اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیجنگ میں منعقدہ ٹیکنالوجی میلے میں رکھے گئے یہ روبورٹ عام نہیں ہیں۔ چینی شہر بیجنگ میں جاری انسان نما روبوٹ نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ باتیں کرنے والی حسینہ اور خطاطی کرنے والے روبوٹ کو جس نے دیکھا دنگ رہ گیا۔

ان روبورٹس کی پرکشش آنکھیں، جاذب نظر چہرہ اور خوبصورت لباس، چال ڈھال اور انداز بالکل انسانوں کی طرح ہے۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کا تیار کردہ Jia Jia نامی یہ روبوٹ عالمی روبوٹ کانفرنس میں آنے والے افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہے۔

خطاطی کی مہارت والا ایک اور روبورٹ اس کانفرنس کا حصہ ہے۔ سیاہ لباس میں ملبوس یہ روبوٹ کسی ماہر آرٹسٹ کی طرح اپنی مہارت دکھانے میں مصروف ہے۔ ورلڈ روبورٹ کانفرنس میں 150 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( سندھ) کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔

آئی جی سندھ نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کوئٹہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سیکورٹی تھریٹس تھیں تو سیکیورٹی سخت کیوں نہیں کی گئی؟؟

اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے خطاب سے پہلے کوئٹہ حملے میں جاں بحق اورذخمی ہونے والوں کیلئے دعا کی اور افسوس کا اظہار کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھوں گا جو ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے وہ چاہتا ہے کہ قوم کا اعتماد ہوا میں اڑ جائے ۔

وزیرداخلہ چوہدری نثا ر کا کہنا ہے کہ دشمن کمزور ہو گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا ۔ دہشت گرد اب سرحد پار سے آپریٹ کرتے ہیں ، ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہو گا ۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی ۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے وہ خلاءپرکردیا ,مجھے یقین ہے کہ لاتعداد لوگ ان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہوگئے ہیں.

انہوں کہا کہ عمران خان کو بار بار یہ باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے نواز شریف مستعفی ہوجائیں گے یا ملک میں امن وامان کا فقدان پیدا کریں گے تو حکومت ختم ہوجائے گی۔ اپنے ایک آرٹیکل میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو وہ ہمیشہ اپنے مفادات ساتھ لاتا ہے میں نے خود جنرل ضیاءاور جنرل مشرف کے دور میں یہ حالات دیکھے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)حکومت بلوچستان نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہےجبکہ صوبے بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ سریا ب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں کے نتیجے میں 60 اہلکار شہید اور5 فوجی جوانوں سمیت 120زخمی ہوئے۔ آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی سے تھا جو افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے۔

 

 


ایمز ٹی وی ( کوئٹہ) افغانستان کی پاکستان میں مداخلت کا ایک اور ثبوت منظرعام پر آ گیا۔ کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج حملے میں ملوث دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

آپریشن مکمل ہونے کے بعد آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں جبکہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی سے تھا۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے حملے کے وقت ہاسٹل میں سات سو پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی تصدیق کی اور فورسز کے بروقت اور موثر آپریشن کو قابل تعریف قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کو محدود رکھا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی، خودکش بمبار کی عمر 12 سال کے قریب ہے

 

 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، حملے کے منصوبہ سازوں کا پیچھا کیا جائے گا ، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ۔ بلوچستان کے حکام نے وزیراعظم کو آپریشن سے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے ۔

وزیرداخلہ چودھری نثاراور وزیراطلاعات پرویزرشید نے بھی حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور امن اور ترقی کے دشمن ہیں ، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیراعظم نوازشریف تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بلوچستان کے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والے خود کش حملوں میں 59زیر تربیت اہلکاروں کی شہادت کے بعدوزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت امن و امان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

آرمی چیف کی آمد کے موقع پر علاقے کی فضائی نگرانی کی گئی اور سیکورٹی کو بھی الرٹ رکھا گ

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی
میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنر ل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں ۔580eec1910d90 Copy

اس موقع پر آرمی چیف جنرل پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کا دورہ کریں گے اور زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال بھی جائیں گے ۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کے اس حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ادھر وزیراعظم بھی کچھ دیر بعد کوئٹہ پہنچیں گے جہاں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں صوبے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔580edd3b9bcb8

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میں تین دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 58اہلکار شہید جبکہ 117سے زائد زخمی ہو گئے

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ) کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کے دوران سی 4دھماکا خیز کیمیکل استعمال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق تین مسلح دہشت گردوں نے رات گیارہ بجے کے بعد سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھاوا بول دیا ، واچ ٹاور پر گارڈ کو شہید کرنے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے کمپاﺅنڈ اور ہوسٹل میں داخل ہو گئے جہاں 2نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، دہشتگردوں نے دھماکہ خیر کیمیکل سی 4کا استعمال کیا جو آگ بھڑکانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

 

آئی جی ایف سی کے مطابق ایک دشت گرد کو سیکیوٹی فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تاہم دیگر 2 حملہ آور کمپاﺅنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو ئے جنہوں نے وہاں جا کر خودکش حملہ کیا ۔ دہشتگردوں کے پاس خودکش جیکٹس کے علاوہ 4دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا جس سے کمپاﺅنڈ میں آگ بھڑک اٹھی اور اس قدر بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئی ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی 4دھماکہ خیز مواد انتہائی خطرناک ہوتا ہے جس سے دھماکے کے بعد آگ بھڑکتی ہے اور ہلاکتوں کو باعث بنتی ہے ۔