منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے جواب طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو پارٹی بنانا چاہتاہوں لہذٰا کیس کو لارجر بنچ میں لگایا جائے تاہم عدالت نے لارجر بنچ میں کیس مقرر کرنے کی استدعامسترد کردی۔انہوں نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیاں تسلیم کی ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا کہ حنیف عباسی کی درخواست قابل سماعت نہیں اسے خارج کیا جائے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان اورجہانگیر ترین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

 

 

ایمزٹی وی(سبی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5دہشتگردوں کو ہلاک اور انکے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ سانگان اور گردونواح میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے راکٹ لانچر ،دیسی ساختہ بم،بارودی سرنگیں اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

اس دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال تین ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا ہے ،مارے جانے والے دہشت گرد مسافر ٹرینوں پر حملوں سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

 

 


ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)خیبرپختونخوا کو عمومی طورپر زبوں حالی میں دوسرے نمبرپر موجود صوبہ تصور کیاجاتاتھا لیکن اصلاحات کے بعد کافی حدتک شہریوں کو فراہم سہولیات میں بہتری آئی ہے اورانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے نئے بنائے جانیوالے پولیس اسسٹنٹ لائنز کے دفتر کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی فائیوسٹارہوٹل کا شبہ ہوتاہے ۔

Ce3XY3tWQAAjiMf

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے پولیس اور صوبائی اسمبلی کی مشترکہ کاوش سے خیبرپختونخواکے ہرضلع میں پولیس اسسٹنس لائنز اورتنازعات کے حل کیلئے کونسلز قائم کی جارہی ہیں تاکہ پولیس کی خدمات بروقت عوام تک پہنچ سکیں۔یہ نوتعمیر شدہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس ہر ضلع میں بنائے جائیں گے۔

Ce3XY3FWEAAmxpz

ڈی پی اوکوہاٹ محمد شعیب اشرف نے بتایاکہ پولیس اسسٹنس لائنز شہریوں کو آرام دہ اور شائستہ ماحول میں شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، اس اقدام سے روزمرہ زندگی میں پولیس سے متعلق مسائل کاکم سے کم وقت میں حل ہوگا‘۔

 

 

 


ایمزٹی وی(پشاور)ضلع ناظم محمدعاصم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ضلع ناظم پر مناسب طریقے سے فنڈز ریلیز نہ کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم کے خلاف ضلع کونسل کے 85 اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اسمبلی کے اراکین کا کہنا ہے کہ ضلع ناظم نے تمام اداروں کو ون مین شو بنا رکھاہے ۔اراکین نے شکوہ کیا ہے کہ ان کو جاری کئے گئے فنڈز میں ترقیاتی کام ابھی بھی نا مکمل ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں سب سے زیادہ زور دار جھٹکا یونس خان کو لگا ہے جو کہ بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر سے تنزلی کا شکار ہو کر 10ویں پرآ گئے ہیں جبکہ اظہر علی 16ویں نمبر سے 17ویں پر چلے گئے ہیں ۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے اورچوتھے نمبر پر یونس خان کی جگہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن نے لے لی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان کو باولنگ میں بھی تنزلی کا سامناہے ،یاسر شاہ باولنگ میں دو درجے تنزلی کے ساتھ ساتویں سے نویں نمبر پر چلے گے ہیں جبکہ اسد شفیق کی بھی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن کلیئر آنے کے بعد انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے کی اجاز ت دیدی ہے ۔

انہوں نے 17نومبر کو آسڑیلیا کے شہر برسبن میں باﺅلنگ ٹیسٹ دیا تھا جس کے رپورٹ آگئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ انکے بازو کا خم 15ڈگری سے کم پایا گیا ہے ۔

محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن گزشتہ سال مشکوک قراردیا گیا تھا جس کے بعد ان پر 7 جولائی 2015ء کو ایک سال کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی مشکل تھی جو دور ہو گئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر ٹیم کا مستقل حصہ بننے کا خواہشمند ہوں۔

تفصیلات کے مطابق باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو گیا ہے اور اب میں بین الاقوامی مقابلوں میں باﺅلنگ کر سکو نگا، ایک مشکل تھی جو دور ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں باﺅلنگ کو بہت مس کر رہا تھا، باﺅلنگ ایکشن کلیئر کرنے پر بہت خوش اور مطمئن ہوں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹیم کا مستقل حصہ بننے کا
خواہشمند ہوں اور کوشش کروں گا کہ دنیا کا نمبر ون آل راﺅنڈر بن جاﺅں۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ پر جولائی 2015ءمیں پابندی لگائی تھی جبکہ 17 نومبر 2016ءکو برسبین میں ان کے نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) سندھ پبلک سروس کمیشن کے متنازع انٹرویو کے باعث ناکام ہونے والے شہری علاقوں کے امیدواروں نے الزام عائد کیا ہے کہ دیہی ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کو من پسند طریقے سے نوازا جارا رہا ہے اور شہری ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے نمایاں نمبروں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں شمائلہ شفیق، ماریہ یونس، محمد ذولقرنین اور قرۃ العین نے کہا کہ صوبائی سول سروس کے امتحان اور انٹرویو کے نتیجے میں دیہی علاقوں کے لیے مختص تمام امیدواروں کی نشستیں پُر کر دی گئیں مگر شہری علاقوں کے لیے 27نشستیں خالی چھوڑ دی گئیں۔

ان شہری امیدواروں کوسیٹ میں نمایاں نمبروں سے کامیابی کے باجود متنازع انٹرویو میں ناکام کردیا گیا شمائلہ رفیق نے کہا کہ 18نومبر کو سندھ اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی کہ مذکورہ امتحان میں جو امیدوار نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ان کو نشستیں الاٹ کی جائیں یہ قرار داد صرف اور صرف سندھ کے دیہی علاقوں کے امیدواروں کے مفاد میں ہے کیونکہ اس قرارداد میں لفظ Unallocatedاستعمال کرکے صرف سندھ کے دیہی علاقوں کے امیدواروں کو فائدہ دیا گیا ہے اور شہری ڈومیسائل کے تمام امیدواروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے اس مسئلے پر نظر ثانی خصوصی احکامات جاری کئے جائیں

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو طلباکی 75فیصد حاضری مکمل کرنے حوالے سے خطوط لکھے ہیں جس میں تمام سرکاری اور نجی کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری ماہانہ بنیادوں پر انٹربورڈ کو بھیجیں۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کی جانب سے لکھے گئے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے ان خطوط کو اساتذہ ،طلباء ، والدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے،مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلباکی75فیصد حاضری یقینی بنانے کیلئے ناظم امتحانات کا یہ قدم انتہائی موثر ثابت ہوگا جبکہ طلبہ کی کالجوں میں تسلسل کے ساتھ حاضری سے تعلیمی معیار بھی بہت بہتر ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے الحاق شدہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کی حاضری کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ایک علیحدہ سیکشن قائم کیا ہے جہاں تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سے آنے والی حاضری کا ریکارڈ رکھا جائے گا ۔

انٹربورڈ کے تعلیمی اداروں کو لکھے گئے خطوط میں بورڈ کا ای میل ایڈریس بھی دیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو وہ حاضری کے ریکارڈ کی ہارڈ کاپی ناظم امتحانات کے دفتر بھجوانے کے ساتھ ای میل کے ذریعے بھی حاضری ریکارڈ انٹربورڈ کو بھیجیں لیکن اگر انٹرنیٹ موجود نہیں ہے تو حاضری ریکارڈ کی ہارڈ کاپی ضرور ناظم امتحانات کے دفتر میں بھجوائیں۔انٹربورڈ کی طرف سے لکھے گئے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ جس الحاق شدہ کالج یا ہائر سیکنڈری اسکول کی دو مہینے لگاتار حاضری نہیں آئی اس کالج کے انٹرولمنٹ اور امتحانی فارم وصول نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق 75فیصد حاضری سے متعلق اس فیصلے سے سرکاری کالجوں کے لیے ڈی جی کالجز اور نجی کالجوں کے لیے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو بھی خطوط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ انڈس لا کالج کے ایل ایل بی(آنرز) پارٹ اول 2016ء‘ پارٹ دوم 2015ء‘ پارٹ سوم 2014ء‘ پارٹ چہارم 2013ءاور پارٹ پنجم 2012ء(پانچ سالہ پروگرام) کے سیکنڈ سمسٹر کے امتحانات انڈس لا کالج حیدرآباد میں یکم دسمبر 2016ءسے لیے جائیں گے