بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی کیو نامی ایک خردبینی نلکی اور ایپ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنی آنکھیں اور بصارت ٹیسٹ کرسکتے ہیں اور یہ آپ کی آنکھوں کی صحت کا جائزہ بھی لیتی رہتی ہے۔

686776 eyeq 1482330175 321 640x480

اس اہم ایجاد کے لیے کِک اسٹارٹر ویب سائٹ پر چندہ مہم جاری ہے۔ 29 ڈالر کی قیمت میں ایک خردبینی نلکی اور ایپ فراہم کی جاتی ہے۔ نظر ٹیسٹ کرنے کے لیے ایپ آن کریں اور نلکی کے سرے پر کچھ دیر کے لیے آنکھ کھول کررکھیں تو ایپ کسی ڈاکٹر کی طرح آپ کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کرتی ہے۔

گھر بیٹھے نظر ٹیسٹ کرنے کی اس ویب سائٹ سے آپ کبھی بھی اور کہیں بھی اپنی نظر ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں نظر ٹیسٹ کرانے کے لیے لوگوں کو بھاری فیس ادا کرنا ہوتی ہے اور غریب ممالک کے دوردراز علاقوں میں یہ سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسی لیے آئی کیو ایپ ہرطرح سےلوگوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ کمپنی اولین پراڈکٹ فروری 2017 میں جاری کرے گی جب کہ 2015 میں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس ایجاد کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو کم خرچ اور درست نظر کی جانچ فراہم کرنا ہے۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کےاسمارٹ فون کے لیے تیار کی گئی ہے۔ آئی کیو کلاؤڈ میں موجود جدید ترین الگورتھم اور سافٹ ویئر درست انداز میں نظر کا جائزہ لیتے ہیں اور آنکھوں کا درست نمبر تجویز کرتے ہیں۔ ایپ صارف کو مفید مشورے، جدید چشموں کے فریم اور دیگر معلومات بھی فراہم کرتی رہتی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(حب) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آج پھر ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ۔

ذرائع کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شدید نوعیت کی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھیل رہی ہے تاہم آگ لگنے سے کسی شخص کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

یاد رہے گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی جب مزدور اس کی صفائی کر رہے تھے ۔ آگ لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کا ڈیک اڑنے سے16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی( صحت) سردیوں کے دنوں میں خشک میوہ جات کا استعمال کس کو پسند نہیں ہوتا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مزیدار گریاں آپ کی زندگی بچانے کا کام بھی کرسکتی ہیں؟

یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ناوریجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں ان گریوں کا استعمال جان لیوا امراض جیسے دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت دیگر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ گریاں پروٹین، فائبر، پولی ان سچورٹیڈ اور مونو سچورٹیڈ فیٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جبکہ ان میں وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو امراض کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران دنیا بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہونے والی 29 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے گریوں کے استعمال اور امراض کے خطرے کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک دن میں صرف بیس گرام گریاں دل کے امراض کا خطرہ 30 فیصد، ذیابیطس کا 40 فیصد، کینسر کا 15 فیصد اور دیگر وجوہات کے نتیجے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 22 فیصد کم کرتی ہیں۔

اس تحقیق میں کسی مخصوص گری کے بارے میں اشارہ نہیں کیا گیا مگر محققین کے بقول مونگ پھلی فالج کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں، جبکہ کاجو، پستے اور اخروٹ وغیرہ کینسر کے خلاف مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر یہ بات بھی آپ کو غذا میں ان خشک میوہ جات کو استعمال کرنے پر قائل نہیں کرسکتا تو مھققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ روزانہ بیس گرام گریاں کھا کر ہر سال 45 لاکھ قبل از وقت اموات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

اس سے ہٹ کر آپ جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں تو یہ گریاں موٹاپے کے خلاف بھی موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (کرکٹ)جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے الزام میں جرمانے اور پوائنٹس عائد کرنے کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی ہے۔

آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے ڈوپلیسی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی شق بیالیس اعشاریہ تین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا کے خلاف ان کی اپیل مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ کے الزام میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میچ فیس کے 100فیصد اور تین ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کرنے کی سزا سنائی تھی، جو مائیکل بیلوف نے برقرار رکھی ہے۔

 

 


ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) سوال کب ایک منٹ درحقیقت ایک منٹ نہیں ہوگا ؟ تو اس کا جواب ہے 31 دسمبر 2016 کو 23:59 گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کا منٹ جب دنیا بھر میں ایک منٹ 61 سیکنڈ پر محیط ہوگا۔

اس انوکھے ایونٹ کو لیپ سیکنڈ کا نام دیا جاتا ہے اور اس سال خاص بات یہ ہے کہ 2016 میں 29 فروری یعنی لیپ ائیر بھی ہوا۔

اس کی وجہ زمین کی گردش سے بالکل درست وقت بتانے والی گھڑیوں کو ملانا ہے جو کہ چاند اور سورج کی کشش ثقل سے متاثر ہوتی ہے۔

دنیا کے سات ارب سے زائد افراد میں سے بہت کم لوگوں کو اس تبدیلی کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور ان میں سے بھی اس اضافی لمحے کو گزارنے کا منصوبہ بنانے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

تاہم گھڑی سازی کے ماہرین کے لیے یہ اضافی سیکنڈ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے تکرار چلتی رہتی ہے۔

تاہم یہ بات واضح رہے کہ آپ کو اس لیپ سیکنڈ کو اپنی پرانی گھڑیوں میں بڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایسی سپر گھڑیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے جو کہ اٹامک میکنزم کی فریکوئنسی کا حساب رکھتی ہیں۔

1972 سے اب تک 26 بار لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور آخری بار ایسا 30 جون 2015 کو ہوا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی (کرکٹ)جنوبی افریقی بیٹسمین پر 2سال کی پابندی کر دی گئی ہے .

 

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے مشہور بلے بازالویروپیٹرسن پر میچ فکسنگ کے لئے ہونیوالی میٹنگ میں شرکت کرنے پر 2سال کے لئے تمام فارمیٹس کی کرکٹ کی دنیا کے دروازے بند کر دئیے ہیں۔پیٹرسن پر الزام ہے کہ انھوں نے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے میچ فکسنگ کی کوششوں کی معلومات ہونے کے باوجود متعلقہ حکام سے تعاون کرنے سے گریز کیا۔

الویروپیٹرسن کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میٹنگ کا حصہ بننے پر افسوس ہے، کبھی ٹیم سے کھیلتے ہوئے میچ فکس نہیں کیااور ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ مخلص رہا ہوں۔واضح رہے کہ الویروپیٹرسن نے کرکٹ کی دنیا میں36 ٹیسٹ اور 21 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) پاکستانی کرکٹ آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک نوجوان کو آفریدی کے نام والی ٹی شرٹ پہننے پر گرفتار کیا جانا شرم ناک عمل ہے اورمہذب افراد کو ایسے عمل زیب نہیں دیتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کے مداح دونوں ممالک کے تعلقات سے بڑھ کر کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ملکوں کے کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں۔سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے۔

شاہد آفریدی اپنے جاندار چھکوں اور بے دھڑک بلے بازی کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں اور ان کے کئی مداح ہیں۔اسی طرح ان کے ایک مداح اکیس سالہ ریپن چوہدری کو گزشتہ اتوار کے روز شمال مشرقی ریاست آسام سے اس لیے گرفتار کر لیا گیا تھا کیوں کہ اس کی آفریدی کے نام والی ٹی شرٹ نے ہندو بنیاد پرست گروہ کو ناراض کر دیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی (میلبرن)پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں ٹریننگ کی۔ فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا۔ طبیعت کی خرابی کے باعث سہیل خان نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا ،کل حصہ لینے کا امکان ہے ۔جبکہ محمد عامربھی گھٹنے پر گیند لگنے سے ان فٹ ہوگئے مگر ٹیسٹ سے پہلے وہ فٹ ہوجائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گرآونڈ میں بھرپور ٹریننگ کی۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے میلبورن میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ بولرز کو اس وکٹ پر محنت کرنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصباح کلاس پلیئر ہے ،وہ پریشان نہیں اور جلد اچھی اننگز کھیلے گا۔مڈل آرڈربیٹس مین کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ا سد شفیق مضبوط اعصاب کا کھلاڑی ہے جبکہ یونس خان پر تنقید درست نہیں وہ پہلے بھی سوئپ پر رنز کرتا رہا ہے۔

 

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس کی مقبول ترین فوٹو فلٹر ایپ پریزما جو ہر تصویر کو مصورانہ انداز سے بدل دیتی ہے، نے آخرکار اپنی سب سے بڑی رکاوٹ کو ختم کردیا ہے۔

انسٹاگرام سے لے کر ہر سوشل میڈیا ایپ میں تصاویر کو نئے ڈھنگ سے سجا کر دینے والی اس ایپ میں اب 1080x1080 پکسل اسکوائر ریزولوشن کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

صارفین اب ایپ کے اندر تصاویر کو کراپ کرسکتے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ریزولوشن والی فوٹو کہیں بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

اس طرح صارفین کو زیادہ بہتر معیار کی تصاویر اور اپنے شاٹس کو بنانے کی آزادی ملی ہے۔

اسی طرح پریزما میں نیا لوکیشن بیسڈ فوٹو فیڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے جو کہ الگورتھم کی مدد سے آپ کے قریب موجود پریزما صارفین کی تصاویر ڈسپلے کرتا ہے۔

یعنی جس تصویر کو جتنے لائیکس ملیں گے وہ الگورتھم میں اتنی اوپر آئے گی۔

پریزما میں دنیا بھر کا انٹرا ایکٹو نقشہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے معروف مقامات جیسے ایفل ٹاور تک رسائی آسان ہوگئی ہے۔

یہ فیچرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

اس ایپ میں صارفین کو حیران حد تک بڑی تعداد میں فلٹرز کے انتخاب کا موقع ملتا ہے جو عام تصاویر کو منی آرٹ ورک میں بدل دیتی ہے۔

اس ایپ کو روس سے تعلق رکھنے والی پریزما لیبز نے تیار کیا اور اس میں کسی تصویر کے کچھ پکسلز کو بدل کر فلٹر کرنے کی بجائے نیورل نیٹ ورکس اور اے آئی ٹیکنالوجی کو تصاویر کو بالکل الگ انداز سے دوبارہ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس کے فلٹرز کا نتیجہ ابھی موجود دیگر فوٹو فلٹرز سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے جب کہ ابتدائی طور پر حادثے میں انجینئر اور پائلٹ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان سول ایوی ایشن شیر علی نے بتایا کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیکس باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے، بلیک باکس سے چپ نکال کر ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، کاک پٹ کی ساؤنڈ کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ ان تمام چیزوں کو ایئر فورس کے سینئر افسر کو تحقیقات کے لیے فرانس بھجوادیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ابتدائی طور پر پائلٹ اور انجینئر کی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اے ٹی آر کمپنی اور ایس آئی ٹیم نے بھی تحقیقات کی ہیں، اے ٹی آر طیارے دنیا کے کئی خطوں میں مقبول ترین جہاز ہیں، آج بھی اے ٹی آر نے کابل کی پرواز بھری۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی انجینئرنگ اور مینٹینس کا معیار بہترہن ہے اور پوری قوم کو اس پر اعتماد ہونا چاہیے، پی آئی اے کا سیفٹی ریکارڈ دنیا میں بہترین ہے جس پر پاکستانیوں کو قومی ایئرلائن پر فخر ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی آئی اے کے ڈپٹی چیف انجینئر الطاف احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن انسپیکشن کے لیے انڈر گراؤنڈ کیا، شیک ڈاؤن میں طیاروں کے انجن اسٹرکچر کا جائزہ لیا گیا، ایوی ایشن اور پی آئی اے نے اے ٹی آر کا مکمل جائزہ لیا اور کراچی سے بھی آنے والی خصوصی ٹیم نے انجن کا ہیلتھ ٹیسٹ کیا جس کے بعد تین جہازوں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ڈومیسٹک اور انٹرنینشل پروازوں کی مینٹینس کا ایک ہی معیار ہے۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ جہاز میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔