اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے جبکہ کشمیری اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارت سے آزادی چھین نہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ باہمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دنیا مصلحت کا شکار ہے اس لئے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد دہشت گردی نہیں بلکہ جدو جہد آزادی ہے ، نہ کشمیریوں نے ہمت ہاری ہے اور نہ ہی پاکستان نے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام روزانہ ریفرنڈم کے ذریعے بھارتی قبضہ مسترد کرتے ہیں، سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر کے بھارت بہت بڑی حماقت کرے گا
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت نے گھبرا کر ایل او سی پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا شوشا گھڑالیکن ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہندوستان سے آزادی چھین نہ لیں، انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام اپنے دفاع سے غافل نہیں، بھارت تباہی ، جنگجو یا نہ محاذ آرائی اور کشیدگی کی راہ پر گامزن ہے ،ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی تشدد اور جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے اور جارحیت کے مرتکب ملک کا آگے بڑھ کر ہاتھ روکے ، واشنگٹن ڈی سی میں ، میں نے امریکی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے جن لوگوں سے ملاقاتیں کیں ان پر میں نے زور دیا کہ امریکا صورتحال کو اپنے اسٹرٹیجک مفادات اور سلامتی کے عدسے سے نہ دیکھے اور بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری اور تباہی سے باز رکھا جائے ۔ اور جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل کے لئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے ۔


ایمزٹی وی(تعلیم)اوپن یونیورسٹی نے 2سال میں" ریسرچ جنرلز" شائع کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا، ریسرچ جنرلز کے مقالہ جات زیادہ تر معاشرے کے سماجی و اقتصادی مسائل سے متعلق ہیں

ترجمان کے مطابق اب تک 7جنرلز شائع ہوچکے ہیں جبکہ دو شائع ہونے کے مرحلے میں ہیں۔


ایمزٹی وی(تعلیم)جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس کامرس اینڈ سائنسز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوئی۔چیئرمین الائیڈز ہاسپٹلز ڈاکٹر اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس کی عمومی اور پروفیشنل تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کی رفتار دن بدن بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے چیف ایگزیکٹو راحت مسعود قدوسی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے ، ڈاکٹر اسلم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اپنی طرف سے کیش پرائزکا بھی اعلان کیا۔

چیف ایگزیکٹو جناح انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیٹکس راحت مسعود قدوسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور اساتذہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ایمز ٹی وی ( کچلاک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر، سینیئر نائب صدر داﺅد خان اچکزئی، سابق صوبائی صدر خدایئداد نے نصیب اللہ جمال زئی ودیگر کے ہمراہ کچلاک میں این پی کے حاجی عبدالستار کاکڑ کی رہائش گاہ پر پریس کلب کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے سی پیک منصوبے پر اصل نقشہ کی بجائے اپنے مفاد پر تابع بنا کر کام شروع کر دیا ہے، یہاں کے عوام اور سیاسی قوتوں کو دھوکہ دیکر پرانے منصوبے پر نئی تختیاں نصب کی گئیں اور مو جودہ حکومت پارلیمانی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ8اگست پر اہم ذمہ داری عدلیہ کی بنتی ہے،کہ وہ بروقت سوموٹو نوٹس لیتے اور ناکامی کے تمام ملبہ کو ہسپتال اور عدم سہولیات پر نہ گرائی جائے

انہوں نہ کہا کہ افغان مہاجرین کے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ انہیں زبردستی نہ بھجوایا جائے آج بھی افغان ملت میں آگ لگی ہوئی ہے چالیس سال کے خونریزی کے بعد آج گلبدین حکمتیار افغان اور آیئن کو تسلیم کر گئے جو کہ خوش آئند ہے۔

ایمز ٹی وی ( چمن) پاک افغان سرحدپر حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے قبائل اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں عوام فورسز کے ساتھ تعاون کرکے دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں ان خیالات کا اظہارکمانڈ نٹ چمن سکاﺅٹ کرنل عثمان خان نے چمن پڑا نگان ہاﺅس میں علاقے کے معتبرین اور تاجر رہنماوں کے نمائندے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جرگے میں شریک قبائلی مشیران نصیر احمد باچا خان، ملک محمد عیسیٰ خان ، ملک عبد الخالق، مولوی محمد حنیف تاجر رہنماوں میں انجینئر داروخان، حاجی غوث اللہ اچکزئی، عبد المنان اچکزئی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے کہا کہ سرحد پر کیے گئے اقدامات کے باعث علاقے میں تجارتی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں سرحد پر آباد قبائل کو اشیاءخوردنوش کی شدید قلت کا سامنا ہے علاقے کے ہزاروں افراد بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں پاکستان کی سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کا متحد ہونا خوش آئند ہے، آج کے اجلاس سے ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے واضح پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس سے پہلےپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں آنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئےوزیراعظم نواز شریف خود استقبالیہ پر کھڑے ہوئے ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چودھری نثار وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اپوزیشن رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے ۔

محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف نے کیا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستارسے وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار نے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا ، اور کچھ دیر ٹہر کر باتیں بھی کیں


ایمزٹی وی(لاہور/تعلیم) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کرنے کے بعد پانچ سال تک فارغ رہنے والے طالب علموں کے دوبارہ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کرنے کے بعد پانچ سال تک فار غ رہنے والے طالب علموں پر دوبارہ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن سمیت فریقین کو 18 اکتوبر کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان ) چترال میں ولیمے میں مضر صحت کھانا کھانے سے200سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ جن جنریت کےمقام پر پیش آیا، جہاں 200سے زائد افراد کی مضر صحت کھانا کھانے سے حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد نے ولیمے میں کھانا کھایا،جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوئی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت کنٹرول لائن پر صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کا خود استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور دیگر سربراہان کی جانب سے مثبت روئیے اور گرمجوشی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ، حنا ربانی کھر، فرحت اللہ بابر، تحریک انصاف کے شاہ محمد قریشی اور شیریں مزاری، اے این پی کے غلام احمد بلور، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار، حاصل بزنجو اور حکومتی وزراءپرویز رشید، خواجہ آصف اور چوہدری نثار علی خان بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اجلاس کے شرکاءکو پاک بھارت کشیدگی، کنٹرول لائن کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کے عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشیدکو اس اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو نہیں کیا گیا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بھی اس کی تصدیق کی تھی جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت یکجہتی پیدا کرنا چاہتی ہے تو پھر شیخ رشید کو بھی مدعو کیا جائے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاورمیں آج سے دس روز کےلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت افغان مہاجرین کےشہر میں داخلے پر پابندی، کھلے عام تیزاب، آتش گیر مادہ کی فروخت ، کرایہ کی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم محرم سے دس محرم تک پشاور میں دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے جس کے تحت اندرون شہر افغان مہاجرین کے داخلہ پر پابندی عائدہے۔

امام بارگاہوں کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔ کھلے عام تیزاب، آتش گیر مادہ کی فروخت، کرایہ کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کاروبارپر بھی دس رو زکےلئے پابندی لگادی گئی ہے۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی فروخت پر 8 محرم سے دس محرم تک پابندی رہے گی۔ وال چاکنگ، لاوڈ اسپیکر کے استعمال، بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پہلے ہی ایک ماہ کےلئے پابندی لگادی گئی ہے.