکہ ان تمام افراد کو مردم شماری کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع میں 1لاکھ 75ہزار فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جو شمار کرنے کے ساتھ ساتھ سروے کرنے والے عملے کو سیکیورٹی بھی فراہم کریں گے۔
خیال رہے کے مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15اپریل تک مکمل ہوجائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25اپریل سے ہوگا جو 25مئی تک جاری رہے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ لازمی نہیں، پرانے شناختی کارڈ، ب فارم، پاسپورٹ یا شناخت کی کوئی اور دستاویز بھی کافی ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہیں وہ بھی مردم شماری میں شامل ہو سکتے ہیں، اگر کسی خاندان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو وہ کوئی اور شناخت بھی ظاہر کر سکتا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مردم شماری میں پاک فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں اور پاک فوج کی شمولیت سے مردم شماری میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری سو فی صد شفاف بنائی جائے گی۔انہوں نے مردم شماری کے لئے وزیر اعلی سندھ کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے مردم شماری کے لئے بھرپور معاونت کی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی تجویز سے پہلے ہی خصوصی شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین شیونرائن چندر پال اور ان کے بیٹے ٹیگ نرائن نے گذشتہ دنوں ایک ہی فرسٹ کلاس میچ میں ففٹی جڑنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا جس کے اب تک چرچے ہیں۔
شیونرائن چندر پال نے اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران کئی اعزاز پائے، اب وہ اپنے بیٹے ٹیک نرائن کے ساتھ گیانا کی جانب سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چندرپال نے جمیکا کیخلاف اپنی 136 ویں فرسٹ کلاس نصف سنچری بنائی، 2 روز بعد اسی مقابلے میں ان کے بیٹے ٹیگ نرائن بھی 50 رنز تک پہنچے۔
1931 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی باپ بیٹے نے ایک ہی میچ میں ففٹی پلس اسکور بنایا ہو، آخری مرتبہ جارج گن اور بیٹے جارج ورنن نے ناٹنگھم شائر کے لیے ایک ہی مقابلے میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) اگر آپ کسی ٹریفک سے بھرے شہر میں رہتے ہیں تو وٹامن بی کی اضافی گولیاں اپنے پاس رکھئے کیونکہ وٹامن بی فضائی آلودگی سے جسم پر ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرسکتا ہے۔
 

سائنسدانوں کےمطابق وٹامن بی کی تھوڑی مقدار کا باقاعدہ استعمال فضائی آلودگی سے ہونے والے جسمانی اثرات کو زائل کرسکتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے اکثر شہروں کی فضا آلودگی سے بوجھل ہوچکی ہے اور دنیا کے 92 فیصد شہروں کی ہوا میں آلودگی مقرر کردہ عالمی معیارات سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان آلودگیوں میں سلفیٹ اور سیاہ کاربن سب سے زیادہ خطرناک تصور کئے جاتے ہیں جو پھیپھڑوں سے لے کر دل کی بیماریوں تک کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اس کےعلاوہ فضا میں شامل زہریلے مرکبات زندگی کو بھی کم کرتے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق فضا میں موجود آلودگی کے وہ باریک ذرات جو 2.5 مائیکرومیٹر سے چھوٹے ہوتے ہیں وہ انسانوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں جنہیں ’پی ایم 2.5‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ گاڑیوں کا ایندھن اور لکڑی جلنے سے پیدا ہوتے ہیں اور اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پھیپھڑے کی گہرائی تک اتر کر اعضا کو متاثر کرتے ہیں۔ خوفناک بات یہ ہے کہ یہ ذرات انسانی جین اور ڈی این اے تک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 

کولمبیا اور ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے 18 سے 60 برس کے صحتمند رضاکاروں کو ایک جائزے کے لیے بھرتی کیا اور ان میں سے ایک گروپ کو روزانہ 50 ملی گرام وٹامن بی 6 اور ایک ملی گرام وٹامن بی 12 دیا جبکہ دوسرےگروپ کوئی فرضی دوا یا ڈھائی ملی گرام فولک ایسڈ کی گولیاں دی گئیں۔ 

پھر انہیں ٹورانٹو کی آلودہ سڑکوں پر ماسک پہنا کر کھڑا کیا گیا اور وقفے وقفے سے خون کے نمونے لیے گئے۔ 

جن رضاکاروں کو چار ہفتے تک وٹامن بی کھلائے گئے ان کے جین کے دس مقامات پر ہونے والے نقصان میں 28 سے 76 فیصد تک کمی دیکھی گئی جبکہ وٹامن بی نہ کھانے والوں میں یہ رحجان نہیں دیکھا گیا۔ تاہم سائنسدانوں نے مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا اور اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے بلائی گئی 2 روزہ میٹنگ میں شرکت ہی نہیں کی۔بی سی سی آئی آفیشل کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ افغانستان وآئرلینڈ کوٹیسٹ اسٹیٹس دیے بغیر حصہ کیسے بنا لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں دعوی کیا گیاکہ بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کی حال ہی میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پر بلائی گئی 2 روزہ میٹنگ کو مسترد کردیا گیا جس میں تجویز پر مزید بات چیت ہونا تھی۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اس اقدام کا ایک مقصد آئی سی سی کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے میں اختیار کی جانے والی سست روی بھی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کس طرح 9اور3ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ چیمپئن شپ کا منصوبہ بنالیا،ابھی تک آئی سی سی بورڈ نے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کی توثیق ہی نہیں کی۔
بات صرف اتنی سی ہے کہ بورڈ کے کچھ ممبرز دیگرکے موڈ کا اندازہ لگانا چاہ رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ایک کمزور بھارتی بورڈ ان کے راستے میں حائل نہیں ہوسکے گا۔یاد رہے کہ جب سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا منصوبہ سامنے آیا بھارت کسی نہ کسی بہانے اس کے آڑے آرہا ہے، پہلے یہ پلان 2013میں بھی سامنے آیا جسے رد کردیا گیا تھا، پھر اکتوبر 2016میں ٹیسٹ ٹیموں کو 2حصوں میں تقسیم کرکے ترقی اور تنزلی کی بنیاد پر 2ڈویژن میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا منصوبہ پیش کیا گیا، اس بار بھی بی سی سی آئی نے چھوٹے بورڈز کے ساتھ مل کر کوشش ناکام بنائی۔ رواں برس کے آغاز میں نئی تجویز پیش کی گئی جس میں ٹاپ 9ٹیسٹ ٹیموں اور زمبابوے کے ساتھ افغانستان اور آئرلینڈ کی شمولیت سے تین ٹیموں میں مقابلے ہونا ہیں، اسے بھارت کی مخالفت کے باوجود منظور تو کرلیا گیا مگر بی سی سی آئی اب اس کو بھی ناکام بنانے پر تلا ہوا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس سجاد علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی اور تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ،اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاءنے شرکت کی۔یاد رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات رہے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن ساڑھے 4 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد (آج)بدھ کو دوبارہ پیش ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ساڑھے4 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا۔ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین کرکٹر (آج) بدھ کودوبارہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا نامکمل بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ شاہ زیب حسن پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ دوسرے پلیئرز کو اکسانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عرفان اور شاہ زیب کے خلاف ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میرے آرٹیکل کو غلط انداز میں لیا گیا، میں نے یہ نہیں کہاکہ اسامہ بن لادن کو ہم نے پکڑوایا ، امریکی اہلکاروں کو حکومت کی اجازت سے ویزے جاری کیئے گئے۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاکستانی فوج اور حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ تھا ، اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہ ہونا ہماری ناکامی تھی۔ امریکی ویزوں کے معاملے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکی اہلکاروں کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیئے جاتے تھے ، اور یہ تمام ویزے حکومت کی اجازت سے جاری ہوتے تھے ، میرے پاس ریکارڈ ہے کہ کتنے امریکیوں کو ویزے جاری کیئے گئے ۔
سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر کروائے ، پاکستان کی فوج اور حکومت آج بھی امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان موجودگی میں پاک فوج یاخفیہ ایجنسی کاکردار بظاہر نظرنہیں آتا۔