پیر, 07 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کو جادوئی چھڑی کی طرح استعمال کرنا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو گوگل نے واقعی آپ کے اینڈرائیڈ فونز کو کچھ جادوئی خصوصیات سے لیس کردیا ہے بس آپ کو ہیری پوٹر سیریز کے کچھ منتروں کو بولنا ہوگا۔
جی ہاں گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ہیری پوٹر سیریز کے سیکوئل 'فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم' کے حوالے سے اس نے وارنر برادرز سے اشتراک کرتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈیوائسزمیں کچھ جادوئی خصوصیات کا اضافہ کردیا ہے۔
اس کے لیے آپ کو ' اوکے گوگل' کہنے کے بعد ' Lumos ' کے الفاظ دہرانے ہوں گے جس کے بعد فلیش لائٹ آن ہوجائے گی۔
اسے بند کرنے کے لیے ' Nox ' کہنا ہوگا، اسی طرح اوکے گوگل کے بعد ' Silencio ' کہہ کر آپ ڈیوائس کے نوٹیفکیشن کو ٹرن آف کرسکتے ہیں۔
یہ فیچرز فونز پر ایکٹیو کردیئے گئے ہیں اور ان کے لیے کسی قسم کی اَپ ڈیٹ کی ضرورت نہیں۔
ہیری پوٹر فلموں اور کتابوں میں ' Lumos ' کے ذریعے کردار اپنی چھڑیوں کو فلیش لائٹ میں بدل دیتے تھے جبکہ ' Silencio ' کے ذریعے لوگوں کو خاموش کیا جاتا۔
اس سے ہٹ کر گوگل نے اس فلم کے حوالے سے دیگر پراڈکٹس میں بھی فیچرز کو شامل کیا ہے۔
چونکہ یہ فلم 1920 کی دہائی کے نیویارک پر مبنی دکھائی گئی ہے لہذا گوگل اسٹریٹ ویو میں اسے دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ گوگل ایلو میں 'فنٹاسٹک بیسٹس' اسٹیکر پیک بھی رواں ماہ متعارف کرایا جائے گا۔
یہ فلم رواں ماہ 18 نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) رحیم یار خان میں محکمہ صحت نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک لیبارٹری سے ناقص خون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ای ڈی او صحت رحیم یار خان مخدوم بشارت کے مطابق محکمہ صحت نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ بابر کالونی میں واقع ایک نجی لیبارٹری پر چھاپہ مار کر ناقص اور زائد العمیاد خون کی 35 بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔

اس کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم کے خلاف تھانہ بی ڈویثرن میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے سینئر اراکین پر مشتمل وفد نے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کی سربراہی میں پیر کے روز کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی مجموعی حالات، بین الاقوامی سرحدوں پر کشیدہ صورتحال بالخصوص صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی کے مسائل اور آزادی صحافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی پی این ای کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام اخبارات و جرائد ملکی سا لمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وفد نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں امن و امان کی بحالی کو سراہا۔کور کمانڈر کراچی نے سی پی این ای مدیران کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ملکی سرحدوں سمیت اندرونی و بیرونی خطرات کا منہ توڑ جواب دینے کا بھی عزم کیا۔ سی پی این ای کے وفد میں اعجازالحق، عامر محمود، وامق زبیری، ڈاکٹر جبار خٹک، اکرام سہگل، قاضی اسد عابد، غلام نبی چانڈیو، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، سعید خاور، رفیق افغان اور عبدالخالق علی شامل تھے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی آﺅٹ بریک ہے لہٰذا سیاسی دھرنے کے شرکاء خود کو مچھر کے کاٹنے سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پوری آستین کی شرٹس، مکمل لباس زیب تن کریں اور مچھر کے کاٹنے سے بچنے کیلئے چہرے اور ہاتھوں پر مچھر بھگانے والا لوشن استعمال کریں، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے بیماری مزید علاقوں تک پہنچ سکتی ہے۔

مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلا س میں صحت عامہ کے ماہرین نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے دن کے وقت درجہ حرارت میں واضح کمی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ڈینگی کا سیزن نومبر کے اختتام یا دسمبر تک طوالت اختیار کر سکتا ہے۔

اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین، ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم، ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی ممبر ایسوسی ایٹ پروفیسر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے شرکت کی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، جہلم اور اٹک کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز ہیلتھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر فیاض بٹ نے بتایا کہ 2015ء میں راولپنڈی میں 2700 سے زیادہ ڈینگی کے کنفرم مریض رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد 897 ہے اور صورتحال راولپنڈی میں گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے تاہم اسلام آباد میں گزشتہ سال ڈینگی کے مریض نہیں تھے جبکہ رواں سال 1644 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کا علاج راولپنڈی کے اسپتالوں میں ہوا ہے اور اس وقت بھی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مریض راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔

پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی مچھر گھروں کے اندر آئے گا جس سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے لہٰذا ہر یونین کونسل اور ٹاﺅن افسران جہاں ضرورت ہو وہاں فوگنگ اور اسپرے ضرور کرائیں تاکہ مچھر کا خاتمہ ہوسکے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے عہدے سے قطع نظر آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور اس میں ڈٹی رہیں جبکہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سےبھی ڈرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کو واپس لینے پر انہیں یو ٹرن خان قرار دیا۔

سابق صدر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سے ڈرتے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے گزاری۔

دوسری جانب عمران خان کے 2 نومبر کے فیصلے کو واپس لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، اس دوران پی پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔ ملاقات میں سیاسی منظر نامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کے فیصلے پر رہنماؤں کی رائے بھی لی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’پرامن دھرنا جمہوریت حق ہے مگر نوازشریف گورمنٹ کی خصوصیت ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر تشدد کرتے ہیں،۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمر کی پیدوار اور دہشت گردوں سے ہمدردیاں رکھنے والے حکمران پر امن دھرنے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے بیان کو ملکی سالمیت کے خلاف قرار دیتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی جس میں پرویز خٹک کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے ایوان میں قرارداد جمع کروادی ہے۔

متحدہ اراکین نے اسمبلی میں دی گئی قرارداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ ’’پرویز خٹک نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، جس میں انہوں نے صوبائیت کو ابھارنے، پاکستانیوں کو دست و گریباں کرنے اور ملک کا حشر نشر کرنے کی دھمکیاں دیں‘‘۔

قرارداد میں ایم کیو ایم اراکین نے اس قسم کے بیانات پر اظہار مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے منتخب کردہ اراکین کی رائے کو وفاقی حکومت تک پہنچائیں اور وطن عزیز کے خلاف گستاخانہ کلمات ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اسلام آباد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، اس ضمن میں پرویز خٹک نے وفاقی حکومت اور نوازشریف کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ہمیں باغی بننے پر مجبور نہ کیا جائے اگر ہم نے یہ قدم اٹھایا تو ملک کا حشر نشر ہوجائے گا۔

 
 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں میری ٹائم پالیسی سمیت 25 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور میری ٹائم سیکیورٹی کی پالیسی سمیت 25 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نواز شریف نے ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے مؤثر طور پر نمٹنے پر پولیس اور ایف سی کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔

 


ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے اسمارٹ فون سے منسلک ہونے والا ایک ایسا مختصراوردستی آلہ ایجاد کرلیا ہے جو مختلف اقسام کے سرطان (کینسر) کی تشخیص 99 فیصد درستگی سے کرسکتا ہے۔
یہ آلہ اسٹیٹ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے چینی نژاد سائنسدان نے تیار کیا ہے اورانہیں امید ہے کہ پیداواری مرحلے پر پہنچنے کے بعد یہ آلہ صرف 150 ڈالرمیں دستیاب ہوسکے گا جو اس سے حاصل ہونے والے بہترین اورقابلِ بھروسہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی کم خرچ ہے۔
اگرچہ یہ اسمارٹ فون کی مدد سے کینسرکی تشخیص کرنے کے قابل کوئی پہلا آلہ ہر گز نہیں لیکن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ کم خرچ اور تیز رفتار ہونے کے ساتھ ساتھ 99 فیصد درست نتائج دیتا ہے جو کسی مہنگی میڈیکل لیبارٹری ہی سے حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس کی ایک اضافی خوبی یہ بھی ہے کہ اس سے ایک وقت میں 8 نمونوں کی جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے۔
اس آلے میں نمونے رکھنے کے لیے ایک حصہ ہے جس میں 96 چھوٹے چھوٹے پیالہ نما خانے ہوتے ہیں جن کے ساتھ منشور (prism) بھی منسلک ہوتے ہیں جب کہ اس کے بالکل پیچھے خاص طرح کی روشنی خارج کرنے والا حصہ موجود ہوتا ہے۔ نمونوں سے گزرنے والی روشنی ان پیالہ نما خانوں سے گزرتے دوران مختلف رنگوں میں تقسیم ہوجاتی ہے جو ایک انکساری جالی (diffraction grating) سے گزرتی ہوئی اسمارٹ فون کے کیمرے تک پہنچتی ہے۔
رنگوں میں منقسم اس روشنی کا تجزیہ کرنے کے لیے اسمارٹ فون میں ایک خصوصی ایپ (app) انسٹال کی جاتی ہے جس کا مقصد (نمونوں سے آنے والی روشنی کی بنیاد پر) مخصوص مادّوں کی موجودگی یا عدم موجودگی کا پتا چلانا ہوتا ہے۔ ان میں ’’بایومارکر انٹرلیوکن6‘‘ (IL-6) بھی شامل ہے جس کی قدرے زیادہ مقدار میں موجودگی پھیپھڑوں، پروسٹیٹ، جگر، چھاتی، جلد اور ٹشوز میں سرطان کی اہم علامت سمجھی جاتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد/تعلیم)جی الیون کے قریب نجی یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق جب کہ 30 طالبات زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق اسلامک یونیورسٹی کی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی الیون کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار طالب علم کو کچلتے ہوئے ٹریفک سنگل پر لگے بجلی سے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ یونیورسٹی کی 30 طالبات زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیف سٹی کیمرے کی مدد سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سنگل بند ہونے کے باوجود نجی یونی ورسٹی کی تیز رفتار بس دیگر گاڑیوں کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ اور پھر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔
اسلامک یونیورسٹی کی بس کے حادثے کے تھوڑی دیر بعد اسی سنگل پر پنجاب پولیس کی بس نے پیچھے سے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر پولیس اہلکاروں نے باہر نکل کرگاڑی میں موجود شخص کو باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)انگریزی اخبار ڈان نیوز میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپنے کا فیصلہ ہو گیا ۔وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ متنازعہ خبر کی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ اعلیٰ افسر ہو گا ۔
وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے خلاف ڈان نیوز میں شائع ہونے والی خبر پرتحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سول شخص کو سونپی جائے گی اور اس کام کے لیے اعلیٰ افسر کا انتخاب کیا جائے گا ۔اس دوران متنازعہ خبر پر تحقیقات سے متعلق ٹائم فرئم پر بھی بات چیت ہوئی
واضح رہے کہ کچھ دیر بعد چوہدری نثا ر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اس کیس کے حوالے سے ٹائم فریم کا اعلا ن متوقع ہے جبکہ کمیشن کی سربراہ کے حوالے سے بھی اعلان کیا جا سکتا ہے ۔