اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( صحت) انسداد پولیو کےحوالے سے گھارو شہر میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو ایٹ گھارو کے آفس سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت گھارو ٹاون کمیٹی کے چیرمین عثمان کھنبار اور گھارو ہیلتھ سینٹر کے ایم ایس ڈاکٹر سرور شیخ کر رہے تھے۔

ریلی میں مقامی کونسلروں طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔

جن پر قطرے پلاو پولیو بھگاو اور دیگر نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرور شیخ ڈاکٹر سلطان شیخ ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ اسماعیل جتوئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایسا مرض ہے جس سے پہلے ہی احتیاطی تدابیر کر کے بچا جا سکتا ہے اور اس ریلی کا مقصد عوام میں پولیو کے حوالے سے شعور بیدار کر نا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) کیا آپ کو تنہا گھومنے پھرنے کا شوق ہے؟ اگر ہاں تو پھر آپ اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوسکتے ہیں۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیاہے۔

برٹش سائیکولوجیکل سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق ذہین افراد دوستوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور گھومنے پھرنے کے دوران زندگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہوتے۔

18 سے 28 سال کے پندرہ ہزار سے زائد افراد پر ہونے والے سروے کا ڈیٹا استعمال کرکے محققین نے بتایا کہ شہروں میں رہنے والے افراد دیہی علاقوں کے باسیوں کے مقابلے میں زیادہ خوش باش نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں لوگ اپنے دوستوں سے اکثر ملنے پر زندگی سے زیادہ مطمئن اور خوش رہتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق چھوٹے قصبوں میں رہنے والوں کے لیے دوستوں کے ساتھ گھلنا ملنا خوشی کی کنجی ہوتا ہے مگر بہت زیادہ ذہین افراد کا معاملہ اس سے بالکل الٹ ہے۔

تحقیق کے مطابق ذہین افراد اکثر اچھے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ کینسر کا علاج ہو یا فن کا کوئی اعلیٰ نمونہ، اس کے لیے انہیں وقت درکار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تنہائی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

یا یوں کہہ لیں کہ وہ ان جذبات و احساسات سے دور رہتے ہیں جو خوشی کے لیے ضروری ہیں۔

تحقیق میں اس سوال کا جواب نہیں دیا جاسکا کہ جو لوگ شہروں میں رہنے پر ناخوش ہیں، اس کی وجہ شہری طرز زندگی ہے یا نہیں۔

اسی طرح یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے لوگ ذہین ہوتے ہیں یا ان کا زیادہ ذہین ہونا انہیں لوگوں سے گھلنے ملنے سے روکتا ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) طبی ماہرین نے کہاہے کہ موٹاپادنیا میں تیزی سے بڑھنے والی آبادیوں میں سے ایک ہے اورموٹاپا کوامریکن میڈیکل ایسو سی ایشن نے بیماری قراردیدیاہے۔

موٹاپے کی شرح میں پاکستان 188ممالک کی فہرست میں نویں نمبرپر ہے، موٹاپے کو کنٹرول نہ کیا جائے تویہ امراض قلب، بلند فشار خون(ہائی بلڈ پریشر)، امراض نسواں، جوڑوں کے درد، نظام ہضم میں خرابی، سانس لینے میں دشواری اور جگر اور آنتوں کے امراض کا باعث بنتا ہے ۔

متوازن غذا اور روازنہ کی ورزش سے موٹاپے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹراعجازوہرا، ڈاکٹر سیف الحق اور صائمہ رشید نے موٹاپا کے عالمی دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 
 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اوریئنٹل لینگویجز اینیوئل/کمپارٹمنٹل امتحانات2016پیر 21نومبر سے شروع ہو نگے
اعلامیے کے مطابق سکھر ، گھوٹکی اور خیرپور کے امیدواروں سے گورنمنٹ ہائی اسکول سکھر جبکہ نوشہرو فیروز کے امیدواروں سے گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں امتحانات لیے جائیں گے۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف لاہور ہوئی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کرکے عمران نے عام شہریوں کو بغاوت پر اکسایا۔ ملک پہلے ہی امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت بند کرنے کی دھمکی سے اسٹاک ایکسچینج اور ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس انوارالحق اور جسٹس قاسم خان بھی شامل ہیں، بنچ 26 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن کے ٹی او آر کو من و عن تسلیم کرلے

 

 

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان تحریک انصاف وفاقی حکومت کے خلاف 2نومبر کو دھرنے کے مقام پرعارضی بستی یاٹینٹ ہاوس قائم کرے گی، اس بستی میں کھانے پینے کی اشیا اور ہنگامی طبی سہولتوں سمیت ضروریات زندگی کاسامان رکھاجائے گا۔
دھرنے میں آئے ہوئے شرکاکی رہائش کے لیے اس بستی میں موسم سرما سے بچاؤ کے لیے بھی خاص انتظامات کیے جائیں گے تاکہ لوگ موسم کی تبدیلی کے سبب بیمار ہونے سے بچ سکیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے دھرنے کے شرکا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ضروریات کا سامان بھی احتیاطاً اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔

 

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) گزشتہ روز مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے عہدیدار وں اور مسلم کانفرنس کے دفتر گڑھی پن چوک میں استقبالیہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نریندر مودی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔آزاد کشمیر کے عوام 24نومبر کو کنٹرول لائن توڑ کر مقبوضہ علاقے میں داخل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن سیز فائر لائن توڑنے کے لیے گھر گھر مہم چلائیں۔عوام کو ذہنی اور عملی طور پر اس مہم میں شریک ہونے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ دنیاپر واضح ہو سکے کہ کشمیر کے عوام ایک ہیں اور کشمیر کی وحدت کا تصور آج بھی بحال ہے ۔ بیرون ملک مثبت پیغام جائے گا۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ذکی ،ڈی جی ایم او ،آئی جی ایف سی ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،مشیر قومی سلامتی نا صر جنجوعہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے شرکت کی ۔اجلاس میں سانحہ کوئٹہ ، نیشنل ایکشن پلان پر عملد ر آمد کا جائزہ اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے غورکیا گیا ۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر حملے کا منصوبہ کہاں بنا یا گیا اور اس منصوبے پر عملدرآمد کیسے کیا گیا ،اس حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آئی ایس آئی کے کمانڈر نے بریفنگ دیتے ہوئے ساری کہانی بے نقاب کر دی ۔

۔اس موقع پرآئی ایس آئی کمانڈر بریگیڈئر خالد فرید نے اجلاس کو بتا یا کہ پولیس ٹریننگ کالج ہاسٹل پر حملے کا منصوبہ نئی دہلی میں تیار کیا گیا اور افغانستان میں ”را “کے نیٹ ورک کے سپرد کیا گیا ۔یہ منصوبہ افغانستان میں لشکر جھنگوی کے حوالے کیا گیا جس نے کوئٹہ میں اس پر عمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں کی کڑی افغان این ڈی ایس سے ملتی ہے ۔این ڈی ایس سپین بولدک میں تربیتی کیمپ چلا رہی ہے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی اور آئی ایس آئی کے مقامی کمانڈر نے شرکا کودہشت گردوں کے حملے اور فورسز کی کارروائی سے متعلق آگا ہ کیا ۔انہوں نے ایف سی اور فوج کے لائٹ کمانڈو یونٹ کے مشترکہ آپریشن کلین اپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تنظیم کاریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ کاریک پروگرام کا تصور 1996میں پیش کیا گیا جس کا مقصد رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط میں مضبوطی کے لیے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے ،کاریک وسط ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک پہنچنے کا ذریعہ ہے
وزیراعظم نے کہا کہ کاریک وسط ایشیائی منڈیوں تک پہنچنے کا اہم منصوبہ اور رکن ممالک میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم فورم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تنظیم کے رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گا ،کاریک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاریک ملکوں میں اہم ادارہ ہے ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ کاریک ممالک آپس میں توانائی ٹرانسپورٹ اور تجارت میں تعاون کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کاریک تنظیم میں دس ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان ،چین ،افغانستان ،آذربائیجان ،قازقستان ،کر غزستان ،منگولیا ،تاجکستان ،ترکمانستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے آزاد ریاست جموں و کشمیر کے 69 ویں یوم تاسیس کے موقع پر روچڈیل ٹائون ہال کے باہر ریاستی پرچم لہرایا ۔ پرچم کشائی کی اس تقریب میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین ، مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوا نوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے ۔مظاہرین کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
یاسین ملک کو غلط انجکشن لگا کر ان کا ایک بازو مفلوج کر دیا گیا ہے ۔صدر آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک کو علاج معالجے کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے ۔ ان کی زندگی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار بھارتی حکمران ہوں گے ۔