ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(تعلیم/لاہور)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ان کمپیوٹر سائنس (فورتھ ایئر) سیکنڈ اینول2015 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی) وفاقی جامعہ اردو کے تحت معروف دانشور اور سیاستدان ڈاکٹر فتحیاب علی خان کی یا د میں قرارداد”انقلاب پُرامن ہوسکتا ہے“ کے موضوع پرسیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر جہاز رانی میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ انقلاب کے پیچھے ایک سوچ اور نظریہ ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم نے اپنی نئی نسل کو گمراہ کررکھا ہے اور انہیں درست تاریخ سے آگاہ نہیں کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے قومی رہنماو¿ں کی جدوجہد ، قربانی اور کارناموں کو نہیں جانتے ہیں۔فتحیاب علی خان ایسے ہی رہنماﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ساری زندگی اصولی سیاست کی

انہوں نے کہا کہ نئی نسل قیام پاکستان کی بنیاد تک کے بارے میں درست معلومات نہیں رکھتی ،ہمیں اپنی تاریخ کے نصاب کو دوبارہ ترتیب دینا ہوگا ۔پرانی اور نئی نسل کے درمیان مباحثہ و مکالمہ ہونا چاہئے تاکہ نوجوان نسل میں صحیح سوچ پروان چڑھے۔

ضیاءالحق کے دور میں طلباءیونینز پر پابندی لگائی گئی جس کے بعد سے سیاسی تنظیموں کے بارے میں لوگوں کا رویہ بہت منفی ہے جبکہ طلبا ءسیاست میںحصہ لیں گے تب ہی بہتر حکمرانوں کا انتخاب کرسکیں گے۔

وفاقی جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا کہ فتحیاب علی خان سیاست میں اس لئے ناکام تھے کہ انہوں نے ہمیشہ انصاف وعدل اور لوگوں کے حقوق کی بات کی ، سچ کو اپنی سیاسی زندگی کی اولین ترجیح رکھا ۔ محبت ، رواداری، حسن سلوک، بہترین لفظوں کا انتخاب ان کی تحریروں اور شخصیت کا خاصہ تھا۔وہ مزدور طبقے کو جو کہ ملک کا اصل اور98فیصد طبقہ ہے، ان کے حقوق دلانے کے لئے ساری زندگی سرگرم رہے ۔


پروگرام میں جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،سابق گورنر سندھ بیرسٹر کمال اسفر،چیئرپرسن پاکستان انٹرنیشنل افیئرزاور ہمسفر ڈاکٹر فتحیاب علی خان، ڈاکٹر معصومہ حسن، بی ایم بگٹی ،سابق رکن قومی اسمبلی صفوان اللہ، سینئر ایڈوکیٹ نفیس صدیقی، معروف صحافی محمود شام، مجاہد بریلوی،آغا مسعود،انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹیڈیز ڈاکٹر جعفر،ڈاکٹر عالیہ امام، قائدحزب اختلاف قراة العین ، قائد حزب ایوان نجب الثقلین نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ رجسٹرار جامعہ اردو ڈاکٹر محمد صارم،رکن سینیٹ نجم العارفین، ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹراقبال خان کے علاوہ طلبا ءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام آرگنائزر آصف رفیق تھے جبکہ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر یاسمین سلطانہ اور انصب رضا نے سرانجام دیئے۔جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ فتحیاب علی خان طلباءیونین کے بانی تھے جس کے باعث تعلیمی اداروں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا۔ وہ ایک نظریاتی انسان تھے انہوں نے لوگوں کے حق و انصاف کے لئے قید وبندکی سہولتیں برداشت کیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم/اسلام آباد)یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے 16 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں انجینئر نگ ،سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے ، طلبہ ترقی کی دوڑ میں آگے نکلنے کیلئے محنت سے تعلیم حاصل کریں ۔ کانووکیشن میں وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر،چیئرمین ہیوی مکینیکل ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل سید واجد حسین ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمر الاسلام ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین و دیگر نے شرکت کی ۔

گورنر پنجاب اور یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے چانسلر نے مزید کہا کہ ٹیکسلا یونیورسٹی اہم صنعتی اداروں میں گھری ہے اور اس ادارے کے طلباء و طالبا ت اپنی تعلیمی قابلیت کا فائدہ اٹھا کر ان اداروں میں خدمات انجام دینے کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے ڈگریاں اور اعزازات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ جوش و جذبے اور محنت کے ساتھ کام کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔

وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے بتایا کہ کانووکیشن میں14 شعبوں میں 783 بیچلرز ،گیارہ شعبوں میں 160 ماسٹر ز اور تین پی ایچ ڈی ڈگریاں دی گئیں اس کے علاوہ پانچ چانسلرز گولڈ میڈل، 12 یو ای ٹی گولڈ میڈل اور دیگر ایوارڈ زتقسیم کئے گئے ہیں۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم ہائوس میں ہائی کورٹ بار کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی قائم کر کے آزاد خطہ کو اسلامی فلاحی معاشرے میں بدل دیں گے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ۔ آزاد کشمیر سے کوٹہ سسٹم کو ختم کریں گے ۔ کوٹہ سسٹم اسلامی قوانین کے منافی ہے ۔

وکلاء کمیونٹی کے تمام حل طلب معاملا ت یکسو کریں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت انسانیت کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے ۔ اسلام نے اسلامی فلاحی مملکت کا جو تصور دیا اس کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مظلوم اور انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ آزاد کشمیر سے کرپٹ کلچر کا خاتمہ کریں گے ۔ قبل ازیں وزیراعظم نے نوسدہ کے مقام پر کھلی کچہری لگائی اور عوامی مسائل سنے ۔بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے

۔وزیراعظم نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ دور دراز پسماندہ پہاڑی علاقوں میں صحت اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔راجہ فاروق حیدر خان نوسدہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس موقع پر وزیرنورین عارف ،ممبراسمبلی چوہدری شہزاد محمود سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

ایمز ٹی وی (نیو یارک )انسٹا گرام نے اپنی ایپ میں ڈرافٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اس فیچر کی مدد سے آپ اپنی ایڈٹ شدہ تصاویر کو پو سٹ کئے بغیر محفوظ کر سکتے ہیں تاکہ اسے اپنی مرضی کے مطابق پوسٹ کر سکیں کسی تصویر کو ڈرافٹ کر نے کے لئے اس میں افیکٹس، فلٹرزاور کیپشن یا لوکیشن ایڈ کرنے کے بعد آپ کو اسکرین کے اوپر مو جود بیک ایرو پر کلک کرنا ہو گا جس کے بعد آ پ کے سامنے نیا سیو ڈرافٹ کا بٹن آجائے گا تاہم یہ آپشن اسی وقت سامنے آئے گا جب آپ فوٹو کو ایڈٹ یا تبدیل ، کسی کو ٹیگ یا اس میں کیپشن یا لو کیشن کا اضافہ کر یں گے۔ اس ڈرافٹ کو کھولنے کے لئے آپ کو ایپ کے اسکرین پر بنے کیمرہ آئیکون پرکلک کرنا ہو گا جس کے بعد لائبریری پر ٹیپ کریں ،اس طرح کرنے سے آپ کی ڈرافٹس میں مو جود پو سٹس سامنے آجائے گی۔

بظاہر تو یہ چھوٹا سا اضافہ ہے مگر یہ آ پشن صارفین کے لئے بہت کارآمد ہے جو اس ایپ پر روزانہ کئی تصاویر پوسٹ کر نے کے عادی ہوں یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈراینڈ دونوں میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) خراب فارم کے سبب مسائل کی شکار ویمنز کرکٹ کپتان ثنا میر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا، میچ ریفری نے رپورٹ پی سی بی کو بھجوا دی، حتمی فیصلہ چند روز میں این سی اے میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک، سعید اجمل اور محمد حفیظ سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار پانا کوئی نئی بات نہیں، اب خواتین ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی اس الزام کی زد میں آگئی ہیں، کراچی میں جاری ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں زرعی تریاتی بینک ثنا میر کی کپتانی میں ایکشن میں ہے، اس دوران ٹیسٹ امپائرز ریاض الدین نے ثنا میر کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، میچ ریفری افتخار نے رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی ہے، یاد رہے کہ30سالہ آل راؤنڈر ثنا میر نے28دسمبر2005کو کراچی میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک85ایک روزہ میچز میں2نصف سنچریوں کی مدد سے1107رنز بنانے کے ساتھ93وکٹیں بھی حاصل کر چکی ہیں۔

انہیں 70 ٹوئنٹی میچز میں 669 رنز بنانے کے ساتھ 70 وکٹیں اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، عمدہ کارکردگی پر حکومت پاکستان انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز چکی ہے، ثنا میر کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد ہوگا، ادھر زیڈ ٹی بی ایل کے مسعود انور کا کہنا ہے کہ ثنا میر گزشتہ 11 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہیں، ان کے ایکشن کو کبھی بھی رپورٹ نہیں کیا گیا، آل راؤنڈر کے بازو کا خم 17 ڈگری سے زیادہ نہیں، جلد کلیئر ہو جائیں گی

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کراٹے ٹیم ساؤتھ ایشین گیمز میں تین سونے سمیت 19 میڈلز جیتنے کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔

وطن واپس پہنچنے پر دستے کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا،کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کہنا ہے کہ بھارت میں کھیل کے لیے حالات سازگار نہیں تھے، ہوٹل اور وینیو تک محدود رہے،میڈل جیتنے کی خوشی تو ہے لیکن بھارت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر کا کہنا ہے کہ حالات ساز گار نہیںتھے، بھارت نے اس مرتبہ آدھے سے زیادہ کھلاڑیوں کو ویزے بھی جاری نہیں کیے تھے۔

پاکستان نے پہلی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ جیتی، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کے لیے ویزے جاری نہ کیے گئے جبکہ چوتھی چیمپئن شپ میں تین سونے جبکہ چاندی اور کانسی کے آٹھ آٹھ تمغے جیتے

ایمز ٹی وی (کھیل) سری لنکا کے سابق آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا یونیفارم پہن کر دوبارہ اپنے اسکول پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو کی معروف درسگاہ سینٹ سرویٹیس کالج نے اپنے دروازے سابق طلبا کے لیے کھول دیئے۔ اس موقع پر ہزاروں افراد اپنی مادر علمی آئے اور پرانے دن یاد کئے۔

اسکول میں آنے والے سابق طلبا نے نا صرف اسکول یونیفارم پہنی ہوئی تھی بلکہ بیگ بھی اٹھائے ہوئے تھے اور ان میں سری لنکا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا بھی شامل تھے۔

ایمز ٹی وی ( نیو یارک ) فیس بک کےلئے خطرہ بن جا نے والی سنیپ چیٹ اب صرف ایپ نہیں رہی بلکہ اس نے اپنا نیا نام اسنیپ انکارپوریشن رکھتے ہوئے کیمرے سے لیس سن گلاسزسپیکٹیکلز متعارف کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ان اسمارٹ گلاسز کے حوالے سے افواہیں چند روز سے سامنے آرہی تھیں جس کے بعد سنیپ چیٹ نے باظابطہ طورپر اسے سامنے لانے کا اعلان کیا یہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کئی برسوں سے چھپ کر ان گلاسز کی تیاری پر کام کر رہی تھی ۔ ان گلاسز کے حوالے سے اب تک جو کچھ سامنے آیا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے گوگل گلاسز سے زیادہ بہتر ہوں گے ان کی قیمت 129ڈالرز ہو سکتی ہے، جبکہ تین رنگوں پر مشتمل ہوں گے جو رواں سال کے آخر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا ۔

اس چشمے کی مدد سے 10سیکنڈ کی سر کولرویڈیو115ڈگری اینگل لینس کی مدد سے بنائی جا سکے گی، اس کے شیشے خاص طور پر ڈیزائن کیئے گئے ہیں تاکہ انسانی آنکھ چیزوں کو زیادہ قریب سے دیکھ سکیں گے۔صارف چشمے کے فریم کے سائیڈ میں کلک کرکے ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے،جبکہ ریکارڈ ہونے والی ویڈیو خود کار طور پراسنیپ چیٹ کے میموریز سیکشن میں چلی جائے گی جہاں سے آپ اسے شیئر بھی کر سکیں گے صارف تصاویر کو لینڈ سکیپ یا ورٹیکل میں سے کسی کے درمیان روٹیٹ کر سکیں گے جبکہ اس کی بیٹری ایک دن تک چل سکے گی۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) دورحاضر کا انسان ٹیکنالوجی اور نت نئی ایجادات کا اس قدر عادی ہو چکا ہے کہ ان کے بغیرایک لمحہ جینا بھی اب دو بھر لگتا ہے۔ اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک آئے روز نت نئی ایجادات کر رہے ہیں اور اسی سلسلے کو آگے بڑ ھاتے ہوئے جاپانی ماہرین نے کھیتی باڑی کا کام بھی روبورٹ سے کروانے کی ٹھان لی ہے۔

جاپان مین دنیا کا ایسا پہلا فارم بنایا جا رہا ہے، جہا ں روبورٹ کھیتی باڑی کا کام سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ فصلوں کی بھی حفاظت کریں گے۔ چار ہزار چار سو اسکوائر فٹ کے رقبے پر محیط یہ فارم2017ءتک اپنا کام شروع کر دے گا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیاروبورٹ اس معا ملے میں انسانوں کی جگہ لے پاتے ہیں کے نہیں۔