ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین ع،ران خان کارچی پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے خود کو الطاف حسین سے دورکرلیا لہٰذا اب ہمارا ایم کیو ایم سے کوئی مسئلہ نہیں اورایم کیو ایم پاکستان کو ویلکم کرتے ہیں جب کہ ہماری بہت سی چیزیں ایم کیوایم سے ملتی ہیں،الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف جوزبان استعمال کی اس کے خلاف کراچی کا جلسہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما مارچ کے لیے پورے ملک سے لوگوں کی شمولیت کےلیے لوگوں کو جمع کرناہے اور رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے کراچی والوں کو دعوت دینے آیا ہوں، امید ہے کہ کراچی سے بڑی تعداد میں افراد مارچ میں شرکت کریں گے۔

چئیر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر انصاف کے لیے دباؤ ڈال کر نیا پاکستان بنارہے ہیں کیونکہ نیا پاکستان سڑکوں پر نہیں بلکہ اداروں سے بنے گا جب کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سیاسی طورپرفنڈریزنگ کرتی ہے، پی ٹی آئی پورے ملک کو جوڑنے والی جماعت ہے اور تحریک انصاف آج مقبولیت کی بلندیوں پرہے لہذا 30 تاریخ کو لوگ دیکھیں گے کہ تحریک انصاف کی طاقت کتنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناماپیپرزمیں جس جس کا نام آیا ہے ان سب کے خلاف تحقیقات ہوگی جب کہ پاناماانویسٹی گیشن پربیرون ملک کے انویسٹی گیٹرصحافیوں نے ایف آئی آرکٹوا دی ہے۔


ایمزٹی وی(سری نگر) گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بے رحمانہ فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 22 سالہ نوجوان وسیم احمد لون کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر دیا گیا، کرفیو کے باوجود وسیم احمد لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عوام نے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام بارہ مولا میں رفیع آباد کے ندیہل نامی علاقے میں چاول کے کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں پر وہاں سے گزرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وسیم احمد لون سمیت خاتون بھی زخمی ہوئیں تاہم وسیم احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کئے جانے پر پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین سے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا ہے اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رجسٹریشن کرانے کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہائیکورٹ نے دوبارہ رجسٹریشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔


ایمزٹی وی(چمن) بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے۔

\ذرائع کے مطابق چمن پریس کلب کے سامنے قبائلی عمائدین کی قیادت میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک فوج کی حمایت اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر مشرقی اور مغربی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ کا اعلان بھی ہوا تو قبائلی عوام اپنی مجاہد فورس بنا کر پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ مل کر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر بھیج دیں گے۔ بھارت مخالف ریلی میں شریک مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر ’’دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘‘ کے نعرے درج تھے۔


ایمزٹی وی(خیبر ایجنسی)پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں گرکر تباہ ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گرنے والا طیارہ پاک فضائیہ کا تھا جو قبائلی علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

\ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جمرود کے قریب پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ عمرشہزاد شہید ہوگئے جبکہ جائے حادثہ پر عام شہریوں کے کسی قسم کے جانی نقصنا کی کوئی اطلاع نہیں ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ائیرہیڈ کواٹر نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیاہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنی فوج کے مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹرجان مکین نے سابق صدرآصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اوردوطرفہ بین الاقوامی امن اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکی سینیٹر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر پاک فوج اور پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا مذاکرات کے ذریعے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل چاہتا ہے لیکن بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد جنت نظیر وادی میں جاری اپنی فوج کے مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے جب کہ مسئلہ کے حل کے لئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی اورانتہاء پسندی کا شکارہے اور اس نے کبھی بھی دہشت گردوں کی حمایت نہیں کی، پیپلزپارٹی سمیت پوری قوم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتی ہے۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان یہاں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ،خدمت خلق ،اداروں کا استحکام ،خود احتسابی نظام کا قیام اورمیرٹ کی بالادستی ہمارا ایجنڈا ہے اور ہم آزادکشمیرمیں قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ پسند ناپسند ،دباؤ و عدم دلچسپی کی بنیاد پر کام کرنے والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گ
ا انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ، استحصالی کلچر ختم کرینگے، قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے والے افسروں کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور کسی بھی ناانصافی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل سروسز فرحت علی میر سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی افواج کے جارحانہ عزائم اور بھارت کی طرف سے دھمکیوں کے سدباب کیلئے آزادکشمیرمیں فول پروف سکیورٹی سسٹم قائم کرنے اورسکیورٹی نظام کی مناسب مانیٹرنگ کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں ایل او سی کے 14حلقوں میں سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ان حلقوں کی سول آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ داخلی راستوں پرچیکنگ کا نظام مزید سخت کیا جائے ،کوئی بھی غیر ملکی بغیر تصدیق کے آزاد کشمیر میں داخل نہ ہوسکے ، اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے امن اومان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی


ایمزٹی وی(اسپورٹس)ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا، تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ کی فاتح پاکستانی ٹیم نے اپنا اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے عماد وسیم کی شاندار بالنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، عماد وسیم نے اس میچ میں صرف 14 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بن گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کی فلم 'بنجو' گذشتہ روز ریلیز کی گئی، جس میں نرگس فخری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
رتیش کو ان کی فلم پر شائقین کی جانب سے تو داد موصول ہو ہی رہی ہے، لیکن اکشے کمار نے ایک خاص اسٹائل میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اکشے نے 'بنجو' میں رتیش کی لُک کو کاپی کیا اور خود بھی وِگ لگا کر اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
ایکشن اسٹار اکشے نے اس مقصد کے لیے سنہری (blonde) رنگ کی وِگ کا انتخاب کیا۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں اکشے کے ساتھ رتیش بھی موجود ہیں، جنھوں نے سرخ بالوں والی وِگ پہن رکھی ہے۔
ساتھ ہی اکشے نے رتیش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، 'آپ کے خیال میں آپ کی لُک بہت ہی کول (cool) ہے، لہذا میں نے بھی اس خوبصورتی کو تلاش کرلیا ہے'۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کا انتظار مداح کافی عرصے سے کررہے ہیں اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان اس فلم میں ایک مختصر لیکن اہم کردار ادا کریں گے

فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فواد خان نے اس فلم میں انوشکا شرما کے سابق عاشق کا کردار ادا کیا ہے جسے مستقبل میں انوشکا نے اپنی زندگی کی ’تباہی‘ قرار دیا۔فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا بہترین دوست کے طور پر سامنے آئے تاہم ایشوریا رائے بچن نے اپنی خوبصورتی سے سب کا دل چیت لیا ہے۔فلم کے ٹریلر میں مزید دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کپور ایک بڑی عمر کی خاتون (ایشوریا) کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔اس سے قبل اس فلم کا ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین کی خوب داد وصول ہوئی۔فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔