ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہالی ووڈ کی سائنس فکشن اور ایکشن تھرل پر مبنی بلاک بسٹر فلم سیریز’ ایلیئن‘ کی چھٹی فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔

خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن؛کوونینٹ‘رواں برس 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم سیریز’ایلیئن‘کی نئی فلم کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھومتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( گلگت بلتستان) صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور اعلان کردہ ہیلتھ پیکج پر عملدرآمد نہ ہونے سے علاقے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز گلگت بلتستان کو چھوڑ کر دیگر صوبوں میں جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہیلتھ پیکج دینے کے حوالے سے اعلانات پرتاحال عملد درآمد نہیں ہو سکا۔ جس وجہ سے گلگت بلتستان میں کام کرنے والے ڈاکٹرز علاقے کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کےاعلان پرایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس پر کوئی عملددرآمد نہ ہو سکاجس سےعلاقے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں میں سخت مایوسی پھیل رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں ڈاکٹروں کے لئے ہیلتھ پیکج کا اعلان کرنے کے بعد گلگت بلتستان میں کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے گلگت بلتستان کو خیر باد کہہ کر پنجاب کا رخ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں پہلے ہی ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے، ایسے میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ پیکج کا اعلان کرنے کے بعد ڈاکٹروں کی توجہ پنجاب کی طرف ہو گیا ہے۔ گلگت بلتستان کی نسبت پہلے صوبہ خیبر پختون خواہ میں ڈاکٹروں کے لئے بہترین پیکج دیا گیا تھا جس وجہ سے پہلے ہی گلگت بلتستان میں نئے آنے والے ڈاکٹرز علاقے کو چھوڑ کر وہاں جانے لگے تھے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہر سال میڈیکل کالجز سے فارغ ہونے والے ڈاکٹروں میں سے پانچ فیصد ڈاکٹرز علاقے میں خدمات سرانجام دینے کی نیت سے آتے ہیں مگر صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی سے ڈاکٹروں کے لئے کوئی خاص پیکج نہ ہونے پر مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی حکومت کے علاقے میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے اعلان صرف سیاسی اعلان تک رہ گیا جس کا براہ راست نقصان عوام کو ہو رہا ہے۔
صوبائی حکومت کا یہ رویہ رہا تو آئندہ سالوں سے گلگت بلتستان میں کام کرنے کے لئے کوئی آنے کو تیار نہیں ہو گا۔ گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی پورا کرنے کے لئے صوبائی حکومت کو دعوے کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے حکومت کی خیبر پختون خواہ اور پنچاب سے بہتر پیکج متعارف کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار کرن جوہر نے اداکار ورن دھون اور عالیہ بھٹ کو فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' کے ساتھ انڈسٹری میں لانچ کیا تھا، تاہم ورن دھون کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ کرن جوہر کی ہر فلم کو سائن کریں۔ ورن دھون اور عالیہ بھٹ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

ورن دھون کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کو مکمل ہونے میں تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب کچھ دیکھ کر ہی فلم میں کام کرتے ہیں۔ ورن دھون نے مزید کہا ’میں اور عالیہ بھٹ اس وقت اپنے کیریئر میں بہت مضبوط مقام پر ہیں، ہم کوئی بھی فلم یوں ہی نہیں کریں گے، چاہے اسے کوئی بھی بنا رہا ہو‘۔

کرن جوہر کے حوالے سے انھوں نے کہا، ’ہمارا کرن جوہر کے ساتھ رشتہ بہت اچھا ہے، اگر ہمیں کچھ اچھا نہیں لگتا تو ہم اس سے انکار کردیتے ہیں، کرن نے ہمیشہ ہمیں یہ آپشن دیا ہے، لیکن کرن جوہر ہمیں کبھی ایسا کچھ آفر نہیں کریں گے جو ہمارے لیے اچھا نہ ہو‘۔ 29 سالہ ورن دھون نے عالیہ بھٹ کے بہترین انداز میں آگے بڑھتے ہوئے کیریئر کے حوالے سے کہا ’عالیہ کو ہر چیز پرفیکٹ چاہیے، نہ صرف اپنے لیے بلکہ فلم کی مکمل کاسٹ کے لیے بھی، وہ بہترین اداکاری کرتی ہیں‘۔

 

خیال رہے کہ ششانک کھیتن کی ہدایات میں بننے والی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ 2014 کی کامیاب فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ کا سیکوئل ہے۔فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ رواں سال 10 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) ) جی سی یونیورسٹی کے شعبہ ذوآلوجی کے زیر اہتمام نیوکیمپس میں نئے تعمیر شدہ آڈیٹوریم میں سینتیسویں پاکستان کانگریس آف ذوآلوجی (انٹرنیشنل) کا نفرنس منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اس کانفرنس میں شرکت اعزاز ہے۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں کانفرنس کا انعقاد مشکل تھا مگر ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے اور اپنی امیدوں کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہئے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ سب کچھ ہوسکتا ہے مگر آپ میں کچھ کرنے کی جستجو اور ہمت ہونی چاہئے ۔ پروفیسرڈاکٹر اے آر شکوری نے بھی خطاب کیا ۔

دریں اثناءچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے جی سی یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سنٹر، اورک آفس اور کیریئر کونسلنگ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے اور طلبہ کو نوکریوں کےبجائے انٹرپینورشپ اور کاروبار کرنے کے مواقعوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز بدھ یکم مارچ کو دوپہر دو بجے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اگر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ہیں تو کنگنا رناوت کو بی ٹاؤن کی کوئن کہا جاتا ہےلیکن اسے اتفاق کہیں یا پھر کچھ اور کہ بادشاہ اور ملکہ نے کبھی بھی ایک ساتھ بڑے پردے پراپنا رنگ نہیں جمایا اسی تناظرمیں یہ کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان نے ایک فلم میں کنگنا کے ساتھ کام کی پیشکش ٹھکرا دی ہے تاہم کنگ خان اس کی تردید کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں یہ خبریں گرم تھیں کہ شاہ رخ خان نے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بنھسالی کی ایک فلم میں کام کرنے سے اس لیے انکار کردیا کیونکہ اس میں ان کے مدمقابل کنگنا رناوت اہم کردار ادا کررہی تھیں تاہم اب کنگ خان نے اس کی تردید کردی ہے۔

ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جب شاہ رخ خان سے اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کسی خبر میں کوئی سچائی نہیں اور وہ اس کی تردید کرتے ہیں، ان کے مداح بھی اس قسم کی کسی بات پر بالکل بھروسہ نہیں کریں۔ شاہ رخ خان کا پروڈکشن ہاؤس معروف ہدایت کار و فلسماز یش چوپڑا کی 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اتفاق ‘‘ کا ری میک بنارہا ہے۔

اس حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ فلم میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، وہ بھی اس فلم کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن مصروفیت کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور ) شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس میں کتب میلہ لگایا گیا۔ جس کا اہتمام کیمپس کے پرووائیس چانسلر انجنیئر غلام سرور کندھر نے کیا کتب میلے کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا ۔

کتب میلے میں سول انجنیئر نگ ٹیکنالاجی ، سافٹ و یئر ،مکینیکل اور دیگر ٹیکنالاجیز کی کتابوں کے علاوہ سائنس ادب اور عام معلومات کی کتابیں رکھی گئی تھیں ۔

سید قائم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کتاب انسان کے بہترین دوست ہیں کتابوں کے ذریعے نوجوان سائنسی وفنی تعلیم حاصل کرتے ہیں اس کے علاوہ کتابوں کے ذریعے دینی ،تاریخی وجغرفیائی ،ادب وثقافت اورعام معلومات کی آگہی ملتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی و ی (مظفر آباد)آزاد کشمیر میں تمام سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا گیا۔
محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری سر کلر کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کی اسناد ڈگر یوں کی تصدیق کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنے تمام افسروں ، اہلکاروں کی اسناد اور ڈگریوں کی تصدیق کراتے ہوئے رپورٹ محکمہ سروسز کو ارسال کر دی ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( آزاد کشمیر)وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارا منشور بلا تخصیص عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا

 

قانون ساز اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لئے رقم رکھی گئی ہے اس پروگرام سے ہر شہری مستفید ہو گا

قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق محکمہ تعلیم میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

 

ایک صدر معلم اور دومدرسین پر ہائی سکول چلانا ممکن نہیں۔آزاد کشمیر کے عبوری آئینی ایکٹ 1974میں ترامیم کے لئے تجاویز مرتب کی جارہی ہیں۔ ہم ادارے بنانا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ مخالفت کررہے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پونے ٹیسٹ بھارت کیلئے مزید رسوائی کا سبب بن گیا۔ تین دن میں ختم ہونے والے میچ کی وکٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خراب قرار دیتے ہوئے میزبان کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پونے ٹیسٹ کے میچ ریفری کرس براڈ نے مہاراشٹرا کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو خراب قرار دیا ہے اور بھارت سے اس ضمن میں 14روز کے اندر جواب طلب کیا ہے۔کرس براڈ نے آئی سی سی کے آئین کی شق 2 کے تحت اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں پچ کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی گراﺅنڈ کی پہلی بار خراب پچ کی رپورٹ ہونے پر متعلقہ بورڈ کو وارننگ یا پھر زیادہ سے زیادہ 15ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔