ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 کے مرکزی کردار مظہر مجید باکسر ڈیوڈ ہے کے مشیر بن گئے، وہ ٹونی بیلو کیخلاف فائٹ سے قبل بدنام زمانہ بکی بزنس منیجر کا کردار ادا کررہے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ 2010میں بکی مظہر مجید کے ایما پر ہی پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف نے دانستہ نوبال کئے تھے، اسٹنگ آپریشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سب کو جیل کی ہوا کھانا پڑی، تینوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی جانب سے پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ مظہر مجید کو 32ماہ قید کی سزا ہوئی تھی لیکن اب معروف باکسر ڈیوڈ ہے نے انہیں اپنے مشیر کے طور پر کام کرنے کا موقع دیدیا ہے، وہ آئندہ ہفتے ٹونی بیلو کے ساتھ فائٹ سے قبل بزنس منیجر کے طور سرگرم ہیں تاہم اس فیصلے پر باکسنگ کی دنیا میں انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے یقینی طور پر ڈیوڈ ہے کے امریکی پروموٹر رچرڈ شیفر کیلیے بھی مسائل پیدا کردیے ہوں گے جوکہ اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے بارے میں بڑے حساس واقع ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیوڈ ہے کے تشہیری امور کی نگرانی کرنے والی کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مظہر مجید باکسر کے ساتھ وابستہ ہیں، ان کو میٹنگز میں بیٹھنے، کمرشل معاہدوں کو دیکھنے کا بھی موقع مل رہا۔دوسری جانب فریوڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظہر مجید کمپنی کے باقاعدہ ملازم نہیں ہوئے، نہ ہی رسمی طور پر ان کو کوئی کردار دیا گیا ہے تاہم وہ ڈیوڈ ہے کے دوست اور ان کے لیے ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کا جلد ازالہ کرلیاجائے گا، دونوں ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کی کوشش میں تعاون کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی اگر اختلاف ہیں بھی تو ان کو باہمی مشاورت سے دور کرلیا جائے گا۔
 
افغانستان کی سرزمین کو پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں ممالک ہمسایہ ہیں اور دونوں کو افہام و تفہیم کے ساتھ تمام ایشوز کو حل کرنا ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) تاجکستان نے افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کر کے پاکستان روڈ لنک کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں افغان دارالحکومت کابل پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ تجارتی راہداری کے منصوبے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریزاں ہے وہیں تاجکستان نے اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان کو وسطی ایشیا کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے علیحدہ روڈ لنک پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں افغانستان کو بالکل بائی پاس کر دیا جائے گا۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ تاجکستان نے کوارڈیلیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ (QTTA) میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ ٹرانزٹ ٹریفک اور تجارت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان ، چین ، کرغزستان اور قازقستان کے مابین کیا گیا تھا۔ تاہم تاجکستان کی اس معاہدے میں شمولیت کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔
پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد وسطی ایشیا اس منصوبے کا سرکاری طور پر شراکت دار بن جائے گا۔اس معاہدے کے تحت تاجکستان کو افغانستان کی مدد کے بغیر ہی پاکستان کی گوادر پورٹ سمیت دیگر بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ یہ متبادل راستہ پاکستان اور تاجکستا ن کے تاجروں کے لیے محفوظ راستہ ثابت ہو گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) جہاں ایک طرف پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے شور برپا ہے تو دوسری طرف وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ” شرجیل خان نے دوگیندیں ہی روکی ہیں کسی کو قتل تو نہیں کیا اور فکسنگ کے معاملے کو زیادہ نہ اچھالا جائے“۔
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے فکسنگ کو معمولی جرم قراردیتے ہوئے کہا کہ فکسنگ بھی دوسرے جرائم کی طرح ہے اور اکا دکا واقعات ہوتے ہیں اسے ہلکا لیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پی سی بی شرجیل خان اور خالد لطیف کو پہلے ہی معطل کرچکا ہے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق دئبی میں کھیلی جانیوالی پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو میں کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے پہلے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکلم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ردالفساد آپریشن کے دوران سادہ لوح پٹھانوں ،داڑھی پگڑی والے شریف لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے نفرتوں وتعصب میں اضافہ ہوگا حکومت آپریشن کے نام پر اسلامی لباس ،شکل وصورت کو نشانہ نہ بنائیں ، یہ مذہبی طبقات ،اسلام سے محبت کرنے والوں کیساتھ زیادتی ہوگی ردالفسادآپریشن کے دوران محنت مزدوری کرنے والے افرادخصوصاً پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک قابل مذمت ہے، آپریشن دہشت گردی ختم کرنے کے بجائے نفرتوں وتعصب پیداکرنے کا ذریعہ نہ بنایاجائیں ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر زیادتی وظلم کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھائیگی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے مگر انہیں کسی خاص قوم ،طبقہ وعلاقے تک محدود نہ کیا جائے بلکہ حقیقی دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ملک بھر خصوصاًپنجاب میں پشتونوں کے خلاف آپریشن کے نام پر امتیازی سلوک ،پروپیگنڈہ فی الفور بند کیا جائے عوام کے دل جیتنے کے بجائے نفرتوں وتعصب میں اضافہ کسی صورت ٹھیک نہیں ۔جماعت اسلامی آپریشن کے نام پر پشتونوں وسادہ لوح افراد کو ٹارگٹ بنانے کے خلاف ہیں ۔
پشتون کو دہشت گرد ثابت کرنے کی روش دانشمندی نہیں یہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں تعصب پر مبنی منفی پالیسی سے قوم کو نقصان ہوگا حکومت سادہ لوح پشتونوں کی دل آزاری نہ کریں اور حقیقی دہشت گردوں کے خلاف دیانت داری سے آپریشن کریں تاکہ ملک میں امن بھائی چارہ اور اتفاق پیدا ہوجائیں جماعت اسلامی امن کے قیام ،دہشت گردی کے خاتمہ اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت کیساتھ ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے حوالے سے پنجاب حکومت نے انتظامات شروع کر دیے اور کھلاڑیوں کو صدر کے برابر سیکیورٹی دی جائے گی ۔
زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم میں کرانے کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور اس روز سٹیڈیم میں پاک فوج ، رینجرز اور پولیس اہلکار سٹیڈیم میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3سے 5مارچ کے دوران قذافی سٹیڈیم میں دکانوں کو بند رکھا جائے گا جبکہ شائقین کو 4مختلف مقامات سے گزر کر سٹیڈیم جانے کی اجازت ہو گی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل رشین جوڑی نے مرزا اور سٹرائیکووا کو شکست دی۔
دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایلینا ویسنینا اور ایکامکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور سٹرائیکووا کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں شوئی پنگ اور ہلاواکووا کامیاب رہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(ڈی آئی خان)آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے کہا کہ تنگی کچہری واقعہ کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی ناصر خان درانی نے کہا کہ موت ہمارے چاروں طرف گھوم رہی ہے ،ہماری پولیس بہادروجان نثار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنگی کچہری واقعہ میں اہلکار نے مشکوک شخص کو چادر اٹھانے کا کہا تو دہشتگرد نے خود کو اڑا لیا جبکہ جوانوں نے 15 منٹ تک دیگر 2 حملہ آرورں کو روکے رکھا۔
ناصر خان درانی نے تنگی کچہری واقعہ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
 
یاد رہے کہ چارسدہ میں تنگی کچہری کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی سپنر دانش کنیریا کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس کے ساتھ ہی ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 35ویں باﺅلر بن گئے ہیں، ایشون نے 46 میچز میں 261 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کنیریا نے 61 میچز میں 261 وکٹیں لے رکھی تھیں۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔