ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( کراچی )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے حیدرآباد سینڑل جیل میں قید انوار احمد زئی کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزارکے طبی معائنے کیلئے 3ڈاکڑوں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

 

درخواست گزار انوار احمد زئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں لہذٰا سیکرٹری سندھ کو پابند کیا جائے کہ وہ درخواست گزار کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔

 
 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کا موقع مل گیا،
تفصیلات کے مطابق 25ستمبر سے 12اکتوبر تک مختلف ٹیموں کے مابین 16ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے،اس دوران سامنے آنے والے نتائج رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سبب بن سکتے ہیں، پاکستان اس وقت 9ویں نمبر پر موجود ہے، یواے ای میں شیڈول سیریز میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو 3-0سے کلین سویپ کیا تو پوائنٹس3کے اضافے سے89ہوجائیں گے، یوں کیریبیئنز کو 6 کے خسارے کی وجہ سے 88پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی سے9ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 124پوائنٹس کا حامل ہے،اسے دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ(113)سے کوئی خطرہ نہیں،جنوبی افریقہ(110) کی آسٹریلیا کیخلاف 4-1سے کامیابی اسے نہ صرف تیسرے نمبر پر موجود بھارت (110) بلکہ کیویز سے بھی آگے نکلنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے، انگلینڈ (107) کی پانچویں پوزیشن مستحکم ہے، 98 پوائنٹس کی حامل بنگلہ دیشی ٹیم افغانستان کو 3-0اور انگلینڈ کو 2-1سے ہرانے کی صورت میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ سری لنکا کو چھٹی پوزیشن سے محروم کرسکے گی، افغانستان (49) دسویں، زمبابوے (46)11ویں اور آئرلینڈ(43) 12ویں نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ کے ابتدائی 10 بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلیئرز،ویرات کوہلی،ہاشم آملہ، جوئے روٹ، کین ولیمسن، مارٹن گپٹل،روہت شرما،شیکھر دھون، کوائنٹن ڈی کاک، فاف ڈوپلیسی شامل ہیں،پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ20میں بھی موجود نہیں۔بولرز میں سنیل نارائن، ٹرینٹ بولٹ، مچل اسٹارک،شکیب الحسن، عمران طاہر،میٹ ہینری،ڈیل اسٹین،کاگیسو ربادا، مورنے مورکل اور عادل راشد ٹاپ 10 جبکہ محمد عرفان 11ویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست،انجیلو میتھیوز دوسری،جیمز فالکنر تیسری، تلکارتنے دلشان چوتھی اور محمد نبی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔


ایمزٹی وی(اسپورٹس) عماد وسیم نے ویست آنڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے،
عماد وسیم سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے مختصر فارمیٹ میں دو بار 5، 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا تھا، انھوں نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف یہ پرفارمنس پیش کی۔

ئنٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ کا اعزاز سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے، انھوں نے زمبابوے کے خلاف ہمبنٹوٹا پر 2012 میں 8 رنز کے عوض 6 وکٹوں کا سودا کیا جب کہ اس سے قبل انھوں نے یہ کارنامہ پالے کیلی میں آسٹریلیا کے خلاف 2011 میں انجام دیا جس میں ان کی پرفارمنس 16 رنز کے بدلے 6 وکٹیں رہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے میش میں عماد وسیم نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی میچ میں 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 5 وکٹوں کا سودا کیا۔


ایمزٹی وی(کھیل ) پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کا 116 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرکے اسے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدا میں پاکستانی بولرز نے کالی آندھی کی ایک نہ چلنے دی اور آدھی ٹیم 22 رنز پر پویلین بھیج دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو براوو نے مشکلات میں سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز کی شاندارکھیلی جس کے باعث کالی آندھی پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرین براوو 55 رنز بنا کر سرفہرست رہے جو سہیل تنویر کی گیند پر آخری اوور میں عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کریز پر آئے تو شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک سکے اور 17 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابر اعظم اور خالد لطیف نے اپنی ذمہ داری شاندار طریقے سے نبھائی اور بہترین ساجے داری کے ساتھ ٹیم کو کامیابی دلائی۔ بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 55 جب کہ خالد لطیف نے 65 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور قومی ٹیم نے ہدف 14.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

 

بولنگ کے شعبے میں بھی پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی گئی، عماد وسیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سہیل تنویر نے 2، حسن علی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


ایمزٹی وی(تعلیم)بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں منعقد کی گئی پہلی انٹر نیشنل کانفرنس برائے روایتی و غیر روایتی ہائیڈرو کاربن توانائی مشکلات و حل گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔ مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے تعلیم جام مہتاب تھے۔

انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس نے اہم مسائل کو اجاگر کیا ہے ،ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر ) تنویر فیض ایچ آئی (ایم) نے پاک چین اکنامک کوریڈور کی اہمیت پر روشنی ڈالی -

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے اس کے 50 کروڑ صارفین کے اکاﺅنٹس کی اہم معلومات چوری کر لی ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ڈیٹا کی چوری 2014 میں ہوئی تھی، جس میں ذاتی معلومات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی سوال جواب چوری ہوئے، تاہم ہیکرز کو صارفین کے بینک اکاﺅنٹس اور کریڈٹ کارڈ کے بارے میں کچھ معلومات حاصل نہ ہوسکیں

۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں یاہو کو امریکی ٹیلی کام کمپنی ویریزون نے 4 ارب 80 کروڑ میں خرید لیا تھا۔فی الوقت اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملیں کہ حالیہ چوری کا اس کی فروخت اور اہمیت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔یاہو پر ممکنہ طور پر بڑے حملے کی خبریں گذشتہ ماہ سامنے آنا شروع ہوئی تھیں جبکہ ’پیس‘ نامی ہیکر نے بظاہر 20 کروڑ اکاﺅنٹس کی معلومات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے سال 2014 سے اپنے اکاﺅنٹس کے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے تو وہ انھیں تبدیل کر لیں۔


ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن خزاں 2016 سے پچاسواں تعلیمی سال شروع ہو گیا۔یونیورسٹی اپنے قیام کاگولڈن جوبلی سال منا رہی ہے ۔قائد اعظم یونیورسٹی تحقیق و تدریس میں مثالی مقام حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ،سال 2015 میں تحقیقی جرنلزم میں1018تحقیقی مقالے شائع ہوئے۔

پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے تحقیقی ایوارڈ برائے سال 2015-16 کااعلان کیا جس میں قائداعظم یونیورسٹی نے 309میں سے 48ایوارڈز حاصل کئے

ایمز ٹی وی ( کراچی ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طلبہ و طالبات کے لئے سائنس کے مضامین میں دلچسپی کے لئے داﺅد فاﺅ نڈیشن کے چیئر مین حسین داﺅد او سبرینا داﺅد کی کوششوں کو سراہا،گزشتہ روز داﺅد پبلک اسکول میں میگنیفائی سائنس ایگزیبیشن دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ کراچی میں اتنی بڑی اور شاندار تقریب اپنی جگہ ایک مثال ہے اور اس سے بچوں اور بڑوں دونوں میں تنقیدی سوچ کے فروغ کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

 

کراچی میں اپنی نوعیت کی اس پہلی نمائش میں 70سے زیادہ مقامی اسکولوں کے 15,000سے زیادہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ نمائش جو کراچی بھر کے اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لئے مفت ہے اتوار کو بھی جاری رہے گی ۔ سیکرٹری تعلیم سندھ ڈاکڑ فضل اللہ پیچو ہو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی انھوںنے نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمائشیں طلبہ کو ایجادات کی تحقیق میں مصروف شخصیات کے ساتھ میل ملاپ کے موقع فراہم کرتی ہیں

ایمز ٹی وی (صحت)اقوام متحدہ کے صحت کے شعبے میں بہتری کی جانب کوششوں کے لیے قائم ایس ڈی جی (اسسٹینبل ڈیولپمنٹ گولز) کے پہلے جائزے میں پاکستان 188 ممالک کی فہرست میں 149 ویں نمبر پر ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے عنوان سے جائزہ کا افتتاح ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔ مطالعے میں تمام ممالک کی ترتیب صفر سے 100 تک کے انڈیکس اسکور کے ذریعے کی ہے۔پاکستان کا اسکور بنگلہ دیش اور موریطانیہ کے ساتھ 38 ہے جو ہندوستان سے 6 درجے جبکہ ایران سے کئی درجے کم ہے

۔آغاخان یونیورسٹی سینٹر فار ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے بانی ڈائریکٹر اور اسٹڈی کے شریک مصنف پروفیسر ذوالفقار بھٹہ کا کہنا تھا کہ 'یہ مطالعات پاکستان کے لیے تنقیدی لحاظ سے بہت اہم ہے تاکہ وہ اس کی مدد سے موجودہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ صحت اور ایس ڈی جی سے متعلق اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔
مطالعے کے مطابق نظام میں وسعت، خاندانی منصوبہ بندی تک باآسانی رسائی، نومولود اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی سمیت کئی امور میں بہتری ایس ڈی جی میں بہتر پوزیشن کے لیے مددگار ہیں۔دوسری جانب ہیپاٹائٹس بی، بچوں میں موٹاپا، جرائم اور الکوحل کا استعمال کی حالت دگرگوں ہو چکی ہے۔آئس لینڈ 85 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا بالترتیب 82 اور 81 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہیں جبکہ افغانستان نچلی سطح پر موجود 10 ممالک میں شامل ہیں اور وسطی افریقی ریاستیں کم تر سطح کے 20 ممالک کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔کینیا کی ایس ڈی جی میں اسکور کی پوزیشن 2000 سے 2015کے دوران 33 سے 40 درجے کے ساتھ بہتر ہوئی ہے

۔اسٹڈی کے نتائج میں آمدنی، تعلیم اور پیدائش کی شرح کو صحت کی بہتری کے طورپر بھی اجاگر کیا گیا ہے اور ان معاملات پر صرف سرمایہ کاری کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔ممالک انفرادی طور پر اپنے اہداف کے حصول میں متحرک ہیں جس کی ایک مثال سروے میں شامل اکثر ممالک میں شرح اموات ایک لاکھ کی پیدائش کی تناسب میں 70 اموات ہیں جو ایس ڈی جی کے اہداف کو موثر طور پر چھو رہا ہے، اس کے برعکس کوئی بھی ملک بچوں میں موٹاپے کے خاتمے یا ایچ آئی وی اور تپ دق جیسے متعدی امراض کو جڑ سے ختم کرنے کے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایف اے پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

نتائج کے مطابق ریگولر امیدواروں کا مجموعی نتیجہ 26.04اور پرائیویٹ امیدواروں کا نتیجہ 5.96فیصد رہا۔ امتحانات مین کل6386ریگولر امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 1663امیدوار کامیاب قرار پائے ۔جبکہ 1577پرائیویٹ امیدواروں میں سے 94امیدوار پاس ہوئے ۔