ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسلام آباد یونائیٹڈ کے باولر محمد سمیع نے میچ کے آخری اوورمیں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہارا ہوا میچ اپنی ٹیم کو جتوادیا،آج محمد سمیع کی 36ویں سالگرہ بھی تھی اور انہیں مین آف دی میچ کے ٹائیٹل سے بھی نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل تھے جس میں محمد سمیع کی شاندار باولنگ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ ہارا ہوا میچ جیت گئی۔سمیع نے آخری اوور میں مخالف ٹیم کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں ہدف تک پہنچنے سے روک کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ فنی گیم ہے،بہت انجوائے کیا ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے پلے آف تقریب میں کرکٹ کو فنی گیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کھیل کو بہت انجوائے کیا ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا ہے،تمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا ہے بالخصوص ڈبیو کرنیوالے حسین طلعت کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں۔
کوئٹہ گلیڈایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف سے سمیع بھائی نے اچھا کھیل پیش کیا ہے، عمدہ باﺅلنگ کی ہے،ہم جیتا ہوا میچ ہار گئے ہیں جس کا دکھ بھی ہے،اگلے تمام میچز میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک اسکور سے شکست دیدی ،محمد سمیع نے آخری اوور میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ہارا ہوا میچ جتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے بلے باز اسد شفیق 8 رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،جس کے کیون پیٹرسن اور احمد شہزاد نے وکٹ کو سنبھالا اور دونوں نے 128 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔کیون پیٹر سن 69جبکہ احمد شہزاد 59 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد زیادہ سکور نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز انور علی 2رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد عرفان ،رومن رئیس ، شاداب خان اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یو نائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز ڈوین سمتھ تیسری ہی گیند پر بغیر کوئی سکور کئے پویلیئن لوٹ گئےجبکہ رفت اللہ مہمند 17 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔تیسرے بلے باز حسین طلعت نے 56 رنز بنائے اور زوالفقار بابر کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے.چوتھے بلے باز بریڈ ہیڈن بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔کپتان مصباح الحق نے 25 سکور بنائے اور کیچ آوٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمدنے ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔ اس سے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیر کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیئر کو جمیکا سے 7فروری کو والدہ کے ساتھ امریکا پہنچنے پر حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وہ7فروری کے روز اپنی والدہ کے ہمراہ جمیکا سے امریکا پہنچے تھے جہاں فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر انہیں 2گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا اور پوچھ گچھ کی جاتی رہی ۔
محمد علی جونیئر کی والدہ بیٹے کی گرفتاری سے لاعلم ایئر پورٹ پر پریشان پھرتی رہیں تاہم اب محمد علی جونیئر نے ایئر پورٹ انتظامیہ کے خلاف عدالت جانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔
 

 

 

 ایمز ٹی وی (اسپورٹس) جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میچ میں اے بی ڈویلیئرز کی 85 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 272 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں کوانٹن ڈی کوک نے 68، ہاشم آملہ نے 7، فاف ڈوپلیسس نے 36، جے پی ڈومنی نے 16، ڈیوڈ ملر نے 3، ڈوین پریٹوریس نے 11، وین پارنل نے 35 اور فیہلوک وائیو نے 1 سکور بنایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساﺅتھی، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سے اب بھی لطف اندوز ہورہا ہوں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ بہت پہلے اپنا بیٹ بیگ میں رکھ چکاہوتا، لیگ مقابلوں سے نوجوان کرکٹرز کو بہت فائدہ پہنچاہے۔لیگ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے کرکٹرز کے ساتھ کھیل کربہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ سری لنکا کی موجودہ ٹیم میں موجودنوجوان کرکٹرز کو قومی ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وقت چاہیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کے باوجود اپنی کرکٹ سے اب بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ بہت پہلے اپنا بیٹ بیگ میں رکھ چکے ہوتے۔مہیلاجے وردھنے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی سپلیمنٹری کیٹگری میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کھیل سے وہ ابھی تک لطف اٹھا رہے ہیں، اسی لیے وہ پاکستان سپر لیگ کا پہلی بار حصہ بنے ہیں۔
جے وردھنے نے کہا کہ وہ آج بھی روزانہ باقاعدہ پریکٹس کرتے ہیں اور دو سال سے نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ انتالیس سالہ جے وردھنے نے اس سال نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں سینٹرل ڈسٹرکٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنائی ہیں۔جے وردھنے نے امید ظاہر کی کہ تین چار سال میں پاکستان سپر لیگ بھی اپنے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھرپور تجربہ فراہم کرے گی جیسا کہ آئی پی ایل نے انڈیا اور دنیا کے دوسرے ممالک کے نوجوان کرکٹرز کو فراہم کیا ہے۔جے وردھنے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے کوچ بھی مقرر کیے جاچکے ہیں۔جے وردھنے کا کہنا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اس طرح کے لیگ مقابلوں سے نوجوان کرکٹرز کو بہت فائدہ پہنچا ہے جنھیں بڑے کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کا احساس پیدا ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ وہ بہت کچھ سیکھتے بھی ہیں۔
جے وردھنے نے سری لنکا کی موجودہ ٹیم کے بارے میں کہا کہ اس کے نوجوان کرکٹرز کو قومی ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وقت چاہیے، خاص کر برصغیر میں جہاں کرکٹرز پر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے اور ان سے بڑی توقعات وابستہ کی جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹرز میں ٹیلنٹ موجود ہے، یہ کھلاڑی برائے نام فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہیں اور کچھ کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے سسٹم کے ذریعے نہیں آئے ہیں لہذا ان کے معاملے میں صبر وتحمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاناما سے سرخرو ہونے کےبعد گلی گلی کرکٹ کھلیں گے، چوکے چھکے ماریں گے ، عمران خان کے ساتھ اب ٹی ٹوئنٹی کھلیں گے۔
انہوں نے گوجرانوالا میں نندی پور پاور پروجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین کے منشی اور جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا بینک ہے، جہانگیر ترین کو کے پی کے میں ٹھیکے دیے جاتے ہیں
عابد شیر نے یہ بھی کہا کہ پاناما پیپر کو بنیاد بنا کر ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اپنا کیس عدالت کے سامنے پیش کردیا، ان شاءاللہ سرخرو ہونگے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پشاور زلمی نےکامران اکمل کے شاندار 53رنز کی بدولت 6وکٹوں پر 166رنز بنائے۔
ٹاس جیت کر پشاور زلمی نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ6 رنز پر گری ،تمیم اقبال 5رنز بناکر عامر امین کا شکار بنے ۔
دوسری وکٹ پر محمد حفیظ اور کامران اکمل نے 53رنز کی شراکت قائم کی ،اس موقع پر 13رنز بنانے والے محمد حفیظ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ،انہیں یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دکھایا۔
پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 94کے اسکور پر گری ،9چوکوں کی مدد سے 58رنز بنانے والے کامران اکمل کو بھی یاسر شاہ نے آئوٹ کیا ۔
چوتھی وکٹ پرمارلن سیموئل اور شکیب الحسن نے 38رنز کا اضافہ کیا،سیموئل 17رنز بناکر پویلین لوٹے،انہیں سنیل نارائن نے آئوٹ کیا،اس موقع پر پشاور زلمی کا اسکور 4وکٹ پر 132رنز ہوچکا تھا ۔
پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ 147کے اسکور پر گری جب شاہد خان آفریدی 10رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،چھٹی اور آخری وکٹ 150رنز پر گری جب 30کے اسکور پر کھیل رہے شکیب الحسن لاہور قلندر ز کے سہیل تنویر کا شکار بنے۔
کپتان ڈیرن سیمی ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 17رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔لاہور قلندرز کی طر ف سے یاسر شاہ نے 2جبکہ عامر امین، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے 1،1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو ’ ٹیبلٹ‘ دینے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر کے تمام 53 ہزار اسکولوں کے طلبہ کو ٹیبلٹ کمپیوٹرز دینے کی منظوری دی ۔ وزیر اعلیٰ کے منظوری دینے کے بعد بہت جلد اسکولوں کو ٹیبلٹس کی فراہمی شروع کردی جائے گی ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہوگئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ شرجیل میمن کو ضمانت میں توسیع دیناعدالت سے مذاق کے مترادف ہے۔
شرجیل میمن نے باربار ضمانت میں توسیع لی، عدالتی نظام کا ناجائز فائد ہاٹھایا ،شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں کرپشن، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات ہیں، ایسی صورتحال میں شرجیل میمن کو ضمانت میں مزید توسیع نہیں دے سکتے۔
عدالت میںشرجیل میمن کا 27 فروری کا وطن واپسی کا ٹکٹ پیش کیا گیا، شرجیل میمن کے وکیل نے 26 فروری تک ضمانت میں توسیع مانگی تھی