اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تجارت) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے 38 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست کو نپیرا نے قبول کرلیا، نیپرا نے جولائی کیلئے کے الیکٹرک کے ٹریف میں پندرہ پیسے کا اضافہ کیا ہے جبکہ اگست کیلئے بجلی تئیس پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ اضافے کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم استعال کر نے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

یادرہے کہ گذشتہ روز کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ جون کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار مہنگی پڑی ہے، اضافہ صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) مریخ پر زندگی ڈھونڈنے کی تلاش ایک عرصہ سے جاری ہے اور اس سلسلے میں یورپ نے ایک اور کوشش کے تحت روبوٹک گاڑی مریخ کی جانب روانہ کی تاہم وہ گاڑی لاپتہ ہوگئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ’سکیا پریلی‘ نامی یہ روبوٹک گاڑی مریخ پر اترنے سے قبل اپنا سراغ کھو بیٹھی اور زمین پر موجود ماہرین سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ مریخ پر ایک سال گزارنے کے بعد کیا ہوگا؟ 

اس تحقیقاتی روبوٹک گاڑی کو زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر کے سفر کے بعد بدھ کو مریخ پر پہنچنا تھا لیکن سیارے کی سطح پر اترنے کے مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل اس سے ریڈیو سگنل وصول ہونا بند ہوگئے۔

یورپی خلائی ایجنسی مصنوعی سیاروں کی مدد سے اس خلائی گاڑی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ روبوٹک گاڑی مریخ کی سطح پر گر کر تباہ ہوگئی ہے لیکن اس کو بھیجنے والی خلائی ایجنسی اس بارے میں کوئی مصدقہ بات کہنے سے کترا رہی ہے۔

خلائی ایجنسی کے ماہرین اور انجینئرز مسلسل اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خلائی گاڑی کا زمین سے رابطہ کیوں ٹوٹا اور اس کے بعد اسے وہاں کیا حادثہ پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق ایک روز میں واضح صورتحال سامنے آجائے گی۔ اس سے قبل یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے 13 سال پہلے 2003 میں بھی ایک خلائی مشن بیگل 2 مریخ کی جانب بھیجا گیا تھا تاہم یہ مشن ناکام رہا۔

بیگل 2 کو مریخ کی سطح پر اترنے کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث وہ اپنا مشن انجام نہیں دے سکا۔

خلائی مخلوق کو بلانا خطرناک اور زمین کی تباہی کا سبب *

موجودہ مشن کے تحت بھیجی جانے والی خلائی گاڑی کا بنیادی مقصد مریخ کی زمین کی سطح میں سوراخ کر کے وہاں زندگی کے آثار کا کھوج لگانا تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (ما سکو) ماسکو روس کے ایوان زیریں ’’ ڈوما‘‘ نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کی سطح کے پلوٹونیم کے استعمال سے متعلق معاہدے کی معطلی کے بارے میں صدر ولادی میر پوتن کے دستخطوں سے بھیجے گئے فرمان کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔

پوتن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن کی غیر دوستانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اسٹرٹیجک استحکام کیلیے خطرات ابھر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگرامریکا روس کی سرحدوں کے قریب تعینات کی جانے والی اپنی فورسز ہٹا لیتا ہے اور روس مخالف پابندیاں ختم کر دیتا ہے تو یہ معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے قانون سازوں کو بتایا کہ اگر واشنگٹن نے روس کے خلاف پابندیوں کو سخت کیا تو ماسکو ایسے اقدامات کر سکتا ہے جو امریکا کیلیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں، امریکا اور روس کے درمیان 2000 میں طے پانے والا معاہدہ جس کی 2010 میں تجدید کی گئی تھی۔

دونوں جوہری قوتوں سے اپنے دفاعی پروگراموں میں ہتھیاروں کی سطح کی پلوٹونیم کے غیر دفاعی استعمال سے متعلق ہے اس معاہدے میں یہ تقاضا کیا گیا ہے کہ دونوں ملک اعلیٰ معیار کے پلوٹونیم کی ایک خاص مقدار کو جسے ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے غیر فوجی استعمال میں لانے کے پابند ہوں گے۔

 
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) عالمی ادارہ صحت نے تجویز دی ہے کہ ایسے ممالک میں جہاں کی عوام میں موٹاپے کی شرح زیادہ ہے، شوگر سے بنے مشروبات کی قیمت میں اضافہ کردینا چاہیئے۔

ایک عمومی اندازے کے مطابق ہماری دنیا کی ایک تہائی آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور دنیا کے کئی ممالک اپنے صحت کے بجٹ کا بڑا حصہ موٹاپے کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں پر صرف کرتے ہیں۔

موٹاپے میں مبتلا کرنے والی 7 انوکھی وجوہات *

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر سافٹ ڈرنکس پر اضافی ٹیکس عائد کردیا جائے تو اس کی فروخت میں واضح کمی واقع ہوگی۔

واضح رہے کہ سافٹ ڈرنکس میں شامل شوگر کو بے شمار کیمیائی مرحلوں سے گزارا جاتا ہے جس کے باعث اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوجاتا ہے اور دنیا بھر میں یہ مشروبات موٹاپے کی ایک بڑی وجہ قرار دیے جاتے ہیں۔

یہ مشروبات متعدد بیماریوں کے ساتھ ذیابیطس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جس کے باعث ہر سال دنیا بھر میں لگ بھگ 20 لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ذیابیطس کی 8 علامات *

ماہرین کے مطابق سنہ 1980 سے 2014 تک ذیابیطس کے مریضوں میں خطرناک اضافہ ہوچکا ہے۔ 20 سال قبل اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 108 ملین تھی جو اب بڑھ کر 422 ملین ہوچکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی تجویز کے مطابق ان ڈرنکس کی قیمت میں کم از کم 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ان ڈرنکس کی فروخت کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 فیصد قیمت میں اضافہ ان کی خریداری میں 20 فیصد کمی کردے گی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس اقدام سے لوگوں میں شوگر کو استعمال کو کم کیا جاسکتا ہے اور ان کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

جسم کو موٹاپے سے بچانے والی 5 عادات *

واضح رہے کہ عالمی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی 39 فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد نصف بلین کے قریب ہے جو موٹاپے کا شکار ہیں۔

دنیا بھر میں 5 سال اور اس سے کم عمر 42 ملین بچے ایسے ہیں جو اپنی عمر سے زیادہ وزن کے باعث مختلف بیماریوں اور پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) ہم اپنی زندگی میں بے شمار ایسے کام انجام دیتے ہیں جو ہماری جسمانی و دماغی صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں اور ہمیں بیمار کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ یہ کام ہماری عادت بن کر غیر محسوس انداز میں ہماری طرز زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں اور ہمیں علم بھی نہیں ہوتا لیکن یہ ہمیں خطرناک طریقے سے متاثر کر رہی ہوتی ہیں۔

ایسی ہی کچھ عادات جو ہماری زندگی کا حصہ ہیں، ہمارے دماغ کو بے حد نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہ ہمارے دماغ کی کارکردگی کم کر کے اسے غیر فعال بناتی ہیں۔

دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے 10 ورزشیں *

سب سے پہلے تو یہ بات سمجھنی ضروری ہے کہ ہمارا دماغ ہمارے جسم کا وہ واحد حصہ ہے جسے جتنا زیادہ استعمال کیا جائے یہ اتنا ہی فعال ہوگا۔ غیر فعال دماغ آہستہ آہستہ بوسیدگی کا شکار ہوتا جائے گا اور اسے مختلف امراض گھیر لیں گے۔

ماہرین کے مطابق اگر بڑھاپے میں بھی دماغ کا زیادہ استعمال کیا جائے تب بھی یہ کوئی نقصان دہ بات نہیں بلکہ یہ آپ کو مختلف بیماریوں جیسے الزائمر یا ڈیمینشیا سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ذہنی صحت بہتر بنانے کی تجاویز *

آئیے وہ عادات جانیں جو ہمارے دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

:تخیلاتی تصورات کی کمی

imagination

اگر آپ کا دماغ تخیلاتی پرواز سے محروم ہے، یعنی آپ حقیقی زندگی کو پوری طرح اپنے اوپر حاوی کر چکے ہیں اور اپنے دماغ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ تصوراتی اور غیر حقیقی چیزوں کے بارے میں سوچے، تو جان جائیں کہ آپ اپنے دماغ کو محدود کر رہے ہیں۔

کسی انسان کی قوت تخیل جتنی زیادہ بلند ہوگی اس کا دماغ اتنا ہی زیادہ فعال ہوگا۔

:فضائی آلودگی

pollution

ہمارا دماغ جسم کا وہ عضو ہے جو پورے جسم میں سب سے زیادہ آکسیجن جذب کرتا ہے اور اپنے افعال سر انجام دینے کے لیے اس سے توانائی حاصل کرتا ہے۔

آلودہ فضا میں آکسیجن کم اور دیگر مضر صحت گیسیں زیادہ شامل ہوتی ہیں جس کے باعث دماغ کو پہنچنے والی آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے یوں دماغ آہستہ آہستہ سست ہوتا چلا جاتا ہے۔

:کم بولنا

speak

کم بولنا ویسے تو ذہانت کی نشانی ہے لیکن ماہرین کے مطابق دانشورانہ بحثوں میں حصہ لینا، اپنے خیالات کا اظہار کرنا اور دوسروں کی رائے سننا بھی آپ کے دماغ کے سوئے ہوئے حصوں کو بیدار کرتا ہے اور دماغ کے سوچنے کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے۔

:سوتے ہوئے سر کو ڈھانپنا

covering-head

اگر آپ سوتے ہوئے سر کو چادر یا تکیے سے ڈھانپ لیتے ہیں تو محتاط ہوجائیں کیونکہ یہ دماغ کے لیے تباہ کن عادت ہے۔ سر ڈھانپنے سے یہ 8 سے 9 گھنٹے تک ہوا سے محروم رہتا ہے جس سے مختلف دماغی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

:بیماری کے دوران دماغی کام

sickness

کسی بھی جسمانی بیماری کے دوران زیادہ دماغی کام کرنا دماغی خلیات کو تباہ کرسکتا ہے۔ بیماری کی حالت میں جسم اور دماغ دونوں کمزور ہوجاتے ہیں اور ایسے میں دماغ کو اس کی استعداد سے بڑھ کر کام کرنے پر مجبور کرنا اسے تباہ کرسکتا ہے۔

:موٹاپا

obesity

شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ موٹاپا ہمارے دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔ موٹاپے کے باعث دماغ کی شریانوں کو اپنا کام سر انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یوں موٹے افراد آہستہ آہستہ کند ذہن ہوتے چلے جاتے ہیں۔

:سگریٹ نوشی

smoking

سگریٹ نوشی دماغی خلیات کو تباہ کرنے کا سبب بنتی ہے اور یہ وقت سے بہت پہلے الزائمر کا شکار بناسکتی ہے۔

:ناشتہ نہ کرنا breakfast

ناشتہ نہ کرنے کی عادت ہمیں جسمانی و دماغی طور پر بری طرح نقصان پہنچاتی ہے۔ صبح کے وقت کھایا جانے والا پہلا کھانا جسم سے زیادہ دماغ کو توانائی پہنچاتا ہے لہٰذا اگر آپ صبح ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے دماغ کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔

ناشتہ میں چاکلیٹ کھانا دماغی صلاحیت میں اضافے کا باعث 

صبح ناشتہ نہ کرنا ہمارے جسم میں شوگر کی سطح کو کم کردیتا ہے۔ ہمارے جسم کے تمام اعضا مختلف اجزا سے اپنی توانائی حاصل کرتے ہیں لیکن دماغ وہ واحد عضو ہے جو اپنے افعال سر انجام دینے کے لیے زیادہ تر گلوکوز یا شوگر پر انحصار کرتا ہے۔

جب ہمارے جسم میں شوگر کی مقدار کم ہوگی تو دماغ اپنے افعال درست طریقے سے سر انجام نہیں دے سکے گا نتیجتاً آپ کام کرنے کے لیے دماغی توانائی سے محروم ہوجائیں گے۔

:میٹھے کا زیادہ استعمال

sugar

ویسے تو دماغ اپنی توانائی شوگر سے حاصل کرتا ہے لیکن اگر جسم میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوجائے تب بھی یہ دماغ کے لیے نقصان دہ بات ہے۔

بعض لوگ بھوکے ہو کر غصہ میں کیوں آجاتے ہیں؟ 

شوگر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارا جسم صرف شوگر کو ہضم کرنے کی تگ و دو میں لگا رہتا ہے اور دوسرے صحت مند اجزا جیسے پروٹین اور نمکیات وغیرہ کو ہضم نہیں کر پاتا جس کا منفی اثر دماغ پر بھی پڑتا ہے۔

:نیند کی کمی

sleep

نیند کی کمی ہماری دماغی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور ہم کام کے دوران چاق و چوبند نہیں رہ پاتے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/بلوچستان)جامعہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق مختلف شعبہ جات میں امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق امتحانات10نومبر2016سے شروع ہوں گے۔

جامعہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق فارم ڈی 2016کے فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ جبکہ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات اور فارم ڈی فائنل اور ایک سالہ کنڈنس2015کے سالانہ اور بی ای ایم ایس(BEMS)فرسٹ سیکنڈ پروفیشنل2016کے سالانہ امتحانات 10نومبر2016سے شروع ہونگے۔

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم26اکتوبر،100روپے اضافی فیس کے ساتھ 29اکتوبرکو جمع ہوں گے۔

اضافی فیس کے ساتھ یکم نومبراور سہ گنا فیس کے ساتھ 05نومبر2016تک جمع کرائے جاسکیں

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ سندھ) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ/ ایم ایڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام سالانہ امتحانات 2015ءاور ایم اے (پریویس و فائنل) انگلش‘ سندھی‘ اکنامکس اور اسلامک کلچر ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام سالانہ امتحانات 2016ءکے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق امتحانی فارم 21 اکتوبر سے 22نومبر تک حاصل کرکے 24نومبر تک ڈسٹنس ایجوکیشن شعبے کے چیئرمین ایلسا قاضی کیمپس (اولڈ کیمپس) حیدرآباد میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

امیدواروں کو امتحانی سلپ 15دسمبر تک جاری کی جائیں گی جبکہ امتحانات 21دسمبر 2016ءکو ہونگے۔

اسکے علاوہ جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سمسٹر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ سرکاری و غیر سرکاری کالجز/انسٹیٹیوٹس میں 2سالہ اے ڈی ای پروگرام پارٹ اول اور دوئم‘ چار سالہ بی ایڈ (آنرز) پروگرام‘ ایک سالہ بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرامز (صرف فیلوئر امیدوار)‘ 5سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام پارٹ اول‘ دوئم‘ سوئم‘ چہارم اور پنجم‘ بی سی ایس پارٹ اول‘ دوئم اور سوئم کے سیکنڈ سمسٹر 2016ءکے امتحانات جلد لیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں امتحانی فارم 21 اکتوبر سے 4نومبر 2016ءتک بغیر لیٹ فی کے جبکہ 7نومبر سے 9نومبر تک 5000روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/ کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول اور سال دوئم وباہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2014-15 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانات میں 93طلبہ شریک ہوئے،76طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 81.72فیصد رہا۔

بی اے سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 72طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 15طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 52.78فیصد رہا۔

جبکہ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم سالا امتحانات برائے 2015 ء اور بی ایس ان فزیوتھراپی فرسٹ ایئر سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کابھی اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی آنرز کے امتحانات میں 17طلبہ شریک ہوئے،15طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/ پنجاب ) جامعہ پنجاب میں صرف درس و تدریس کا کام نہیں ہوتا۔ آج یہاں سر بھی پھٹے، خون بھی نکلا، جنگلے بھی اکھاڑے گئے اور شیشے بھی ٹوٹے۔

طلباء تنظیم کے دو گروہ دست و گریبان ہو گئے۔ بات شروع ہوئی تھی طالبہ کو چھیڑنے سے۔ لڑائی بڑھی تو تین طلباء ہسپتال جا پہنچے، جن کے سروں پر بھی زخم آئے تھے اور بازوؤں پر بھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو ذمہ دارعناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔

پولیس حکام کہتے ہیں کہ چھان بین کے بعد قانونی کارروائی ضرور ہو گی۔ تعلیم اور درس گاہوں سے کھلواڑ کرنے والے طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشتعل نوجوانوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران شعبہ ابلاغیات کے شیشے بھی توڑ دیئے اور متعدد نہتے طلباء کو بری طرح زد و کوب بھی کیا جس کے باعث ڈپارٹمنٹ کو سیل کردیاگیا۔

طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشتعل نوجوانوں نے طالبات کو بھی حراساں کیا اور ان سے ڈرانے دھمکانے کے اندازمیں سوال و جواب کرتے رہے۔

گارڈز نے طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ان کی منفی کارروائیوں سے روکنا چاہا تو انہوں نے گارڈز کو بھی گھیر لیا اور کہا کہ جب کسی کو مارنا ہوتا ہے تو اس وقت تم کہاں ہوتے ہو۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری، فیصل جاوید عثمان ڈار، فرخ حبیب اور افتخار درانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو پاناما لیکس کے حوالے سے نوٹس جاری ہونے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غٖور کیا گیا،
اس موقع پر میڈیا انچارج افتخار درانی نے اجلاس کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور دھرنے میں میڈیا کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور بھی جائیں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جب کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی عہدیداروں اور وکلا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔