منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلے برائے اسپرنگ کا آغاز ہوگیا ہے یہ داخلے 7 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز اینڈ سوشل سائنسز، کمپیوٹر سائنس، انوائر ونمینٹل سائنسز اورایجوکیشن میں بی ایس اور ایم ایس میں دیے جا رہے ہیں۔ مزید براں شعبہ ایجوکیشن میں اے ڈی ای ، بی ایڈ اور ایم ایڈ میں بھی داخلے جاری ہیں۔

داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرانے کیلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.smiu.edu.pk پر موجود فارم پر کرکے بھیجا جا سکتا ہے یا سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک سے کام کے اوقات میں (پیر تا جمع) ، صبح 9:00 بجے سے شام پانج بجے تک وصول کیا جاسکتا ہے۔

تحریری امتحان10 دسمبر کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ہوگا، جبکہ کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان 21 دسمبر سے23 دسمبر تک ہوگا۔ اور حتمی نتائج 28 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔

 

 

 


ایمزٹی وی(لوئر دیر)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پرصوبائی حکومت کو مطمئن کیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فاٹاکی ہرایجنسی میں گئے ہیں۔ فاٹا اصلاحات بل قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق بنایاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ ترقبائلی عوام خیبرپختونخوامیں شامل ہوناچاہتے ہیں۔

گورنر کا مزید کہنا تھا کہ فاٹامیں آبادکاری کےلئے کام شروع کردیاہے۔ فاٹابل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے بھی جلد منظورہوگا۔

 

 


ایمزٹی وی(پشاور) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4 اشتہاریوں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں تین کلاشنکوف، دو بندوقیں، ایک رائفل، 21 پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران خان نے سپریم کورٹ میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق درخواست پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کالا دھن سفید کرنے کے الزامات بے بنیاد، جھوٹے اور غلط ہیں، حنیف عباسی نے درخواست سیاسی آقاؤں کے کہنے پر دائر کی جس میں انہوں نے اپنے پس پردہ مقاصد کی خاطر الزامات لگائے لہذا درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹ بیرون ملک آمدن سے ایک لاکھ 17 ہزار پاوٴنڈ میں خریدا جو بعد میں 7 لاکھ 15 ہزار پاوٴنڈ میں فروخت ہوا جب کہ ٹیکس ادائیگی کرکے 6 لاکھ 90 ہزار 307 پاوٴنڈ ملے، مارچ 2003 میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دے دی۔


عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ 9 ملین پاوٴنڈ کی رقم سے نیازی سروسز لمٹیڈ کمپنی بنائی گئی جب کہ نیازی سروسز لمیٹڈ کا اثاثہ لندن کا فلیٹ تھا،2002 میں بنی گالہ کی زمین 43 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدی اور اراضی کی ابتدائی رقم 65 لاکھ روپے خود ادا کی جب کہ لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر پر جمائما نے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کی جس کے شواہد موجود ہیں لہذا بنی گالہ کی اراضی منی لانڈرنگ سے خریدنے کے الزامات غلط ہیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں چئیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی حوالے سے کوئی غلط بیانی نہیں کی اور تین دہائیوں سے ٹیکس بھی ادا کر رہا ہوں جب کہ ایف بی آر نے 13 سال سے بنی گالہ اراضی کی ٹرانزیکشن پر اعتراض نہیں کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کے بارے افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد اور افسوسناک ہے لہذا فوج میں ترقیوں، تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں۔

پاک فوج کی کمان سنبھالنے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ فوجی قیادت کے بارے افواہیں اور پراپیگنڈا بے بنیاد اور افسوسناک ہے لہذا فوجی قیادت سے متعلق منفی پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے۔

 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ترقیوں، تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں، فوج میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے متعلق آئی ایس پی آر خود آگاہ کرے گا

 

 


ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالبِ علم کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی کی جانب سے محکمہ صحت کو بچے اوراس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ فائنانس کوبچے کے علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹرعثمان چاچڑکا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ اس کے والد کو امریکا بھیجا جائے گا، دونوں کوائر ایمبولینس کے بجائے عام فلائیٹ سے بھیجا جائے گا، بچے کا علاج سن سنارٹی چلڈرن اسپتال اوہائیو میں ممکن ہے جہاں بچے کا علاج ماہرامراضِ اطفال ڈاکٹررابن ٹی کارٹن کریں گے جب کہ بچے کی صحت یابی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے۔
واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس
کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور)لاہور ہائی کورٹ میں پاک ترک سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کے حکومتی حکم نامے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اساتذہ کی ملک بدری روکنے کا حکم سناتے ہوئے وفاقی حکومت سے 17جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کا اقدام غیر آئینی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے جس پر آج عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد سے 2روز قبل فتخ اللہ گولن کے زیر سرپرستی چلنے والے پاک ترک آرگنائزیشن کو تین روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ وفاقی وزارت داخلہ نے 400ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کر دیے تھے تاہم اس حکومتی فیصلے کیخلاف پشاور ہائی کورٹ نے بھی چند روز قبل فیصلہ سناتے ہوئے اساتذہ کی ملک بدری کو روک دیا تھا ۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کمان سنبھالنے کی تقریب میں سربراہ پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے بعد سابق آرمی چیف کو فوجیوں نے زندہ باد کا نعرہ لگا کر خدا حافظ کہا جب کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ جب انہیں رخصت کرنے پہنچے تو جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہا کہ او کے جنرل باجوہ بیسٹ آف لک۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ مضبوط قوت فیصلے کے حامل ہیں اور جو اعتماد ان پر کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) مظفرآباد سینٹرل بار ایسوسی ایشن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،کسی کو عام آدمی کا حق مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ،کرپشن کا خاتمہ کر کے حرام کو حلال سے الگ کر کے دم لوں گا،ریاستی عدلیہ پر فخر ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں اچھے اور میرٹ پر مبنی فیصلے کئے ،ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کریں گے ،آزادکشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا گیاہے جس کے تحت میرپور اور مظفرآباد میں صنعتی زون قائم کئے جائیں گے.

اس موقع پر صدر بارراجہ آفتاب نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ڈسٹرکٹ وسیشن ججز ، ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان، بارکونسل اور ہائی کورٹ بار کے عہدیدار وں اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیرا عظم آزادکشمیر نے اس موقع پر وکلاء کوگزٹیڈ آفیسرز کے برابر میڈیکل کی سہولت کی فراہمی ،سینٹر ل بارکے لئے 10لاکھ روپے دینے اور وکلاء کی ہائوسنگ سوسائٹی کے لئے مختص جگہ کو واگزار کرانے کا اعلان بھی کیا،وزیرا عظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں وہ بھارت کے ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں،بھارتی فائرنگ سے متاثرہونے والوں کی بحالی اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو کرپشن فری اسٹیٹ بنا کر دم لیں گے ، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ،محکمہ تعلیم سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائیگا، این ٹی ایس کا نظام رائج کر کے محکمہ تعلیم سے سفارشی کلچر کے خاتمہ کے لئے پہلا قدم رکھ دیا ہے ،کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اپریل میں ہوگا اور گراس روٹ لیول سے لیڈرشپ کو آگے آنے کا موقع ملے گا تاکہ ریاست کو تربیت یافتہ لیڈرشپ میسر آسکے۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ تعلیم، چیف سیکریٹری، اے سی ایس ڈیولپمنٹ، سیکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کے شعبے میں بہت کام کرنا ہے۔ شرح خواندگی بڑھانی ہے۔ اس لئے اب باتیں ختم اور عمل چاہیے۔ گھوسٹ ٹیچرز کی باتیں ابھی بھی ہورہی ہیں، ان کے سخت ایکشن لیا جائے اور انہیں فارغ کیا جائے۔

جن اسکولوں میں اساتذہ زیادہ ہیں انہیں وہاں بھیجا جائے جہاں ان کی ضرورت ہے، اساتذہ کی تربیت کو بہتر کریں کیونکہ اگر اساتذہ بچوں کو پڑھا نہیں پائیں گے تو ایسے اساتذہ کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام سے محکمہ تعلیم میں نئی بھرتیوں پر بریفنگ طلب کرلی۔

اس سے قبل کراچی سرکلر ٹرین منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ وہ اس منصوبے کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور چین سے بات کریں گے۔