بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی( تعلیم خیر پور) 5 سال قبل سابق سندھ حکومت کے دور میں خیر پور میں اساتذہ کے انٹر ویو لیے گئے تھے اور اُنھیں سندھی لینگویج ٹیچر،ڈرائنگ ٹیچر،ورکشاپ انسٹرکٹر، عربی ٹیچر،اور دیگر عہدوں پر فائز کیا گیا تھا وہ 5سال سے ڈیوٹی کررہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو تنحواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔ واضع رہے کہ سابق دور میں بھی انُھوں نے احتجاج کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ان کو سرکٹ ہا ئوس پر بلا کر ملاقات کی اور فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا لیکن افسران نے ان کاحکم نہیں مانا ۔

 

واضع رہے کے خیر پور کے محکمہ تعلیم کے 314 اساتذہ کو پچھلے5سال سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے ۔جس کے خلا ف انُھو ں نے دوبارہ احتجا ج شروع کر دیا ہے اوراساتذہ کورٹ روڈ پر کیمپ قائم کر کے بھوک ہڑ تال پر بیٹھ گئے ہیں۔ اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی کرائیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت زیادہ وقت گزارنا ڈپریشن کا شکار بنا سکتا ہے۔

یہ دعویٰ ڈنمارک میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فیس بک اور ٹوئٹر پر بہت زیادہ وقت گزارنا ڈپریشن کا باعث بنتا ہے اور جذباتی کیفیات متاثر ہوسکتی ہیں۔

اس تحقیق کے دوران 1100 افراد کی آن لائن عادات اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت فیس بک کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور یہ اس دور کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا سوشل نیٹ ورک ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ فیس بک ہماری روزمرہ کی زندگی پر کئی طرح سے اثر انداز ہورہی ہے۔

محققین کے بقول فیس بک پر گزارے جانے والے وقت کا دورانیہ ذہنی کیفیات پر اثرانداز ہوتا ہے اور یہ عادت کسی بھی طرح دماغی صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک کا بہت زیادہ استعمال منفی انداز سے اثرانداز ہوتا ہے اور ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ اس سے دوری دماغی صلاحیتوں کو بہتر بنادیتی ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو ایک ہفتے تک فیس بک سے دور رکھا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ان کی جذباتی حالت میں بہتری جبکہ زندگی میں اطمینان بڑھ گیا ہے۔

محققین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ فیس بک سے مکمل دوری تو انتہاپسندی ہوگی تاہم اس کے استعمال کے دورانیے میں کمی لانے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف ذہنی امراض سے بچا جاسکے۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام شعبہ اردو اور انگریزی کی معاونت سے طالبات میں تقریری مقابلے ہوئے جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیا نے کی۔

تقریب کا اہتما م ڈاکٹر روحامہ پیٹرن اِن چیف ڈبیٹنگ سوسائٹی نے کیا ،انگریزی تقریر میں عائشہ سجاد،سارہ نور ، اورمریم زاہدنے اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی، اردو تقریر میں ندرت فاطمہ، اقصیٰ رفیق اورسحرش نے اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی تنظیم سے لیکر وارڈ تک عہدیدار،کارکن ،یوتھ ونگ ،ایم ایس ایف (ن) ہمارا اثاثہ اور ن لیگ کی حکومت کے قیام میں ان کا بنیادی کردار ہے۔

تحریک آزادی اورگڈ گورننس کے قیام ،تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈا کی تکمیل میں ان کا بنیادی کردار ہو گا ۔کارکنوں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر ہا ئو س میں مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے رہنما سردار ریاض روشن ،فدا حسین کیانی سمیت وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم ،بربریت ،تشدد کے تمام حربے استعمال کرنے کے با وجود نفسیاتی طور پر شکست کھا چکی ہے ، آزادی لیکر رہیں گے ۔

 

 


ایمزٹی وی(مہمند ایجنسی)مہمند ایجنسی کے علاقے موصل کور میچنئی میں اسکول میں زور دار دھماکا ہوا جس سے عمارت جزوی طور پر تباہ ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق موصل کور میچنئی میں نامعلوم حملہ آوروں اسکول میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے ایک کمرہ تباہ ہو گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔


پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس وقت اسکول میں دھماکا کیا گیا طالب علم موجودتھے تاہم وہ محفوظ رہے تاہم دھماکے سے اسکول سے ملحقہ مکان کا کمرہ بھی تباہ ہو گیا ہے ۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(حب) درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ۔12 نومبر کوہونے والے خودکش حملے کے 40روز بعد درگاہ شاہ نورانی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد مزار پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ ایف سی کے جوان درگاہ کے اطراف سیکیورٹی پرتعینات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بم حملے کے بعد تمام مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور مستقبل کیلئے سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گی ۔یاد رہے12 نومبر کو درگاہ پر دھمال ڈالی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک خودکش حملے میں خواتین سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا ۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بہترین رویے پر آئی سی سی کی طرف سے اسپرٹ آف کرکٹ ایواڈ سے نوازا گیا ہے ۔
انہیں یہ ایوارڈ بطور ٹیسٹ کپتان کھلاڑیوں سے اچھے رویے پر دیا گیا ہے.ماضی میں یہ ایوارڈ دھونی ، جے وردنے ، ویٹوری اور مے کیلم کو دیا جا چکا ہے ۔

جنوبی افریقہ کے ماریس ایرسمس کو آئی سی سی کی جانب سے بہتری امپائر قرار دیا گیا ہے ۔مصباح الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مثبت ذہن کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ) فرا نس میں منعقدہو نے والے مقابلہ مس ایلیگینٹ اور میڈم ایلیگینٹ میں پاکستانی منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والی خاتون "تبسم سلیم" نے میڈم ایلیگینٹ 2017کا خطاب جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ ہر سال فرانس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں خوبصورت مگر نفیس خواتین انتخاب کیا جاتا ہے۔

یہ ایونٹ فحاشی سے پاک ہو تا ہے اس وجہ سے اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز "تبسم سلیم' نے اس میں شرکت کی اور میڈیم ایلیگینٹ کا اعزاز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم کراچی) ڈاوئو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کی جانب سے گھر بیٹھے لیڈی ڈاکٹرز کے لیے "آن لائن فیمیل فزیشن کو رس ڈیزائن" کیا گیا ہے۔
جس کو سی ایم ای کا نام دیا گیا ہے یہ کورس اُن خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کسی بھی وجہ سے پر یکٹس سے محروم ہیں ۔ وہ لیڈی ڈاکٹر گھر بیٹھے آن لائن کورس کر سکتی ہیں اور کو رس کے اختتام پر ڈاو یونیورسٹی کی جانب سے اسناد دی جائیں گی جس کے بعد وہ اپنے گھر میں فیملی فزیشن کلینک کھول سکیں گی۔
ڈاوئو یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز کے قائم مقام چانسلر پروفیسر مسعود حمید نے کہا ہے کہ پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں میرٹ پرطلباءکے مقابلے طالبات زیادہ داخلے حاصل کر تی ہیں۔جبکہ ان میں سے 35فیصد طا لبات اپنی میڈیکل تعلیم مکمل کرنے کے بعد دکھی انسانیت کی خدمت نہیں کر پاتی ہیں ۔
واضع رہے کے سرکاری کالجوں میں ایک طالبہ پر سالانہ 6 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں اس طرح 5سال میں ایم بی بی ایس فی طالبہ پر 30لاکھ روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرٹس کونسل میں نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں لڑکی کی ماں نے اس کو زندہ جلادیا،نفیسہ شاہ نے جس مسئلے پر لکھا ہے وہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،خواتین پر تشدد افسوسناک ہے ذمہ داروں کو سزادلانے کا نظام لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر انصاف نہیں ملا،خواتین پر سماجی اور اخلاقی طور پر تشدد کیاجاتاہے،مختلف علاقوں میں خواتین کوقتل کیاجارہاہے،پاکستان انسانی حقوق سے متعلق مسائل کاسامناکررہاہے،جب مجھے میری ماں کا انصاف نہیں ملا تو لوگوں کو کیسے ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے قانونی نظام میں سقم ہے،ہمیں قانون نہیں ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا،ہم قانون تو تبدیل کرتے رہتے ہیں مگرعملدرآمدہوتانظرآناچاہیے،غیرت کے نام پر قتل کا جواز پیدا کرنا افسوسناک ہے،کراچی:قوانین پرمزید موثرانداز میں عمل درآمد کی ضرورت ہے، خواتین پر تشدد کےخلاف قانون سخت ہو،سزاکویقینی بنایاجائے،ہم محترمہ بینظیربھٹو کےساتھ انصاف نہیں کرسکے،غیرت کےنام پرقتل کاجواز پیش کرناافسوسناک ہے،خواتین کےقتل اوران پرتشدد کاکوئی جوازپیش نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزائی کو لڑکیوں کی تعلیم پرکام کرنے پرگولی ماری گئی،اقوام متحدہ کی فہرست میں خواتین پرتشددسے متعلق پاکستان 142 ویں نمبرپرہے،سندھ میں 2قوانین تیاری کے مراحل میں ہیں۔