اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (کوئٹہ)سانحہ کوئٹہ کے غم میں پورے ملک کی فضاءسوگوار ہے مگر دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی رات کو محفل موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے میں امریکی صحافی ڈینئل پرل کی یاد میں ورلڈ میوزک ڈے کی تقریب منعقد کی گئی۔ سانحہ کوئٹہ کو گذرے ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہ گذرے تھے کہ سندھ پولیس کے اعلٰی افسران اس ناچ گانے کی تقریب میں شریک ہوئے اور رقص و سرور کی محفل سے محظوظ ہوتے رہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقارلاڑک، ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹرجمل، ڈی آئی جی سرورجمالی، ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ ا،یس پی اسد ملحی ، ایس پی روبن اور ایس پی حسیب بیگ بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ تقریب میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی سمیت دیگر افراد بھی میوزیکل نائٹ میں موجود رہے۔ آئی جی سندھ کے ریڈ الرٹ کے احکامات اور افسران میوزیکل نائٹ میں موجود تھے۔ ڈینئل پرل نے ورلڈ میوزک ڈے کی تقریب میں خوب ہلہ گلہ کیا گیا۔ امریکن قونصلیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے میوزیکل تقریب موخر کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے باعث سرکاری سطح پر سوگ کا اعلا ن کیا گیا ہے جبکہ انجمن تاجران کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے ۔

کوئٹہ میں سانحہ پولیس ٹریننگ کالج پر صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری عمارتوں پریوم سوگ کی مناسبت سے سرکاری پرچم سر نگوں ہے۔

سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کےخلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے، شٹرڈاؤن کےموقع پرشہر میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت سانحہ کوئٹہ کے تناظرمیں اہم اجلاس شروع ہو گیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہیں

اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گورنر ہاوس بلوچستان میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں آرمی چیف جنر ل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ذکی منج ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور ڈی جی ایم او میجر جنرل شیر شمشاد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

 

 


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی میں ایلیٹ آرمی کمانڈو کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ہیں۔۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا۔635993 ROOHULLAH 1477384909 961 640x480

ئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی میت آبائی علاقے میں پہنچانے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وجہ ولہ میں ادا کی جائے گی۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرات کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی ہونےوالے آرمی کے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔R1

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بمبار کو ایک جانب محدود رکھا اور بڑی تعداد میں پولیس ریکروٹس کو نکلنے میں مدد دی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کےالزام میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے جیل بھیج دیا۔
ذرائع ک\ے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کےالزام میں ملوث دو ملزمان کو صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے عبدالستاراور فرزانہ پروین کو جیل بھیج دیا،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے

 

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان دہشتگردی کا مرکز اور انتہا پسندوں کی آماجگاہ ہے ،جہاں آر ایس ایس اور اس کی ہمنوا ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ملک کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جبکہ ہندو انتہا پسند وں کے زیر اثر بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیک برنز میں ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور بریڈ فورڈ میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد ، ایم پی ناز شاہ ، جیو ڈتھ کمننز ، کونسل لیڈر بریڈڈ سوزن ہنچکلف ، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق ، کونسلر محمد ندیم اور دیگر شخصیات سے گفتگو اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی میں ہم بھارت سے دو چار قدم آگے نہ سہی ہم پلہ ضرور ہیں،پاکستان نے سفارتی محاذ پر‘‘ مشن کشمیر ’’کے نام سے جو مہم شروع کی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے اور بھارت کو اس محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ،صدر سردار مسعود خان نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور تارکین وطن سے مطالبہ کیا کہ ایک برطانوی شہری کی حیثیت سے وہ یورپی یونین،انسانی حقوق کے اداروں ، اقوام متحدہ کو خطوط لکھیں اور سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کیا جائے

 

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)24اکتوبر1947کو کشمیر میں ڈوگرہ راج کے خاتمے اور پہلی آزاد کشمیر حکومت کے قیام کو 69برس مکمل ہوگئے ،مظفرآباد،میرپور،کوٹلی ،راولاکوٹ، بھمبر،پلندری ،باغ ،نیلم سمیت آزادکشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری اور عوامی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کا 69واں یوم تاسیس ملی جوش وجذبے اور تزک واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآبا دمیں ہوئی ، قائم مقام صدر شاہ غلام قادر ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، سابق وزیر اعظم سردار عتیق، وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،پولیس کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسر وں اور جوانوں کو صدارتی پولیس میڈلز دئیے گئے ، آزادکشمیر پولیس، بوائے اسکاؤٹس،ریسکیو 1122 ، گرلز گائیڈزاور اسکولوں کے بچوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی جس کے بعد قائم مقام صدر نے پریڈ کامعائنہ کیا۔

اس موقع پر پولیس کمانڈوز نے مختلف عملی مظاہرے دکھائے ،اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی،بھارت کو اب ہرحال میں جانا ہوگا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے ،۔ ہر کشمیری مستحکم اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے۔

کشمیریوں کے لئے ہر پاکستانی سیاسی جما عت قابل احترام ہے ،یوم تاسیس کی تقریب سے قائم مقام صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ، جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر نورالباری ، سابق وفاقی وزیر عطیہ عنایت اﷲ ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار ، جسٹس ریٹائرڈ منظور گیلانی ، سابق وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ، خواجہ فاروق احمد ، حریت رہنما الطاف وانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، بھمبر میں تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وزیر طارق فاروق،کوٹلی میں فاروق سکندر،ملک نواز ،میرپورمیں چودھری سعید ،راولاکوٹ میں ڈپٹی سپیکر فاروق احمد طاہر تھے ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) دوسری عالمی پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس 27 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔3 روزہ نمائش کا افتتاح میرہزار خان بجارانی کریں گے۔

کراچی پریس کلب میں کانفرنس اور نمائش کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے چیف ایگزیکٹو اقرب علی رانا نے بتایا کہ لاہور میں پہلی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد نمائش کے دوسرے باب کے لئے کراچی کو منتخب کیا گیا ہے۔

نمائش کا مقصد تعمیرات کو ماحول دوست بنانا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں ہونے والے پیشرفت پر بات چیت ہوگی اور مشاہدے کے لئے گرین بلڈنگ مٹیریل اینٹیں ، پینٹس، گلاس اور ایلومینیم مصنوعات کو پیش کیا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک موقع پر 500پوائنٹس گر گیا، دو روز میں شیئرز کی قیمتوں میں 200ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 439 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائی پر آج حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس تک کمی سے 40 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا ۔

 

ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل اور کوئٹہ واقعہ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان جاری ہے۔ دو روز کے دوران شئیرز کی فروخت کے باعث انڈیکس میں 9 سو سے زائدپوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے،جس کے باعث مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتوں میں 2 سو ارب روپے تک گھٹ چکی ہے ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) پاکستان کے پھلوں کی بیرون ملک مانگ میں 64 فیصد اضافہ تاہم چاول ، سبزیوں اور کھانے پینے کی دوسری اشیا کی برآمد 41 فیصد کم ہو گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 1 لاکھ 15 ہزار 367 میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے جس سے 92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،پاکستانی روپے میں ان کی مالیت 9 ارب 60 کروڑ روپے بنتی ہے ۔گزشتہ مالی سال کے تین ماہ کے دوران 74 ہزار ٹن پھل برآمد کیے گئے تھے جن کی مالیت 57 ملین ڈالر تھی۔ اس سال 97 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں بیرون ملک بھیجی گئیں جو گزشتہ سال سے 41 فیصد کم ہیں، سبزیوں کی برآمد سے 27 ملین ڈالر حاصل ہوئے اسطرح چاول کی برآمد میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 13 ہزار 700 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے بنی اشیا برآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔