ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (نیویارک) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو یروشلم کو اسرائیل کا ’غیر منقسم‘ دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔

تفصیلات کےمطابق نیویارک میں واقع اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ یروشلم 3000 سال سے یہودی افراد کا ابدی دارالحکومت رہا ہے۔

ریپبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ اگروہ امریکہ کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو یروشلم کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت مانے گیں۔

انہوں نے نتن یاہو سے وعدہ کیا کہ اگر وہ صدر منتخب یوگئے تو اسرائیل کو ’غیرمعمولی اسٹریٹیجک، ٹیکنالوجیکل اور عسکری تعاون‘ فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران یروشلم کے مغربی حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور1980 میں اس کے الحاق کا اعلان کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا متحدہ دارالحکومت قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے بیشتر رکن ممالک اس الحاق کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کے خیال میں یروشلم کا حتمی درجہ فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات میں اہم نکتہ ہے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ سے اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کریں گی۔

پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں اور شہرت سمیٹنے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کررہی ہیں جس کے لیے انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کا انتخاب کیا ہے۔

گلوکارہ کومل رضوی ہالی ووڈ فلم ’’آفرین‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی شوٹنگ اگلے ہفتے شروع ہوگی جب کہ فلم کینیڈا کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

دوسری جانب کومل رضوی بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے پر بے حد مسرور ہیں اور فلم میں اپنے کردار پر سخت محنت کررہی ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فلم داعش کے خلاف اور مسلمانوں کے حق پر مبنی ہے جس میں کام کرنے پر خوش ہوں۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فیشن برانڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فیشن برانڈ متعارف کرانے کا سوچ رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق کترینہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فیشن برانڈ میں ایسی چیزیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں ان کی شخصیت کی جھلک نظر آئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف لندن میں کئی بزنس میٹنگ میں دیکھی گئی ہیں اور اگر تمام معاملات ٹھیک رہے تو بہت جلد کترینہ اپنے اس پراجیکٹ کا اعلان کریں گی۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)لائن آف کنٹرول کے عوام کا حوصلہ بلند کر نے کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اپنے آبائی حلقہ انتخاب کے سرحدی قصبہ چکوٹھی پہنچ گئے چکوٹھی کے مقام پر عوام کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کیا گیا پاکستان

وزیراعظم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے کوئی دراندازی نہیں ہورہی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ، سرحدی علاقوں کے عوام کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں ماضی کی طرح اپنے گھروں کو مورچوں میں تبدیل کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کریں گے ، بھارت کو یہاں سے آگے بڑھنے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا ہو گا، ایل او سی پر آباد سویلین آباد ی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام بہادری سے بھارت کا مقابلہ کررہے ہی۔

سول ڈیفنس کمیٹیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند حکمران جنگی جنو ن میں مبتلا ہیں ۔ ایل او سی کے اس پار بسنے والے ہمارے وجود کا حصہ ہیں انہیں تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے ۔ وہ وقت دور نہیں جب سری نگر کے لا ل چوک میں پاکستانی پرچم لہرایا جائے گا۔

بھارت نے اگر تحریک سے سبق نہ سیکھا تو بھارت کے اندر ایک اور پاکستان بن کر رہے گا ۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی جس طرح جرات مندانہ انداز میں ترجمانی کی اس نے بھارتی اقتدار کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، قبل ازیں سپریم کورٹ بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی قائم کریں گے ۔غریب اور مظلوم عوام کو فوری اور سستا انصاف انکی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا ، وکلا نے اس عزم کا اظہارکیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے مظلوم عوام کی آواز کو ہر سطح پر بلند اور تحریک آزادی کی کامیابی تک اپنا بھر پور رول ادا کرتے رہیں گے


ایمزٹی وی(تعلیم)سٹی تھانہ بھمبر کی حدود میں پراسرار طور پرمیٹرک کی طالبہ کو قتل کردیاگیا۔ جبکہ ورثاء کی طرف سے خلیل نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواحی گائوں مچھوڑہ کی میٹرک کی طالبہ(د)دختر اللہ دتہ کو گزشتہ دنوں اپنے ہی گائوں کاخلیل نامی نوجوان لے کر فرار ہوگیا تھا جسے گزشتہ روز تلاش کرکے گھر واپس لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق رات کو لڑکی کوپراسرار طور پرگولی مار کر قتل کر دیا گیا،ورثاء نے پولیس کو دی گئی درخواست میں خلیل کو ملزم نامزد کیا ہے ، سٹی تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر متحدہ کے کنوینیر کا نام پھر تبدیل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر کنوینیر کے خانے میں فاروق ستار کی جگہ ندیم نصرت کانام دیدیا گیا ہے تاہم خبر منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کوتاہی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ندیم نصرت کا نام غلطی سے ڈالاگیا ہے تاہم اب ڈپٹی کنوینیر کے خانے مین فاروق ستار کا نام درج کر دیا گیاہے تاہم فاروق ستار کی جگہ ندیم نصرت کا نام کیسے آیا اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ کے اصل کنوینیر فاروق ستار ہیں تاہم نسرین جلیل بھی ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینیر ہیں


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سال2013 کے دوران کی گئی 74تقرریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جو لوگ اہل نہیں وہ عہدے چھوڑ دیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں عدالت

عظمی کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خلاف ضابطہ تقرریوں پر مئی میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا۔فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2011 سے2013کے دوران کی گئی74 بھرتیوں کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں ان چوہتر بھرتیوں کو خلاف میرٹ قرار دیا تھاجبکہ سابق وائس چیرمین پنجاب بارکونسل نےدسمبر 2013 میں ان بھرتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


ایمزٹی وی(چارسدہ) چارسدہ میں پولیس موبائل پر حملے سے 3 اہلکاروں سمیت 6افرد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شبقدر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کی گئی تھی، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا


ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)صوبہ سندھ ملک میں گیس جب کہ خیبر پختونخوا تیل کی پیداوار میں پہلے نمبر پر آگیا۔
میڈیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں تیل کی 3 کروڑ16 لاکھ بیرل سے زائد کی پیداوار ہو رہی ہے جس میں کے پی کے 50 فیصد تیل کی پیداوار والا صوبہ ہے، سندھ 32.53فیصد، پنجاب 17.27 فیصد اور بلوچستان سے 0.12فیصد تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ملک میں گیس کی مجموعی پیداوار 14 لاکھ 81ہزار سے زائد ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں سندھ 65.97 فیصد گیس پیدا کر کے سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر بلوچستان آتا ہے جہاں سے 21 فیصد سے زائد گیس پیدا ہو رہی ہے،کے پی کے میں 9.40فیصد جبکہ پنجاب سے صرف 3.55فیصد گیس پیدا ہو رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق رواں سال جون تک 986 کنویں تیل اور گیس کی دریافٹ کے لیے کھودے گئے جن میں سے77 کنوؤں سے تیل کی برآمد ہوئی ہے جبکہ 268 کنوؤں سے گیس کی دریافت ہوئی جس سے ملک کا قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملی۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میں مین آف دا میچ رہے۔سرفراز احمد کہتے ہیں پاکستانی کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے کہ نئے لڑکے پرفارم کررہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد چھاگئے۔

عمدہ کپتانی سے نہ صرف ٹیم نے لگاتار تیسری بار فتح حاصل کی،بلکہ مین آف میچ بھی قرار پائے۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ سب پلیئرز کو جاتا ہے جنہوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔پاکستان کے لیے اچھا اشارہ ہے کہ نئے لڑکے اوپر آرہے ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنےپرتوجہ ہے۔ون ڈے کی کپتانی کا بالکل بھی نہیں سوچ رہا۔ گرین شرٹس 27 تاریخ کو آخری ٹی 20 میچ میں کالی آندھی کا وائٹ واش کرنے میدان میں اتریں گی۔