اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) دستاویز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو لیٹر لکھا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ٹیکس دہندگان کی نان فائلر حیثیت کے بارے میں جلد ازجلد رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم بھجوائی جائے کیونکہ اس سے قبل بھی لیٹر لکھا گیا تھا مگر رپورٹ نہیں بھجوائی گئی، جس کے باعث اب ریمائنڈر بھجوایا گیا ہے البتہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ٹیکس ادا کرنے والے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو پاکستان میں نان ریذیڈنٹ پاکستانی کا درجہ حاصل ہے،آزاد جموں و کشمیر میں جو ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے تو وہ آزاد جموں و کشمیر کو ہی جاتا ہے اور ایف بی آر اس کی ان پٹ ٹیکس ایڈجٹمنٹ فراہم کرتا ہے اس لیے جو آزاد جموں و کشمیرکے رہائشی وہاں ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندگان کے زمرے میں آتے ہیں اور پاکستان میں اگر وہ ٹیکس اتھارٹیز کے پاس رجسٹرڈ نہیں تو نان فائلرز کہلاتے ہیں۔

 

حکام کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے لیے ایک دوسرے کے شہری نان ریذیڈنٹ پاکستانی و نان ریذیڈنٹ کشمیری کا درجہ رکھتے ہیں اور دونوں ٹیکس اتھارٹیز کے لیے ایک دوسرے کے ٹیکس دہندگان نان فائلرز ہیں جس کے باعث ان سے اضافی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرال کی جانب سے الیکٹرانیکلی لنک نہ کیے جانے کے باعث ایف بی آر اور آزاد کشمیر ریونیو اتھارٹی کے درمیان ایک دوسرے کے شہریوں کو نان ریڈیڈنٹ و نان فائلرزقرار دے کر اضافی ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے۔

 

اس تنازع پر اب وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ٹیکس دہندگان کو پاکستان میں نان فائلرز قرار دینے سے متعلق ایف بی آر کی طرف سے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جو جلد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوادی جائیگی جس کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوگا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت ) ہمیں بچپن سے ہی ایک بات بار بار بتائی گئی کہ ہمیں دانت کب کب برش کرنے چاہئیں؟ یعنی رات کو سونے سے پہلے، صبح اٹھنے کے بعد اور بہت زیادہ میٹھی چیزیں جیسے کہ مٹھائی اور چاکلیٹ کھانے کے فوری بعد دانت ضرور برش کرنے چاہئیں۔

لیکن معلوم یہ ہواہے کہ ہمیں میٹھی چیزیں کھانے کے بعد دانت برش کرنے کے حوالے سے باتیں بتائی گئیں ، وہ ہرگز کوئی اچھا مشورہ نہیں تھا ۔ اس بات سے تو کبھی بھی کوئی اختلاف نہیں کرسکتا کہ دانتوں میں صفائی رکھنے سے وہ نہ صرف صاف ستھرے رہتے ہیں بلکہ مضبوط بھی ہوتے ہیں ۔

لیکن مسئلہ وقت کا آیا ہے کہ دانت آخر صاف کس وقت کرنے چاہئیں ۔ کچھ بھی کھانے کے فوری بعد دانتوں کو برش کرنا ٹھیک نہیں اور خاص کر اس وقت جب آپ نے کچھ تیزابیت سے بھرپورغذا لی ہو ۔

ایسا کہنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب آپ سٹرس فروٹ جیسے لیموں ، کینوں اور گریپ فروٹ کھاتے ہیں یا پھر ٹماٹر اور انرجی و مصنوعی ڈرنکس پیتے ہیں تو یہ سب چیزیں آپ کے دانتوں میں موجود انیمل کی تہہ کو نرم کردیتی ہیں اور جب آپ فوری طور پر دانتوں پر برش کرتے ہیں تو انیمل کی تہہ بتدریج ہٹتی چلی جاتی ہے اور یوں برش کا براہِ راست اثر دانتوں پر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کمزور ہوجاتے ہیں۔

اس لیے اب دانتوں کے ڈاکٹرز مشورہ یہی دیتے ہیں کہ کچھ بھی کھانے یا پینے کے کم از کم 30 منٹوں تک دانتوں کو صاف نہ کریں بلکہ صبح اور رات کو دانت کرنا ہی مفید ہے ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔

کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے بھر میں میگا پروجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری بلدیات اوردیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی کراچی پیکج کے تحت تیار ہونے والے منصوبوں کے ٹینڈرز نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی کارپٹنگ اور اسنارکلز کی خریداری کے ٹینڈرز ابھی تک کیوں جاری نہیں ہوئے، یونیورسٹی روڈ کا منصوبہ بہت اہم ہے، تاخیر کا مطلب شہریوں کو مزید تکلیف دینا ہے، اگر ٹھیکے دینے کے کام میں میرٹ نظر انداز کیا گیا تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے اگر کسی کے خلاف شکایت ملی تو وہ نوکری پر نہیں رہے گا۔

اجلاس میں وزیراعلی نے افسران پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اکیلا ہر چیز پر نظر رکھتا ہوں لیکن آپ لوگوں سے صرف اپنے ڈیپارٹمنٹس میں کام نہیں ہوپارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔

وزیراعلی نے اجلاس میں چیف سیکریٹری صدیق میمن کوطلب کرتے ہوئے انہیں کراچی میگا پروجیکٹس کی پیش رفت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلی نے کراچی کے پروجیکٹس مستند ٹھیکیداروں کے ذریعے معیاری طریقے سے مکمل کئے جانے کی بھی ہدایت دی جب کہ شارع فیصل کی ایک لین بڑھانے اورفٹ پاتھ سمیت نکاس کو بہتر کرنے کا فیصلے سمیت بلوچ کالونی فلائی اوورکے اطراف کی سڑکیں بہتر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، ہم اپنے شہیدوں پر ناز کرتے ہیں، احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکی جس کے باعث بلدیاتی اداروں کو مالی مسائل درپیش ہیں، جلد ہی صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں طبی و غیر طبی عملے اور ڈاکٹرز کی کمی سےمتعلق خامیاں ختم کرنا چاہتے ہیں، صوبے بھر میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے، 3 سے 6 ماہ میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ختم کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے اور ہمیں اس کاخاتمہ کرنا ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر پولیو کا خاتمے کرنا چاہتے ہیں، مہم کے دوران صوبے بھرکے 83 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب کہ کراچی کے22 لاکھ بچوں کوپولیوسےبچاؤ کےقطرے پلائےجائیں گے، اس کے لیے 46 ہزار ورکرز کام کررہے ہیں۔

والدین سے درخواست ہےکہ 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اعتراض تھا پولیو ویکسین درست نہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزکو پولیو ویکسین کے رنگ سے متعلق بھی تربیت دی ہے کیونکہ اگر پولیو ویکسین کا رنگ تبدیل ہوجائے تو وہ مؤثر نہیں رہتی۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدراور جنرل سیکریٹری اور ان کے دیگر ساتھیوں کو وائس چانسلرڈاکٹر قیصر کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ان کے خلاف مظاہرہ کرنے پر شوکاز نوٹس دے دئے گئے ہیں۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار کی جانب سے ۹ملازمین افتخار الدین، ضیا ء الحق، محسن الدین،کامران، شاہ زیب، عامر نعیم، منصور اشر،محمد صابر اور یاسر کو دئے گئے ہیں،

جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے مطابق نظم وضبط کی خلاف ورزی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی شوکاز نوٹس میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنا جواب جمع کرادیں۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے 2016-17ء کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد گزشتہ روز بیک وقت چار شہروں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر اور راولپنڈی میں کیا گیا ۔

داؤد یونیورسٹی کے 9؍ شعبوں میں داخلے کیلئے تقریباً 4؍ ہزار طلبہ و طالبات نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے لئے جانے والے ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ داخلہ ٹیسٹ ٹھیک وقت پر سہ پہر تین بجے شروع ہوا جس کا دورانیہ 2؍ گھنٹے تھا ۔

کراچی میں داخلہ ٹیسٹ کا مقام این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی تھا جس میں 2325؍ طلباء نے شرکت کی جبکہ طلبہ وطالبات کے ساتھ آنے والے والدین کو بھی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ حیدرآباد ، سکھر اور راولپنڈی میں بالترتیب 793، 814 ؍ اور 63؍ طلبہ و طالبات نے داخلہ ٹیسٹ دیا ۔

وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کراچی میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔ اس موقع پر والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ طلباء کی قابلیت اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور داؤد یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ بہترین اور ذہین طلباء کا انتخاب کرنے کی ایک کوشش ہے ، یونیورسٹی میں داخلے کے عمل میں خالصتاً میرٹ کا مدنظر رکھتے ہوئے داخلہ ٹیسٹ میں انتہائی شفافیت کے اصول پر عمل پیرا ہیں اور اسی وجہ سے داخلوں کو شفاف بنانے کیلئے این ٹی ایس کا انتخاب کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/سندھ) جامعہ سندھ جام شورو میں ماسٹرزاور ایم ایس/ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبرکو جامعہ سندھ جام شورو اور اس کے کیمپسز میں منعقد ہوگا۔

جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پری انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پری انٹری ٹیسٹ سے متعلق کمیٹیوں کے کنوینرز نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے ٹیسٹ کے دوران بہترین انتظامات کرنے اور اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹیوں کے کنوینرز سے بالترتیب انتظامات، تیاریوں اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے مطلوبہ ہدایات جاری کی۔

انہوں نے کنوینرز کو کو ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی اور اس سلسلے میں ویب ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ایک ای میل گروپ قائم کرکے اس کے ذریعے مسلسل باہمی رابطے میں رہنے والی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اس قدم کو سراہا۔

ڈاکٹر کلہوڑو نے مختلف کنوینرز کی دی گئی معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سندھ میں ماسٹرز اور ایم ایس/ایم فل ڈگری پروگرامز2017ءمیں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ) لشکرجھنگوی کے بعد داعش نے بھی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹرپر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور تین حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں کم ازکم61اہلکارشہید اور120زخمی ہوگئے تھے

 

۔داعش سے وابستہ نیوزایجنسی کے حوالے سے بتایاگیاکہ ” حملہ داعش کے جنگجوﺅں نے کیا“۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ جنگجوﺅں نے حملے میں مشین گنیں اورگرنیڈ استعمال کیے اور پھر ہجوم میں بارود سے بھری اپنی خودکش جیکٹس اڑادیں۔

۔یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ اگست میں سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونیوالے حملے کی ذمہ داری بھی داعش اوراس سے وابستہ گروہ جماعت الاحرارنے قبول کی تھی جس میں کم از کم 70افرادشہیدہوگئے تھے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( پشاور) پشاور کے نواحی علاقے داودزئی میں انسداد پولیو ٹیم کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔ جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ایک اوربم بھی ناکارہ بنا دیا گیا ۔

پشاور کے علاقے داؤدزئی میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ جبکہ دوسرے بم کو بی ڈی ایس کے اہلکار نے کامیابی سے ناکارہ بنادیا اور وہ خود محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم پولیو ٹیموں کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اور بم بھی برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔

داودزئی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم کے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ دھماکے کی جگہ سے دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے فیوچر کے بارے میں بنائی گئی ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2116 میں ہماری دنیا میں نہ صرف آسمان کو چھونے والی عمارتیں بن جائیں گی بلکہ انسان پانی کی تہہ میں بھی رہنے کا سامان پیدا کر لے گا۔

سائنسدانوں نے ایک دلچسپ رپورٹ مرتب کی ہے، جس میں مستقبل کی دنیا کے بارے میں حیران کن انکشافات کئے گئے ہیں۔ سائنسدان ڈاکٹر میگی ایڈیرن کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 100 سالوں تک ہماری دنیا بالکل بدل جائے گی۔

ہمارے عام گھروں کی جگہ تھری ڈی پرنٹڈ گھر لے لیں گے۔ دنیا میں آبادی میں اضافے کی وجہ سے انسان نہ صرف آسمان کو چھونے والی عمارتیں بنا لیں گے بلکہ زیر زمین اور پانی کے اندر بھی اپنی رہائشگاہیں بنا لیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں موجود قدرتی وسائل اس قدر کم ہو جائیں گے کہ انسانوں کو اس کا متبادل ڈھوںڈنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق 2116ء میں دنیا میں موجود انسان اپنی ضروریات کیلئے پانی، گیس اور خوراک خود بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ توانائی کے حصول کیلئے شمسی توانائی کا استعمال عام ہو جائے گا۔

رپورٹ میں ایک اور دلچسپ بات کہی گئی ہے کہ دنیا کی بیشتر آبادی چاند اور مریخ پر آباد ہو جائے گی۔