پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کی جانب سے یوم تشکر کے موقع پر عمران خان نے پریڈ گراﺅنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے میں دس لاکھ کارکنوں کی آمد کا چیلنج کیا تھا تاہم اس جلسے میں پی ٹی آئی کے کتنے کارکنوں نے شرکت کی اس بارے میں مختلف ذرائع نے اپنے اپنے نمبر دے دئیے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ جلسے میں شرکت کے لیے 3سے 4لاکھ افراد نے شرکت کی ،آزاد ذرائع کا کہنا تھا کہ جلسے میں 70سے 80ہزار لوگ موجود تھے ،پولیس نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے 25سے 30ہزار کارکن آئے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جلسے میں 50سے 60ہزار لوگ موجود تھے ۔مسلم لیگ ن کے مطابق تحریک انصاف کے یوم تشکر میں 15سے 20ہزار کارکنوں نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد 5سے 6ہزار تھی ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) کیا آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں اور صبح جلد اٹھتے ہیں ؟ تو کیا آپ نے محسوس کیا کہ دن میں آپ کو بھوک کچھ زیادہ ہی لگتی ہے؟

اگر ہاں تو طبی سائنس کا بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے کیونکہ لوگ زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ بنانے لگتے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق جب انسان تھکاوٹ اور غنودگی کا شکار ہوتا ہے تو غذا کے لیے اس کی اشتہا بھی بڑھ جاتی ہے۔

اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نیند کی کمی موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتی ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ کم سونے اور زیادہ کھانے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 18 سے 50 سال کے 172 مرد و خواتین کا جائزہ لیا گیا جن میں سے کچھ صحت مند جسامت رکھتے تھے جبکہ دیگر موٹاپے کے شکار تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ کم نیند یعنی چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں وہ روزانہ اوسطاً 385 کیلوریز زیادہ جسم کا حصہ بناتے ہیں۔

کیلوریز کی اتنی مقدار ڈبل روٹی کے ساڑھے چار پیس کے برابر سمجھی جاسکتی ہے تاہم نیند کی محرومی لوگ چربی زیادہ کھاتے ہیں جبکہ غذا میں پروٹین کم ہوتا ہے۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ رات گئے تک جاگنا اضافی کیلوریز کو گھلانے میں مددگار ثابت نہیں ہوتا اور طویل عرصے تک کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ موٹاپے کے خطرے کا کوئی علاج دریافت کیا جاسکے جبکہ آج کے معاشرے میں پھیلتے ذیابیطس جیسے مرض کی روک تھام کا طریقہ کار سامنے لایا جاسکے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) دنیا بھرمیں لاتعداد افراد ایسے لوگوں کی ہے جو روزگار کے جھمیلوں اورکام کے دباؤ سے مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جب کہ ان امراض کی شروعات ذہنی تناؤ سے ہوتی ہے اور باقاعدہ ورزش اس دباؤ کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہےکہ ملازم اپنے افسران، کام کے دباؤ، دفاتر کی سازشوں اور دیگر فکروں میں ڈوبتے ہوئے بیمار ہوجاتے ہیں۔ جاگنگ، ورزش، تیراکی اور سائیکل چلانے سے ملازمت کی ڈپریشن دور کرنے مدد ملتی ہے۔

سویڈن میں کام کے دوران ملازموں پر ذہنی دباؤ اور خلفشار نوٹ کرنے کے کا ایک تجربہ کیا۔ اس مطالعے کے لیے 200 ملازموں کو بھرتی کیا گیا جن میں 51 فیصد مرد اور 49 فیصد خواتین تھیں اور ان کی اوسط عمر 39 سال تھی۔

تمام افراد کو ایک ورزشی بائسیکل پر ورزش کرائی گئی ان میں سے کچھ جسمانی طور پر فٹ اور بعض فٹ نہیں تھے لیکن دونوں گروہوں کو کام کے دوران یکساں مشکلات کا سامنا تھا ۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جسمانی طور پر ان فٹ افراد میں ایل ڈی ایل یا مضر کولیسٹرول کی ذیادہ مقدار دیکھی گئی یعنی اگر آپ جسمانی طور پر فٹ ہیں تو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوگی۔

سائنسدانوں نے رضاکاروں کو ورزشی بائیسکل پر ورزش کرائی اور ان میں رگوں اور دل کے امراض کی وجہ بننے والے ممکنہ خطرات مثلاً بلڈ پریشر، باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)، کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ (ایک طرح کی چکنائی) اور گلائسیٹڈ ہیموگلوبِن نوٹ کیے گئے۔

اس تحقیق کے بعد ماہرین نے معلوم کیا کہ ذہنی دباؤ اور امراضِ قلب میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ مطالعے میں شامل ملازمت میں مشکلات کے شکار ایسے افراد جو فٹ تھے ان میں دل کی بیماریوں کا خطرہ قدرے کم تھا ۔ اگرچہ وہ ذہنی تناؤ کے شکار تو تھے مگر جسمانی طور پر فٹ تھے جب کہ کام کے دوران دباؤ کے شکار کم فٹ افراد میں یہ خطرہ بہت زیادہ دیکھا گیا۔

اس اہم تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ورزش اور فٹ رہنے والے افراد کام کا ذہنی دباؤ برداشت کرنے اور تندرست رہنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں ہفتہ طلبا کا آغاز ہوگیا۔ہفتہ طلبا 4نومبر تک جاری رہے گا اس دوران طلبا و طالبات مقابلوں میں شرکت کریں گے جن میں کھیلوں کے مقابلے اور پکنک بھی شامل ہے ہفتہ طلبا کے دوسرے روز یونیورسٹی میںفٹ بال ، ٹیبل ٹینس، کرکٹ سمیت دیگر مقابلے ہوئے جس میں طلبا کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئے ہفتہ طلبا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اختر بلوچ نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبا کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا معیار دنیا کے کسی بھی جامعہ سے کسی طور کم نہیں

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی پر امریکہ کا موقف بھی آگیا اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف رواں ماہ ریٹائرہونے جارہے ہیں اور پاک فوج کے اگلے سربراہ سے متعلق افواہیں گردش میں ہیں ۔ایسے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے کرنا ہے ، حکومت پاکستان کی طرف سے لیے جانے فیصلے پر امریکہ تبصرہ نہیں کرناچاہتا۔

یادرہے کہ جنرل راحیل شریف رواں ماہ ریٹائر ہونے جارہے ہیں ،انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی وجہ سے خاصی شہرت کمائی اور کئی لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ ضرب عضب کے تناظر اور جنرل راحیل شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں توسیع دی جائے جبکہ دوسری طرف خود آرمی چیف ملازمت میں توسیع لینے کی خواہش نہیں رکھتے ۔

 

ایمزٹی وی (پشاور)پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے عالمی شہرت یافتہ افغان مونا لیزا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف شربت گل کی رہائی کے احکامات جاری کریں، افغانستان سمیت دنیا نامور ’’افغان مونا لیزا‘‘ کی گرفتاری سے پہلے ہی افغان عوام کے جذبات مجروح ہوئے،یہ کیس پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک امتحان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سفیر نے کہا کہ یہ شدید مایوسی کی بات ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر حکومتی رہنمائوں کی یقین دہانی کے باوجود شربت گل کی درخواست ضمانت آج مسترد کردی گئی۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کی تسلیم شدہ اور افغانستان میں سب سے زیادہ چاہی جانے
والی شربت گل کی گرفتاری نے پہلے ہی تمام افغانوں کے جذبات کو مجروح کیا اور آج عدالتی فیصلے سے ان جذبات اور دونوں طرف کے عوام کے دو طرفہ تعلقات کو مزید دھچکا لگا۔افغان سفیر کا کہنا تھا کہ 'دل اور دماغ کی جیت' ہمارا سب سے اہم مقصد ہے۔ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت واقعی شربت گل کو رہا کرنا چاہتی ہے، جیسا کہ وزیر داخلہ نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا تو افغان خاتون کو کسی عدالت میں حاضری یا فیصلے کی ضرورت نہیں ہے۔افغان سفیر کے مطابق شربت گل وفاقیتحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے لگائے گئے الزامات کی بنا پر جیل میں ہیں اور یہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے کہ وہ ان الزامات کو ختم کرکے انھیں رہا کرے اور یہ وہ کام ہوگا، جسے واقعی کیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الزامات کہ شربت گل نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا یا دھوکہ دہی کی، سراسر بے بنیاد ہیں کیونکہ نادرا نے انھیں اور ان کے شوہر کو معمول کی کارروائی کے مطابق شناختی کارڈ جاری کیا تھا۔ڈاکٹر عمر زاخیل وال کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ہونے کے علاوہ شربت گل ایک غریب بیوہ اور اپنے 4 بچوں پر مشتمل خاندان کی واحد کفیل ہے، جسے ہیپاٹائٹس کا مرض لاحق ہے جبکہ ان کے شوہر اور بیٹی کا انتقال بھی اسی مرض کے ہاتھوں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ اس سٹیج پر میں وزیراعظم نواز شریف سے کہتا ہوں کہ وہ براہ راست اس معاملے میں مداخلت کریں اور شربت گل کی رہائی کے احکامات جاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت شربت گل اور ان کے بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور انھیں عزت و وقار کے ساتھ واپس افغانستان بھجوا کر وہاں سیٹل کیا جائے گا۔ڈاکٹر زاخیل وال کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے قبل شربت گل نے اپنی گھر کی اشیا فروخت کردی تھیں اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ واپس افغانستان جارہی تھیں۔

اس سے قبل بدھ 2 نومبر کو پشاور کی خصوصی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔شربت گل کو گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پیپلز پارٹی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو تسلیم کرنے کیلئے شرط عائد کر دی ہے اور کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت تحقیقات ہوئیں تو مانیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو تسلیم کرنے کیلئے شرط عائد کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت تحقیقات ہوئیں تو مانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے بحران ٹلا ہے یا نہیں، یہ سپریم کورٹ کی کارروائی سے پتہ چلے گا جبکہ ٹی او آرز دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکے گا کہ انکوائری کا نتیجہ کیا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ لوگ دیکھنا چاہیں گے ک عدالت وہی پیمانہ نواز شریف کیلئے استعمال کرے گی جو یوسف رضا گیلانی کیلئے ہوا.

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحان 2016 کے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے لئے درخواستیں30نومبر تک طلب کرلیں۔

ترجمان کے مطابق حافظ قرآن سند،معذور افراد معذوری کا سرٹیفکیٹ اوراساتذہ کے بچے بورڈ انکوائری برانچ سے فارم لیکر جمع کرائیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور/تعلیم)پشاور یونیورسٹی کانووکیشن میں شعبہ صحافت کے طالب علم نے گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا جس پر طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور یونیورسٹی کانووکیشن میں شعبہ صحافت کے طالب علم کو ڈگری لینے کیلئے اسٹیج پر بلایا گیا تو طالب علم نے گورنر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے کی حکومتی عہدیدار سے ڈگری نہیں لے گا کیونکہ وزیراعظم نواز شریف پر اس وقت آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق طالب علم نے یونیورسٹی کے وائس چیئرمین سے گزارش کی کہ وہ اسے سرٹیفکیٹ دیدیں تاہم انہوں نے انکار کیا تو طالب علم بغیر ڈگری لئے ہی اسٹیج سے اتر کر باہر چلا گیا۔ گورنر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کے بعد طالب علم کو گرفتار کر لیا گیاتاہم گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے گرفتاری کا علم ہونے پر فوری طور پر طالب علم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

 


Pro-PTI student refuses to accept degree from... by dailypakistan

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے ۔ جس میں چار معصوم شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی فوج شہری آباد ی کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی حکمرانوں کی ہدایت پر کنٹرل لائن کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ لیکن بھارت ان منفی ہتھکنڈوں سے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا ۔ انہوں نے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں بھارتی گولہ باری سے بے گھر ہونے والوں کو متبادل رہائش فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ تا ہم ہماری فوج کی مجبوری ہے کہ کنٹرول لائن کی دوسری جانب شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ اُس طرف رہنے والے بھی کشمیری ہیں۔