منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے ماہرین نے ایک دلچسپ ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے گزشتہ 6 ماہ میں 200 زلزلے کامیابی سے شناخت کیے گئے ہیں۔

297775293 Smartphone Can Alert Users To Earthquakes 6

 

 

اس ایپ کے ذریعے زلزلوں کے نیٹ ورک کو بھی سمجھا جاسکتا ہے۔ اس کے تخلیق کار کا کہنا ہے کہ مائی شیک چھوٹے اور بڑے زلزلوں کو شناخت کرسکتی ہے، اس ایپ کو فروری 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اینڈروئڈ ایپ ابتک2لاکھ افراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

Myshake Features

 

 

فرانس میں یورپ اور بحیرہ روم کے زلزلہ مرکز کے ماہر کے مطابق اس سے قبل کئی لوگوں نے زلزلہ ایپ بنائی لیکن ان میں سے مائی شیک ایپ سب سے زیادہ مؤثر اور بہتر ہے۔ فی الحال یہ ڈیٹا ریکارڈ کرتی ہے لیکن مستقبل میں انہیں زلزلوں سے خبردار کرنے کے قابل بھی بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچا کر قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔

زلزلے والے علاقوں میں مہنگے اور حساس سینسر بہت گہرائی میں لگائے جاتے ہیں اور اسی طرح کے سینسر یورپی تعاون سے کوئٹہ اور بلوچستان کے چلتن فالٹ کے اطراف میں بھی لگائے گئے ہیں۔ لیکن ہر جگہ یہ سینسر موجود نہیں جس کی

ایک مثال بھوٹان ہے جہاں بار بار زلزلے آتے رہتے ہیں مگر عوام کے پاس اسمارٹ فون موجود ہیں۔ اگر نیپال میں ہزاروں لوگ مائی شیک استعمال کر یں تو اسے زلزلوں کی اتبدائی وارننگ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح زلزلوں کے خطرے سے دوچار جاپان میں بھی لوگ اس ایپ کے ذریعے خبردار ہوسکتے ہیں اور اتنا وقت ضرور مل سکتا ہے کہ وہ میز یا پلنگ کے نیچے گھس جائیں یا کھلے میدانوں کی جانب بھاگ سکیں۔ اس طرح اگر 100 مربع

کلومیٹر پر چند سو افراد بھی یہ ایپ استعمال کریں تو اس سے ایک زبردست زلزلہ نیٹ ورک بن سکتا ہے۔

MyShake ScreenShot

 

مائی شیک ٹیم نے نیورل نیٹ ورک پر مبنی ایک طریقہ استعمال کیا ہے جو عام تھرتھراہٹ اور زلزلے کے ارتعاش میں فرق محسوس کرتا ہے اور زلزلے سے خبردار کردیتا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم نے ایپ کو کئی طرح سے آزمایا ہے، موبائل فون ایپ سے بننے والا نیٹ ورک بہت حساس ہوتا ہے اور زلزلے کے بعد تیز لیکن کم نقصان دہ پرائمری یا پی امواج کی شناخت کرتا ہے اور اس کے بعد سست لیکن زیادہ تباہ کن ایس امواج آتی ہیں، اس ایپ کے ذریعے زلزلے کے مرکز ایپی سینٹر کی شناخت کرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم) کینیڈا میں پاکستانی نژاد کینیڈین طالب علم نوح ربانی کو 2 افراد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔
کینڈا کے شہر ہملٹن میں 15 سالہ پاکستانی نژاد طالب علم نوح ربانی کو 2 افراد نے بیس بال کے بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوح ربانی شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق ربانی اپنے گھر سے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ اچانک ایک گاڑی میں سے 2 افراد اترے اور انہوں نے نوح ربانی کو بیس بال کے بیٹ سے بری طرح مارا اور اس کا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

HospitalNoah

نوح کے اہل خانہ کے مطابق اس وقت وہ انتہائی نگہداشت میں ہے اور اس کے سر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی ربانی کو نہ صرف بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے کہ بلکہ اس کے جسم کا دایاں حصہ بھی کام نہیں کررہا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ربانی کو مکمل صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا۔

l 169282 095412 updates

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کا کام بھی جاری ہے تاہم لڑکے کے اہل خانہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واقعہ نسل پرستی کا شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا سمیت یورپ اور امریکا کے کئی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی اور نسل پرستی کی بنیاد پر تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عملے کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی وضاحت کرتے ہوئے گفتگو کا اپنا مختلف متن جاری کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے بدھ کو ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دینے کیلیے فون کیا تھاجس کے بعد وزیرِاعظم ہاؤس نے روایت کے برعکس دونوں سربراہان کے درمیان ہونے والی گفتگو کا تمام متن پریس ریلیز کے ذریعے جاری کر دیا،اس کے نتیجے میں امریکی میڈیا اور سابق امریکی حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سفارتی آداب کی خلاف وزری قرار دیا۔ پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو پر تنقید کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی انتقال اقتدار ٹیم نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا اپنا مختلف متن جاری کیا ہے۔

ٹرمپ کی ٹیم نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان موثر بات چیت ہوئی جس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بغیر کسی مشیر کا نام لیے کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں ایسی باتیں ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب کی گئی جو کہنا ان کا مقصد نہیں تھا۔

مشیر کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے پاکستانی متن میں نومنتخب صدر کی بات چیت کو بہت بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا۔ ادھر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ان (ٹرمپ کے انتقال اقتدار کے عملے ) کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا اس لیے میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی) افغانستان میں امن و ترقی کے حوالے سے مشاورت کیلئے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس آج سے بھارت میں شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز شرکت کریں گے ۔
افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس بھارت کے صوبہ پنجاب کے شہر امرتسر میں ہوگی۔ ہفتے اور اتوار کے روز ہونے والے کانفرنس میں پاکستان سمیت خطے کے ممالک کے وزرا خارجہ ،وفود اور نمائندگان شرکت کریں گے۔کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔

کانفرنس میں خطے کے 14 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی کل امرتسر پہنچیں گے ، کانفرنس میں موجود وفود کے شرکاء کل خطاب کریں گے ۔

افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں ترقی و تعاون سمیت غربت اور دیگر چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اس کانفرنس کی تجویز ترکی نے استنبول میں ایک اجلاس کے دوران دی تھی۔ خطے کے ممالک کے درمیان پہلی کانفرنس نومبر 2011ءمیں ہوئی تھی جس کے بعد امریکا سمیت20 ممالک نے ترکی کی اس کانفرنس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بنکاک پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رائل گارڈن ہوٹل پر چھاپہ مار کر بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث مفرور ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ستمبر2012 کوکراچی کے علاقے سائٹ میں بلدیہ حب ریور روڈ پر واقع علی انٹرپرائیزئز نامی کمپنی کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں آگ لگا دی تھی اور اس افسوسناک واقعے میں 260 افراد زندہ جل گئے تھے۔

ملزم کے ایک ساتھی رضوان صدیقی کی گرفتاری کے بعد سے ہی عبدالرحمان بھولا بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت گرفتار ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)کوہستان، متاثرین داسو ڈیم ،واپڈا اور ضلعی انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب،متاثرین کے مطالبات منظور کرلئے ،فریقین کے ما بین معاہدہ طے پاگیا

تفصیلات کے مطابق بالآخر مرکزی اور صوبائی حکام نے متاثرین داسو ڈیم زیرآب کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ تحریری معاہدہ کرلیاہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان کے دفتر میں جاری مذاکراتی دور کے اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا جہاں تمام فریقین نے اتفاق رائے پرایک دوسرے کو مبارکبادپیش کی۔

داسو ڈیم سے زیرآب آنے والے علاقوں کی نمائندہ 80رکنی کمیٹی ممبران ، حلقے سے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی عبدالستار خان، ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد خان، جنرل منیجر داسو ڈیم جاوید اختر ، ایڈوائزر ٹو چیئرمین واپڈا کرنل (ر) عبدالغفارخان اور تحصیلدار داسو ڈیم کے مابین 22نومبر سے جاری مذاکراتی دور کا اختتام جمعے کی شام ہوا۔جہاں فریقین نے آپس میں باہمی اتفاق رائے سے16نکات پر مشتمل ایک تحریری معاہدہ طے کیا جس پر مستقبل میں من وعن عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تاہم متاثرین کی جانب سے دو مطالبات (ریٹ کا تعین اور قسم زمین کی تصحیح/درجہ بندی)ملحقہ کٹگری کے برابر تسلیم کی گئی اور منظوری کیلئے پروجیکٹ سٹرینگ کمیٹی (PSC)داسو ڈیم اسلام آباد سے سفارش کی گئی ۔ باقی تمام مطالبات واپڈا اور ضلعی انتظامیہ تسلیم کرچکی جسے تحریری شکل بھی دیدی گئی ہے ۔ متاثرین کی جانب سے جاری کردہ 9نکاتی مطالباتی چارٹر کے علاوہ بھی ترقیاتی پیکجز اور علاقے کی فلاح و بہبود کے کاموں پر اتفاق رائے پیدا ہوا ۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ آج کا دن قومی مفاد کے عظیم منصوبے داسو ڈیم کیلئے تاریخی ہے ،جہاں تمام فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیم کے کاموں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور ترقی کے اس سفر میں حکومت اور عوام ایک ساتھ ہونگے ۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالستار خان نے اپنی قوم کی جانب سے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کمیٹی ممبران اور حکام نے ایک دوسرے کو اتفاق رائے پر مبارکباد پیش کئے ۔

اسی طرح تین ماہ سے تعطل کا شکار داسو ڈیم پر تمام سرگرمیاں مطالبات کی منظوری کے بعد بحال ہوگئی ہیں ،جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس سے قبل علاقے میں ناخوشگوار فضاء قائم تھی اور متاثرین کی جانب سے اپنے علاقوں میں ڈیم کا تمام تعمیراتی کام بند کیا گیا تھا۔ادھر متاثرین زیرآب کی 80رکنی کمیٹی نے اظہار تشکر کیلئے اتوار کے روزاحتجاجی کیمپ آفس برسین میں اپنے ممبران ، حکام اور زعماء کے اعزاز میں ایک گرینڈ پارٹی(صدقہ خیرات) کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں کوہستان سے تعلق رکھنے والے اُن مشران کو بھی مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرکے متاثرین زیرآب کا ساتھ دیا تھا۔

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سیاست دانوں اور مشہور فنکاروں کی آواز کی نقل اتارنے اور ان کی وڈیوز بنانے والے باصلاحیت فنکار شفاعت علی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نقل اتارنے پر مجھے دھمکی نہیں بلکہ بے شمار دھمکیاں ملی ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے شفاعت علی طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری میں موجود ہیں لیکن ان کی اس سال انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ایک وڈیو نے انھیں مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ شفاعت کا کہنا ہے کہ آج کل میں لاہور میں مقیم ہوں، جب میں نے ایک نجی چینل پر سیاسی شخصیات کی نقل اتارنے کا سلسلہ شروع کیا تواسے بہت پسند کیا گیا۔

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات سے ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک میں دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، جبکہ اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر اور آل ویدر فرینڈز ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم) پاکستان کی معروف یونیورسٹی ’دی انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد‘ میں ایک طالبعلم نے نہایت انوکھاطریقہ اپنایا اور اپنی استانی سے نہ پڑھانے کی ایسے طریقے سے درخواست کردی جسے وہ کسی صورت مسترد نہیں کرسکیں ، اس دلچسپ درخواست کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے طالبعلم سہیل احمد نے اپنے دیگر کلاس فیلوز کیساتھ مل کر گانے کی صورت میں اپنی ٹیچر زینب سلیم سے نہ پڑھانے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا۔ زینب پوری تیاری کیساتھ لیکچر دینے کلاس میں آئیں لیکن سہیل اور اس کے کلاس فیلوز کے دماغ میں کچھ اور ہی چل رہاتھا، وہ اس روز پڑھنے کو تیار نہیں تھے لہٰذا اُنہوں نے حیران کن طریقے سے ٹیچر کو ”آج پڑھانے کی ضد نہ کرو“ پر مشتمل یہ درخواست کرنے کافیصلہ کیا، یہ درخواست کیسی تھی اور اس میں کیا کہاگیا۔ویڈیودیکھ سکتے ہیں۔

اس درخواست کے بعد زینب بھی اپنی کلاس کو کچھ بھی پڑھائے بغیر واپس جانے پر مجبور ہوگئیں ۔
یہ گانا”آج جانے کی ضد نہ کرو‘ میں ترمیم کرکے بنایاگیا جسے فریدہ خانم سے جوڑا جاتاہے کیونکہ وہ کافی مرتبہ لائیوکانسرٹس اور ٹی وی پر گاچکی ہیں، اصل میں یہ گانا 1973ءمیں پاکستانی فلم ’بادل اور بجلی‘ کیلئے حبیب ولی محمد نے گایاتھا۔ویڈیو دیکھیں

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر فخر ہے ، صحافیوں کے تحفظ کا بل آئندہ سال پیش کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان میں آزادی صحافت پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پریس کونسل کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے جبکہ حکومت صحافیوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کر رہی ہے اور آئندہ سال بل پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا نے آج تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ۔