ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

 ایمز ٹی وی (صحت /عمرکوٹ ) عمرکوٹ میں ڈینگی وائرس کی وبا میں کمی نہیں ہوئی ہے مزید ایک 13سالہ لڑکی نیشا بنت سوائی مل مالھی اس وائرس میں مبتلا ہوگئی ہے۔

جسےتصدیق کے بعد علاج کیلئے حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے اب عمرکوٹ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔

 

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) گزشتہ روز کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو آٹھ رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 91رنز کا ہدف دیاتھا، جس پر کراچی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تھی کہ بارش کی وجہ سے امپائروں نے میچ کا فیصلہ کراچی کے حق میں دیدیا، اسطرح بارش کراچی کنگز کے لیے باعث رحمت ثابت ہوئی ۔
واضح رہے کہ کراچی کی ٹیم نےایونٹ میں آج پہلا میچ جیتا ہے ۔کراچی کی جانب سے سب سے بڑا اسکور بابر اعظم 47ناٹ آئوٹ تھے، انکے علاوہ کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔
جب میچ ختم کرنے کااعلان ہوا تو کراچی کی ٹیم نے 9.4اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ عمران خالد نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کی روک تھام کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے تمام کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کالعدم تنظیموں اور ایسی تنظیموں سے روابط رکھنے والے افراد کو بینکنگ سروس فراہم نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
 
اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی گائیڈ لائنز اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں جس کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کی روک تھام کرنا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بڑی ٹرانزیکشنز کی صورت میں اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ ایسے ادارے کے مالکان، ڈائریکٹرز، ٹرسٹی اور ارکان کا کسی بھی کالعدم تنظیم یا فرد سے کسی قسم کا تعلق نہ ہو۔
نئے اکاونٹس کھولتے وقت صارف کی مکمل چھان بین کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اکاونٹ کھلوانے والے فرد کا کسی بھی کالعدم یا مشکوک تنظیم سے کوئی تعلق یا روابط نہ ہوں۔
تمام بینکس، مالیاتی ادارے اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی دیگر کمپنیاں باہم رابطے میں رہیں اور کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشنز کی صورت میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کوفوری رپورٹ کی جائے۔
 
 

 

 

 
ایمز ٹی وی ( صحت /کراچی ) سول اسپتال کراچی میں مریضوں کو کھانا فراہم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ اسپتال میں مریضوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا معیاری اور حفظان صحت کے عین مطابق ہے ۔
 
اسپتال میں روزانہ تقریباً 1100مریضوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے اوراسی کےپیسے وصول کیے جاتے ہیں ۔ اس ضمن میں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ 1900مریضوں کے کھانے کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں ۔
 
کمپنی نے کہا ہے کہ اسپتال میں بہت زیادہ مریض ہوں تب بھی ان کی تعداد تقریباً 1150 سے زائد نہیں بنتی جنہیں کھانا کھلایا جاتا ہے اورکھانے میں گوشت، پھل ، سبزیاں ، مصالحے اور ڈبل روٹی سمیت تمام اشیاء معیاری اور اعلیٰ کمپنیز سے خریدی جاتی ہیں تاکہ مریض کو صحت بخش کھانےکی فراہمی ممکن ہوسکے ۔

 

 

 
ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچ نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو وسائل نہیں دیے جاتے جبکہ سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں میں بھی ہمیں حق نہیں دیا گیا۔
نہوں نے کہا کہ کمپنیوں اور وزارت کو گیس فراہمی کیلیے خطوط لکھے گئے ہیں لیکن ان خطوط کا کوئی اثرنہیں ہوا ہے ۔بلوچستان میں قیمتی صنوبر کاجنگل آگ جلانے میں استعمال ہورہا ہے۔ بلوچستان کو وسائل نہیں دیے جاتے جبکہ سینڈک اور ریکوڈک منصوبوں میں بھی ہمیں حق نہیں دیا گیا
جس سے خطاب کرتے ہوئے امیرا حکو مت سے مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ایل پی جی ائیر مکس منصوبے اس سال مکمل کیے جائیں اور صوبے میں گیس کی فراہمی کیلیے پائیدار حل سے ہمیں آگاہ کیا جائے ۔
 

 

 ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے تحقیق کیلئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرنے سے قبل اپنے دماغ بطور عطیہ جمع کرادیں، تحقیق کا مقصد ذہنی اور دماغی خرابی کے لیے نیا طریقۂ علاج دریافت کرنا ہے۔

امریکی ریاست ہوسٹن کے سائنسدان تحقیق کے لیے لوگوں سے مرنے کے بعد اپنے دماغوں کو عطیہ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے پاس ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس والے دماغوں کی کمی ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ پیچیدہ اور خوبصورت ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

بوسٹن کے مضافات میں ہارورڈ برین ٹشو ریسورس سینٹر میں تین ہزار سے زائد دماغوں کو اکھٹا کیا گیا ہے، یہ دنیا میں سب سے بڑے دماغ کے بینکوں میں سے ایک ہے۔

ان دماغوں کے متعدد نمونے ذہنی یا اعصابی خرابی والے لوگوں کے ہیں۔ ان نمونوں کے ذریعے سائنسدانوں سے درخواست کی گئی کہ وہ پارکنسنز، الزائمر اور نفسیاتی خرابی جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے نیا طریقۂ علاج تلاش کریں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کی فضا متاثر نہیں ہو گی،عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔امریکی جریدے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے بلوم برگ نے اپنے سینئر تجزیہ کار کے حوالے سے پاکستان کی تاریخی صورتحال کے پیش نظر کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ملک میں معمول کی زندگی کو متاثر نہیں کر سکے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے اور ایسے واقعات سرمایہ کاری پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔
بلوم برگ نے سیہون شریف کے حالیہ واقعہ کو گذشتہ 2 سالوں میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈچ ڈیری کمپنی رائل فرائز لینڈ کمپنیاں دہشت گردی کے واقعات کو ماضی کے واقعات کے طور پر دیکھ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات سے سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ہم پرامید ہیں کہ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال بہتر ہے اور لوگ معمول کی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریستورانوں دیگر پبلک مقامات پر شہریوں کا رش بڑھ رہا ہے۔
بلوم برگ نے اکتوبر میں پاکستان کی سیکورٹی کی نمایاں صورتحال کی بہتری اور پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شمار کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔ پاکستان کی حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال جون تک گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ سات فیصد پر برقرار رہے گی جو عشرہ کی سب بڑی شرح ہے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سپریم کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو سماعت کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ ایان علی کی درخواست پر سماعت منگل کو ہو گی۔ ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کے بارے اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن سروس قائم کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر1135 پر دی جاسکتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کیلئے الگ ہیلپ لائن نمبر 1125 قائم کیا گیا ہے جس پر کے پی کے اور فاٹا کے عوام اطلاع دے سکتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) اسپین کے ماہرین طب اور سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو ایڈز کا سبب بننے والے ایچ آئی وی وائرس کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص کرسکتا ہے۔
اسپینش نیشنل ریسرچ کاؤنسل کی جانب سے بنایا جانے والا یہ بائیو سینسر انسانی خون میں پی 24 اینٹی جن کی موجودگی سے آگاہ کرتا ہے جو ایچ آئی وی (وائرس) کی علامت ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سینسر انفیکشن کے جسم میں داخل ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ، اس وقت اس کی تشخیص کرسکتا ہے جب یہ بہت کمزور ہوتا ہے اور عموماً کسی ٹیسٹ کے دوران گرفت میں نہیں آ سکتا۔ یہ وائرس آہستہ آہستہ جڑ پکڑ جاتا ہے جو بعد ازاں ایڈز کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
مذکورہ سینسر سے کیے جانے والے ٹیسٹ کا دورانیہ لگ بھگ پانچ گھنٹے ہوگا اور اسی روز ٹیسٹ کے نتائج بھی حاصل کیے جاسکیں گے۔
یاد رہے کہ فی الوقت ایڈز کی تشخیص کے لیے جو ٹیسٹ مروج ہے وہ 3 ماہ بعد اس وائرس کی تشخیص کرسکتا ہے جب یہ وائرس جسم میں اپنی جڑیں پھیلا چکا ہوتا ہے۔
یہ سینسر چاول کے دانے جتنی ایک چپ ہے جسے سلیکون اور سونے کے ننھے ننھے ذرات سے بنایا گیا ہے۔ اس سینسر سے کیا جانے والا ٹیسٹ نہایت کم قیمت بھی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے ایڈز کی شرح ترقی پذیر اور غیر ترقی یافتہ ممالک میں زیادہ ہے اور وہاں یہ کم قیمت سینسر مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا۔
ماہرین نے واضح کیا کہ اس وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد گو کہ اسے روکا تو نہیں جاسکتا، تاہم اس سے متاثرہ شخص کو بیماری کا علم ہوجائے گا اور وہ لاعلمی میں اسے دوسرے افراد تک منتقل کرنے سے بچ جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سنہ 2015 میں کیے جانے والی ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں لگ بھگ 4 کروڑ افراد ایڈز میں مبتلا ہیں۔ یہ افراد زیادہ تر غیر ترقی یافتہ ممالک کے رہائشی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ سنہ 1981 سے اس مرض کے سامنے آنے کے بعد اب تک اس مرض سے 8 کروڑ کے لگ بھگ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ سے زائد اس مرض کے باعث موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ اس مرض کا علاج آہستہ آہستہ قابل رسائی ہوتا جارہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب یو این ایڈز کے مطابق اس موذی مرض کے علاج کی سہولیات میسر ہونے کے بعد سنہ 2005 سے اب تک اس مرض سے ہونے والی اموات کی شرح میں 45 فیصد کمی آچکی ہے، گویا مریضوں میں اضافہ جاری ہے، البتہ مرض کے باعث موت کی شرح کم ہوچکی ہے۔