بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)عرب شہزادوں کے شکار اور تلور کی نسل کو خطرات لاحق ہونے کی خبروں کے بعد حکومت نے تلور اور ہجرت کرکے آنیوالے دوسرے پرندوں کی افزائس کیلئے 25کروڑ روپے ( 250ملین روپے) جاری کردیئے ، یہ رقم وزیراعظم کی ہدایت پر تلور انڈومنٹ فنڈ کو جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف جاری یہ فنڈ پاکستان میں مہاجر پرندوں کی آبادی بڑھانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ، وزیراعظم کے ترجمان فنڈز کے استعمال سے متعلق صوبوں سے رابطے میں ہیں ۔
یادرہے کہ وزارت ماحولیات نے حکومت سے تلور اور اس قسم کے مہاجرپرندوں کی افزائش کیلئے حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کیاتھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز اپنایا لگتا ہے حکومت سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ جامع ہے لیکن وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز اپنایا ، جسٹس قاضی کو دوسرا سجاد علی شاہ بنایا جائے گا، لگتا ہے حکومت سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی اور راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوچکے لیکن جب نواز شریف کو سپریم کورٹ بلایا گیا تو عدالت پر حملہ کردیا گیا ، حملے کے دوران ججز کی کرسیاں الٹ گئیں اور بینچ کو بھاگنا پڑا۔

 

ایمزٹی وی(تجارت) تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مئی2014میں تمام انشورنس کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ ایسی انشورنس پالیسیوں جوکسی بھی وجہ سے معطل کردی گئی ہوں یا ان کی مدت مکمل ہونے کے باوجود پالیسی ہولڈرز یا ان کے نامزدکردہ ورثا نے رابطہ نہ کیا ہو ایسی پالیسیوں کی تمام تر تفصیلات انشورنس کمپنی کی مکمل اور تازہ ترین ویب سائٹ پرجاری کی جائیںساتھ ہی لاوارث پالیسیوں کو ڈیل کرنے والے متعلقہ افسران کے نام بھی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں تاکہ پالیسی ہولڈرزیا ان کے ورثا پالیسیوں کا کلیم اور اپنی جمع کرائی گئی رقوم حاصل کرسکیں تاہم ملک میں بیمہ انشورنس کی سب سے بڑی اور سرکاری انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف انشورنس نے ہی سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی ان ہدایات کو مکمل طور پر نظراندازکردیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کی لاوارث پالیسیوں کی تعداد ہزاروں جبکہ ان پالیسیوں کی مد میں جمع کرائی جانے والی رقوم کروڑوں روپے بنتی ہے اور اسٹیٹ لائف انشورنس اس رقوم کو انویسٹ کرکے کروڑوں روپے کا منافع کمارہی ہے اس طرح منافع اور اصل رقم ملا کر لاوارث پالیسیوں کی رقم اربوں روپے بنتی ہے جس سے اسٹیٹ لائف انشورنس تواتر کے ساتھ رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہے اور اس رقم کے اصل حق دار اور ورثا اپنے جائز حق سے محروم ہیں۔

 

ایمزٹی وی(تجارت)سی این جی کی قیمت ڈی ریگولائز کرنے کے فیصلے نے سب کو پریشان کر دیا،صارفین کو خدشہ ہے کہ کہیں قیمتیں ہوش ہی نہ اڑادیں۔

سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولائز ہوتے ہیں سی این جی پمپ مالکان نے قیمت بڑھانے کی تیاری کر لی، پمپ مالکان کا موقف ہے کہ موجودہ قیمت پر ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔دوسری طرف پمپ مالکان پریشان ہیں کہ سستی سی این جی بیچنے والوں سے مقابلہ کیسے کریں گے؟،خرچہ کیسے پورا ہوگا؟

 

 

ایمز ٹی وی( ا نٹر ٹینمنٹ) نامور فلمی اداکار صبا قمر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹر ی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اگر تما م فنکا ر اورہدا یتکار مشتر کہ حکمتِ عملی کے ساتھ چلیں تو انڈسٹری کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

فلموں کے لیے معیاری ہونا ضروری ہے ۔ غیر معیا ری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جا ئیں تو اس سے انڈسٹری کو کو ئی فائدہ نہیں ہوگا۔

 

 

ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے کر سمس کے مو قع پر خصوصی کھیل تیار کیا ہے ۔ جو کہ کر سمس کی رات 24 دسمبر کو پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کے آخر میں ارچ بشپ آف لا ہور سبشٹن شا کا کر سمس کے موقع پر دیا گیا پیغام بھی شامل کیا
گیا ہے۔
ڈرامہ کی کاسٹ میں خاور خان ، بینش، سمبل، بینا خان ، شیبا، ولیم، صفیہ بٹ، جوسوا ، شاہجہان شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے مصنف فردوس کامران توشی اور پروڈسر آغا قیصر عباس ہیں۔
اس ڈرامہ میںمعاشرے کے مختلف پہلوو¿ں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو سپرماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 9جنوری کی تاریخ مقرر کرنے اور ایک ہفتے کے دوران فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو باہر جانے دیا گیا جبکہ ان کی موکلہ ایان علی کو عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کے بیرون ملک جانے سے متعلق گزشتہ درخواست پر اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ وزیر داخلہ نے ساری طاقت ایک خاتون کو روکنے میں صرف کی ، وزیرداخلہ یہ انرجی دہشت گردی کے خلاف استعمال کرتے تو مثبت نتائج نکلتے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور جج صاحبان اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ، ہم کسی کے کہنے یا دبائو پر فیصلہ نہیں کرتے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے تک کیس کی سماعت میں پیش رفت نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ سندھ ہائی کورٹ 9جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے میں ایان کی درخواست کی سماعت کرے اور ایک ہفتے میں درخواست پر فیصلہ کرے۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان میں تحریک انصا ف کے رہنما اور مقامی سردار یار محمد رند نے قطری خاندان کو اپنے علاقے میں تلور کے شکار کی مشروط اجازت دے دی ۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے بتا یا کہ قطری خاندان ان کے دوستوں کو لے کر ان کے پاس آئے تھے اور معذرت کی ۔تحریک انصاف کے رہنما نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آبادیوں میں نہیں جائیں گے اور فصلوں میں شکار نہیں کریں گے ،قطری خاندان کو جو علاقے الاٹ کیے گئے ہیں ،و ہ ان تک ہی محدود رہیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شکاری قافلوں کے پاس پچاس سے سو گاڑیاں ہوتی ہیں اور جہاں تلو ر جاتا ہے وہ اس کا پیچھا کرتے ہیں ،اس دوران وہ لوگوں کی فصلوں کو روند دیتے ہیں اور اس وقت فصلیں بھی کٹائی کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ذاتی مسئلہ نہیں تھا اس وجہ سے ہم نے حامی بھر لی ۔واضح رہے کہ کچھی کے لوگوں نے قطری خاندان کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، 5 ماہ میں 10 ہزار بے گناہ کشمیری گرفتارکیے گئے ہیں، غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل دے کرمقبوضہ کشمیرمیں آباد کیا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں یو این ملٹری آبزرور گروپ کو رسائی نہ فراہم کر کے بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھا چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی عالمی سطح پر اٹھا رہاہے۔

پاک افغان تعلقات کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے کیا، دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں کو بھی سراہا گیا ہے، افغانستان میں امن و امان کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں قیام امن کی غرض سے پاکستان تمام تر کوششیں کر رہا ہے، پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا سقوط ڈھاکا سے متعلق بیان، کلبھوشن یادیو کی پاکستان سے گرفتاری ، بھارتی سفارت خانے میں سفارتی لبادے میں تعینات را اور آئی بی کے افسران اور بھارتی سلامتی مشیر اجیت دوول کا بیان پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے واضح ثبوت ہیں۔ نریندر مودی کے حالیہ بیان کے بعد یہ معاملہ دوبارہ عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں موجود پاکستانی شہریوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 780 پاکستان مقید ہیں، جن میں 728 پاکستانی سعودی عرب کی مغربی جیلوں میں قید ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ ان کی امداد کررہا ہے اور انہیں لیبر کورٹ کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستانی قونصل خانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 160 سے 170 پاکستانیوں کے کیس دیکھے جا رہے ہیں۔

 

 



ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) تصویروں کو مزید بہترین بنانے کےلئے لوگ مختلف ایپس کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن اگر تصویروں کو ایڈٹ کرنے کے لئے صحیح ایپ کا انتخاب نہیں کیا جائے تو تصویروں کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔

اگر آپ اپنی تصویریں اچھی ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں اور ان کی کوالٹی کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی ایپس کو انسٹال کریں۔

pixlr
یہ اینڈرائیڈ فون کی آسان ترین فوٹو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔ اس ایپ میں 2 ملین سےزائد افیکٹس، اوور لیز اور فلٹرزکے کمبی نیشن موجود ہیں۔ جو آپ کی تصویروں پر چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی تصویر منٹوں میں کورپ کرسکتے ہیں اور تھوڑا اسپارک ڈال کر تصویر کو برائٹ کرسکتے ہیں۔

vsco
یہ ایپ آپ کی تصویروں کو ایک بہت بڑے آرٹ پیس میں تبدیل کرسکتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصویریں تھوڑی ڈارک آئیں اور پروفیشنل قسم کی لگیں تو آپ اس ایپ کو ضرور انسٹال کریں۔

snapspeed
اس ایپ میں بہت سارے ایڈیٹنگ ٹولز موجود ہیں جوکہ بہترین طریقے سے کام کرتے ہیں۔