منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے ، بی کام، معادلہ(مدارس اورہومیو پیتھک)پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تایخ میں بغیر لیٹ فیس کے 29نومبرسے5دسمبر 2016تک توسیع کردی گئی ہے۔

امتحانی فارم الائیڈ بینک یونیورسٹی روڈگلشن اقبال اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈبرانچوںسے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس 3ہزار3سو روپے جبکہ بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزارروپے اوراا امتحانی فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (لاہور) پنجاب حکومت نے گزشتہ روز حلف اٹھانے والے نئے وزراءکے محکموں کا اعلان کر دیا ہے ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کو 3اور ندیم کامران کو 2 محکمے سونپ دیے گئے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ اطلاعات اور ثقافت کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا جبکہ ملک ندیم کامران کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورشہری ترقی کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اضافی چارج بھی ہوگا ۔

اس کے علاوہ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کو اوقاف اورمذہبی امور کی وزارت دے دی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے امانت اللہ شادی خیل کے پاس آبپاشی، محمد نعیم اختربھابھا کے پاس زراعت کا قلمدان ہوگا۔

میاں یاورزمان جنگلات،جنگلی حیات اورفشریز، عطاءمحمد مانیکا محصولات اور تنویراسلم ملک کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے وزیرمقررہوگئے جبکہ آصف سعید منیس لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محمد آصف ملک کو محکمہ آثارقدیمہ کی وزارت دی گئی ہے۔

میاں منشاءاللہ بٹ کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ
سلمان رفیق کے پاس میڈیکل ایجوکیشن اور صحت کی وزارت ہوگی جبکہ خواجہ عمران نذیر بنیادی صحت کے وزیر ہونگے۔

اس کے علاوہ چودھری محمد شفیق کو خصوصی تعلیم، ڈاکٹرفرخ جاوید کو لٹریسی اورغیررسمی تعلیم اور رضاعلی گیلانی کوہائرایجوکیش کی وزارت سونپ دی گئی۔
جہانگیرخانزادہ کے پاس امورنوجوانان وکھیل اور نغمہ مشتاق کے پاس زکوت اورعشرکاقلمدان ہوگا۔شیخ علاﺅالدین کو وزیر صنعت وتجارت اور سرمایہ کاری ،مہر اعجاز اچلانہ وزیر قدرتی آفات اور ملک احمدیار ہنجرا کو وزیرجیل خانہ جات مقرر کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تین صوبائی مشیروں کے محکموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، ملک محمد احمد خان اطلاعات اور ثقافت، رانامقبول احمد پبلک پراسیکیوشن اور رائے حیدرعلی خان سیاحت کے مشیر مقرر ہوگئے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اورجنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک اوران کی افواج کے مابین خوشگوار تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی سفیر نے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک اور افواج کے مابین خوشگوار تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو بے شمار کامیابیوں اور ملک میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے پر بھی مبارکباد دی۔

دونوں ممالک اور افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے جنرل راحیل شریف کی جانب سے اہم کردار ادا کئے جانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مجھ پر بھاری ذمہ داریاں ہیں اللہ کے فضل سے ان ذمہ داریوں کو پورا کرونگا ۔

پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر صورت حال جلد ٹھیک ہو جائے گی تاہم میڈیا مثبت کوریج کرے ۔

کمان کی تبدیلی کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل راحیل شریف کو رخصت کیا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سلامی کے چبوترے پر جا کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ سے ملے اورانہیں مبارکباد دی جس کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سلامی کے چبوترے پر جا کر سپہ سالار کو مبارکباد پیش کی ۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل راحیل شریف اور نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے جہاں اعزازی گارڈز کے دستے نے جنرل راحیل شریف کو سلامی پیش کی جس کے بعد جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراﺅنڈ میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں جنرل راحیل شریف کو ان کی فرنٹئیر فورس رجمنٹ کے دستے جبکہ جنرل قمر باجوہ کو ان کی بلوچ رجمنٹ کا دستے نے سلامی پیش کی ۔

جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو علامتی چھڑی سونپی کرپاک فوج کی کمان انکے سپرد کر دی ہے

 

15230630 10154402372462663 2842354584188549815 n 1

۔ تین سال قبل آج کے روز ہی جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ علامتی چھڑی جنرل راحیل شریف کے سپرد کی تھی جسے آج انہوں نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے سپرد کر کے تاریخ رقم کر دی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے ، وہ بلوچ رجمنٹ سے پاکستان کیلئے منتخب ہونے والے چوتھے اور مجموعی طور پر 16ویں آرمی چیف ہیں ۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیفس، اعلیٰ عسکری حکام، وفاقی وزراء، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،اور غیر ملکی سفارتکاربھی موجود تھے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ویمنز ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں دو دو میچز جیت چکی ہیں۔

تھائی لینڈ میں جاری ویمنز ایشیاء کپ میں پاک بھارت ویمنز کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا کل ہوگا، پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی ، اسی طرح بھارتی ٹیم بھی 2 میچز جیت چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹس ہیں ، ایونٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے ملاقات کی اورجب انہوں نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی توتصویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بلاول بھٹو نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے لکھا کہ انہیں دلکش اورخوبصورت پیرس ہلٹن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔l 152942 061543 updates

پیرس ہلٹن امریکی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں اس کے علاوہ وہ ایک بزنس ویمن بھی ہیں جب کہ پیریس ہلٹن کے دنیا بھر میں 570 کے قریب ہوٹلز، ریزورٹز اور دیگر جائیدادیں ہیں۔

 

 


ایمزٹی و(اسلام آباد )صوبائی دارالحکومت پشاور کی خواتین نے سفید پوش خاندانوں کے لیے گھر مہربانی بنا کر دنیا کے لیے بہترین مثال قائم کردی ،اس گھر میں متوسط طبقے کو جہیز اور دیگر گھریلو سامان دیا جاتا ہے
تفصیل کے مطابق پشاور میں ”دیوار مہربانی“مہم کے بعد اب چند خواتین نے مل کر گھر مہربانی بنا یا ہے جسے ”ہاوس آف مہربانی“کا نام دیا گیا ہے۔

اس گھر میں سفید پوش خاندانوں کو روز مرہ استعمال کی اشیا اور جہیز بھی دیا جا رہا ہے ۔ہاﺅس آف مہربانی منہاج القران ویمن لیگ کی کارکن چلا رہی ہیں جو گھر گھر جا کر مخیر حضرات سے اشیا ءاکٹھی کرتی ہیں جو مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے

۔l 152910 093833 updates

ایمز ٹی وی (تجارت) مالی سال 2015-16ء کے پانچویں ماہ (نومبر 2016ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.15 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 25 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، ٹماٹر، گندم ، آٹا،ویجی ٹیبل گھی ،لہسن ،کیلے، دال مونگ ،چائے ، سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایل پی جی ،پیاز ،زندہ مرغی ،آلو ،دال مسور ،چنے کی دال ،دال ماش، مسٹرڈ آئل ، چینی ،گڑ ،سرخ مرچ ، سمیت12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل ،مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ،تازہ دودھ ، ملک پاؤڈ، دھی ،کپڑے، باسمتی چاول ،اری چاول، خوردنی تیل، بیف ، مٹن ، نمک ، گیس نرخ ، اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.12، 0.09 ،0.06 اور 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو خطے کے دوسرے ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے‘ پی او ایف جدید ہتھیار تیار کررہا ہے۔

جنرل عمر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے نئی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیار متعارف کروائے ہیں، 20 سے زائد ممالک نے دفاعی نمائش میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایم او یوز پر دستخط کیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے گذشتہ دو سالوں میں برآمدات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال 95 ملین ڈالر کاآمدنی میں اضافہ ہوا ۔

چیئرمین پی او ایف کاکہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے خود کفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اسلحہ سازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ، پاکستان کے اسلحہ ساز ادارے اپنی مسلح افواج کے علاوہ دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

عمر محمود حیات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے جدید ہتھیار پوف آئی کی مقبولیت کے بعد دو نئے جدید ہتھیار متعارف کرائے جن میں ہیوی مشین گن پاک16، اور ایل ایس آر ، لائٹ اسنیپررائفل متعارف کرائی ہے جو آئیڈیاز 2016 میں غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو جدید ہتھیار فراہم کیے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔