ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی سپنر دانش کنیریا کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس کے ساتھ ہی ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 35ویں باﺅلر بن گئے ہیں، ایشون نے 46 میچز میں 261 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کنیریا نے 61 میچز میں 261 وکٹیں لے رکھی تھیں۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سوئیڈن میں کار ریس کے دلچسپ مقابلےہوئے ۔ برف سے ڈھکے ٹریک پر تیزی سے دوڑتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں۔ ڈرائیور نے مہارت کے جوہر دکھائے۔
ورلڈ ریلی کار چیمپئن شپ2017 میں دنیا بھر سے آئے ماہر ڈرائیورز نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے برف سے ڈھکےبل کھاتے دشوار گزاراور طویل ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے۔
اس دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض ڈرائیورز برفیلے ٹریک میں پھنسے اور بہت پیچھے رہ گئے۔
فن لینڈ کے ماہر ڈرائیور نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) میسج کریں لیکن انداز صحیح اپنائیں، سر جھکا کر موبائل سے ٹیکسٹ کرنا آپ کی صحت کےلیے مسائل لا سکتا ہے، اس لیے انداز بدلیں اور مشکلات سے بچیں ۔
سر کو جھکانا،موبائل پر نظریں جمانا ،اور ٹِک ٹِک ٹِک انگلیاں چلانا،سیل فون سے میسجنگ کا یہ اندازآپ کی صحت کے لیے کئی مشکلات لاسکتا ہے۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سر جھکا کر مسلسل میسج کرنے سے گردن پر مخالف سمت سے جو وزن پڑتا ہے اس کی وجہ سے گردن کے مہروں کے درمیان سوجن پیدا ہوتی ہے جو گردن، سر اور کمر میں درد کی وجہ بنتی ہے ۔
صرف یہ ہی نہیں، اس انداز سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔
ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی عادت بدل لیں، اس کام کے لیے صحیح انداز اپنائیے، موبائل کو آئی لیول پر لا کر میسیج ٹائپ کریں اور پڑھیں۔
l 159932 100851 updates 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کی تجویزمسترد کرتے ہوئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔
 
اوگرا حکام کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 900 سے بڑھا کر 910 روپے کر دی گئی ہے۔
 
وزارت پیٹرولیم نے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1100 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اضافے کے بعد گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت ستتر اعشاریہ بارہ روپے ہو گئی ہے۔نئی قیمت کا اطلاق پورے ملک میں یکساں ہو گا۔
حکام کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں کو نئی قیمت کے بارے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی ) گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی سفارش پر پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کوڈاکٹر مونس احمر کی جگہ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر علی کو ڈاکٹر خالد عراقی کی جگہ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ان کی تقرری کی میعاد تین برس ہوگی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سونی کارپوریشن نے دنیا کی سب سے تیز رفتار ایس ڈی میموری پیش کردی ہے جس سے 300 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی زبردست رفتار پر ڈیٹا پڑھا جاسکتا ہے ۔ جب کہ اس پر ڈیٹا لکھنے کی رفتار 299 میگا بائٹس فی سیکنڈ بتائی جارہی ہے۔
یہ میموری کارڈز جنہیں ایس ایف جی (SF-G) ایس ڈی کارڈز کا نام دیا گیا ہے 32 جی بی، 64 جی بی اور 128 جی بی کی گنجائش میں دستیاب ہوں گے لیکن فی الحال ان کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے البتہ یہ اس سال اپریل تک فروخت کے لیے جاری کردیئے جائیں گے۔

ان میموری کارڈز کو ’’الٹرا ہائی اسپیڈ ٹو‘‘ (UHS-II) معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جس کے تحت کسی میموری کارڈ میں ڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار 312 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہوتی ہے اور اگر ڈیٹا ریڈ/ رائٹ (ڈیٹا پڑھنے اور لکھنے) کے کام ایک ساتھ کیے جائیں تو پھر ہر ایک عمل کی انفرادی رفتار 156 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہونی چاہیے۔
اب تک کسی بھی میموری کارڈ کے لیے ممکن نہیں کہ وہ دیر تک ڈیٹا ٹرانسفر میں یہ زبردست رفتار برقرار رکھ سکے اور اسی وجہ سے ایک ساتھ زیادہ ڈیٹا کاپی کرنے پر یو ایس بی ڈرائیو/ میموری کارڈ کی رفتار بتدریج کم پڑتی چلی جاتی ہے جو بالآخر صرف 4 میگا بائٹس فی سیکنڈ رہ جاتی ہے۔ مگر سونی کارپوریشن کا دعویٰ ہے کہ اس کے ایس ایف جی میموری کارڈز میں ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ لمبے وقت تک برقرار رہے گا کیونکہ اس مقصد کے لیے خصوصی الگورتھم وضع کیا گیا ہے جو ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ کو کم ہونے نہیں دیتا۔
اس وقت 256 جی بی کی ایس ڈی میموریز دستیاب ہیں جب کہ یو ایس بی اسٹوریج ڈرائیوز کی گنجائش ٹیرا بائٹس میں ہوچکی ہے لیکن سونی کا کہنا ہے کہ ابھی اس کی توجہ ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ برقرار رکھنے پر ہے اور گنجائش میں اضافے پر بعد میں کام کیا جائے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) اسکائوٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کے 160ویں یوم پیدائش پر سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’ عالمی یوم اسکائوٹس‘‘ کے سلسلے میں سندھ بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن جسٹس (ر) حسن فیروز نےپرچم کشائی کی جس کے بعد اسکائوٹس نے اسکائوٹ وعدہ پڑھا اور بیڈن پاول کی شخصیت کے حوالے سے تقاریر کیں

 

تقریب سے ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا کوآرڈینٹر فرقان احمد یوسفی، ریسکیو کمشنر طاہر شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ خاتون پاکستان گرلز کالج میں اسکائوٹ کو ئز منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا کہ بانی اسکائوٹ تحریک کے یوم پیدائش پر پاکستان کوئز سوسائٹی کے تعاون سے منعقدہ تقریب قابل ستائش ہے ۔ جبکہ تقریب سے جاوید رضا اور کالج پرنسپل نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج لیاری میں منعقدہ تقریب میں ڈی جی کالجز ڈاکٹر ناصر انصار، صوبائی سیکرٹری اختر میر، عبد الباسط انور بھٹی نے بھی شرکت کی جبکہ روز سوسائٹی کے زیر اہتمام بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیاگیا ۔

دریں اثناء کے پی ٹی اسکائوٹس کے زیر اہتمام منوڑہ میں منعقدہ سیمینار سے عبد الحئی خان ، آصف اسلام اور صادق جعفری نے خطاب کیا جبکہ حیدر آباد میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سید رسول بخش شاہ نے تقریب کی صدارت کی۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت /عمرکوٹ ) سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی انسانی حیاتی بچانے والی میڈیکل ادویات عمرکوٹ کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں جو چھپا کر رکھی تھی جس کا انکشاف ہونے کے بعد ڈی ایچ او عمرکوٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں اس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی اطلاعات کے مطابق مارچ 2016میں سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے ان ادویات کی خریداری کیلئے ٹینڈر کروائے تھے اور یہ ادویات 15روز میں ٹھیکیدار کیلاش کو سول اسپتال کی انتظامیہ کو دینی تھی ،ٹھیکیدار نے دوائیوں کا تو انتظام کرلیا لیکن سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے مقرر مدت کے دوران ٹھیکیدار کی جانب سے یہ ادویات فراہم نہ کرنے پر ٹھیکیدار کیلاش کا ٹھیکہ مسترد کردیا اور سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے زیادہ وقت گذرنے کی وجہ سے ٹھیکیدار سے یہ ادویات لینے سے انکار کردیا جس پر ٹھیکیدار نے یہ ادویات گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔ علم میں آنے پرمحکمہ صحت عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر کرموں مل کرمانی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دو سینئر ڈاکٹروں تعلقہ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مراد علی پنہور ڈاکٹر عبدالستار منگریو پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی یہ کمیٹی تحقیقات کر کے 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی دوسری جانب رابطہ کرنے پر سول اسپتال کے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈے والی میڈیکل ادویات ہمارے نام پر نہیں ہے یہ ادویات ٹھیکیدار کیلاش نامی شخص کے نام پر ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک میں تیکنیکی خرابی نے دنیا بھر میں صارفین کو اس سوشل میڈیا کو استعمال کرنے سے روک دیا۔
یہ مسئلہ فیس بک کے انفراسٹرکچر کے کچھ حصے کام نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
کچھ افراد کو عجیب الرٹ ملیں جیسے سائٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے تمام پیغامات اسپام ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیئے گئے ہیں۔
دیگر کو لاگ ان اسکرین پر واپس بھیج دیا گیا اور یہ لکھا آیا کہ ان کے اکاﺅنٹس ویری فائیڈ نہیں ہیں۔
سب سے تشویشناک پیغام صارفین کے سامنے یہ آیا کہ ان کے اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے ہیں لہذا وہ سائن آﺅٹ ہو یا اپنے پاس ورڈ کو تبدیل کرلیں۔
اسی طرح کچھ افراد کو پاس ورڈ بدلنے کا کہا گیا مگر ان کا موجودہ پاس ورڈ سائن ان ہونے کے لیے کام ہی نہیں کررہا۔
یہ مسئلہ ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر سامنے لائی جس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر فیس بک کے سیکیورٹی ٹولز ہیں جو لوگ کو اکاﺅنٹس میں سائن ان ہونے سے روک رہے ہیں۔
یہ مسئلہ دنیا کے مختلف حصوں کے صارفین کو پیش آرہا ہے تاہم سب سے زیادہ یورپ اور امریکا میں لوگ متاثر ہوئے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /لاہور )شہر بھر میں قانو ن نافذ کر نے والو ں ادارو ں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسرچ آپریشن کے دوران 45 مشکو ک افرادکو حراست میں لے لیا ہے جبکہ نیشنل کالج اف آرٹس کا ہاسٹل سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ہفتے کے لئے بند کر دیاگیاہے اور را ت کوطالبات سے ہوسٹل خا لی کروالیا گیا ۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ را ت گئے شہر میں متعد د گرلز ہوسٹل خا لی کروائے جا سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطا بق ممکنہ د ہشتگردی کے پیش نظر لاہور میں گھروں، مد رسوں ، گوداموں,بس اڈوں,پر سر چ آپریشن کے دوران شنا ختی کا رڈ نہ ر کھنے والو ں کو حرا ست میں لے لیا گیا ہے ۔
 
سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے لوگوں کے کوائف کی تصدیق کی گئی ۔سرچ آپریشن کے دوران 977گھروں,200کے قریب کرائے داروں اور تین ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی ہے ۔
دوسر ی جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث نیشنل کالج آف آرٹس جسے خا لی کروالیا گیا ہے اس با رے میں کا لج کی انتظا میہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہاسٹلز خالی کروائے گئے ہیں ۔کالج کے اساتذہ معمول کے مطابق کالج آتے رہے گے ۔ کالج میں تعلیمی سلسلے کا آغاز چھ مارچ سے ہوگا۔اگر سیکیورٹی خدشات برقرار رہے تو چھٹیوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
 
ہو سٹل کے خالی کروائے جا نے پر طلبا ء میں تشویش پا ئی جا تی ہے ۔ اور انہو ں نے اس با رے میں سخت ردعمل کا اظہا ر کیا ہے کہ انہیں را ت گئے ہا سٹل سے نکا ل کر چلے جا نے کا کہنا کہا ں کا انصا ف ہے؟
پو لیس کے مطا بق پنجا ب یو نیورسٹی کے ہا سٹل میں بھی را ت گئے سر چ آپریشن کیا گیا ہے ۔ہال کونسل پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ہاسٹل بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ انتظامیہ اور پولیس کے درمیان بات چیت کے بعد کیا جائے گا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ہاسٹلز میں معمول کی تلاشی لی جارہی ہے،تمام طلباء کے شناختی کوائف چیک کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے،کسی کالج یا یونیورسٹی کو ہاسٹلز خالی کرانے کا نہیں کہا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں پے در پے بم دھماکوں کے باعث شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔