منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آزادی حاصل کرنا ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول کی سیاست کے میدان میں کوشش کرنا ان کا حق ہے، وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں اور ہر جماعت کو حق حاصل ہے کہ وہ جستجو کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اگر خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آزادی حاصل کرنا ہو گی لیکن کس سے؟ اس سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ”یہ بعد میں بتاﺅں گا۔“

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے وکیل بدل کر اداکار رکھ لیا ہے ، فیصلے وکیل بدلنے اور ای میلز سے نہیں بلکہ ثبوت پیش کرنے سے ہونگے ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کو گرانے والے ایک بار پھر گریں گے ، فیصلہ جھوٹ پر نہیں ثبوت پر ہو گا ۔ ”عمران خان کی زندگی سے جھوٹ نکال دیا جائے تو کچھ نہیں بچتا “۔ ہمیں کٹھرے میں لانے والے خودکھڑے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو یہ جھوٹ لے آتے ہیں ، وہ موسم گزر گئے جب فیصلے کوئی اور کرتے تھے ۔ خان صاحب کہتے ہیں کہ میاں صاحب پر فلم بناﺅں گا ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور سستی شہرت کیلئے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ لیکس تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیا کو کیس پر تبصروں سے روکا جائے۔ میڈیا میں حامد خان سے متعلق بہت باتیں آئی ہیں اور گزشتہ سماعت کے بعد حامد خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس پر چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ حامد خان سینئر قانون دان ہیں جنہوں نے آئین پر کتابیں لکھی ہیں، ایسی تنقید سے حامد خان کی ساکھ متاثر نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ فریق اپنا وکیل تبدل کرنا چاہتا ہے تو اس کی مرضی ہے، سستی شہرت کیلئے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئے۔

 

 


ایمزٹی وی (اسلام آباد) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ شریف فیملی کی آف شور کمپنیوں، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ حامد خان کی معذرت کے بعد اب نعیم بخاری ایڈووکیٹ تحریک انصاف کے کیس کی پیروی کریں گے۔
بنی گالا میں عمران خان سے شیخ رشید نے ملاقات بھی کی اور کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا، اچھی خبریں آئیں گی۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نون لیگ کے رہنماء حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت بھی آج ہو گی۔ درخواستوں کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سنے گا۔ ادھر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی خود کو احتساب کے لئے پیش کر چکے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبدالعلیم خان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے علیم خان اور ایاز صادق ، دونوں کو ہی نوٹس جاری کردیا۔ دونوں کو 19 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔ اگر عبدالعلیم خان کے خلاف لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوگئے تو انہیں 2 سے سات سال تک سزا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر 2015 کو این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کو شکست دی تھی ۔ الیکشن میں شکست کے بعد نومبر 2015 میں الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں سلمان راجہ ایڈووکیٹ کے توسط سے 800 صفحات پر مشتمل پٹیشن جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ضمنی انتخابات سے قبل 30 ہزار 500 ووٹ ٹرانسفر یا منسوخ کیے گئے لہذا انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے متعدد ووٹرز کے حلف نامے بھی جمع کرائے گئے تھے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی نے عبدالعلیم خان کے خلاف 51 صفحات پر مشتمل ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کیا۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبدالعلیم خان نے سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے عبدالعلیم خان کی پٹیشن کا فیصلہ یکم فروری 2016 کو سناتے ہوئے انتخابات کالعدم قرار دینے کے حوالے سے ان کی درخواست مسترد کردی جبکہ الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہنا تھا کہ درخواست گزار علیم خان کی جانب سے چند ووٹروں کے غلط بیان حلفی جمع کروائے گئے جس پر کمیشن درخواست گزار کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور)نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مبینہ طور پر قادیانی ہونے کا پراپیگنڈہ کیا جارہاہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گھومتی رہی جس میں قادیانیوں کے جلسے کے بورڈ کے ساتھ قمر باجوہ کی تصویر فوٹو شاپ کر کےلگا دی گئی تاہم اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔qqq

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گھومتی تصویر دیکھ کر کچھ حلقوں کی جانب سے قمر جاوید کو مبینہ طور پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم ان لوگوں کو شائد یہ معلوم نہیں ہے کہ اس تصویر میں موجود سالانہ جلسہ قادیان کے الفاظ کی طرف بھی توجہ نہیں دی یا ان کو یہ بھی پتہ نہیں کہ قادیان کس خطہ زمین پہ واقع ہے ۔قادیان انڈیا میں قادیانیوں کا مرکز ہے ، اور ربوہ پاکستان میں قادیانیوں کا مرکز ہے ۔
qq

 

 


ایمزٹی وی(کراچی) بلاول بھٹوزرداری لاہور میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری پورے
ملک میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے، بلاول بھٹو ملک بھرسے آنےوالے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو لاہور میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔

 

 


ایمزٹی وی(بزنس) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں اور ایک ہی دن میں اس کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 107 روپے 70 پیسے اور اس کی قیمت فروخت 108 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور اس کی قیمت میں استحکام رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 104 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 104 روپے 60 پیسے پر برقرار رہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے یہ جدول ملاحظہ کریں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام شبیر پھلپوٹو کے مطابق تعلیمی سال 2017کیلئے بی ایس اور ماسٹرز پروگرام کے منتخب امیدواروں کے ناموں کی پہلی میرٹ لسٹ لگادی گئی ہے۔

منتخب امیدواروں کے ناموں کی فہرست یونیورسٹی کے ویب سائیڈ پر بھی موجود ہے فہرست دیکھ کر امیدوار 12دسمبر تک داخلہ فیس جمع کرا کر داخلہ لے سکتے ہیں۔

دریں اثناء بی ایڈ آنرز ڈیڑھ سالہ پروگرام ،بی ایڈ آنرز ڈھائی سالہ پروگرام اور ارلی چائلڈ ایجو کیشن میں ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع کی گئی ہے

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو نویں اور دسویں جماعت ریگیولر /پرائیویٹ کے سالانہ امتحان 2017کے لیے فارم جمع کرانے اور فیس کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
سکھر تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 19دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے تمام متعلقہ ہائی اسکولوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں سے امتحانی فارم وصول کئے جائیں گے۔

بعد ازاں 20دسمبر سے9جنوری 2017تک300روپے فیس، 19 جنوری سے6فروری تک700روپےفی،جبکہ 7 فروری سے28فروری تک1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرایا جاسکے گا