بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) تیراکی کرنا ایک بہترین جسمانی سرگرمی ہے اور ماہرین صحت مند رہنے کے لیے مختلف جسمانی ورزشوں کے ساتھ تیراکی کرنے پر بھی زور دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو تیراکی سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بتارہے ہیں تاکہ اگر آپ تیراکی نہیں کرتے تو فوراً سے پیشتر اسے شروع کردیں۔

ابتدائی طور پر۔
تیراکی کرنے کا سب سے پہلا فائدہ ذہنی تناؤ اور ٹینشن میں کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اگر آپ اپنے ذہنی دباؤ سے فوری چھٹکارہ چاہتے ہیں تو تیراکی کریں۔

نظام تنفس یعنی سانس لینے کا نظام مضبوط ہوتا ہے۔ آپ کے پھیپھڑے سخت حالات میں بھی سانسوں کی آمد و رفت کو معمول کے مطابق رکھنے کے عادی بنتے ہیں۔

تیراکی کے دوران آپ کے جسم کے تمام پٹھے حرکت میں آتے ہیں اور آپ جسمانی سرگرمی کا صحیح معنوں میں لطف اٹھاتے ہیں۔

ایک ہفتے بعد۔

ایک ہفتے تک باقاعدگی سے تیراکی کرنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ آپ کا جسم خود کار طریقے سے اضافی کولیسٹرول سے چھٹکارہ حاصل کرنا شروع کردیتا ہے۔

دو ہفتوں بعد۔

آپ کے موڈ میں مستقلاً بہتری آنے لگتی ہے۔

آپ کی نیند کی عادات بہتر ہوتی ہیں اور آپ ایک پرسکون اور آرام دہ نیند سونے لگتے ہیں۔

آپ کے جسم کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور یہ معمولی انفیکشن سے بآسانی آپ کو محفوط رکھتی ہے۔

چھ ماہ بعد۔

اگر آپ 6 ماہ تک باقاعدگی سے تیراکی کرتے رہیں گے تو نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ آپ کا جسم سڈول اور خوبصورت ہوجائے گا۔

 

 


ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ حمائمہ ملک کی زیرتکمیل فلم ارتھ ٹوکی ڈبنگ لاہورکے مقامی سٹوڈیومیں مکمل ہوگئی۔

جس کے ہدایتکارشان شاہد ہیں ۔ فلم میں حمائمہ ملک اورشان شاہدنے مرکزی کرداراداکیاہے ۔

دیگرفنکار وں میں محب مرزا،عظمیٰ حسن ،یاسرحسین اور دیگر شامل ہیں۔حمائمہ ملک نے بتایاکہ یہ ایک خوبصورت اورتفریحی فلم ہے جس کی شان نے بڑی محنت سے ڈائریکشن دی ہے ۔

فلم کی پوسٹ پروڈکشن کاسلسلہ جاری ہے ،نئے سال کے آغازمیں فلم کی تشہیری مہم کاآغازکردیاجائے گا ۔

فلم کی نمائش کی تاریخ کااعلان پوسٹ پروڈکشن مکمل ہونے کے بعد کیاجائے گا۔انکادعویٰ تھاکہ مذکورہ فلم 2017 کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی جس میں میراایک منفرداوردلچسپ کردارہے ۔میں پرامیدہوں کہ میرے مداحوں کومایوسی نہیں ۔ہوگی

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر نزہت صادق کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا، جس میں کل بھوشن یادیو سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو مارچ میں گرفتار ہوا، اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی اور ہمارا کیس کمزور ہو رہا ہے۔

سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بین الاقوامی معاملات ہمارے دوست ممالک ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں، بھارت اور افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں، عرب ممالک کا جھکاؤ پاکستان کے بجائے بھارت کی طرف ہے، ایرانی صدر کے ساتھ جو سلوک ہم نے کیا وہ سب نے دیکھا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ بھارت ایل اوسی پر فائرنگ کا جواز سرحد پارسے دہشت گرد آنے کا دیتا ہے، کلبھوشن یادیو سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، کل بھوشن کے نیٹ ورک کا مزید پتہ لگارہے ہیں، کل بھوشن ایک حاضر سروس افسر ہے جس سے واضح ہے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، بھارت جس طرح دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے اسے بے نقاب کرنا زیادہ اہم ہے، کل بھوشن یادیو کیس کے ڈوزیئر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے اوریہ جلد تیار ہو جائے گا۔ ہم نے کلبھوشن کی ویڈیو جاری کی اور جلد اس کے بارے میں مزید اطلاعات سامنے آئیں گی۔

پاک افغان تعلقات پر مشیر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی ہے، اس کشیدگی کی وجہ افغانستان کے اندرونی، سیاسی اور سلامتی کے حالات ہیں، پاکستان نے افغانستان کو جو سہولیات دیں وہ دنیا میں کسی ملک نے نہیں دیں، پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے لئے ڈیوٹی فری قرار دے رکھا ہے۔

 

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل بنگلہ دیش کا پیج کو مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے ہیک کرلیا۔

زرائع کے مطابق ہیکرز نے گوگل بنگلہ دیش کے ڈومین ایڈریس کو بنگلی دیش ٹیلی کمیونیکشنز کمپنی لمیٹڈ (بی ٹی سی ایل) کی ڈی این ایس انٹری میں بدل کر صارفین کو ایک کاسٹیوم پیج کی جانب منتقل کردیا۔

ان ہیکرز نے اپنی شناخت ٹیم پاک سائبر اٹیکس کے نام سے کی اور پیج پر یہ پیغام چھوڑا ' سیکیورٹی تو بس ایک واہمہ ہے'۔

ہیکرز نے اپنی کارروائی کو چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی اور اس ہیک شدہ پیج پر واضح طور پر ہیکر کی شناخت اس پیغام کے ساتھ کی ' فیصل 1337 سے ٹکراﺅ'۔

اس کے ساتھ ساتھ ہیکر کے فیس بک پیج اور ای میل ڈی تک کا لنک بھی دے دیا گیا۔

پیج ہیک ہونے کے فوری بعد گوگل نے بنگلہ دیش کے سرچ پیج تک رسائی حاصل کرنے والے صارفین کو اپنے انٹرنیشنل سرچ ہوم کی جانب ری ڈائریکٹ کردیا۔

دوسری جانب کچھ دیر بعد بی ٹی سی ایل نے ہیکرز کی انٹری کو اپنے سسٹم میں ٹھیک کرکے سائٹ تک رسائی بحال کرنے کا دعویٰ کیا۔

تاہم سہ پیر تک اس گوگل پیج تک صارفین تک رسائی نہیں ہوسکی تاہم اب اسے بحال کردیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنےاسمارٹ فونز کی بیٹریز کی تیاری کیلئے ایل جی سے خفیہ بات چیت کا آغاز کر دیا۔

 دعوی کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون کی خراب بیٹریوں کی وجہ سے کمپنی یہ اقدام اٹھا رہی ہے۔

اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ اس وقت اپنے فونز کیلئے بیٹریاں سام سنگ ایس ڈی آئی فرم اور چینی کمپنی ایمپریکس ٹیکنالوجی سے حاصل کر رہی ہے۔

زرائع کے مطابق ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ اور ایل جی کیمیکل لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان نوے فیصد ہے۔

اگر یہ معاہدہ ہو گیا تو ایل جی کیمیکل آئندہ برس کی دوسری سہ ماہی تک سام سنگ کو بیٹریوں کی سپلائی شروع کر دے گا۔

واضح رہے کہ ایپل اور ایل جی الیکٹرونکس جیسے بڑے ادارے اس وقت ایل جی کیمیکل کی تیارکردہ بیٹریاں استعمال کر رہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ) آسکرایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے سو ئٹز لینڈ کے شہر ڈیوس کلوسٹر زمیں جنوری 2017میں ہونے والی47ویں سالانہ معاشی فورم کی مشترکہ صدارت کریں گی۔جوکہ 17جنوری سے شروع ہوکر 20جنوری تک جاری رہے گی۔

یہ فورم "رسپا نسیبل لیڈر شپ 'کے موضوع پر ہو گی اس اجلاس میں سال 2017کو دنیا کو درپیش آنے والے 5 چیلنجززِیر غور آئیں۔جن میں عالمی تعاون میں بگاڑ ،شناخت کا خاتمہ،سست اقتصادی ترقی ، سرمایہ دارانہ نظام میں بحران اور قریب آتے چوتھے صنعتی انقلاب کی تیا ری کے موضوعات شامل ہیں۔
واضع رہے کہ شرمین عبید ایوارڈ حاصل کر نے کے ساتھ خواتین اور انسانی حقوق پر عالمی سطح پر کام کرنے میں مو¾ثر کردار ادا کیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ)قومی ترا نے کے خالق نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جا لند ھری کی 34 ویں بر سی آج 21دسمبر کو منا ئی جا رہی ہے۔ ابوالاثر حفیظ جا لند ھری 14 جنوری 1900کو بھا رت کے علاقے جا لند ھر میں پیدا ہوئے۔

آپ نے تحریک ِ پاکستان میں بھی بھر پور حصہ لیا اور اپنی انقلابی شاعری سے تحر یک ِ آزادی کو اُجا گر کیا۔ آزاد کشمیر کا قو می ترانہ "وطن ہمارا آزاد کشمیر"بھی ابوالاثر حفیظ جا لند ھری نے ہی تحر یر کیا ہے۔

آپ کی ملی خدمات پر آپ کو تمغہ حسن ِکارکردگی اور ہلالِ امتیاز بھی دیا گیا ۔ ابوالاثر حفیظ جا لند ھری 21دسمبر1982 کو 82 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا جا سکا ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن تو کیے گئے مگر سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو ابھی گرفت میں نہیں لیا جا سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد کل جماعتی کانفرنس بلا کر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایا جس کے تحت فوجی عدالتوں کو فعال بنا کر درجنوں گرفتار دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔ سول اور ملٹری فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں کامیاب کارروائیاں کیں اور کومبنگ آپریشن شروع کیے جس سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے جہاں بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں وہاں انتظامیہ اپنے حصے کا کام پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی نہ ہی نیکٹا فعال ہوا اور نہ ہی مدارس کو فنڈنگ پر جوابدہی کے لیے راضی کیا جا سکا۔ اس کے علاوہ دینی مدارس میں اصلاحات نیشنل ایکشن پلان کا سب سے اہم جزو تھا، مدارس کی رجسٹریشن 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے تاہم مدارس ابھی تک آڈٹ کر وانے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔ انسداد دہشت گردی فورس صرف پنجاب میں قائم کی گئی ہے کیونکہ دوسرے صوبوں میں فنڈز کےمسائل ہیں۔

نیکٹا کے تحت جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جانا تھا جو تاحا ل قائم نہیں ہو سکا ۔وزیر اعظم کی بنائی گئی لیگل ریفارمز کمیٹی بھی فوجداری اور دیوانی قوانین میں اصلاحات کا عمل مکمل نہیں کر پائی۔

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل آئی فون کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایپل نے ڈبل سم موبائل فون تیار کرنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔ ایپل نے امریکہ اور چائنا میں ڈبل سم والے موبائل فون بنانے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

ایپل آئی فون کی مختلف ممالک میں خریداری میں کمی کی بڑی وجہ ایسے صارفین (خاص طور پر چائنا اور انڈیا کے صارفین) بنتے ہیں جو دو سموں اور زیادہ موبائل سٹوریج کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کے بعد ایپل نے ڈبل سم موبائل متعارف کرانے بارے غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکن پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کی جانب سے ایپل کو ڈبل سم والے موبائل فون بنانے کے خصوصی حقوق کی درخواست قبول کر لی گئی ہے۔
کاغذات میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈبل سم سلاٹ ایک آئی فون میں دو موبائل سموں کے استعمال کے لیے لگائی جائے گی۔

ڈبل سم والے موبائل فون کے حقوق حاصل کرنے کے لیے کاغذات چین کی ریاستی انٹیلیکچول پراپرٹی آفس میں اسی سال مارچ میں جمع کرائے گئے تھے جو کہ ستمبر میں منظرعام پر آئے تھے جس میں ایک آئی فون میں دو سموں کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔

بہرحال دو سموں والے فون کی تیاری کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا کیونکہ اجازت ملنے کے بعد یہ ضروری نہیں کہ ایپل اپنے آنے والے آئی فونز میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال بھی کرے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ اگر بھارت دشمنی چھوڑ دے تو پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں آپریشن ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے بلوچستان میں امن اور ترقی آ رہی ہے، سی پیک ایک حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کے اردگرد موجود تمام ممالک فائدہ اٹھائیں گے اور اگر بھارت دشمنی چھوڑ دے تو وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرپسندی پھیلانے والے عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کسی دشمن کے بہکاوے میں آ کر یا پیسے لے کر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے گا تو اس کا انجام بھی یہی ہو گا جو آج کل دہشت گردوں کا ہوا ہے۔