بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں دنیا کی پہلی سولر ہائی وے کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سڑک کو شمسی توانائی کے پینلز سے بنایا گیا ہے جو سڑک کنارے لگی لائٹس کو روشنی فراہم کریں گے۔

فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں بنائی جانے والی اس سڑک کا نام ’واٹ وے‘ رکھا گیا ہے۔ ایک کلومیٹر کے فاصلے پر محیط اس سڑک کا افتتاح فرانس کی وزیر ماحولیات سیگولین رائل نے کیا۔

انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں اسی طرز کی سڑکیں تعمیر کرنے کے 4 سالہ منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

solar 2

شمسی توانائی کے پینلز سے سڑکیں بنانے کا خیال جرمنی، نیدر لینڈز اور امریکا میں بھی زیر غور ہے جو نہ صرف سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گی بلکہ علاقے کی توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سڑکوں کی تعمیر سے فرانس توانائی کے شعبہ میں خود کفیل ہوسکتا ہے اور اس مد میں خرچ کیا جانے والا کثیر زر مبادلہ بھی بچا سکتا ہے۔

فی الحال دیکھا جارہا ہے کہ یہ سڑک کتنے عرصے تک مختلف موسموں اور حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے اور بھاری بھرکم ٹرکوں کے گزرنے کی صورت میں کتنے عرصے تک صحیح سالم رہ سکتی ہے۔

solar 3

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں صرف ایک خامی ہے کہ ان شمسی پینلز کی افادیت اس وقت بڑھ جاتی ہے جب انہیں سورج کے رخ پر براہ راست ترچھا کر کے نصب کیا جائے۔ سڑک پر بالکل سیدھا نصب کرنے کی صورت میں یہ سورج سے کم توانائی حاصل کرتے ہیں۔

سڑکوں پر سورج سے توانائی حاصل کرنے والے ذرائع استعمال کرنے کا خیال کافی پرانا ہے۔

1532

اس سے قبل پولینڈ میں بھی سڑک پر ’لومینوفور‘ نامی مادہ بچھایا گیا تھا جو دن بھر سورج کی روشنی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے اور اندھیرا ہوتے ہی جگمگا اٹھتا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کے میلبورن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل مکمل فٹ ہونے کا امکان ہے۔

ٹیسٹ میچ میں دہشتگردی کا خطرہ

برسبین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران محمد عامر کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی تھی اور پھر دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مچل اسٹارک کی 152کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی گیند ان کی رانوں پر لگی تھی۔

ٹیم مینجمنٹ نے قوی امید ظاہر کی ہے کہ محمد عامر دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے اور محمد عامر خود بھی اس کے لئے پر امید ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

 

ی
ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم میچ کے بااحسن انداز میں انعقاد کے لیے وکٹوریہ پولیس اور وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

پاکستان سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور دیگر میچز کا پرامن ماحول میں انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سکیورٹی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے گا۔ آسٹریلوی حکام کا کہناہے کہ مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس تناظر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ریسرچ کرنے والے طالب علموں کیلئے خوشخبری ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون کا پروگرام متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت طالب علم اپنی ریسرچ کیلئے پانچ کروڑ روپے کا فنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں نیشنل اکیڈمی آف سائنس (این اے ایس) کے تحت چلنے والا یہ پروگرام پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت چلے گا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستانی سائنسدانوں اور سائنسی اداروں کا امریکی سائنسدانوں اور اداروں کیساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں پاک، امریکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعاون پروگرام ڈویلپمنٹ، سیکیورٹی اور بین الاقوامی تعلقات ڈویژن کے زیر انتظام ہے۔

پاک، امریکہ مشترکہ ریسرچ فنڈز کیلئے ایک سے تین سال کیلئے پروپوزل کی وصولی شروع کر دی گئی ہے اور پروپوزل جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2017ءبروز جمعہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت فنڈ حاصل کرنے کیلئے پیش کئے جانے والے پراجیکٹ کا پاکستان میں تحقیقی صلاحیت میں اضافے اور پاک، امریکہ باہمی تعلقات میں مندرجہ ذیل کردار ہونا چاہئے۔

1:۔ پاکستان میں معاشی اور انسانی ترقی میں تیزی لانے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی صلاحیت کو بڑھا سکے۔
2:۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت تعلیمی اداروں کے سائنس اور تکنیکی شعبوں میں تعلیم ، تحقیق، معیار اور مطابقت میں اضافہ کر سکے۔
3:۔ صنعتی شعبے میں جاری مقابلے میں تعاون کیلئے پاکستانی تحقیقی اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کر سکے۔

اس پروگرام کے تحت بہت سے شعبوں سے متعلق پراجیکٹ کے پروپوزل قبول کئے جا رہے ہیں جن میں مندرجہ ذیل شعبے شامل ہیں۔

صحت اور سیکیورٹی،تعلیم،صحت، صحت عامہ اور ادویات،غذائیت،پانی اور صفائی،زراعت،ماحولیاتی ، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتی ماحول میں تنوع،توانائی اور قابل تجدید توانائی،سوشل سائنسنز ،اقصادی ترقی،جمہوریت اور گورننس،خوراک کی سیکیورٹی

واضح رہے کہ سال 2003ءمیں پاکستان اور امریکہ کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کا ایک وسیع معاہدہ ہوا تھا جس میں دونوں ممالک میں سائنس اور تعلیم کے شعبوں کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تعلیم میں مشترکہ مفادات کیلئے باہمی تعاون کا ایک فریم ورک تیار کیا گیا تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) رینجرز نے آصف زرداری کے قریبی دوست کے 3 دفاتر پر چھاپے مارکر اہم ریکارڈ کی چھان بین کی۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجید کے دفتر یر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دفتر سے اہم ریکارڈ لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لئے جانے والے 2 افراد کی نشاندہی پر ہی ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع انورمجید کے ایک اور دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا اورعلاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر تمام آنے اور جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا۔

ہاکی اسٹیڈیم کی قریب واقع دفتر کے ایڈمن منیجر کو حراست میں لے کر ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا جب کہ رینجرز نے تیسرا چھاپہ میٹروپول میں واقع انورمجید کے ہی ایک اور دفتر میں مارا جہاں سے ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) قومی ادارہ صحت نے کراچی کے علاقے ملیر میں پھیلی پراسرار بیماری کے چکن گونیا ہونے کی تصدیق کر دی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالواحد اور سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فضل اللہ کا کہنا ہے کہ سعود آباد اسپتال سے5 مریضوں کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ خون کے نمونے کی رپورٹ این آئی ایچ سے موصول ہوگئی،ان میں سے 3کیسز میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کو مرض کی تشخیص کے حوالے سے بھیجے گئے خون کے نمونوں کا انتظار ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق مرض سے متاثر ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا۔گیا ہے

یہ خبر بھی پڑھیں:

حکام کے مطابق اس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں اب کمی واقع ہورہی ہے،اسپتال میں انسداد ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے اسپرے اور مچھروں کا لاروا جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ آصف علی زرداری کے خصوصی طیارے نے کراچی کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا جہاں ان کے استقبال کے لئے جیالوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کارکنوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جب کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر اونٹوں اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آصف زرداری کے بلاول ہاؤس پہنچنے کے راستے کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ آصف زرداری بلاول ہاؤس پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

آصف زرداری 24 دسمبر کو پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور 26 دسمبر کو لاڑکانہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 دسمبر کو اپنی اہلیہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

 

 


ایمز ٹی وی(صحت) جگر انسان جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جن کو عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا جب تک وہ مسائل کا باعث نہیں بننے لگتے اور کچھ لوگوں کے لیے بہت تاخیر ہوجاتی ہے۔

جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسے ہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے۔

تو اس میں کسی بھی قسم کی خرابی یا بیماری کی صورت میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ بھی اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں۔

مگر ایک چھوٹی سی عادت آپ کو جگر کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے، اور وہ ہے مناسب مقدار میں پانی نہ پینا۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

فنکشنل میڈیکل انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی کمی براہ راست جگر کی جسم کے نقصان دہ اجزاءکو فلٹر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جب انسان پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو جگر ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے اور ان اجزاءکو کھونے لگتا ہے جو جسم کے باقی حصوں کی نگہداشت کا کام رتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسا ہونے کی صورت میں جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کو اکثر ان کا علم کافی دیر سے ہوتا ہے۔

محققین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مناسب مقدار میں پانی کے استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنائیں چاہے موسم سرد ہی کیوں نہ ہو۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’اینرگوس‘‘ ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پرموجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ فرم ایپل کے لیے کام کررہی ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’اینرگوس‘‘ ایک مڈرینج وائرلیس چارجنگ نظام پر کام کررہی ہے جو 15 فٹ کی دوری پرموجود کسی آلے کو چارج کرسکتا ہے اور خیال ہے کہ وہ فرم ایپل کے لیے کام کررہی ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ اگلے آئی فون میں انقلابی تبدیلیاں آسکتی ہیں جن میں خمیدہ کونوں والا اسکرین اور دیگر حیرت انگیز فیچر شامل ہیں جب کہ اینرگوس اور ایپل کے درمیان کئی اہم معاہدے بھی ہوئے ہیں جو نئے آئی فون میں اہم تبدیلیوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اینرگوس ایپل کی شریک کمپنیوں ڈائیلاگ سیمی کنڈکٹر اور پیگاٹران کے ساتھ بھی کام کررہی ہیں۔ اینرگوس نے چھوٹے اینٹینا سے بجلی دور بھیجنے کے کئی کامیاب تجربات بھی کیے ہیں اور اب وہ تجارتی پیمانے پر وائرلیس چارجنگ پر کام کررہی ہے جس کا مطلب ہےکہ اب فاصلے پر رہتے ہوئے آپ کسی تار کے بغیر آئی فون چارج کرسکیں گے۔

اگلے سال آئی فون کی دسویں سالگرہ بھی ہے اور ایپل اس موقع پر دنیا کو ایک بار پھر حیران کرنا چاہتی ہے۔ اسی طرح مکمل شیشے کا ایسا ڈسپلے بھی ہوسکتا ہے جس کے کنارے خمیدہ ہوں گے اور ہوم بٹن کو بھی ٹچ اسکرین کا حصہ بنایا جائے گا۔ مکمل گلاس کیسنگ کے ذریعے ہی وائرلیس چارجنگ ممکن ہوسکے گی۔

اس لحاظ سے آئی فون کے اگلے سیٹ میں ایک نئی اور خوشگوار تبدیلی متوقع ہے جب کہ پلاسٹک او ایل ای ڈی اسکرین، ڈویل لینس تھری ڈی کیمرہ اور پورا سفید سیٹ بھی متوقع ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)حویلیاں میں حادثے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اکٹھا کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کا ملبہ جمع کر لیا گیا ہے جسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملبے کو ایک سے 2روز کے اندر اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا ۔ یاد رہے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید انکی اہلیہ اور ڈی سی چترال بھی لقمہ اجل بن گئے تھے ۔