جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) ریجنل ڈائریکٹر کالجز ضمیر کھوسو نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس ون کا دورہ کیا۔ انہوں نے کالجز میں نصب بائیو میٹرک مشین کا افتتاح کیا۔

دورہ کے موقع پر انہوں نے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رضیہ کھوکھر اور اساتذہ سے ملاقات کی انہوں نے پرنسپل کے انتظامی امور کی تعریف کی اور کالج کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر ان کو سراہا۔ کالج پرنسپل نے کالج کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کا وعدہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپوررٹس)معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے بنائے گئے 2017 کے پہلے ترانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، جسے دیکھ کر یقیناً شائقین کا جوش ساتویں آسمان تک پہنچ جائے گا۔اس میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری صہیب اختر نے کی ہے، جبکہ علی ظفر کی شاندار آواز اور جوش سے بھرے اس گانے نے پی ایس ایل کا انتظار مزید مشکل بنادیا ہے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 2016 کا ترانہ بھی علی ظفر نے گایا تھا۔
 
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اگلے ماہ منعقد کی جائے جس میں علی ظفر اور گلوکار شیگی پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔'اب کھیل جمے گا' نامی اس ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ نامور کرکٹ کھلاڑی مصباح الحق، شاہد آفریدی، عمر گل، احمد شہزاد اور رمیز راجا شامل ہی

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحق نے شکویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق حکومت گورنر سندھ نامزد کرنے سے متعلق نہ تو ہم سے پوچھا اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیاگیا ،امید ہے نئے گورنر کے آنے سے شہر کے عوام اور حالات میں توازن برقرا ر ہوجائے گا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحق کاکہنا تھا کہ بانی متحدہ نے جماعت بنائی کوئی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں جو بند ہوجائے گی،ایم کیو ایم کا 30دسمبرکا جلسہ اپنی مثال آپ تھا، جلسے میں موجود عوام کا سمندر مخالفین کیلئے منہ توڑ جواب تھا۔
انہوں نے کہاکہ 8سال سے کراچی میں موجود کچرا نہیں اٹھا یا گیا مگر میئر کراچی کے آنے کے سے یہ کام ہورہا ہے جوقابل تعریف ہے۔ پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ہماری جماعت کا ایک ہی مقصد ہے کہ اختیارات دئیے جائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)کینو برآمد کندگان کو عالمی مارکیٹ ترکی سے سخت مقابلے درپیش ہیں. حکومت پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایکسپورٹ پیکیج میں شامل کرے.

چیئرمین فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایسوسی ایشن وحید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسط جنوری تک پاکستان نے ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن کینو برآمد کیا، جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا پانچ فیصد کم ہے۔ برآمدات میں کمی کی وجہوہات بتاتے ہوئے وحید احمد نے کہا کہ ترکی میں اس سال کینو کی بمپر فصل ہوئی ہے جبکہ ترکش لیرا کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ان کی قیمت بھی کم ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ حیدرآباد) چانسلر اسریٰ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اﷲ قاضی نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات اپنے تعلیمی دور میں سخت محنت کرتے ہیں اور آج ان کی کامیابیوں کا دن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسریٰ یونیورسٹی میں ہونے والے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے مقصد کا تعین کریں اور اس کے بعد اس کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔

اس موقع پر 370 کامیاب طلبا ء و طالبات کو اسناددی گئیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا بڑا ایونٹ انتہائی دلچسپ رہا۔ کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ رینڈی اورٹن 30 پہلوانوں کو پچھاڑ کر رائل رمبل مقابلہ جیت لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)کا سب سے بڑا مقابلہ رینڈی اورٹن نے اپنے نام کر لیا ہے۔ اس مقابلے کیلئے گولڈ برگ، انڈرٹیکر اور بروک لینسر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم رینڈی اورٹن نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا۔
رائل رمبل کا آغاز کرس جیریکو اور نے کیا۔ بروک لیسنر کو گولڈ برگ نے رنگ سے باہر پھینکا، اس کے بعد انڈر ٹیکر نے گولڈ برگ کو چلتا کیا، انڈر ٹیکر کو رومن رینز نے باہر پھینکا اور رینڈی اورٹن نے رومن رینز کو رنگ سے باہر پھینک کر دوسری بار رائل رمبل جیت لیا۔
اس سے قبل رینڈی اورٹن نے 2009 میں رائل رمبل مقابلہ جیتا تھا۔ دوسری جانب جان سینا نے اے جے سٹائلز کو شکست دے کر رک فلیئر کا 16 ورلڈ چیمپئن شپ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ڈبلیو ڈبلیو ای سے جڑے ریسلر جان سینا کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے مگر گزشتہ شب انہوں نے اس وقت سب کے دل جیت لیے جب انہوں نے ایک قریب المرگ بیمار بچے کی خواہش پوری کی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ رائل رمبل میں جان سینا نے اے جے اسٹائلز کو شکست دے کر 16مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا رک فلیئر کا ریکارڈ برابر کردیا۔ مگر انہوں نے اپنی فتح کا جشن کچھ اس انداز سے منایا کہ سب حیران رہ گئے جبکہ انہوں نے دیکھنے والوں کے دل بھی جیت لیے۔
اے جے اسٹائلز کو شکست دینے کے بعد جان سینا رنگ سے باہر نکلے اور ہجوم کی جانب گئے جہاں انہوں نے اپنا وقت میک اے وش فانڈیشن کی جانب سے آنے والے ایک بچے کے ساتھ گزارا۔انہوں نے اپنے ننھے پرستار کو اپنے اور چیمپئن شپ بیلٹ کے ساتھ تصاویر کھچوانے کا موقع بھی دیا۔جان سینا میک اے وش فانڈیشن کے ایسے شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرتے رہتے ہیں۔
ایک دفعہ انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو میں میچ جیتنے کے بعد کینسر سے لڑنے والی بچی کو جان لیوا مرض سے بچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ساتھی ریسلر اسٹنگ کے ہمراہ اسے گلے سے بھی لگایا۔ دونوں ریسلرز نے ننھی پری کو تحائف بھی دیئے جن میں اسٹنگ کے مقبول گلوو بھی شامل تھے۔جان سینا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسٹنگ اور اسکرین پیچھے ہر شخص کی جانب سے میں پورے دل سے اپنے آج رات کی مہمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو نہ صرف ہم ریسلرز کے لیے متاثر کن ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دئیے اور سیکیورٹی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔
میئر کراچی وسیم اختر کو ایک اور پریشانی نے آ گھیرا، سیکیورٹی درخواست کے باوجود کراچی کے میئر کو سیکیورٹی نہ ملی، مئیر وسیم اختر نے کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو سیکیورٹی خدشات پر خط لکھ دیے۔
جس میں انہوں نے بتایا کہ شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، سندھ حکومت مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کر رہی ہے۔ مئیر کراچی نے مطالبہ کیا کہ انھیں سیکیورٹی دی جائے، کام کرنا چاہتا ہوں۔
دوسری جانب کے ایم سی کے میونسپل کمشنر نے تحریری طور پر آئی جی سندھ سے درخواست کر دی ہے، خط میں کہا گیا ہے کے ایم سی ہیڈ آفس، میئر، ڈپٹی میئر کو مناسب سیکورٹی دی جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس اور حساس اداروں کو خط لکھا گیا تھا، جس میں میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو شدید خطرات سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے خود کو رینجرزاور حساس ادارے کے ملازم ظاہر کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبض سے اسلحہ اورقانون نافذ کرنیوالےادارے کی یونیفارم بھی برآمد کر لی ہے۔
اسد عمر کے والد یحییٰ خان کے قریبی ساتھی تھے لیکن کبھی لہو ولعب کی محافل میں شریک نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں رینجرز نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر اسلحہ بھی بر آمد ہواہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عطاالرحمن، ذیشان گل اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے دوران تفتیش ملزم عطا الرحمن نے انکشاف کیا کہ وہ رینجرز نام لے کر خوف و ہراس پھیلا کر بھتہ وصولی کرتا،ذیشان گل نے بتا یا کہ وہ خود کو کیپٹن کامران عرف ڈی ایس آر ریاض کے نام سے متعارف کرواتا اور سہولت کار کا م کرتا تھا ،جبکہ ملزم عمیر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود کو کرنل کے نام سے ظاہر کرواتا بھتہ وصول کرتاتھا۔
تاہم رینجرز حکام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں قانونی چارہ جوئی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایک ایسا سوال جس کا جواب خود پی سی بی کو بھی نہیں پتا ۔ مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ لیکن اب سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایسے شخص کا نام لے دیا ہے کہ اعلیٰ حکام بھی اس پہلو پر سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے اس لیے ہمیں مستقبل پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہیے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم جو کہ ابھی صرف 22 سال کے ہیں نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں آتے ہی جھنڈے گاڑ دیے ہیں اوربہت تھوڑے میچز کھیل کر ہی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ 

بابر اعظم نے اب تک 23 ون ڈے میچز کھیل کر 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں بنائی ہیں جبکہ 6 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 300 رنز سکور کیے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے تاکہ انہیں مستقبل میں آل راﺅنڈر کے طور پر استعمال کیا جاسکے