منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(پشاور) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کالام میں 84 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سستی ترین پن بجلی کی پیداوار کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور کالام میں 84 میگاواٹ کا منصوبہ پن بجلی کے پیداواری منصوبوں میں ایک اور بڑے منصوبے کا اضافہ ہے۔ پختونخوا حکومت اس سے قبل سو سے زائد منصوبے مکمل کر چکی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(پشاور) پشاور کی تاریخی اور مصروف ترین کارخانو مارکیٹ کے قریب سڑک کنارے نصب بم سے ایک بس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم بس خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم سے پشاور جانے والی مسافربس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم بس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا جس وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،دھماکے سے بس کو نقصان پہنچا ہے اور سڑک پر گڑھا پڑ گیا ہے ۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اورریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔تخریب کاروں نے کارخانو مارکیٹ سے پشاور کے جناح ٹرمینل تک جانے والی منی بس کو نشانہ بنایا ۔

بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے مین 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اور ملزمان نے دھماکہ خیز مواد پائپ میں ڈال کر سڑک کنارے نصب کیا تھا ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ شیخ رشید چیمبر میں مجھے گلے لگا کر ملتے ہیں تاہم جب چینلزپرہوتے ہیں تواپوزیشن کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔”اگر کوئی مجھے اسپیکر نہیں مانتا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا“۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ماضی میں گالیاں کھا کر تحمل کامظاہرہ کیا اب بھی کرونگا ۔ پی ٹی ائی ارکان کی40دن ایوان سے غیر خاضری پرقواعد کے مطابق ہرایوان کو آگاہ کرونگا
۔
انہوں نے کہا کہ خورشیدشاہ کے کہنے پرپیپلزپارٹی کے ارکان اجلاس میں پہنچ جاتے ہیں پاکستان میں جمہوریت ابھی اس سطح پرنہیں پہنچی کہ کورم کی شرط ختم کردیں.کورم کی شرط ختم کرنے حق میں نہیں۔”قومی اسمبلی میں کورم پوراکرناحکومت وسیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے “۔پارلیمانی رپورٹرزپارلیمنٹ،صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے رہنمائی کریں۔قومی وصوبائی اسمبلیاں کی کوریج پرمامورصحافیوں کے وفودکاتبادلہ کیاجائے گا۔

ایاز صاد ق کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کے پروجیکٹ آئی پی4میں میڈیاتربیت،باہمی روابط پرتوجہ دی گئی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہاہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا مقصد افغانستان میں امن کا قیام اور خطے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جب بھی مذاکرات ہوں گے جس میں تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو گی.

دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ہوگا۔ کانفرنس کااپنا ایجنڈا ہے ، گزشتہ کانفرنس میں زیرغورایجنڈے پرمزید غورکیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کردار ادا کرنے کاارادہ خوش آئند ہے۔

پاک امریکہ تعلقات کو تاریخی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے،امریکی صدر کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ٹرمپ کو ٹیلی فون ایک معمول کی کال تھی، ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور ان میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے ، اس میں دیگر ممالک کی شمولیت سے متعلق فیصلہ دونوں ملک مل کرکریں گے۔ پاک روس تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

 

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ) سندھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد کے کالجز میں بے اے ، بی ایس سی اور بی کام کے امتحانات جاری ہیں۔

ان امتحانات کے دوران سندھ کالج آف کامرس ، سٹی کالج او دیگر امتحانی مراکز پر طلباء کی جانب سے کھلے عام نقل جاری ہے جبکہ زولوجی ، اکنامکس اور بزنس اسٹیٹکس کے پیپر میں تو طلباء نے کھلے عام موبائل فون کا بھی استعمال کیا اس نقل کو روکنے کیلئے وہاں کوئی عملہ دکھائی نہیں دیا جبکہ جامعہ سندھ کی جانب سے بنائی گئی ویجیلنس ٹیمیں بھی ناکام دکھائی دیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پتہ ہے کہ مے فیئر فلیٹ ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے ،اس لیے سارے خاندان کے بیانات میں تضاد ہیں ،ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بولے گئے ،منگل کو پاناما لیکس کیس کی سماعت میں پتہ چلے گا کہ اب کونسی کہانی سامنے آئے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت سمیت قطری خط کا ہر جگہ مذاق اڑا یا گیا ،یہ خط وزیراعظم کی تینوں تقریروں کو زیرو کردیتا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہے لیکن جب اتنا زیادہ جھوٹ بولیں گے تو غلطی تو پھر ہو گی۔

بنی گالا میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے جواب سے ہم نے ثابت کردیا کہ اگر پیسہ دبئی سے نہیں گیا تو اس کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ سے گیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران جھوٹ بولا کہ مے فیئر اپارٹمنٹ کے دستاویز موجود ہیں لیکن سپریم کورٹ میں پتہ چلا کہ کوئی دستاویز موجود نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حکومت کو ٹھیک نہیں کر سکتے لیکن ایک فراڈ ڈاکیو منٹ بھی صحیح نہیں بنا سکے ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی کی مشیرامورطلبہ ڈاکٹرغزل خواجہ کے اعلامیہ کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ کے موقع پردفترمشیرامورطلبہ کے زیراہتمام انگریزی مقابلہ نظم اور اُردو مقابلہ بحث کاانعقاد کیا جارہا ہے۔

خواہشمند طلبا و طالبات اپنے متعلقہ شعبہ جاتی مشیرامورطلبہ سے درخواستیں منظورکرانے کے بعد 15 دسمبر2016 ء تک صبح 10 تادوپہر1بجے اورشام 4تا6بجے دفتر مشیر امورطلبہ میں جمع کراسکتے ہیں۔

انگریزی مقابلہ نظم کا عنوان یونیٹی، فیتھ اینڈ ڈسپلن ہے۔

طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ عنوان پراپنی نظمیں جمع کرادیں اور صرف منظور کی جانے والی نظمیں مقابلے میں پیش کی جائیں گی۔

اُردو مقابلہ بحث کا عنوان گئے دنوں میں بہت باکمال تھے ہم ہے ۔ مقابلے کی تاریخوں کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا ریکارڈ تلف کرنے کا حکم دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا ریکارڈ فی الفور تلف کر دیا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ جو حلقوں کے نتائج عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انکا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو تھیلوں کے مواد کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2001، اور 2005کے بلدیاتی انتخابات جبکہ 2013ءاور 2015ءکا ریکارڈ بھی تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

ایمزٹی وی(کھیل)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی کی اجازت دے دی ، 12سال بعد پاکستان ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرے گا، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے بند دروازے کھول دیئے،پاکستان 12سال بعد اپنی سرزمین پر ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ٹو کا راونڈ میچ کھیلے گا، یہ ٹائی 3فروری سے ایران کے خلاف ہوگی جس کی میزبانی اسلام آباد کرے گا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ آخری بار 2004میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں کھیلا تھا جس کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار کردیا تھا ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے محمد عامرکے بیان پر ناراضگی کا اظہار کردیا ۔ میڈیا کے مطابق محمد عامر کی جانب سے نیوزی لینڈ میں اپنی باولنگ پر ڈراپ ہونے والے کیچز پر سوال اٹھایا تو ٹیم مینجمنٹ نے ان کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہارکردیا ۔

ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں محمد عامر نے اپنی باولنگ پر کیچز ڈراپ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ کیچز کیوں ڈراپ ہو رہے ہیں ،کیچز ڈراپ ہونے سے میری پرفارمنس پر فرق نیہں پڑتا بلکہ ٹیم کی رینکنگ نیچے آتی ہے ۔