منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہے ۔صبر سے انتظار کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور مذاکرات کے لیے بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار کر سکتے ہیں ۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ بند کرے ۔ ایسا لگتا ہے کہ بھارت جامع مذاکرات کیلئے تیار نہیں تاہم پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا
انہوں نے کہا کہ بھارت سے جامع مذاکرات ک سلسلے میں بہت اقدامات اٹھائے تاہم معاملات جوں کے توں ہی رہے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کا از سر نو آغاز کرنا پڑتا ہے۔’’ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں سرتاج شرکت کریں گے تاہم ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت ہونا ناممکن ہے‘‘ ۔ دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں ۔ اسلام آباد چاہتا ہے کہ معاملات آگے کی جانب بڑھیں تاہم ہم صبر سے انتظار کی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں ۔ اگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں برف نہیں پگھلتی تو پھر کسی اور موقع کا انتظار کرنا ہوگا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بہت اقدامات کیے ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو الزامات عائد کرنے کے بجائے انہیں پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے تاہم پاکستان بھی چاہتا ہے کہ جو کچھ بلوچستان فاٹا اور کراچی میں ہورہا ہے ۔ ان معاملات کو بھارت کے ساتھ اٹھائے ۔ ہم ایک معقول انداز میں بات کرنا چاہتے ہیں
کشمیر کے حوالے سے پاکستانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔ اس حوالے سے یہ توقع رکھنا کہ پاکستان کشمیر کی صورت حال سے منہ موڑ لے گا۔ یہ ممکن نہیں ہے ۔ پاکستان اس حوالے سے بالکل بھی فکرمند نہیں ہے کہ کانفرنس کے اختتام پر دہشت گردی کے حوالے سے کوئی سخت موقف اپنایا جائے گا کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے معاملات کو مشکل بنادیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے ۔ لائن آف کنٹرول کا معاملہ ایسا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے ہیں ۔’’پہلی بات تو ہونی چاہئے کہ ایل او سی پر فائرنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے‘‘ ۔ اس کے بعد دو طرفہ مٰذاکرات کا آغاز ہو کیونکہ اس کے بارے میں کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچا جاسکتا ۔

ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستانی پالیسی عدم برداشت کی ہے اور پاکستان نے ماضی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف مختلف امریکی پالیسی کے بارے میں عبدالباسط نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا کاروباری اتحادی ہے ۔ جس کا افغانستان میں ایک اہم کردار بھی ہے۔ تاہم پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل خود بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔ امریکا دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی تو کرسکتا ہے ۔ تاہم فیصلہ سازی کی ذمہ داری نئی دلی اور اسلام آباد پر عائد ہوتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) برسوں کی تحقیق اور ہزاروں افراد پر کیے گئے سروے سے معلوم ہوا ہےکہ کھیلوں کی بنیاد پر کی جانے والی ورزش سے امراضِ قلب کے خطرے کو کم کرتے ہوئے صحت مند اور طویل عمر حاصل کی جاسکتی ہے۔

برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں کھیل اور مختلف امراض سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق کو واضح کیا گیا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ کھیل نہ صرف عام زندگی میں فٹ رکھتے ہیں بلکہ کئی جان لیوا امراض کو بھی دور کرتےہیں۔

تحقیق کے لیے صحت کے 11 سروے کا جائزہ لیا گیا جو 1994 سے 2008 کے درمیان تھے اور اس میں 80 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا جن کی اوسط عمر 52 برس تھی۔ ہر شریک سے گزشتہ 4 ہفتے میں ایسی ورزش کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس سے ان کا سانس پھولا اور انہیں پسینہ آیا تھا۔ اس کے علاوہ ان سے باغبانی اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان میں سے صرف 44 فیصد شرکا ہی اس معیار پر پورا اترے کہ وہ باقاعدہ ورزش کیا کرتے تھے۔

ان افراد پر 9 سال تک کے لیے نظر رکھی گئی اور ان میں 8790 افراد افراد وفات پاگئے جن میں سے 1909 ہارٹ اٹیک یا فالج کی وجہ سے مرے تھے۔ ماہرین نے کہا کہ ادھیڑ عمر میں ان 6 کھلیوں میں سے ایک کو ضرور اختیار کریں جن میں تیراکی، ایئروبکس، سائیکلنگ، ریکٹ اسپورٹس، ایروبکس اور تیز دوڑ شامل ہیں۔

ماہرین نے تیز واک اور جاگنگ کو سب سے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاگنگ کرنے والے افراد میں بیماریوں اور امراضِ قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ اسی لیے تمام مرد و زن کے لیے یہی مشورہ ہے کہ وہ روزانہ نصف گھنٹہ جاگنگ کے لیے نکالیں۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خام تیل کی مقامی پیداوار1لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ چکی، پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی 20 فیصد طلب مقامی پیداوار سے پوری کررہا ہے،او جی ڈی سی ایل کی پیداوار 50ہزار بیرل یومیہ تک جاپہنچی ہے۔

کراچی میں شیل پاکستان کی جانب سے سیسے سے پاک اعلیٰ معیار کے فیول ’’ وی پاور‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا، پہلے مرحلے میں ہائی اینڈ فیول پروڈکٹس کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں رون 95اور رون 97معیار کے فیول اپنی قیمت پر فروخت کرسکیں گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کی پالیسی سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے درمیان اعلیٰ معیار کے فیول متعارف کرانے کیلیے مسابقت بڑھے گی جس سے صارفین کو چوائس ملے گی جبکہ آگے جا کر قیمتوں میں کمی سے بھی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹینڈرڈ فیول پراڈکٹس کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیر غور ہے،اسٹینڈرڈ فیول پروڈکٹس کی ڈی ریگولیشن کا عمل بھی موجودہ دورحکومت میں پورا کرلیا جائیگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی ریفائنریز پرانے معیار کا ایندھن بناسکتی ہیں جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یکم نومبر سے کم سے کم رون 92 معیار کا ایندھن درآمد کرنے کی پابند ہیں، مقامی سطح پر پیدا ہونیوالے پرانے معیار کے فیول کو نئے ایندھن کے ساتھ بلینڈ کیا جائے گا۔ تقریب میں وفاقی وزیر نے رسمی طور پر ایک گاڑی میں وی پاور فیول کی فلنگ کرکے شیل کے نئے ایندھن کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر شیل کے منیجنگ ڈائریکٹر جواد چیمہ نے کہاکہ فیول مارکیٹ کی ڈی ریگولیشن کی وجہ سے شیل ایک بار پھر پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیار کا فیول شیل وی پاور فراہم کرے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ان امتحانات میں تقریباً چھ ہزار امیدواروں نے شرکت کی جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 32فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5852امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5671امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1529امیدوار تمام سات پرچوں میں، 973 امیدوار چھ پرچوں میں، 829پانچ پرچوں میں، 667 چار پرچوں میں، 612تین پرچوں میں، 476دو پرچوں میں جبکہ 421امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

محمد عمران خان چشتی نے ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ میں 262امیدواروں نے 245امیدار امتحانات میں شریک ہوئے

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) پاکستان اور چین نے ریل اور سمندر کے ذریعے پہلی فریٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پہلی مال بردار ٹرین چین کے صوبہ یونان کے دارلحکومت سے روانہ ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 500 ٹن کی مختلف اشیاء لے کر یہ خصوصی مال گاڑی چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر کونمینگ سے بدھ 30 نومبر کو گوانگزو کے لیے روانہ ہوئی، جہاں سے سامان سمندری راستے سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی بھیجا جائے گا۔

نئے سلک روٹ یونان لمٹیڈ کے نمائندے کے مطابق اس روٹ کے قیام سے اخراجات 50 فیصد تک کم ہوں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فریٹ سروس شروع ہونے سے چین کے مقامی صنعت کاروں کو اپنی اشیاء عالمی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے تحت چین سے رواں سال اکتوبر میں 100 سے زائد مال بردار کنٹینر پاکستان روانہ ہوئے تھے، جو ہنزا کے راستے 12 نومبر کو گوادر پہنچے تھے۔

پہلے مال بردار قافلے کے پہنچنے کے بعد گزشتہ ماہ 13 نومبر کو سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، افتتاحی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان، مختلف ممالک کے سفیروں اورمختلف وفاقی وزراء نے شرکت کی تھی۔

چین سے آنے والا پہلا 100 کنٹینر کا قافلا سب سے پہلے سوست ڈرائی پورٹ پر رکا تھا، جہاں سے کسٹم کلیئرنس کے بعد قافلہ ہنزا کے راستے گوادر پہنچا۔ گوادر پورٹ سے ہی بنگلہ دیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے لیے بحری تجارتی جہاز سفر کریں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم) وزیراعلیٰ ہائوس نے جامعہ کراچی، ڈائو یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے سے سبق لیتے ہوئے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کی بھرتی کے اشتہار ان کی مدت ختم ہونے سے3 ماہ قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور قائم مقام سیکرٹری بورڈ و جامعات نویدشیخ نے میڈیاکو بتایا کہ اب ہم مدت ختم ہونے سے قبل وائس چانسلر کے تقرر کا اشتہار جاری کر دیں گے۔ اس حوالے سے تین جامعات کے وائس چانسلرز کے تقرر کے لئے اشتہار جاری کیا جا رہا ہے جن میں این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی، دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضال حق کی مدت آئندہ سال 17 مارچ2017ء کو ختم ہو گی۔ دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی مدت18 مارچ2017ء کو ختم ہو گی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جسٹس قاصی خالد کی مدت 19 مارچ2017ء کو ختم ہو گی۔

تاہم واضح رہے ان تینوںوائس چانسلرز کی یہ پہلی مدت ہے اگر وزیر اعلیٰ سندھ چاہیں تو ان کی مدت میں دوسری مرتبہ بغیر اشتہار کے توسیع بھی ہوسکتی ہے جیسا کے نواب شاہ کی جنرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد اور سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی مدت مین دوسری مرتبہ توسیع کردی گئی تھی اور اس کے لئے اشتہار بھی نہیں دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی، ڈائو یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں وائس چانسلرز کی بھرتی کے اشتہار مدت ختم ہونے کے بعد دیئے گئے تھے حتیٰ کہ آئی بی اے کا اشتہار بھی تاخیر سے دیا گیا تھا تاہم وہاں کئی ماہ بعد ڈائریکٹر کی تقرری کر دی گئی تاہم جامعہ کراچی، جامعہ سندھ اور ڈائو یونیورسٹی میں تاحال قائم مقام وائس چانسلر تعینات ہیں اور وزیراعلیٰ ہاوس ان کی تقرری کے معاملے پر خاموش ہے

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔

زرائع کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹس میں سوشل نیٹ ورک کے قوانین کو توڑا تو ان کے اکاﺅنٹ کو بند کردیا جائے گا۔

دوسری جانب فیس بک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر کو قوانین توڑنے کی اجازت دے گی اور انہیں اپنی سروس پر متحرک رکھے گی۔

ٹوئٹر کے بیان میں کہا گیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیاں دیتے رہے یا سائٹ کے اصولوں کو توڑتے رہے تو انہیں سروس کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا 'ٹوئٹر قوانین پُرتشدد دھمکیوں، ہراساں کرنے اور نفرت انگیز پوسٹس وغیرہ کی روک تھام کرتے ہیں اور ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اکاﺅنٹس کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس طرح کے خیالات پر نومنتخب امریکی صدر کو بھی بلاک کیا جاسکتا ہے تو ترجمان نے کہا کہ تمام اکاﺅنٹس پر قوانین کا اطلاق بلا امتیاز کیا جاتا ہے چاہے وہ تصدیق شدہ (verified) ہی کیوں نہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر کے استمال کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

دوسری جانب فیس بک ماضی میں بھی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد نہیں کرے گی چاہے وہ سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کریں۔

فیس بک کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس خبری لحاظ سے زیادہ قابل قدر اور لوگوں کی حمایت یافتہ ہوتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاﺅنٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے تاہم ٹوئٹر پر اکثر پوسٹس نومنتخب صدر خود کرتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی30 تاریخ کو رٹائر ہو رہے ہیں،عدالت عظمیٰ میں 19 دسمبر سے2 جنوری تک موسم سرماکی تعطیلات کے پیش نظر الوداعی تقریبات پہلے منعقدکرنیکا فیصلہ کیا گیاہے۔

سپریم کورٹ بار چیف جسٹس انورظہیر جمالی کو الوداعی عشائیہ 14دسمبرکو دے گی جبکہ فل کورٹ ریفرنس15دسمبر کومنعقد ہوگا۔ چیف جسٹس کی رٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے

 


ایمزٹی وی(ڈیرہ بگٹی)لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ۔668837 weaponweb 1480656277 321 640x480

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 85گولیاں ، 1760راﺅنڈز ، 9راکٹ لانچر ، مارٹر گولہ ، 10ہینڈ گرنیڈ اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم اس دوران کوئی گرفتار عمل میں آنے کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔

 


ایمزٹی وی(پشاور)وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کروں گا، حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاﺅن کا اعلان میں نے تو نہیں کیا تھا، میں لاک ڈاﺅن کیخلاف تھا بلکہ حکومت نے پورے ملک کو سیل کیا ہوا تھا،خان صاحب کو کہا تھا کہ آپ نے اعلان کیا تو حکومت خودلاک ڈاﺅن کرے گی جبکہ پارٹی چیئرمین کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان تو 2 دن بعدکا تھااگرعدالتی فیصلہ نہ آتاتو 2 تاریخ کے بعد عمران خان نے خود نکلنا تھا۔
پرویزخٹک نے کہاہے کہ اسلام آباد اپنے پارٹی چیئر مین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈاﺅن کو ”ان لاک“ کرنے کیلئے جارہا تھا۔

پولیس کی جانب سے تشدد اور شیلنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا کی پولیس کو دیکھا جائے تو وہاں کی پولیس بالکل آزاد ہے اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مگر میں سڑکیں بند کرنے اور تشدد کیخلاف مقدمہ لڑوں گا،کیبنٹ کے جو ارکان موجود تھے وہ عدالت جائیں گے جبکہ کیس کیلئے ہزاروں کارکن تیار ہیں، اب عدالت ہی عدالت بتائے گی کہ ہم پر شیلنگ ٹھیک تھی کہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے کچھ بیانات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ میں حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔
وفاقی حکومت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کرونگا اور نہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کو اپنے صوبے میں آنے سے نہیں روکوں گا۔