جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ 2017 کے بعد کپتانی سے الگ ہو جائیں گی۔ ورلڈ کپ 2017 کے کوالیفائنگ میچز کے لیے کولمبو میں موجود ثنا میر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کے طور پر ورلڈ کپ میرا آخری ایونٹ ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، مجھے یہ اعزاز حاصل کرنے میں 12 سال لگے کیونکہ شروع میں ہمیں بہت کم میچز ملے تاہم آنے والی لڑکیاں جلد یہ سنگ میل عبور کر لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کولمبو میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر اچھا پرفارم کر رہی ہے، سپر سکسز میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔ پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ثنا میر نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنا اچھا اقدام ہے، اس سے کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے آگاہی ملے گی۔
پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار دینا بہت مشکل ہے کیونکہ ہر ٹیم میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں، اس مرتبہ ٹیمیں متوازن ہیں، گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اچھا کھیلا، پشاور زلمی بھی ڈیرین سیمی کی کپتانی میں اچھا پرفارم کرنے کی امید ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے شائقین اور شہری بتائیں کہ کیا وہ غیرملکی پلیئرز کے بغیر فائنل لاہور میں ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں یا دبئی میں ہی فائنل کا انعقاد چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پیر کو لاہور میں ہونے والے سانحہ کے بعد غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، سکیورٹی ایجنسیز نے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا ہے کہ آیا وہ لاہور میں فائنل کا انعقاد چاہتے ہیں یا نہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بھی کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کیلیے پوری طرح تیار ہیں اور خودکش حملے کے بعد بھی لاہور پلیئرز کیلیے محفوظ ہے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرملکی پلیئرز سے میٹنگ کی تھی جس میں انہیں لاہور میں فائنل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی لیکن پلیئرز اس وقت بھی لاہور آنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی پلیئرز نے لاہور میں کھیلنے کو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کونسل (فیکا) کی یقین دہانی سے مشروط کر دیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ڈپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اور بیہیوریل سائینسزکے اشتراک سے اپنی نوعیت کی پہلی ٹرانسفارمیشن ویلنس کلینکس کا افتتاح کر دیا ہے ۔
ٹرانسفارمیشن ویلنس کلینکس کے تحت ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کو ایک چھت کے نیچے سائیکاٹرسٹ ، کلینیکل سائیکالوجسٹ اور ہیپنوتھراپسٹ ایک ہی چھت کے نیچے علاج کی سہولتیں فراہم کریں گے ۔ اس سلسلے میں اسپتال میں ایک تقریب کا انعقا د کیا گیا جس کی مہمان خصوصی جناح اسپتال کی ایگز یکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی تھیں ۔
تقریب سے ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ثوبیہ آفتاب ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ، پروفیسر اقبال آفریدی ،سینیٹر عبدالحسیب خان ، ڈاکٹر عمران یوسف محمد ودیگر نے خطاب کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں پہلا ٹاکرا آج شارجہ میں ہو گا۔ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو ہراتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اسلام آباد کی ٹیم ایک میچ میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہی ہے، دفاعی چیمپئن نے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کو 7 وکٹ سے ہرایا جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ کی ٹیم نے اپنے دونوں میچز جیت رکھے ہیں، گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف 8 رنز سے فتح پائی جب کہ کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے ہرایا۔
دوسرے مرحلے میں کل سے شارجہ میں میدان لگے گا، پہلا مقابلہ دفاعی چمپئن اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان شیڈول ہے۔ اولین ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان تین مقابلے ہوئے جن میں سے دو میں گلیڈی ایٹرز جب کہ فائنل میں اسلام آباد فاتح رہی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیڑنگ ڈیسک) فیس بک کی جانب سے اسمارٹ ٹی وی کے لیے وڈیو ایپ متعارف کرائی جارہی ہے جس کے ذریعےصارفین فیس بک وڈیوز اسمارٹ ٹی وی پر بھی دیکھ سکیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے اسمارٹ ٹی وی صارفین کے لیے یہ نئی ایپلی کیشن ابھی صرف سامسنگ،ایپل اور امیزون فائر کے اسمارٹ ٹی وی کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ان لینڈ ریونیو سروس افسران کے احتجاج کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے اور 4 روزہ ہڑتال کے بعد چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹرارشاد احمد کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اس ضمن میں گزشتہ روزکو کیبنٹ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر34/02/2017-E-I جاری کردیا گیا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد احمد کو فوری طور پر تاحکم ثانی وفاقی سیکریٹری ریونیوڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات 9 فروری کو وفاقی حکومت نے خلاف روایت پاکستان ایڈمنسٹریٹیوگروپ (سابق ڈی ایم جی)سے تعلق رکھنے والے وفاقی سیکریٹری خزانہ کو سیکریٹری ریونیوڈویژن کا بھی اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر ان لینڈریونیوسروس اور کسٹمزگروپ کوپاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ کے ماتحت کیے جانے کے شبے پرآئی آرایس آفیسرزایسوسی ایشن نے جمعہ کوملک گیرہڑتال کر دی تھی اور ان لینڈسروس گروپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ایف بی آر کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا چارج دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا جو 4 روز کی ہڑتال کے بعد گزشتہ روز14 فروری کوتسلیم کرلیا گیا جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی آرافسران کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال میں کسٹمزگروپ کے افسران کے علاوہ ان لینڈریونیو سروس کے تمام ملازمین کی بھی شمولیت ہونے سے ہڑتال طول اختیارکرجانے اور ریونیووصولیوں کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔
 

 

 

یمز ٹی وی (تعلیم/میرپورخاص) رکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء مغل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کرکے صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اسکا سہرا پیپلزپارٹی کو جاتا ہے . صوبائی وزیر تعلیم نے خستہ حال اسکولوں اور پینے کے پانی کی سہولت سے محروم اسکولوں کا نوٹس لیا ہے اورتمام منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں بند اسکولوں کوکھلوانے کا ہدف دیا ہے جس میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری عادل اسکول بھان سنگھ آباد میرپورخاص کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وں ،اسسٹنٹ کمشنروں اور مختارکاروں کوبھی اسکولوں کے اچانک دورے کرنے کا پابند بنایا گیا ہے.

اس موقع پر انہوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اعظم ہزاروی اور علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو اسلامیات، معاشرتی علوم ، انگریزی، اردو اور سندھی مضامین صحیح انداز میں پڑھائے جائیں تاکہ بچے اپنی مادری زبان اور مذہب کے متعلق جان سکیں، انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولوں میں داخل کروائیں، ایم پی اے نے کہا کہ تعلیمی افسران کو چا ہیے کہ وہ اپنے دفاتر سے نکل کر اسکولوں کے دورے کریں تا کہ تعلیم میں مزید بہتری آسکے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ کراچی ) ڈاکٹرجعفراحمدجامعہ کراچی کااہم اثاثہ تھے جن کی کمی شد ت سے محسوس کی جائے گی،ایک اچھااستاد وہی ہوتاہے جو طلبہ سے رابطے میں رہے اورمعاشرے میں امید کی کرن بن کر اُبھرے ۔

ڈاکٹر جعفر کے علم ودانش کے نقوش ہرجگہ نظر آئینگے ،وہ ایک اعلیٰ پائے کے محقق اور مدرس ہی نہیں بلکہ طلبہ وطالبات کے لئے رول ماڈل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروگرام برائے امن ،جمہوریت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے زیر اہتمام ڈاکٹر جعفر احمد کی تدریسی وتحقیقی خدمات کے اعتراف میں ان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کیے گئے اکیڈمک ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب میں ڈرگ ایکٹ کی منظوری کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث پنجاب بھر میں دوائیوں کا بحران پیدا ہوگیاہے۔

لاہور واقعہ بھی دوا بنانے اور بیچنے والوں کا دل نہ پگھلاسکا۔ پنجاب بھر میں ڈرگ اینڈکیمسٹ ایسوسی ایشن کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزنے ڈرگ ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔لاہور سمیت راولپنڈی،ملتان اور
فیصل آباد میں مریض دوا کی تلاش میں خوار ہورہے ہیں۔ 
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت)  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محفوظ خوراک صحت مند پنجاب کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں اشیاءخوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے اور تمام قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے مختلف قوانین میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ کا 20 واں اجلاس چیئرمین جسٹس (ر) عامر رضا کی صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل، ایڈیشنل سیکرٹری خوراک سیدہ ملکہ، رکن صوبائی اسمبلی عبدالرﺅف مغل، محمد وحید گل اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پراڈکٹ رجسٹریشن کے نئے معیار مقرر کرنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تفویض کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے کھانے پینے کی متعدد اشیاءجو پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کار میں نہیں آتی تھی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری بھی دے دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے بڑھانے کی منظوری بھی دے دی جس کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی ا ٓفیسر 25ہزار، فوڈ سیفٹی آفیسر ایک لاکھ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر 2 لاکھ جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکے گا۔ فوڈ آپریٹرز کو فوڈ لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ای لائسنسنگ کے اجراءکا پراجیکٹ بھی منظور کرلیا گیا۔ پی ایف کمپلیکس اور ویجیلنس سیل کے لئے سیف ہاﺅس بنانے اور محفوظ خوراک کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلانے پر بھی اتفاق ہوا۔

بورڈ اجلاس میں خوراک کی صنعت سے منسلک افرادکی تربیت کے لئے ٹریننگ اسکول قائم کرنے، سائنٹیفک پینل میں 9 نئے ممبران شامل کرنے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کی منظوری بھی دی۔ فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کی حد 10 لاکھ سے ایک کروڑ اور ملاوٹ ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے لئے حکومت پنجاب سے منظوری حاصل کرنے کی درخواست پر اتفاق کیا گیا۔