اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (سکھر) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہےکہ اس وقت وزیراعظم نوازشریف بہت پریشان ہیں۔ پی ایس پی اورگورنرسندھ کی لڑائی سب کےسامنےہے، موجودہ صورتحال کومعمول کی بات نہ سمجھاجائے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتےہوئے خورشیدشاہ نےکہاکہ گورنر سندھ اور مصطفی کمال کے درمیان لڑائی کو معمولی بات نہ سمجھاجائے۔انھوں نے کہاکہ ان الزامات کی تحقیقات کاآغاز ہوناچاہیے، ورنہ مسئلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ ہمیشہ سے ہی خاموش رہاہے۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نےوزیراعظم نوازشریف اورچئیرمین تحریک انصاف عمران خان پربھی تنقید کی۔خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کوسیاست اورنوازشریف کوحکومت نہیں آتی۔ادارے یاشہرکوبند کردینا صیح نہیں۔اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کاکہنا تھاکہ علاقےیاادارے بندکرناغٖیرآئینی ہے۔معیشت کوٹھیک کریں،عوام کی بھوک ختم کریں۔ انھوں نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم نوازشریف بہت پریشان ہیں۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/لاہور) پنجاب حکومت کی سست روی کے باعث فاطہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے ریگولر وائس چانسلر کو تعینات نہ کیا جا سکا۔پی ایم ڈی سی نے مطلوبہ معیار پورا نہ ہونے پر اب تک اس یونیورسٹی کی رجسٹریشن نہیں کی۔

یونیورسٹی کی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی اپنا امتحانی نظام شروع نہ کر سکی۔زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مئی 2015میں ایک مسودہ قانون کے تحت فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا تھا۔

لیکن ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک اس یونیورسٹی میں پہلا ریگولر وائس چانسلر تعینات نہ ہو سکا۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) لیاری کے علاقے نیا آباد میں کےدہرے قتل میں مطلوب ملزم وسیم کچھی گرفتار کرلیا گیا۔ وسیم کچھی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار ملزم عبداللہ کی نشاندہی پر نیا آباد سے حراست میں لیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رات گئے کلری تھانے کی حدود لیاری نیا آباد میں کارروائی کی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عمر کچھی گروپ سے ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ لیاری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ملزمان نے دو روز قبل کھارادر کاغذی بازار میں واقع کوثر بیکری میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں بیکری کا مالک ممتاز اور سیلز مین ا ختر جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ اسی دروان بیکری مالک ممتاز کی فائرنگ سے ملزم عبداللہ کچھی بھی زخمی ہو کر ساتھی وسیم کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

تاہم کچھ دیر بعد اسپتال سے زخمی حا لت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔ کسی جرائم پیشہ کو نہیں چھوڑیں گے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں ایمپریس مارکیٹ صدر کے ترقیاتی منصوبے اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ کراچی اور سندھ ترقی کرے۔ کراچی میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

گزشتہ دنوں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور ان کی جانب سے تند و تیز باتوں کے تبادلے پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کچھ تلخیاں اور سخت باتیں کیں جس کا بے حد افسوس ہے۔ وہ کسی سیاسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتے۔

گورنر سندھ کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(کیمرون) افریقی ملک کیمرون میں ریل گاڑی پٹری سے اترنے کے باعث 54 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسط افریقی ملک کیمرون میں ریل گاڑی پٹری سے اترجانے کے باعث 54 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کیمرون کے وزیر ٹرانسپورٹ ایڈ گارڈ الین میبے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانڈے اور ڈولا شہر کے درمیان چلنے والی ٹرین میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کے باعث ٹرین ایسیکا کے مقام پر حادثے کا سبب بنی۔

Accident01

کاکہنا تھا کہ ملک کے دونوں بڑے شہروں کی سڑکیں مخدوش ہونے کے باعث مسافربسوں کے بجائے ٹرین کو ترجیح دے رہے ہیں اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 8 اضافی ڈبے لگائے گئے تھے جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں بھی معمول کے مطابق 600 افراد کے بجائے 1300 افراد سوارتھے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر معذور ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/ کراچی) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے 2016-17ء کیلئے داخلہ ٹیسٹ ہفتہ 22 اکتوبر 2016ء کو بیک وقت چار شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور روالپنڈی میں منعقد کئے جائیں گے۔

کراچی کیلئے ٹیسٹ سینٹر این ای ڈی یونیورسٹی ہے جبکہ حیدرآبادمیں لطیف آباد پبلک اسکول، سکھر میں پبلک اسکول ملٹری روڈ اور راولپنڈی میں فیوچر ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن ٹیسٹ سینٹر مقرر کئے گئے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے لئے جائیں گے جس کا اصول نیگیٹو مارکنگ ہوگا اور چارغلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا۔ ٹیسٹ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا تاہم طلباء کو 2 بجے داخلہ سینٹرز میں رپورٹ کرنا ہوگا۔

جامعہ کے رجسٹرار کیپٹن سید وقارحسین شاہ کا کہنا ہے کہ جن طلباء کو داخلہ ٹیسٹ کیلئے اہل قراردیا گیا ہے انہیں ایڈمٹ کارڈزروانہ کردیئے گئے اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

جبکہ تمام امیدواروں کو موبائل ایس ایم ایس بھی بھیجے گئے ہیں۔ تاہم اگر طلباء کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا ہو تو وہ وقت مقررہ سے پہلے ٹیسٹ سینٹرز پر اپنے اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ تشریف لا کر این ٹی ایس حکام سے اپنے ایڈمٹ کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(نیویارک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر بدتمیزی کا الزام لگا دیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا اور منع کرنے پر ان کے خلاف اخبار میں توہین آمیز بیان بھی دیا۔
ایک اخبار کو انٹرویو میں امریکی اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے الزام لگایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ایک دوست سے میرا نمبر لیا اور پھر مجھے فون کر کے ہراساں کرنے لگے۔

سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ منع کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آ گئے اور ایک اخبار کو انٹرویو میں میرے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ سلمیٰ ہائیک کو چھوٹے قد کی وجہ سے اپنے قابل نہیں سمجھتا۔
دوسری جانب خواتین کے حوالے سے نازیبا جملے استعمال کرنے پر امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی نائب صدر کہتے ہیں کہ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ مشہور ہے اور دولت مند ہے اس لئے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، یہ انتہائی توہین آمیز ریمارکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا میں ان سے بحث کرنا چاہتا ہوں۔نہیں میری خواہش ہے ہم ہائی اسکول میں ہوتے۔تو میں ان کی پٹائی کرتا۔

 

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن) انٹر نیٹ پرخفیہ موادجاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدرباراک اوباما کی خفیہ ای میلزجاری کردیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے دعویٰ کیا کہ 2008 میں باراک اوباما نے انتخاب سے قبل ہی ملکی معیشت کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی تھیں، صدارتی انتخابی مہم کے منیجرجان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلزسے اوباما کی کم ازکم 5 ای میلزملی ہیںیہ ای میلزخفیہ ایڈریس This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. سے کی گئی تھیں۔

وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما کی ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدارکی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔
وکی لیکس نے سوال اٹھایاہے کہ اوباما کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

 

 

ایمز ٹی وی (نئی دہلی) نئی دہلی میں جواہر لعل یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والا طالبعلم چھ دن بعد بھی نہ مل سکا، انتظامیہ خاموش ہے جبکہ طلبا نے یونیورسٹی سر پراٹھالی اورطالبعلم کی تلاش کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے۔

14713765 669010473249228 405719529417538536 n

نئی دہلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے مسلمان طالبعلم کی گمشدگی پر طلباء سراپا احتجاج ہیں، طالبعلم کی گمشدگی کے بعد جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشیدگی بڑھ گئی ، مظاہرہ کرنے والے طلبہ سے وائس چانسلر ایم جگدیش کمارنے مظاہرہ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ گم شدہ طالب علم کا پتہ لگانے کےلئے پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہی ہے۔

14717122 669010469915895 5697031608047219076 n

طلباء کا کہنا ہےکہ انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے بیٹھی ہیں اورطالبعلم کو تلاش کرنے کیلئے کچھ نہیں کررہی جبکہ انتظامیہ نے طلبا پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار کو یرغمال بنانے کا الزام لگایا، جس کی طلبا نے تردید کردی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب نجیب احمد کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر پرساد نے کہا ہے کہ نجیب کے بارے میں کوئی معلومات یا سراغ دینے والے شخص کے لئے50000روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے نجیب کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور اس کا فون ضبط کرلیا ہے۔

14729264 669010476582561 7496430996119970373 n

یاد رہے کہ ایم ایس کا طالب علم نجیب احمد اے وی بی پی شرپسند طلبہ کے ذریعہ زبردست پٹائی اور قاتلانہ حملے کے بعد سے لاپتہ ہو گیا تھا، طلبا کا کہنا ہے کہ گمشدہ طالب علم کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) مقا می میڈیا کے مطابق فلم کا ٹیزر ہدایتکار جمیز گن نے ٹویٹر پر جاری کیااور کہا ہے کہ یہ ٹیزر کچھ نہیں ہے اس کا ٹریلر آپ کو حیران کرے گا اور آپ اس کے سحر میں جھکڑے جائیں گے جیسے کہ ٹیزر کو دیکھ کر مبہوت ہو گئے ہوں گے

 

۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کا ساؤنڈ ٹریک بھی شاندار ہے۔ فلم’’گارڈینز آف گلیکسی 2‘‘مارول اٹوڈیو نے تھری ڈی ٹیکنالوجی سے بنائی ہے اور اسے 5 مئی کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

فلم کی کاسٹ میں زوئے سلڈانا، بریڈ لی کوپر، وین ڈیزل، کرٹ رسل، کیرن گیلین، الزبتھ ڈبیکی، مائیکل روکر، پوم کلمین ٹیف اور گلن کلوز شامل ہیں۔