ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /پشاور ) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے صدر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے تناظر میں یونیورسٹی انتظامیہ بروقت اقدامات کرکے رہائشی طلباء و طالبات اور اساتذہ کوامن و امان کی ضمانت دے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد اور انتظامی افسران کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیوٹا کے ارکان کابینہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 
ڈاکٹر جمیل چترالی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ انتظامی افسران اپنی ذمہ داریوں سےنظر چرا کے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ کیمپس میں جا بجا غلاظت کے ڈھیر تعفن پھیلا رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی اپنے گیٹس کی
موثرنگرانی اور بندش پر غورو خوض کرے۔
انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر محمد عابد کی بطور پرو وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور امید کی کہ وہ اپنی نگرانی میں پیوٹا کے پیٹرن ان چیف کی حیثیت سے اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
 
 
 
اس موقع پر وائس چانسلر کی ہدا یت پر فوراً ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد سکیورٹی کی صورتحال کا فوری جائزہ لیکر وائس چانسلر آفس کو تحریری طور پر رپورٹ جمع کرا نے اور جامعہ کے مخصوص علاقوں میں دیواروں کی تعمیر فوراً شروع کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے صدر پیوٹا کو صفائی ‘سکیورٹی اور دیگر معاملات پر اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایل پی جی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا کی صنعت کش پالیسیوں کی بدولت ایل پی جی کی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ، وزارت پٹرولیم اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ، اوگرا کی غلط پالیسیوں کے باعث ایل پی جی کی درآمد رک گئی ہے ، آئندہ ماہ سے ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ او گرا عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ، ایسے اداروں کو ختم کر دینا چاہیے ، انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اوگرا 700روپے فی سلنڈر قیمت پر نظر ثانی کی ہدایت کی جائے اور سلنڈر کی 11سو روپے قیمت مقرر کی جائے ۔ عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ عوام کا تحفظ کرنے والا ادارہ اوگرا ناکام ہو گیا ہے اوگرا اب ایک مافیا کا حصہ بن گیا ہے ،ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کو اوگرا نے ایک خط کے ذریعے ختم کروا دیا ہے ۔
وزارت پٹرولیم نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ مناسب قیمت جاری کرے وزارت نے اوگرا کو 1100قیمت جاری کرنے کا کہا تھا اوگرا نے قیمت 900روپے مقرر کی ہے ، اوگرا نے مافیا کو دوبارہ زندہ کر دیا اور انکا تحفظ کر رہا ہے حکومت کی تین سالہ محنت کو اوگرا کے ایک خط نے ضائع کر دی۔پاکستان میں 45 فیصد گیس درآمد کی جاتی ہے ابھی تک کسی درآمد کنندگان نے ایل سی نہیں کھولیں ، سترہ دنوں میں ایک بھی ایل سی نہیں کھولی گئی، اس صورتحال کی وجہ سے آئندہ مہینوں میں ایل پی جی کی درآمد کو شدید خطرہ ہے ۔
اوگرا نے 900روپے فی سلنڈر والی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو سلنڈر 2000 سے تجاوز کر جائے گا۔ صورتحال کی تمام ذمہ داری اوگرا پر عائد ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں ہی کرائے جانے کا قوی امکان ہے البتہ تاریخ میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی گزشتہ روز لاہور میں کارروائی کے دوران اہم کامیابیوں کے بعد آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پولیس کو سیکیورٹی اور دیگر معاملات سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے اور روٹس وغیرہ کو مانیٹر کرنے کا ٹاس دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیساتھ ہی انتظامیہ نے پی ایس ایل کے فائنل کی تاریخ بھی تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے اور فائنل میچ 5 مارچ کے بجائے 7 مارچ پر کرائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ایبٹ آباد) صوبائی وزیر خورا ک حاجی قلندر خا ن لو دھی نے کہا ہے کہ نجی ادا روں کا تعلیم کے میدا ن میں اہم کردار ہے ۔ نجی ادا رے حکومت کی سرپر ستی میں کا م کر رہے ہیں حکو مت نجی تعلیمی ادا رو ں کے مسا ئل کے حل کے لئے کا م کر رہی ہے ۔
انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر گزشتہ روز پا کستا ن نیشنل پبلک اسکو ل لو دھی آباد میں میٹرک کے طلباء اور طا لبا ت کی الودا عی تقریب کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔
 
اس موقع پر اسکول کے ایم ڈی ، پرنسپل،اسا تذہ ،طلبا ء ، طالبات اور والدین بھی مو جود تھے ۔قلندر خا ن لو دھی نے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے خیبر پختو نخوا میں سرکا ری تعلیمی ادا رو ں میں بہتری لا نے کے لئے مو ثر اقدا ما ت
اٹھائے ہیں ۔
پا کستا ن تحریک انصا ف کے چیئر مین عمرا ن خا ن نے تبدیلی کاجو وعدہ کیا تھا اس کو عملی جا معہ پہنا نے کے لئے وزیر اعلی پرویز خٹک ‘وزیر تعلیم عاطف خان اور مشیر اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی دن را ت کا م کر رہے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی ادارے لینوو (Lenovo)نے اپنی ذیلی کمپنی موٹرولا موبیلیٹی (Motorola Mobility)کے ذریعے پاکستان میں موٹو زیڈ (Moto Z)کے نام سے اسمارٹ فون کی فراہمی کا اعلان کر دیا ۔
موٹو موڈز فیملی میں جے بی ایل ساؤنڈ بوسٹ (JBL SoundBoost)اسپیکرز شامل ہیں جسے پارٹی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انسٹا شیئر پروجیکٹر (Insta-Share Projector)کے ذریعے بوقت ضرورت مواد شیئر کیا جاسکتا ہے ۔ انسیپیو (Incipio)کی جانب سے پاور پیکس کی بدولت صارفین کو بیٹری ختم ہونے کا بھی خدشہ نہیں ہوگا۔ ہیسل بلاڈ ٹرو زوم (Hasselblad True Zoom)کی بدولت کیمرے کے خواہش مند فوری تصویر کھینچ لیتے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون ملٹری ایئرکرافٹ المونیم اور اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے جس میں 5.2 ایم ایم کے پائیدار ریزر اور الٹرا لائٹ کے ساتھ 5.5 کواڈ ایچ ڈی امولیڈ ڈسپلے ہے ۔
یہ اسمارٹ فون طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈریگن ٹی ایم 820 پروسیسر، 4 جی بی ریم جبکہ یہ 32 یا 64 جی بی کی میموری کے ساتھ دستیاب ہے ، جو لوگ مزید تصاویر، ویڈیوز اور ایپلی کیشنز کے خواہاں ہیں تو وہ 2 ٹیرا بائٹ تک کی مائیکرو ایس ڈی کارڈ اس میں لگا سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /ملتان ) وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو ماہانہ 5ہزار روپے سپروائزی الائونس دینے کی منظوری دیدی ہے ۔
 
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام چیف ایگزیکٹوآفیسرزڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو جاری مراسلہ میں کیا گیاہے کہ الائونس صرف ان ایل یچ ایس کو دیا جائے گا۔
 
جن کی کارکردگی تسلی بخش ہوگی،اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرزہیلتھ نے چھ ماہ کی ایل ایچ ایس کی کارکردگی رپورٹ نیشنل پروگرام برائےفیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کئیر کے حکومتی کوارڈینیٹر کو بھجوائیں گے۔
 
سپروائزری الائونس کی منظوری کے بعد تمام ایل ایچ ایس کی یکم اکتوبر 2016 سے 31 دسمبر تک کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ،تاکہ کارکردگی کی بنیاد پر 5 ہزار روپے سپروائزری الائونس دیا جائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا۔ گزشتہ روز 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔
کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گزشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 700 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 650 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 180 روپے سے کم ہو کر 7 ہزار 127 روپے رہ گئے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہیوں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہو ر قلندرز شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں مدمقابل ہو رہے ہیں جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے ، وکٹ بولنگ کیلئے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور بولرز کو لائن اینڈ لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج لا ہو رقلندرز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اسد شفیق کی جگہ سعد نسیم کو شامل کیا گیا ہے ۔
 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /ملتان ) نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور اکاؤنٹبیلیٹی لیب اسلام آباد کے اشتراک سے منعقدہ پیس انکو بیٹر سوشل انٹر پنیور شپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔
.جس میں جامعہ کے 80سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے کہا کہ ہم جامعہ کے طلباء کی ذہنی و تخلیقی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جدید خطوط پر تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں
 
اس ٹرینگ سے بچوں میں اعتماد پیدا ہو گا وہ مل جل کر کام کرسکیں گے ،نئے تخلیقی آئیڈیاز اور اجتماعی طور پر مسائل کو حل کرنے کی لگن سے پاکستان جلد ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے گے ۔
 
.تقریب سے اکائو نٹبیلیٹی لیب کے سنیئر پروگرام سپیشلسٹ امجد بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان علی اور عثمان جمشید نے کہاکہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلباء دوسرے اداروں کے طلباء سے بالکل مختلف سوچ کے حامل ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) چاکلیٹ اور چیوئنگ گم کا زیادہ استعمال آنتوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ چیوئنگ گم اور چاکلیٹ کا استعمال چھوٹی آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔
امریکا میں واقع یونیورسٹی آف بنگھیٹمن کے پروفیسر گریچن میلر کا کہنا تھا کہ لوگ ٹائیٹینیم آکسائڈ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ہم اس کے اثرات پر حیران ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس متعلق لوگوں کو لازمی آگاہ ہونا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیٹینیم آکسائڈ نینوپارٹیکلس مائیکروبیلی کو متاثر کرتے ہیں اور ہم اس کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں ۔
اس میں سفید رنگ کا ایسا مواد شامل ہے جو عام طور پر پلاسٹک اور کاغذ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجودامریکا میں ٹاٹینیم ڈی آکسائڈ پرمحکمہ خوراک کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے۔
ٹائیٹینیم ڈی آکسائڈ کا استعمال صفائی کیلئے بھی کیا جاتا ہےعموما یہ ٹوٹھ پیسٹ میں شامل ہوتا ہے ۔یہ چاکلیٹ میں چکنائی کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔