اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کےمختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپے مار کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ شہر قائد میں رینجرز نے ٹارگٹیڈ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق چھاپے اورنگی اور بلدیہ میں مارے گئے ۔ گرفتار ملزمان میں دو کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔ ملیر میں چھاپے کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت اکیس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

تھانہ آئی نائن پولیس نے فیض آباد اور ملحقہ علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران درجنوں ہوٹلز، ہاسٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور گھروں کو چیک کیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران اکیس مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار افراد میں دو افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے اکثریت کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیو ایم کے کارکن اور ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے متعدد وارداتیں فاروق ستار،ندیم نصرت، وسیم اختر اور دیگر کی ہدایت پر کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن سعید عرف بھرم نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔ بیان میں سعید بھرم نے ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے والے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے نام اُگل دیے ۔ بیان میں سعید بھرم نے کہا کہ قتل کی متعدد وارداتیں فاروق ستار ، ندیم نصرت ،وسیم اختر ، حیدر عباس اور محمد وسیم کے کہنے پر کی۔

جبکہ بڑی وارداتوں کی ہدایت کے لیے محمد انور لندن بلاتے تھے ۔ سیعد بھرم نے بیان دیا کہ 1997 میں سیشن کورٹ سکھر میں دھماکہ کیا ۔ واردات میں اجمل پہاڑی ، ندیم مولانا ، سعید گنجا کی بیوی اور رضوان سکھر والا نے ساتھ دیا ۔

1997 میں سہراب گوٹھ پر پی ایم ایل ن کے جلسے پر بارود سے بھری موٹر سائیکل سے دھماکہ کیا۔

 
 

ایمز ٹی وی (تعلیم ) وفاقی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ،ڈیلی ویجز اساتذہ کا مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج شروع ہوگیا۔

جس کے تحت وفاقی اداروں میں خدمات انجام دینے والے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل نہ کیے جانے کے خلاف تین اکتوبرسے احتجاجی سلسلہ شروع کردیا ۔

۔تفصیلات کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ۔ماڈل کالجز کے ڈیلی ویجز ملازمین میں اکثریت اساتذہ کی ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ عدالتیں بھی مستقلی کے احکامات جاری کر چکی ہیں تاہم وزارت کیڈ نے ان کی پوسٹوں پر نئی بھرتیوں کا اشتہار دیدیا، ناانصافیوں کے خلاف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر ہڑتال شروع کر دی ۔

ملاز مین نے میڈیاکو بتایاکہ وفاقی ماڈل کالجز میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملا کر 3000 ملازمین ہیں ، انہیں ایف جی تعلیمی اداروں کی اساتذہ تنظیموں کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل اور حق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم ) نمل میں گزشتہ روزبیلا روسی زبان اور ثقافتی چیئر کا افتتاح کیا گیا، افتتاح بیلا روس کے وزیر تعلیم ڈاکٹر میخائل اےزیروکوف نے یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل ضیا الدین نجم ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ارشد علی، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈ ئر ریاض احمد گوندل اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر زیروکوف نے کہا کہ بیلا روسی زبان اور ثقافتی چیئر سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم ہم سے اورمعاشرے سے تمام برائیوں کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کی توقع کرتی ہے اور ہم کسی بھی صورت قومی توقعات پرپورا اتریں گے۔
اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے جائزے کے لیے اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام اسٹیک ہولڈرزکے وسیع تراتفاق رائے سے بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرعزمہے، وفاق نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے لئے صوبوں سے مکمل تعاون کرے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں کی موثرکارروائیوں سےامن قائم ہوا، قوم ہم سے معاشرے سے تمام برائیوں کے ہمیشہ کے لئے خاتمے کی توقع کرتی ہے، ہم کسی بھی صورت میں قومی توقعات پرپورا اتریں گے. حالات جیسے بھی ہوں ہم انتہاپسندی کے خلاف ناکام نہیں ہوں گے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے تین لاکھ سے زائدغلط شناختی کارڈوالوں یاجعلی افرادکووظائف جاری کردیے گئے،بیت المال نے آڈٹ حکام کے فیگرزکوچیلنج کردیاجس پرکمیٹی نے دوبارہ آڈٹ کاحکم دیدیاہے۔

پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینرکمیٹی سردارعاشق گوپانگ کی صدارت میں منعقدہوا۔ اجلاس میں کابینہ ڈویژن ،ٹیلی کمیونیکشن سیکٹرکے مالی سال 2009-10 کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیاکہ بیت المال کے غلط شناختی کارڈ پروظیفے جاری کیے جاتے رہے،جنہیں وظائف دیے گئے ان کے شناختی کارڈ نمبرتک غلط تھے جبکہ تیرہ کروڑ روپے کی ادایئگیاں جعلی اکاؤنٹس پرکی گئیں،43 ہزار لوگوں کے ڈبل اکاؤنٹس ہیں ،جس پر عاشق گوپانگ نے کہاکہ بغیرعقل کے نقل ماری گئی ۔ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں،ریکارڈ کے مطابق ادائیگیاں درست کی گئیں ۔پی ٹی ڈی سی بورڈزکی 6 لاکھ ماہانہ بلڈنگ کرایے پرلینے کے معاملے پربھی کمیٹی نے برہمی کا اظہارکیا۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2008-09 میں گریڈ 19 کے افسران کوقواعدکی خلاف ورزی کرتے ہوئے50 لاکھ روپے سے زائدکااعزازیہ دیدیاگیا۔جس پرپی ٹی اے کے حکام نے کہا کہ اعزازیہ قواعد کے تحت دیا گیا ہے، معاملہ مین پی اے سی کوریفرکردیاگیا۔ آڈٹ حکام نے کہاکہ موبائل اورٹیلی کام آپریٹرزسے 11 کروڑ روپے ریکورنہیں کیے گئے ہیں جس پرپی ٹی اے حکام نے کہاکہ 47 فیصدریکوری ہوگئی ہے۔


ایمزٹی وی(کراچی) گزشتہ روزوزیراعلیٰ ہاؤس میں شیعہ علماء کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام بالخصوص یکم محرم سے 10محرم الحرام تک امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا انہوں نے مختلف مکتب فکر کے علماء کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کئے ہیں تاکہ مذہبی اسکالرز اور حکومت کی باہمی مشاورت سے تیار کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

اجلاس میں ڈاکٹر قیوم سومرو ، آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جیز، ڈاکٹر ثناء اﷲ ، سیکریٹری داخلہ ریاض سومرو ،علامہ عباس کمیلی ، علامہ علی اکبر نقوی ، علامہ مقصود ڈومکی ، شبر رضا، جعفر ترابی ودیگر نے شرکت کی۔ علماء حضرات نے چند مسائل کی نشاندہی کی جن میں طویل لوڈ شیڈنگ ، سڑکوں کی خستہ حالت ، پانی کی کمی، اور ابلتے ہوئے گٹر ، نئے جلوسوں کے لئے این او سیز اور انکے چند علماء اور ذاکرین کے فورتھ شیڈول سے نام نکالنا شامل تھے ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے ساتھ اجلاس منعقد کریں اور مجالس والے علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور گٹر سسٹم کی مرمت کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس محرم الحرام کے دوران نئے ماتمی جلوسوں کے لئے اجازت نہیں دی جاسکتی مگر اگلے محرم الحرام سے انہیں شامل کر لیا جائیگا ۔ مجالس اور جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لہذا نئے جلوسوں کو محرم الحرام کے دوران نہیں لیا جاسکتا، اگلے محرم الحرام میں اپنے سیکیورٹی پلان میں انہیں ایڈجسٹ کرینگے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق کہا کہ ٹیپ ریکارڈر پر ریکارڈ کی گئی تقریروں کو چلانے کی اجازت نہیں ہے لہذا اس سے گریز کیا جائے۔


ایمزٹی وی(کراچی) میئر كراچی وسیم اختر نے كہا ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں قید كركے شہر كے عوام كو سزا دی جارہی ہے اورایسا كركے چند لوگوں كوتسكین مل رہی ہوگی لہٰذا عوام كے وسیع ترمفاد میں ضمانت پررہا كیا جائے۔
انسداد دہشت گردی كی عدالت میں میئر كراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے غیر رسمی بات كرتے ہوئے كہا كہ ملك میں انسداد دہشت گردی كی دفعات كا غلط استعمال كیا جا رہا ہے،

دہشت گردی ایكٹ كے غلط استعمال سے بہت سے لوگ اس زیادتی كو بھگت رہے ہیں، ہزاروں كی تعداد میں ایسے لوگ ہیں جن پردہشت گردی ایكٹ لاگو نہیں ہوتا لیكن جیل میں سڑرہے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیكورٹ اورججز سے درخواست ہے كہ دہشت گردی ایكٹ كا غیرضروری استعمال روكیں۔
وسیم اختر كا كہنا تھا كہ بلدیاتی الیكشن كرانے میں 9 ماہ لگے اور گزشتہ 71 دنوں سے انہیں بلاوجہ بند ركھا ہوا ہے، وہ 10 سال پرانے جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہیں، میئر كراچی كو اس كے پہلے اجلاس میں جانے نہیں دیا گیا، وہ سمجھتے ہیں كہ ایسا كركے كراچی كی عوام كو سزا دی جارہی ہے، انہوں نے اگركوئی گناہ كیا گیا تھا تو جب وہ ركن قومی اسمبلی یا دیگر عہدوں پر تھے اس وقت كارروائی كیوں نہیں كی گئی،عوام كے وسیع ترمفاد میں میرٹ پرضمانت پررہا كیا جائے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)نسٹ اسلام آباد کیمپس میں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ تقریب کی صدارت انجینئر جاوید سلیم قریشی چیئر مین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کی۔
تقریب میں 22 گریجویٹس کو شاندار کارکردگی کی بناء پر سونے اور چاندی کے تمغے بھی د ئیے گئے جبکہ بہترین اساتذہ میں سر ٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے


ایمزٹی وی (اسلام آباد)چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

میڈیا رپورٹس میں وزارت خارجہ میں سینئر حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ایک سینئرعہدیدار کا کہنا ہے کہ چین امن کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے تاہم اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو چین پاکستان کا ساتھ دے گا ۔ انھوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ماضی کی جنگوں کی طرح ہمیں سپورٹ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کہہ چکے ہیں کہ جہاں تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا تعلق ہے تو چینی سائیڈ طرفین سے مسلسل رابطوں میں ہے اور امید ہے کہ دونوں ملک امن وامان کے لیے مل جل کر کام کریں گے دریں اثناء گزشتہ روز چین نے اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی اپیل بھی ویٹو کر دی تھی۔