اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (صحت)ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی جگہ پر کام کے دوران موسیقی سننا ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین نے تجویز کیا کہ مختلف کمپنیاں اپنے ملازمین کو کام کے دوران موسیقی سننے کی ترغیب دیں۔لندن میں مختلف چھوٹی بڑی کمپنیوں میں کیے جانے والے سروے سے پتہ چلا کہ جن ملازمین نے کام کے دوران موسیقی سنی انہیں اپنی تخلیقی صلاحیت میں اضافہ محسوس ہوا اور انہوں نے اپنی مجموعی کارکردگی سے بڑھ کر کام کیا۔یہی نہیں ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ پس منظر میں موسیقی کسی دفتر کے مجموعی ماحول کو بھی بہتر بناتی ہے اور ملازمین ایک دوسرے کے مخالف کام کرنے سے گریز کرتے ہیں۔اسی طرح کا ایک سروے تائیوان میں بھی کیا گیا جہاں سے یکساں نتائج موصول ہوئے تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ وہ موسیقی جن میں شاعری ہو وہ ملازمین کی توجہ کو بھٹکا سکتی ہے۔ اس کے برعکس بغیر بولوں والی موسیقی ملازمین کو کام پر توجہ مرکوز کرنے اور ان کی استعداد میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اس سے قبل کی جانے والی ایک اور تحقیق کے مطابق مختلف اداروں میں موزوں موسیقی وہاں کام کرنے والے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے پر مائل کرتی ہے۔اس تحقیق کے لیے ایک تجربہ کیا گیا جس میں ایک آفس کے ایک حصہ میں دھیمی آواز میں ہیجان انگیز اور دوسرے حصہ میں اداس شاعری و موسیقی والا گانا چلایا گیا۔پہلے حصہ میں جہاں ہیجان انگیز موسیقی اور شوخ و شنگ بولوں والا گانا چل رہا تھا وہاں لوگوں نے ایک دوسرے سے مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا اور آپس میں ایک دوسرے سے بات بھی کی۔دوسرے حصہ کے لوگ گانے کے دوران خاموش رہے اور ایک دوسرے سے ضرورت کے تحت انتہائی مختصر بات چیت کی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسیقی کے دل و دماغ پر منفی اور مثبت اثرات حقیقت ہیں اور صدیوں سے موسیقی کو انسانی جذبات کو تبدیل کرنے اور مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمیکوں کے بعد معروف کامیڈین شکیل صدیقی اور رؤف لالہ جو بھارتی ٹی وی چینل سے کامیڈی شو کررہے تھے نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں فنکاروں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نے ہمیں انڈیا میں ہمیشہ عزت ملی وہاں کے فنکاروں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، لیکن چند انتہا پسند لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستانی فنکار ان کے ملک میں کام کریں۔

 

پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے درمیان کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں ہم مزید کام کرنا چاہتے ہیں لیکن فی الحال حالات ایسے نہیں ہیں،انھوں نے کہا کراچی میں تھیٹر ہماری اولین ترجیح رہی ہے اب اپنے ملک میں رہ کر تھیٹر کریں گے۔ کراچی کے عوام کو ہم پہلے بھی یقین دہانی کراچکے ہیں کہ ہمیشہ ان کو بہترین تفریح فراہم کرتے رہیں گے آنے والے دنوں ہم اچھا اور معیاری تھیٹر پیش کرنی کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

ایمز ٹی وی (بزنس) سندھ کے زرعی ضلع بدین میں دھان کی فصل پر کاشت کاروں کی گئی محنت کاپھل ملنے کا وقت آگیا ہے ، ہرے بھرے کھیت اب سنہرے رنگ میں بدل گئےہیں اورچاول کی فصل تیارہوکر مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے۔

ضلع بدین میں دھان کی کاشت کا رقبہ 12 لاکھ ایکڑ سے زائد ہےیہی وجہ ہے کہ بدین کا شمارچاول کی کاشت میں ملک کے بڑے اضلاع میں ہوتا ہے،ان دنوں ہرے بھرے کھیت پک کر سنہرے ہو گئے ہیں اوردھان کی فصل سے چاول کا حصول جابجا دکھائی دیتاہے ۔ بدین میں موٹے چاول ہائی برڈکی اقسام کےساتھ ایری اور گانجا چاول بھی کاشت کیا جاتا ہے، کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی نئی فصل بھی مارکیٹ آنا شروع ہوگئی ہے ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی تاجروں نے قیمت خرید میں 3 سو روپے من تک کی کمی کر دی ہے جس سے انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کے حکم پر سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے بھارت آئے ہیں.انہیں دہشتگرد قرار دینا ٹھیک نہیں ، دہشتگردوں اور فنکاروں میں فرق ہوتا ہے ، سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت آنے کیلئے حکومت کی جانب سے ویزہ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت آئے ہیں ۔ سلمان خان کی جانب سے بیان دیئے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کیخلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے چار غیر ملکی سابق کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، جو2 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے، جنہیں آسٹریلیا میں ایک ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

جنوبی افریقا کے جونٹی رہوڈز، ویسٹ انڈیز کے سر اینڈی رابٹس ، نیوزی لینڈ کے ڈینی مورسن اور آسٹریلیا کے ڈیمن مارٹن اپنے وقتوں کے عظیم کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

چاروں سابق کرکٹرز ایک این جی اوز کے تحت2 باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب کریں گے۔ جنہیں آسٹریلیا میں ایک ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

فاسٹ بولر اینڈی رابٹس نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ 20 سال بعد پاکستان آئے ہیں، یہ ملک فاسٹ بولرز کی سر زمین ہے ۔

چاروں مہمانوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی آمد سے اگر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ،تو یہ ان کیلئے باعث فخر ہوگا۔

این جی اوز کے تحت ملک بھر سے 24کرکٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن کے فائنل ٹرائلز کل سے نیا ناظم آباد گراونڈ پر شروع ہوں گے۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) ملک بھر کے سینما مالکان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بالی ووڈ فلموں کی نمائش روک دی ہے۔

 

بھارتی پروڈیوسرزایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے بعد پاکستانی سینیما مالکان نے بھی حالات ٹھیک ہونے تک بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کردی ہیں۔ امکان ہے کہ آج سینما مالکان اورایگزیبیٹرزبھارتی فلموں پر پابندی لگانے کا باقاعدہ اعلان کردیں گے جب کہ سینما مالکان نے ٹی وی چینلوں سے بھارتی ڈرامے بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی (بزنس) پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کیلیے چینی کمپنی کی درآمد کی جانیوالی مشینری و آلات ودیگر سامان کو ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری بھجوائی ہے جس کا جائزہ لے کر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جاچکی ہے، دیگر سمریاں بھی بھجوائی گئی ہیں۔ ان سمریوں میں اورنج ٹرین کے علاوہ سی پیک کے مواصلاتی منصوبے بھی شامل ہیں اور ان کیلیے چینی کمپنیوں کو بغیر ڈیوٹی و ٹیکس مشینری وآلات سمیت دیگر سامان درآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری کے بعدایف بی آر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ میں مسٹر کُول کی عرفیت سے جانے جانے والے اداکار جان ابراہم کو ٹھنڈے مزاج کا حامل سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی وہ بھی اپنے غصے کو قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ایک مداح کو تھپڑ دے مارا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جان ابراہم کی فلم ’’فورس 2‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے بعد جب جان ابراہم جانے لگے تو ان کے مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اسی بھیڑمیں شامل ایک مداح نے سیلفی لینے کےلیے ان کا بازو کھینچا، جان ابراہم کومداح کی اس حرکت پرغصہ آگیا اورانہوں نے اسے تھپڑدے مارا، واقعے کے بعد فوٹو گرافرز جان ابراہم کی جانب متوجہ ہوئے تو وہ فوری طور پر اپنی کار میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔

ایمز ٹی وی( نیو یارک) کیا آپ کو انگلش لکھنے خاص طور پر آن لائن استعمال کے دوران مشکل کا سامنا ہے توگوگل ٹرانسلیشن اس کا بہترین حل ہے۔ کم از کم گوگل کا تو کہنا ہے کہ اس کی ٹرانسلیشن ایپ میں استعمال ہونے والی آرٹی فیشل ٹیکنالوجی لگ بھگ انسانوں جتنی درستگی سے کام کر رہی ہے گوگل ٹرانسلیشن کی اے آئی ٹیم نے اسے گوگل نیورل مشین ٹرانسلیشن سسٹم کا نام دیاہے اور یہ ایک زبان کا مکمل جملہ دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کا کام بہت تیز رفتاری سے کرتا ہے۔

جیسا کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ انسانوں جیسا درست ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا سسٹم ہے۔ گوگل کے مطا بق کچھ زبانوں میں یہ ایپ انسانوں جیسا درست ترجمہ کرتی ہے۔

ایمز ٹی وی (پشاور )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی نے یونیورسٹی تر میمی ایکٹ2016ءکے قواعدوضوابط پر صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں کے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز سول سکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس طالب کرلیا ہے.

 

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر رسول جان، وی سی اسلامیہ کالج ڈاکٹر حبیب ،وی سی زرعی یونیورسٹی ظہور سواتی ،وی سی شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی رضیہ سلطانہ اور امتیاز گیلانی سمیت محکمہ اعلیٰ تعلیم اور محکمہ قانون کے افسران شرکت کریں گے،یہاںسے جاری ایک بیان میں صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بعض یونیور سٹیز کے تر میمی ایکٹ2016ءپر تحفظات کا جائزہ لینے کے بعد مشاورت سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔