ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /جامشورو) جامعہ سندھ جامشورو کے اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ وہ طلباء جو ابھی تک 2سالہ بی بی اے (پاس) پروگرام کے امتحانات میں پاس نہیں ہو سکے  اور وہ پروگرام 2010-2009ء سے معطل کیا گیا تھا۔

 

ان فیلوور طلباء کی درخواستوں پر انہیں یہ امتحان دینے کا آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہےاعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملحقہ کالجز کے پرنسپلز ایسے طلباء سے امتحانی فارم وصول کریں۔

 

امتحانی فارمز 27فروری سے 15مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے جبکہ 16اور 17مارچ تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ اہم ملکی امور پر مشاورت کے لئے میڈیا تنظیموں کے سربراہوں کو بلایا ہے، اجلاس میں دہشت گردی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوگی، ملکی سلامتی کے لئے دہشت گردوں کی تشہیر روکنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں دہشت گرد تنظیموں اور ان کےنمائندوں کو مکمل بلیک لسٹ کرناہے، میڈیا خوف اور تشویش کو عوام کے قریب نہ آنے دے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جاسکے، وہ جذبہ لائیں جس سے دہشت گردی کی جنگ جیتی جاسکے، یکجہتی اور قومی عزم کے اظہار سےعوام مضبوط ہوں گے، میڈیا خوف کی فضا پیدا کرے گا تو قوم میں خوف پیدا ہوگا۔ وہ جذبہ لائیں جس سے دہشت گردی کی جنگ جیتی جا سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جون 2013 میں روزانہ 6 ، 7 دھماکے ہوتے تھے، ماضی کے مقابلے میں اب ہفتوں دھماکے نہیں ہوتے۔ پاکستان میں بہترسکیورٹی کا اعتراف پوری دنیا نے کیا، جو کچھ ہم نے اب تک کیا اس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوئی، دہشت گردی کے کچھ واقعات ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انفرادی کریڈٹ لینا مناسب نہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کئی صوبوں کو دہشت گردی کے واقعات کی پیشگی اطلاعات دیں لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سہیون واقعے پر سندھ حکومت کے ترجمان وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ پر تیر چلاتے رہے، وہ بطور وزیر داخلہ کسی پر تنقید نہیں کرتے لیکن ساڑھے 3 سال میں پہلی بار سیہون واقعے پر جواب دیا۔ وہ یہ بتائیں سیہون میں سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی یا صوبائی حکومت کی، چیف سیکرٹری نےسانحہ سیہون کی بریفنگ میں دھماکے کے بعد کی صورتحال بتائی، سیہون میں مزار پر واک تھرو گیٹس کام نہیں کر رہے تھے، بریفنگ کے دوران جب انہوں نے پوچھا کہ دھماکے سے پہلے کیا صورت حال تھی ، ان کے سوال کا چیف سیکریٹری کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ آرمی چیف نے پوچھا کہ مزار پر عقیدت مندوں کی جانب سے کروڑوں روپے کے نذرانے نہیں ملتے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زر مبادلہ کے ذخائر کو کم کرنے والے خطرناک اور تجارتی خسارے پر کنٹرول کے لیے درآمد کی جانے والی کئی چیزوں پر 100 فیصد مارجن کا نفاذ کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اقدامات سے ان درآمدی اشیاء کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ان کے عام عوام پر برائے نام اثرات مرتب ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جن اشیاء کی درآمد پر 100 فیصد مارجن کا نفاذ کیا گیا، ان میں گاڑیوں، ان کے پرزہ جات اور مکمل یونٹس، موبائل فون، سگریٹ، جیولری، کاسمیٹکس، ذاتی استعمال کی اشیاء، برقی اور گھریلو آلات جبکہ اسلحے سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔
گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات کی درآمد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، 16-2015 میں ایک ارب 26 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں اور پرزہ جات درآمد کیے گئے، جبکہ اس میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال 17-2016 کے ابتدائی 7 ماہ میں ایک ارب ایک کروڑ ڈالر کی درآمدات ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں سال 16-2015 میں موبائل فون کی درآمدات نصف ارب سے تجاوز کر گئی تھی، گزشتہ مالی سال میں 66 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے، جب کہ رواں برس اس میں مزید اضافہ دیکھا گیا، مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران درآمدات 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔
ملک میں الیکٹریکل مشینری اور آلات میں بھی نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا، جس وجہ سے حکومت کو زر مبادلہ کے ذخائر کی اعلیٰ سطح برقرار رکھنے میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔
بینکاروں کے مطابق دباؤ بڑھنے کے باعث گزشتہ چار ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہوئی۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر 2016 کے بعد رواں ماہ کے وسط میں کم ہوئے ہیں، اس وقت یہ ذخائر 21.9 ارب ڈالر ہیں ، جب کہ یہی ذخائر اکتوبر 2016 میں 24 ارب ڈالر تھے۔
الیکٹریکل مشینری کی درآمدات سال 16-2015 کے درمیان ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تھیں، جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران اس کے مزید بڑھنے کے اشارے ملے ہیں، کیوں کہ ان مشینری کی درآمدات کی ترسیلات 7 ماہ کے دوران 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی درآمد ان اقدامات سے متوازن سطح پر رہیں گے۔
دوسری جانب ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ مرکزی بینک کو درآمدات میں اضافے کی حوصلہ شکنی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے اقدامات اٹھانے چاہئیے۔
کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات سال 16-2015 میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تھی، جو رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 3 ارب تک پہنچ گئی، جب کہ یہی درآمدات گزشتہ مالی سال میں 2 ارب 60 کروڑ ڈالر تھیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اس سال کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا،گرہن کےوقت سورج چاندکے پیچھےدہکتےچھلےکی طرح نظرآئےگا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کل بحیرۂ اوقیانوس سے گزرتے ہوئے سورج کو گرہن لگے گا ، جنوبی آگ کےدہکتے چھلے کی طرح سورج لاطینی امریکا کے حصوں چلی اورارجنٹینا میں واضح نظرآئےگا۔
انگولا،زیمبیا اورکانگومیں بھی سورج گرہن کا نظارہ دیکھا جا سکے گا جبکہ اطراف کے علاقوں میں جزوی طور پر سورج گرہن ہو گا۔ماہرین کے مطابق بعض مقامات پرسورج گرہن کادورانیہ ایک منٹ سےکم ہوگا۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف ترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد انقرہ سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ دورہ ترکی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدے طے پائے ہیں ۔
وزیراعظم نوازشریف نے تین روزہ دورہ ترکی کے دوران ترک ہم منصب بن علی یلدرم اور صدر رجب طیب اروان سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی کے صدر کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران شام، روس، داعش، آزادانہ تجارت کے معاہدے اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت وسیع تر معاملات زیر غور آئے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعاون میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔ وسط ایشیائی اور دیگر ریاستوں کے ساتھ روابط قائم کرنا ہمارا مستقبل کا نصب العین ہے۔ اس سے اقتصادی راہداری کو فروغ ملے گا

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان میں دل کے امراض خطرناک حد تک بڑھ گئے، جان لیوا مرض زائد عمر کے افراد کے علاوہ نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ماہرین طب نے روغنی کھانوں کے استعمال اور ورزش نہ کرنے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔
پاکستان کی آبادی کا 30 فیصد حصہ دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ،بلڈ پریشر ،کولیسٹرول میں اضافے کے سبب دل کے امراض ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔
خاص طور پر بڑھتی ہوئی عمر اور خاندان یا والدین میں کسی کو اگر دل کا مرض لاحق ہے توان کے بچوں کو خاص طور پر اپنے معمولات زندگی کو بہتر کرنے کی ضروری ہے ۔
سربراہ کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ،ڈاکٹر زاہد جمال کا کہنا ہے کہ اگر کسی فر د کوسینے میں درد ،دل میں تکلیف ،سانس کے پھولنے کی شکایت ہوتو فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کرائے۔
ایڈمنسٹریٹر قومی ادارہ برائے امراض قلب ،ڈاکٹر حمید اللہ ملک کے مطابق دل کے امراض سے بچنے کے لئے روغنی کھانوں سے پرہیز اور یو میہ کم سے کم 30 منٹ تک واک کرنا انسانی صحت کے لئے مفید ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا تو دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
دبئی میں پہلے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ میں ہونے والا یہ دوسرا میچ ہے،پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف 7 رنز سے فتح سمیٹی تھی، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔
دن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی ، میچ رات نوبجے شروع ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کی بنیادی وجہ ذوالفقارمرزا تھے ، میرا اختلاف ذوالفقارمرزا سے تھا،ذوالفقا ر مرزا ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے کیلئے لیاری میں مسلح گروپ بناناچاہتے تھے،وہ لیاری کو جرائم کا گڑھ بنا رہے تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیاری کوامن کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا جس پرپیپلزپارٹی سے اختلافات تھا ، پیپلزامن کمیٹی کی وجہ سے لوگ لیاری سے نقل مکانی پر مجبور تھے، ذوالفقارمرزا لیاری کوجرائم کا گڑھ بنارہے تھے،انہوں نے ہی لیاری میں جرائم پیشہ افراد کو طاقتور بنایا ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی سے اختلاف کی بنیادی وجہ ذوالفقارمرزا تھے،زرداری صاحب ذوالفقار مرزا کو کہا کہ نبیل گبول کے ساتھ معاملات حل کریں ۔ ذوالفقار مرزا ان گائیڈڈ میزائل بن چکے تھے ، میں عوامی نمایندہ تھا لیکن لیاری میں بے بس تھا ۔
 
انہوں نے کہا کہ میں نے عزیر بلوچ کو وارننگ بھیجی تھی کہ 15روز میں سرینڈر کرو،عزیر بلوچ سے پہلے لیاری میں گینگز نہیں بنے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے بات چیت ہورہی تھی جبکہ عمران خان نے 3 مرتبہ تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔نبیل گبول کاکہناتھا کہ میں نے کلاکوٹ میں پیپلز پارٹی کے دفتر کے افتتاح میں عبدالرحمان ڈکیٹ کو دیکھا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)پاکستان ہائر کمیشن آف پاکستان کے زیر اهتمام بینظیر بھٹو شهید یونیورسٹی میں بیسویں آل پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ 17-2016کا انعقاد کیاگیا جسکے ابتدائی مرحلے میں ملک کے27 سے زائد جامعات کے 200 طالبعلموں نے حصه لیا
 
اس موقع پر بینظیر بھٹو شهید یونیورسٹی کےوائس چانسلر ڈاکٹراختربلوچ نےجامعات میں کھیل کی سرگرمیوں کی اهمیت اجاگر کرتے ہوئے هائر کمیشن کی کاوشوں کو سراہا.
 
ان کا مزید کهنا تھا لیاری میں 20 ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ17-2016 هونا خوش آئند بات هے کیونکه لیاری کھیلوں کے چیمپئن کا مرکز سمجھا جاتا ہے اس کے لئے لیاری کو استحقاق کیا گیاہے۔
۔
آل پاکستان باکسنگ چیمپئن شپ 2016-17 کا کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل آج کھیلا جائےگا جبکہ فائنل مقابلہ کل ہوگا

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کی حتمی منظوری دیں گے، دہشتگرد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز کی سیکیورٹی وزیر اعظم کے برابر ہوگی۔
نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ دہشتگرد وں کو پتا ہے کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگیا تو یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے جبکہ اس سے پاکستان کا نام بہتر ہوگا اس لیے وہ پی ایس ایل کو سبوتاژ کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
فوجی عدالتوں میں توسیع ، پیپلز پارٹی نے 4مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آج پھر اجلاس ہوگا جس میں انہیں تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ وزیر اعلیٰ کی پی سی بی کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوگی جس کے بعد وہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے حتمی منظوری دیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، میچ سے پہلے اور میچ کے دوران ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جائے گی جبکہ کرکٹرز کی سیکیورٹی وزیر اعظم کے برابر ہوگی۔