اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (نیو یارک) دنیا بھر میں رش کے اوقات کے دوران گاڑی پارک کرنے کے لئے جگہ ڈھونڈنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ کام ہوتا ہے مگر اب یہ کام گاڑیاں خود کریںگی۔ بتایا گیا ہے کہ بی ایم ڈبلیو،مرسیڈیز بینز اور آﺅ ڈی گاڑیوں میں اب ایسے سینسر لگائے جائیں گے جو سڑک کے آس پاس پارکنگ کی دستیاب کی جگہوں اور مرمت کے کام کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے گاڑیوں میں نصب سینسر ڈیجیٹل میپ سروس کے زریعے یہ معلومات فراہم کریں گے۔اور اس کے علاوہ ٹریفک کے بارے میں بھی معلومات دیں گے۔ میپنگ کمپنی ہیئر گاڑیوں میں اس سروس کا آغازآئندہ سال سے کیا جائے گا۔

 

گاڑی کے ڈیٹا میں اس کی رفتار اور سمت کی تفصیلات بھی ریکارڈ ہوںگی۔ گاڑی کے آگے نصب کیمرہ ٹریفک کی روانی کے بارے میں ویڈیو فوٹیج بھی بنائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سٹرک پر سفر کرنے والے صارفین کو در پیش اہم چیلنجوں کے حل کے لئے صنعتی شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں۔

 
 

ایمز ٹی وی ( لاہور )پاکستا ن عوامی تحریک نے عمران خان کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رائیونڈ مارچ میں رسمی طور پربھی شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق عوامی تحریک کے رائیونڈ مارچ میں شمو لیت نہ کرنے کے اعلان کے بعد دونوں جماعتوں میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں جبکہ عمران خان اور طاہر القادری کو قریب لا نے والے رابطہ کاروں کا مشن بھی نا کام نظر آرہا ہے۔

 

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں علامتی شرکت بھی نہیں ہو گی، عمران خان کے رشتے والے بیان سے ان کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے، عوامی تحریک نے مارچ میں شرکت کا کوئی بھی وعدہ ہی نہیں کیا تھا.


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا ہے کہ افغانستان میں 242 جب کہ بھارت میں 231 پاکستانی قید ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 6 ممالک میں کل 634 پاکستانی قید ہیں، سب سے زیادہ قیدی افغانستان میں ہیں جن کی تعداد 242 ہے جب کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 231 ہے، اس کے علاوہ سری لنکا میں 82، بنگلادیش میں42، نیپال میں 28 اورمالدیپ میں 9 پاکستانی قید ہیں، پاکستانی سفارتخانے ان قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔

ایک اورسوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ یورپ میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران اسلام مخالف رجحان ابھرا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آوازاٹھا رہا ہے، مختلف ممالک میں ہمارے مشنز پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اس کے علاوہ یورپی پارلیمانوں اورفیصلہ سازوں کواسلام سےمتعلق غلط فہمیوں سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد کچھ فنکارحمایت کررہے ہیں جب کہ کچھ فنکاردھمکیوں کے خلاف میدان میں آکھڑے ہوئے ہیں، ہدایت کار کرن جوہر کے بعد اب اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی چپ توڑدی ہے اور ہندوانتہا پسند تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جن کا پاکستانی فنکاروں کا بھارت میں کام کرنے پردماغ خراب ہوچکا ہے انہیں چاہیئے کہ اس بارے میں ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کو فوری حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان مسائل کی اصل وجوہات کے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل مسائل کا حل یہ ہے اور ہمیں پہلے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔
اداکارہ نے اوچھے ہتھکنڈوں اوربھپری ہوئی ہندو انتہا پسند جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحمل اورآرام سے سوچتے ہوئے بولیں اورمسائل کا حل نکالیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، شاہد آفریدی رنگپور رائیڈرزکی جانب سے رنگ جمائیں گے۔
شرجیل خان اور بابر اعظم بھی اپنے ہم وطن سپر اسٹار کی ٹیم میں ہوں گے، کرس گیل نے پانچ میچز کیلیے چٹاگانگ وکنگز سے معاہدہ کرلیا، ان کے ساتھ شعیب ملک بھی کھیلیں گے، سہیل تنویر اور عماد وسیم کومیلا وکٹورینز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، 31 غیرملکی کھلاڑیوں نے 30 ستمبر کو شیڈول ڈرافٹ سے پہلے ہی 7 فرنچائزز سے معاہدے کرلیے، مصباح الحق، محمد حفیظ اور احمد شہزاد ڈرافٹ میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کا آغاز 4 نومبر سے ہورہا ہے، جس کے لیے پلیئرز کا ڈرافٹ 30 ستمبر کوشیڈول ہے، اس سے پہلے 31 غیرملکی کھلاڑیوں نے 7 فرنچائزز سے معاہدے کرلیے ہیں۔ رنگپور رائیڈرز نے شاہد خان آفریدی کی خدمات اپنے نام کیں جو اس سے قبل سلہٹکی جانب سے کھیلے تھے، ان کے ساتھ شرجیل خان، بابر اعظم، محمد شہزاد، ڈاؤسن شناکا، 19 سالہ ویسٹ انڈین بیٹسمین گڈرون پوپ اور انگلش پیسر رچرڈ گلیسن بھی اسی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے عماد وسیم، سہیل تنویر اور تھشارا پریرا سے معاہدہ کیا،اشعر زیدی اور نوان کولاسیکرا کو برقرار رکھا گیا ہے، عماد پہلی بار بی پی ایل کھیلیں گے جبکہ سہیل اس سے قبل رنگپور کا حصہ تھے۔ چٹاگانگ نے کرس گیل کی خدمات حاصل کیں جو ایونٹ کے آخری حصے میں صرف پانچ میچز کیلیے دستیاب ہوں گے، ان کے ساتھ شعیب ملک بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں، پاکستانی آل راؤنڈر گذشتہ سیزن میں کومیلا کی جانب سے کھیلے تھے، محمد سمیع راجشاہی کی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ اور احمد شہزاد ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، انھیں غیرملکی کھلاڑیوں کی اے کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اے کیلیے زیادہ سے زیادہ سیلری کی حد 70 ہزار ڈالر ہے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں شامل کھلاڑی بالترتیب 50، 40 اور 30 ہزار ڈالر تک کما سکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈیز سے ٹوئنٹی20 سیریز میں لیفٹ آرم پاکستانی اسپنر عماد وسیم کا جادو سر چڑھ کر بولا، وہ تین میچز میں9 وکٹیں لے اڑے، البتہ پیسر وہاب ریاض بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔
بیٹنگ میں بابر اعظم نے 101 کی اوسط سے اتنے ہی رنز بنائے، شرجیل خان واحد ناکام بیٹسمین ثابت ہوئے، انھوں نے 11.66 کی معمولی اوسط سے صرف 35 رنز اسکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق کیریبیئن ٹیم کے خلاف بابر اعظم سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے، انھوں نے 101 کی اوسط سے اتنے ہی رنز بنائے،خالد لطیف 95 رنزاسکور کرنے میں کامیاب رہے، ان کی اوسط 47.50 رہی، شعیب ملک نے 80 کی اوسط سے اتنے ہی رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد نے واحد اننگز میں46 رنز اسکور کیے، سیریز کے واحد ناکام بیٹسمین شرجیل خان رہے، وہ 3 اننگز میں11.66 کی اوسط سے صرف 35 رنز بنا سکے۔
سیریز کی واحد نصف سنچری کا اعزاز بابر اعظم کے حصے میں آیا۔
دوسری جانب بولرز میں عماد وسیم نے 3 میچز میں سب سے زیادہ 9 وکٹیں حاصل کیں، فی وکٹ اوسط محض5.88 رہی، سہیل تنویر نے 12.20 کی ایوریج سے5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، حسن علی نے2 میچز میں 4 پلیئرز کو آؤٹ کیا، محمد نواز کو تین میچز میں اتنی ہی وکٹیں ملیں، وہاب ریاض توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور2 میچز میں 62 کی اوسط سے صرف ایک ہی وکٹ حاصل کی۔

ایمز ٹی وی ( کو ئٹہ) پیپلز پارٹی بلو چستان کے سابق سیکرٹری انفارمیشن وقاص ندیم نے کہا کہ آبی وسا ئل تعلیمی سر گرمیوں کے فقدان غربت وافلا س کے با وجود صوبے کے طلبہ و طالبات کا قو می سطح پر اپنی قومی صلا حیتوں کا لوہا منوانا قابل تحسین عمل ہے۔طلبہ کا اسکالرشپ کا مکمل خاتمہ ان پر تدریس کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ، ایم پی اے فنڈز سے طلبہ کی مالی معاونت تدریسی عمل کو مزید فعال کرنے میں راست اقدام تھا اس فنڈ کی بندش نے حکمرانوں کی تعلیم دوستی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ایک طرف تو بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے بلند وبانگ دعوے کئے جاتے ہیں تو دوسری جانب ایسا منفی طرز عمل اپنا یا جا تا ہے جس سے نوجوانوں میں احساس محرومی کو مزید بڑھا دیا جاتا ہے۔

وقاص ندیم نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر رکھتے ہوئے اور زمینی حقائق کو دیکھا جائے تو ایم پی اے طاہر محمو د نے احسن انداز اور میرٹ کو ملحوظ خا طر رکھتے ہوئے اسکالر شپ کی تقسیم کو یقینی بنا یا اس سے غریب و افلا س طلبہ کی جو حوصلہ افزائی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسکالر شپ کو بحال کیا جا ئے۔

ایمز ٹی وی ( جرمنی) دنیا کی پہلی ہائیڈروجن مسافر ٹرین متعارف کرادی ہے جو نہایت خاموش اور ماحول دوست ہے اس ٹرین کا نام ہائیڈرل رکھا گیا ہے۔ جسے جرمنی کے لئے فرانس کی ایک کمپنی ایلسٹوم نے تیار کیا ہے۔ اسے دنیا کی ماحول دوست سواری قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ ہائیڈروجن انجن کی بنا پر یہ بہت خاموش اور پر سکون سواری ہے اور صرف بھاپ اور پانی کے بخارات فضا میں میں خارج کرتی ہے جو ماحول کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے ۔ جرمنی میں اس وقت چار ہزار ٹر ینوں کا ایک نیٹ ورک ہے جو ڈیزل سے چلتا ہے ۔ لیکن انہیںہائیڈروجن پر منتقل کر کے گرین ہاﺅس کی وجہ بننے والی گیسوںکا اخراج صفر کیا جا سکتا ہے

 

گزشتہ ہفتے میں ہونے والی ایک ٹرانسپورٹ نمائش میں ہائیڈروجن ٹرین کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور اسے ہایئڈرل کا نام دیا گیا ہے۔ پہلے اسے تجرباتی طور پر شمال جرمنی میں چلایا جائےگا اور پھر اجازت کے بعددسمبر2017 میں اسے جرمنی میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔ جرمنی کی سیاست لوورسیکسونی نے فرانسیسی کمپنی کو مزید14 ہائیڈرل بنانے کا آرڈر دے دیا ہے جسے مختلف علاقوں میں آزمایا جائے گا اس میں لیتھیم آئن بیٹریا ں نصب ہیں جو ٹرین چلاتی ہیں اور بیٹریوں کو ٹرین کی چھت پر لگے ہائیڈروجن ایندھنی ٹینک سے توانائی فراہم کی جا تی ہے ایک ڈبے کے لئے 94 کلو گرام کا ایندھن ٹینک پورے دن کے لئے کا فی ہوتا ہے اور140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 300 مسافروں کو منزلوں پر پہنچا دیتا ہے اگرچہ اس سے قبل بھی ہائیڈروجن سے ریل چلانے کے تجربات کیئے گئے ہیں لیکن یہ پہلی باقاعدہ مسافر ٹرین ہے جو گیس کو بطور ایندھن استعمال کرے گا۔

 
 

ایمز ٹی وی (کھیل) ایشئن بیچ گیمز میں ہونے والی ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ویتنام میں جاری ایشئن بیچ گیمز میں کبڈی کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دیکر سونے کا تمغہ جیت لیا، پاکستان نے بھارت کو 28 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے شکست دی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 30 کے مقابلےمیں 35 پوائنس سےشکست دی تھی۔

دوسری جانب جوجٹسو ایونٹ میں پاکستان نے دو مزید میڈلز جیت لیے اور 56 کلوگرام میں جہانزیب رشید نے کانسی کا میڈل جب کہ 70 کلوگرام میں بینش خان نے بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات(سالانہ) کی جانب سے ایل ایل بی سال اول،دوم اور سوم کے سالانہ امتحانات 2015 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل ایل بی سا ل اول کے امتحانات میں2314 نے حصہ لیا جن میں سے 1450 امید وار پاس،776 امیدوار فیل اور59 امیدوار غیر حاضر رہے جبکہ 29 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے۔

 

جبکہ ایل ایل بی سال دوم کے امتحانات میں1535 نے حصہ لیا جن میں سے 1150، امیدوار پاس296امیداور فیل اور30 امیدوار غیر حاضر رہے۔