منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انرولمنٹ فارمز جمع کروانے کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام گروپس کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2017ء کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے انرولمنٹ فارم یکم دسمبر 2016ء سے 15دسمبر 2016ء تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ کراچی نے ایم فل کی ڈگریاں تفویض کردیں۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں02 طلبہ کو ایم فل جبکہ08 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں رابعہ مشتاق (کلینکل سائیکولوجی)،شکیلاپروین (زولوجی)، جبین زہرا (اسلامک ہسٹری)، ناصرعباس (جغرافیہ)،سیدہ فضا نقوی (بائیوکیمسٹری)، سید منصور نقوی(فزکس)، ارم (کلینکل سائیکولوجی)، سعدیہ محمود (ماس کمیونیکشن)جبکہ ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں تحریم عمر(جغرافیہ) اور سید حمید الدین ہاشمی(ایریااسٹڈی سینٹر)شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ/ کراچی) شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس کے طلبہ نے آئی بی اے سکھر کے سیبا کام مقابلے میں شرکت کی مقابلے کا میدان مار لیا

کیمپس کے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق مقابلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس کے علاوہ این ڈی یونیورسٹی کراچی ،فاسٹ یونیورسٹی کراچی ،ہمدرد یونیورسٹی کراچی ،بحریہ یونیورسٹی کراچی اورمہران یونیورسٹی جام شوروکے طلبہ شریک ہوئے

جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور کے الیکٹریکل کے طالب علم ارشد علی کھوسو بیسٹ ایمبیسڈر مقابلے میں پہلی پوزیشن پروجیکٹ ایگزیبیشن میں مہانور زاہد اور گل صنوبر نے دوسری پوزیشن اور 10ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا آن لائین کاؤنٹر سٹرائیک گیم میں محمد سید حیدر زیدی اور فائذ محمد نے دوسری پوزیشن اور10ہزار روپے انعام حاصل کیا کیمپس کے پرووائیس چانسلر انجنیئر غلام سرور کندھر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اپنے دفتر میں بلا کر ان کے ساتھ خصوصی ملاقات دی اور ان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر پروائس چانسلر غلام سرور کندھر نے طلبہ سے مخاطب ہو کر کہاکہ آپ نے بڑی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کر کے میدان مارا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میں پر امید ہوں کہ آپ پاکستان اور دیگر ممالک کے تعلیمی اداروں کے مقابلوں میں بھی جائیں گے اور خیرپور کیمپس کا نام روشن کریں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سندھ کا یوم ثقافت روایتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر طلباء نے سندھ کے روایتی نغمات ،ٹیبلو اور رقص پیش کیا جسے حاضرین نے داد تحسین پیش کیا۔

ایک ڈاکومنٹری فلم بھی دیکھائی گئی جس میں سندھ کی تاریخ اور ثقافت کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلع صدر حاجی قاسم بطور مہمان خاص شریک تھے۔مہمانان گرامی نے طلباء کی جانب منائے گئے گئے سندھ کے یوم ثقافت پر بھرپور داد دی اورشاندار یوم ثقافت کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

b2

مہمانوں نے یوم ثقافت کے حولے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سندھی کے یوم ثقافت کا انعقاد بہت خوشی کی بات ہے انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کے فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں او ر کبھی اپنی روایات اور ثقافت کو فراموش نہیں کرتیں۔

b3

ہم پر واجب ہے کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اپنی ثقافت سے روشناس کرائیں ہے۔اس رنگارنگ تقریب میںڈائریکٹر فنانس عبدالمناف ایڈوانی،ناظم امتحانات نور محمد میمن،ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس،فیکلٹی ممبران،اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفیسر عبدالشکور اور طلباء کی بہت بڑی تعداد شریک تھی

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اوہائیو)امریکی ریاست اوہائیو کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں چاقو بردار حملہ آور نے 11 افراد کو زخمی کر دیا۔29ohio1 facebookJumbo

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں واقع اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اندر کار میں بیٹھے ایک شخص نے پہلے پیدل چلنے والوں کے متعین راستے پر اپنی گاڑی چڑھا دی اور پھر تیز دھارے آلے سے وار کر کے 11 افراد کو زخمی کر دیا۔capture14

یونیورسٹی انتظامیہ نے حملہ آور کی شناخت عبدالرازق علی آرتن کے نام سے کی ہے جو کہ صوما لی نژاد اور اسکول کا طالب علم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(ایمسٹر ڈیم) ہالینڈ میں مخصوص عوامی مقامات پر خواتین کے برقعہ پہنے اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پابندی کی خلاف ورزی پر 400 یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، اس قانون کی منظوری ہالینڈ کی ایوان زیریں کے 150 میں سے 132 ارکان نے دی ہے تاہم ابھی ایوان بالا سے اس کی توثیق باقی ہے.

ہالینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قانون صرف مخصوص جگہوں
کے لیے ہے جہاں سیکیورٹی وجوہات کے باعث چہرہ دکھانا ضروری ہے تاہم اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی حکام نے بھی فرانس کے بعض ساحلی علاقوں میں برقینی پہنے پر پابندی لگادی تھی اور وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ یہ سیکیولرزم کے قانون کے منافی ہے تاہم بعد میں عدالت نے پابندی کو معطل کردیا تھا۔

 

 


ایمزٹی وی(روس)روسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ سی پیک کے حوالے سے روس اورپاکستان کے درمیان ’خفیہ مذاکرات‘ کے حوالے سے پاکستانی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس حقائق کے منافی ہیں۔
وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ماسکو سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے اسلام آباد سے مذاکرات نہیں کررہا۔

 

بیان میں کہاگیاہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اورمعاشی تعاون کی اپنی اہمیت ہے اورہم انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں، روسی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں جن میں کراچی سے لاہورتک نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے

 

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے کہ کہ امریکی شہریوں کو پاکستان کے سفر کے حوالے سے جاری کی گئی وارننگ معمول کی کارروائی ہے اور پاکستان کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھا پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی سے
خطرہ ہے اور پاکستانی رہنما اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دہشت گردی کی وجہ سے بہت سے پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کی جانیں گئیں اور یہ خطرہ پاکستان کے اندر موجود ہے۔

انہوں نے کہا پاکستانی حکام نے سفری وارننگ کا معاملہ امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے لیکن یہ معمول کی کارروائی ہے کیونکہ اپنے شہریوں کو کسی خطرے سے خبردار کرنا ہمارا فرض ہے تاہم کسی شہری کی پاکستان جانے کے حوالے سے حوصلہ شکنی نہیں کی گئی۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فون کیا، وزیراعلی نے جنرل راحیل شریف کی آرمی چیف کی حیثیت سے خدمات کو سراہا۔

وزیراعلی نے سابق آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ضربِ عضب، نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جب کہ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کردی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قمرالزمان کائرہ اور جیالوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا جہاں سے وہ بلاول ہاﺅس روانہ ہوگئے۔

بلاول بھٹو زرداری دبئی سے نجی پرواز ای کے 622کے ذریعے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ۔اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بلاول بھٹو پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے بلاول ہاﺅس لے جایا گیا۔