جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مفت ٹیسٹنگ سر وس سے استفادہ کرنےکے بجائے اپنےانسٹیٹیوٹ آف سندھ اورل ہیلتھ سائنسز میں بی ڈی ایس سال اول کا داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس سے ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع نے میڈیا کو بتایا کہ ایم بی بی ایس کا ٹیسٹ گزشتہ سال این ٹی ایس نے لیا تھا اور وہ اس مرتبہ جلدی ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار تھا اور امیدواروں کی تعداد بھی کم تھی ہمیں این ٹی ایس پر اعتماد ہے انھوں نے کہا کہ بی ڈی ایس کی 50نشستوں کیلئے داخلہ ٹیسٹ 20فروری کو ہوگا جبکہ داخلے کا عمل 27فروری کو مکمل ہوگا اور کلاسیں یکم مارچ کو شروع ہوں گی '
اس حوالے سے انھوں نے کہا ڈینٹل کالج چلانے کیلئے ملک کے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے رواں سال سے این ٹی ایس کی جگہ اپنی ٹیسٹنگ سروس مفت شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے لیکن سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کووفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن پر تحفظات ہیں اور اس نے اس کا کردار محدود کرنے کیلئے اپنے اجلاس میں صوبے بھر کی جامعات اور انسٹیٹیوٹس کی سینڈیکیٹ اور بورڈ آف گورنرز کی نشستوں سے وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفیکیشن ہونا باقی ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں میں ملوث ملزموں کی نشاندہی ہوگئی ہے،لاہور بم دھماکے میں پیش رفت کرنے پر آئی جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خود کش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا،وہیں اس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،میں یقین دلاتا ہوں شہداءکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے،شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا،خود کش بمبار کو لانے والے کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے،حملہ آور خودکش جیکٹ بھی ساتھ لایا تھا، لاہورخود کش دھماکے کا سہولت کار انوار الحق گرفتار کر لیا گیا، دہشتگرد نیٹ ورک افغانستان میں بیٹھ کرپاکستان میں کارروائیاں کرتاہے،گروہ کا مرکز افغانستان ہے، دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کے پی کے میں دہشت گردی پرمجھے اتنا ہی صدمہ ہوا جتنا لاہور واقعے پرہوا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے،سیاسی جماعت کے رہنما نے پنجاب حکومت اور پولیس پر تنقید کی،ایک سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان پڑھ کر بہت دکھ ہوا،انہوں نے فراموش کر دیا کہ دہشت گردی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،میں یقین دلاتا ہوں دہشتگردوں کو چن چن کر ماریں گے' آخری دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے-
انہوں نے کہا ہے کہ 13 فروری کوہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،شہدا کے ورثا کو جذبہ حب الوطنی سے مامور دیکھا، دہشت گرد حملے میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور پولیس کے سپاہی شہید ہوئے، کیپٹن احمد مبین اور زاہد گوندل ہماری ٹیم کے رکن تھے۔دہشتگردی کے واقعات پر میری آنکھیں نم ہیں،میں نے شہدا ءکے گھروں میں جا کر لواحقین سے تعزیت کی ہے،مجھے ایک شہید کے بچے نے کہا کہ میں بڑا ہوکر دہشتگردوں کا مقابلہ کروں گا تومجھے یقین ہوگیا پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوئی نہیں سوچ سکتا۔شہید اہلکاروں کے ورثاءکیلئے مشاورت کے ساتھ بڑے پیکج کا اعلان کریں گے،ان کے بچوں کو ماہانہ وظیفے کے ساتھ ساتھ تعلیم کا خرچ برداشت کریں گے،بیواﺅں کو گھر بھی دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہر حوالے سے اشتراک ہے،تمام حساس اداروں سے بھی تعاون ہے،سی ٹی ڈی نے سینکڑوں دہشتگردوں کو پکڑا ہے ان کو ہلاک کیا گیا ہے،صوبے بھر میں سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں،دہشتگردی قومی مسئلہ ہے اور ہم اس کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں-
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو صوبے میں رینجرز بھی تعینات کریں گے،اس وقت ایم آئی اور آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر سی ٹی ڈی آپریشنز کررہی ہے،سیاسی دکان نہیں چمکاﺅں گا،مجھے چاروں کے عوام یکساں دکھ ہے،تمام افراد ہمارے ہی ہیں' اسی کی دہائی میں کیمونزم کے خلاف فرنٹ مین کا کردار کرنے والوں نے نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سلیپر سیلز کا خاتمہ کیا جارہا ہے ،میں یہ نہیں کہتا کہ مکمل طور پر ختم کردیا ہے لیکن کافی حد تک ان کو کیفر کردار تک پہنچا چکے ہیں،فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردوں میں خوف کی فضاءپیدا ہوئی ہے،جو بھی دہشتگرد ملے گا قانون کے مطابق سزائے موت ملے گی،ہم فوجی عدالتوں میں توسیع کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ن لیگ کی حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت کرے گی، فوجی عدالتیں بالکل قائم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 30 سال سے اپنا پیٹ کاٹ کر افغانوں کو مہمان رکھاہوا ہے،افغانی ہمارے بھائی ہیں،اگر کوئی مشکوک سرگرمی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو کی جائے،پنجاب میں سپرگرینڈآپریشن کی ضرورت ہوئی توکون انکارکرےگا،پولیس،رینجرزیا آرمی سب ہماری فورسز اور اثاثے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 212 پوائنٹس نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 49 ہزار 376 پوائنٹس پر آگیا۔ 100 انڈیکس میں 15 کروڑ 38 لاکھ 28 ہزار 380 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 14 ارب 72 کروڑ 56 لاکھ 13 ہزار 222 روپے رہی۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 403 کمپنیوں کے شیئرز کی خریدو فروخت ہوئی جن میں سے 220 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 170 میں کمی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی مالیت مستحکم رہی۔
علاوہ ازیں اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 403 کمپنیوں کے 42 کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار 169 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 25 ارب 71 کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار 107 روپے رہی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پولیس نے کراچی میں سپرہائی وے کے قریب افغان بستی پر چھاپہ مار کر 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، دوران تفتیش گرفتار دہشت گردوں نے بتایا کہ اس کے مزید ساتھی افغان بستی میں ہوٹل کے عقب میں موجود ہیں جس پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ایس ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے جس کی شناخت رضی محمد کے نام سے ہوئی۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کراچی میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جن میں رینجرز ہیڈ کوارٹر ان کا اہم ہدف تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں ’’مصنوعی ذہانت‘‘ (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کا استعمال کوئی نئی بات نہیں اور سرچ انجنز سے لے کر سوشل میڈیا ویب سائٹس تک کسی نہ کسی حد تک اس کا استعمال کررہے ہیں جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے بار بار استعمال کئے گئے الفاظ (کی ورڈز) کو مدنظر رکھتے ہوئے خودکار طور پر سرچ اور مطابقت رکھنے والی پوسٹیں دکھائی جاتی ہیں۔
اسی طرح اب تک انٹرنیٹ پر تصاویر/ گرافکس پہچاننے والے الگورتھمز اور ان پر مشتمل سافٹ ویئر بھی اتنے جدید ہوچکے ہیں کہ وہ کسی تصویر کے ساتھ دیئے گئے مخصوص الفاظ یعنی کی ورڈز کے علاوہ تصویر میں دکھائی جانے والی جزئیات تک کی مدد سے اس بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔
مارک زکربرگ کا منصوبہ ان ہی الگورتھمز کو جدید تر کرتے ہوئے اس قابل بنانا ہے کہ وہ ہر ایک منٹ میں کروڑوں کے حساب سے کی جانے والی فیس بُک پوسٹوں کا متن کھنگال کر ان میں ایسے الفاظ کی نشاندہی کرسکیں جو شدت پسندی اور دہشت گردی کے علمبردار ہوں۔ مزید یہ کہ ان الگورتھمز کو اس قابل بھی بنانا ضروری ہوگا کہ وہ تصویر کی شکل میں تحریری پوسٹوں میں دی گئی عبارت کو پہچان سکیں یعنی ان میں ’’او سی آر‘‘ کی صلاحیت بھی آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو۔ علاوہ ازیں انہیں صرف تصاویر کے ظاہری خد و خال دیکھ کر یہ بھی جاننے کے قابل ہونا چاہئے کہ کہیں ان میں شدت پسندی یا دہشت گردی سے تعلق رکھنے والا کوئی منظر تو موجود نہیں۔
اگرچہ یہ صلاحیتیں پہلے ہی مصنوعی ذہانت سے لیس الگورتھمز اور متعلقہ سافٹ ویئر میں موجود ہیں لیکن سب سے بڑا چیلنج انہیں بہت زیادہ ڈیٹا (بگ ڈیٹا) کو بہت ہی کم وقت میں کھنگالنے اور درست نتائج دینے کے قابل بنانا ہے۔ زکربرگ کے بقول، سوشل میڈیا پر روزانہ اربوں تعداد میں پوسٹیں، تصویریں اور تبصرے شیئر کرائے جاتے ہیں جنہیں فی الفور کھنگالنے کےلیے فیس بُک کے موجودہ سافٹ ویئر اور الگورتھمز یکسر ناکافی ہیں۔ انہیں اتنے بڑے پیمانے کے ڈیٹا کو کھنگالنے کم سے کم وقت میں درست نتائج دینے کے قابل بنانے میں 5 سال کی محنت درکار ہوگی۔
زکربرگ کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے فیس بُک میں ان سافٹ ویئر کے الگورتھمز بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کیا جاچکا ہے اور انہیں یقین ہے کہ مذکورہ تمام اہداف کو حاصل کرتے ہوئے یہ منصوبہ آئندہ پانچ سال کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا۔
مستقبل کے اس الگورتھم/ سافٹ ویئر کی مدد سے آن لائن موجود معصوم اور مجرمانہ رجحانات رکھنے والے افراد میں تیزی سے فرق کیا جاسکے گا جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بہت مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ بھیجی اور وصول کی گئی ای میلز کو کھنگال کر مشکوک متن شناخت کرنے والے الگورتھمز پہلے ہی امریکی ایف بی آئی اور سی آئی اے وغیرہ جیسے اداروں کے استعمال میں ہیں لیکن سوشل میڈیا پر سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک نئی جہت میں ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج نے ضلع راولپنڈی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق راولپنڈی میں کورکمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔
 
کورکمانڈر کی زیرصدار اجلاس میں راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور اجلا س میں راولپنڈی کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیاہے۔یاد رہے کہ سیہون دھماکے کے بعد راولپنڈی میں دہشتگردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی معروف چینی کمپنی ”شیاﺅمی“ نے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے سیلولر کمپنی زونگ کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کیساتھ ہی زونگ شیاﺅمی کے ساتھ شراکت داری کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیاﺅمی نے زونگ کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کمپنی کے تیز ترین 4G انٹرنیٹ نیٹ ورک اور ملک بھر میں بہترین کوریج کے باعث کیا ہے۔ اس معاہدے کے باعث شیاﺅمی کمپنی پاکستان میں سمارٹ فونز فروخت کرنے کے بزنس کو فروغ ملے گا۔
اس معاہدے کے تحت صارفین زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز میں بننے والے شیاﺅمی کے ڈسپلے سنٹر پر دستیاب اعلیٰ معیار کے سمارٹ فون حاصل کر سکیں گے جبکہ زونگ کی جانب سے شیاﺅمی کے سمارٹ فونز کی خرداری پر اسپیشل ڈیٹا آفر بھی ملے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ اس سے قبل ہوواوے، کیو موبائل، اوپو موبائل، ایچ ٹی سی، سام سنگ اور آن لائن شاپنگ ویب سائٹ دراز ڈاٹ پی کے کیساتھ بھی معاہدہ کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق شیاﺅمی کے سمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کرائے جانے کی تقریب 20 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی جس کے بعد ملک بھر میں اس کے سمارٹ فونز فروخت کیلئے پیش کر دئیے جائیں گے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بہیمانہ دہشتگردی میں جماعت الاحرار ملوث ہے اس لئے اس کیخلاف کارروائی کی جائے
سرتاج عزیز نے افغان مشیر سے رابطے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغانستان کی زمین استعمال ہوئی ہے اور افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی فہرست افغان حکام کے حوالے کردی گئی ہے اور جماعت الاحرار کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں پر تشویش ہےلٰہذاافغان حکومت جماعت الاحرار کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان آن کیمرہ بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ خالد لطیف طبیعت ناسازہونےکی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے اسپاٹ فکسنگ کے کردار شرجیل خان اور خالد لطیف کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا تھا جس پر شرجیل خان نے آن کیمرہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ خالدلطیف کو پی سی بی نے بیان ریکارڈ نہ کرانے پر 6 بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کےمطابق دونوں کھلاڑیوں کے بیانات مکمل ہونے پر چارج شیٹ تھما دی جائے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر شرجیل خان کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی بناءپر پی سی بی خالد لطیف اور شرجیل خان کو پہلے ہی معطل کرچکی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور پشاور نے 3.4اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 28رنز بنالئے ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ان میں: اسد شفیق،احمد شہزاد،کیون پیٹرسن،ریلی روسو،سرفرا ز احمد(کپتان) محمد نواز،تھسارا پریرا،انور علی،حسان خان،محمد اللہ اور ذوالفقار بابر۔
پشاور زلمی کا سکواڈ:محمد حفیظ،تمیم اقبال،کامران اکمل،ایون مورگن،شاہد آفریدی،صہیب مقصود،ڈیرن سیمی(کپتان) شکیب الحسن،وہاب ریاض،جنید خان اور حسن علی ۔