ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی ٹائم اسکیل کے صدرپروفیسر ڈاکٹرشاہ علی القدر کی صدارت میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوا لے سے اسٹاف کلب میں ایک اہم اجلاس کاانعقاد ہوا ۔

اجلاس کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی مزاحمت کے لیے کی جانے والی جدوجہد ، کوششوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، اجلاس کو بتایا گیا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا بنیادی مقصدپبلک سیکٹر جامعا ت اور کالجوں کو تباہ کرنا ہے۔ تمام ارکان نے کہا کہ ہم سب نے اس مسئلے کو وسیع تر سطح پر لینے کا عزم کیاہے۔اجلا س میں فیصلہ ہو ا کہ بہت جلد دوسرے اداروں اور صوبے کی دیگر جامعات کے دورے بھی کیے جائیں گے تاکہ تما م اسٹیک ہولڈرز کو اس پروگرام کے پیچھے پوشیدہ ایجنڈے سے آگاہ کیا جاسکے۔

اجلا س میں ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدر، پروفیسر ظفر یا ر خان اور پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ شا مل ہیں۔یہ کمیٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں توسیع کے لیے ارکا ن کے نا م تجویز کرے گی۔

آخر میں KUTS کے صدر پروفیسر ڈاکٹرشا ہ علی القدرنے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوا لے سے تحریک میں کالج اساتذہ،پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ اور دیگر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہم سب نے اس سلسلے میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

اجلاس میں سند ھ پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن (سپلا ٹا ئم اسکیل) کے وفد نے چیئرمین سپلاٹا ئم اسکیل پروفیسر ظفر یار خان ( سینیٹر جامعہ کراچی)کی قیا دت میںشرکت کی ۔ سپلاٹا ئم اسکیل کے وفد میں پر و فیسراسلم پرویز،پروفیسر محمد کاشف،پروفیسر عمران خا ن اور دیگر شامل تھے ۔

اجلاس میں جا معہ کراچی کی جا نب سے پروفیسرڈاکٹر محسن علی ، پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ، پروفیسرڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسرڈاکٹر منصور،پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت،پروفیسر ڈاکٹر اسامہ شفیق اور دیگر شا مل تھے جب کہ اکیڈمک کونسل کے ممبر پرو فیسر نعیم خالدبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

کراچی: ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج اورڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈری ہیبلی ٹیشن کے نئےطلبا کےلیے اوجھا کیمپس میں علیحدہ علیحدہ منعقد ہونے والی تعارفی تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ عالمی وباکورونا کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے کورونا نے تعلیمی عمل کو مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن اب اس کے بعد نئے عزم کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں نئے طلبا کی روشن مستقبل کی جانب پیش قدمی شروع ہوگئی ہے کامیابیوں کے نئے افق آپ کے منتظر ہیں

پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ گذشتہ سال یونیورسٹی اور تعلیم کے حوالے سے ایک مشکل سال تھااب گو کہ کوووڈ نائنٹین کی دوسری لہر سے بھی ہم گذر کرآگئے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب رواں ہیں تاہم آن لائن ٹیچرز ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

اس موقع پرڈاؤ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر کرتا رڈاونی پروفیسرزر نازواحد، ڈاکٹر ناہید،ڈاکٹر رملہ ناز، پرو فیسر زاہد اعظم ،ڈاکٹر صنم سومرو ڈاکٹرطیبہ نسرین پروفیسر عتیق الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

کراچی: جامعہ اردو نے ایم اے پرائیوٹ سال اول ودوم کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

پرائیوٹ امیدواروں کے امتحانات کا آغاز

تفصیلات کے مطابق اشعبہ امتحانات جامعہ اردوکے مطابق ایم پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات3 مارچ 2021 سے کراچی و اسلام آباد میں منعقد کیئے جارہے ہیں۔

تمام طلبا کوہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جامعہ اردو کی ویب سائٹ سے اپنا ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کراچی: جامعہ اردو میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کاآغاز ہوچکا ہے

جامعہ اردو کے ایڈمشن ڈائریکٹر سید اخلاق حسین کے مطابق جامعہ اردونےمختلف شعبہ جات میں ایم فل، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کو آغاز کردیا ہے۔
ایم ایس / ایم فل میں داخلےکےلئے شعبہ جاتی ٹیسٹ میں کم از کم 50فیصد جبکہ پی ایچ ڈی میں 60فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ہی داخلے کے لئے اہل ہونگے،

داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعی کی وہب سائٹ  www.fuuast.edu.pk  پر موجود فارم آن لائن پر کریں اور اسکی دو عدد نقول پرنٹ کرکے بشمول اصل جمع شدہ پروسیسنگ فیس واؤچر مع تمام مطلوبہ دستایزات کی فوٹو کاپی آخری تاریخ سے قبل یونیورسٹی کے داخلہ دفتر میں جمع کرادیں۔

دو سالہ ماسٹرز پروگرام میں داخلےکاآغاز 

ایم ایس/ ایم فل کی کارروائی فیس برائے داخلہ 2500 روپے اور پی ایچ ڈی کی کارروائی فیس برائے داخلہ 3000 روپے ہیں

آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کاآغاز 22 فروری سے ہوگیا ہے جو10 مارچ تک جاری رہے گا اس کے بعد کوئی بھی فارم قابل قبول نہیں ہوگا

کراچی: اردو وفاقی یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دو سالہ ماسٹرز پروگرام میں داخلےکاآغاز کردیا۔

جامعہ اردو کے ایڈمشن ڈائریکٹر سید اخلاق حسین کے مطابق جامعہ اردو نے مختلف شعبہ جات میں دو سالہ ماسٹرز پروگرام (صبح و شام) ایم اے/ایم کام/ایم ایس سی، ایم ایڈ میں داخلوں کاآغاز کردیا ہے۔

 

داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات 22 فروری سے جامعہ کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk  پر موجود پراسپیکٹس کا مطالعہ کرکے آن لائن داخلہ فارم پر سکتے ہیں۔

داخلہ فارم کے ساتھ پروسسینگ فیس 1500 روپے عسکری بینک بوہرہ برانچ یا گلشن اقبال برانچ میں جمع کراکے مطلوبی دستاویزات کے ساتھ بینک میں جمع کراسکتے ہیں۔

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2021 مقرر کی گئی ہے۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعیدغنی کاکہناہے کہ  چاہتے ہیں کہ تبادلوں اور تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ کردیں

تفصیلات کےمطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعیدغنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے اعلی سطحی اجلاس کی منعقد ہوا
اجلاس میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش ہونے والی اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی پر غور و خوض کیا گیا۔

اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقے کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا محکمہ تعلیم سندھ کا ایک انقلابی قدم ہے۔ کوشش کی جائے کہ جہاں ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں انھیں محکمے کی طرف سے وہاں ٹرانسفر کیا جائے جہاں اساتذہ کی کمی ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ڈی جی ایم اینڈ ای شہامیر بھٹو و دیگر افسران شریک تھے

اجلاس میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ اس پالیسی کے ادراک کے بعد اساتذہ گھر بیٹھے اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں تاہم اساتذہ کے تبادلوں کی درخواست صرف ان اسکولز میں منظور کی جائے گی جہاں اساتذہ کی ضرورت ہوگی ۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جس طرح یہ پالیسی مرتب کی گئی ہے اس میں ہم ای۔ٹرانسفر کے طریقہ کار کو اساتذہ اور بچوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے3 حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے وہ اسکولز ہیں جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہے، دوسری کیٹیگری میں اساتذہ کی تعداد ضرورت کے مطابق ہے اور تیسری وہ جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے کم ہے ۔

سعید غنی نے کہا کہ اب ہمیں تیزی سے کابینہ کی منظوری کے بعد ای ٹرانسفر کے تحت اسکولز میں اساتذہ کی تعداد پوری کرنے کی کوشش کرنی ہے ۔ چاہتے ہیں کہ تبادلوں اور تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچنگ اسٹاف اور دیگر افسران کا ریکارڈ ہم ڈیجیٹلائزڈ کر چکے ہیں۔ جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کو گوگل میپ پر لوکیٹ کرکے انکی تفصیلات ایک کلک پر کردی ہیں یہ قابل ستائش ہے۔

کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج ایک ہی میچ شیڈول ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورلاہور قلندرآمنے سامنے ہونگے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پی ایس ایل سکس کا چوتھا کراچی نیشنل اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں

 کوئٹہ گلیڈی ایٹراسکواڈ میں بڑی تبدیلی

لاہور قلندرمیں شامل فخر زمان اور محمد حفیظ ، بین ڈنک بیٹنگ کی جان ہوں گے۔ بولنگ میں شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ورلڈکلاس افغانی راشد خان ٹیم زندہ دلان کی پہچان بنیں گے۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کی شان بڑھائیں گے،جارح مزاج بلے باز کرس گیل اپنا کھیل خوب دکھائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے جذبوں اور دعووں نے میچ کو پہلے سے ہی دلچسپ بنا دیا، پرستاروں کا انتظار بڑھنے لگا۔

یاد رہے لاہور قلندرز نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیاجبکہ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو افتتاحی مقابلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور: ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر پنجابی گھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر کاکہنا تھاکہ ماں بولی تمام انسانوں کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سندھی، پنجابی ، پشتو، بلوچی بڑی زبانیں ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی ہے ، اس لئے پنجابی زبان کو ہماری قومی زبان قرار دی جائے

انہوں نے یہ بھی کہاکہ پرائمری سطح پر ماں بولی نافذ کئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ، پنجاب میں پنجابی زبان کو پرائمری تک لازمی قرار دیا جائے ، بچے سکول جانے سے قبل مادری زبان میں 2500الفاظ یاد کر لیتا ہے جبکہ اسکول میں پنجابی نہ ہونے کی وجہ سے وہ الفاظ ان سے چھین لئے جاتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئین قانون ہمیں یہ اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنی ماں بولی بول سکیں، پنجابی زبان کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قانون پاس ہونے کیلئے پڑا ہوا ہے ، ہماری اسمبلیوں میں آج تک یہ قانون پاس نہیں کیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک : فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے شدید تنقید کے باجود متنازع پرائیویسی پالیسی کو نافذکرنےکا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کوہی نافذکرےگی تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو متنازع پرائیویسی پالیسی پڑھنے کی اجازت دی جائے گی ساتھ ہی صارفین کو اضافی معلومات فراہم کرنے والا بینر بھی دکھایا جائے گا۔

 واٹس ایپ کی نئی پالیسی متعارف

تاہم اب واٹس ایپ کے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرنے کے انداز میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے شدید تنقید کے بعد اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے نفاذ کو مئی تک مؤخر کیا تھا۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کےحوالےسے وضاحت

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کہ کمپنی صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپ ڈیٹس کا جائزہ لینے اور اسے قبول کرنے سے متعلق یاد دہانی کروانے کا سلسلہ شروع کرے گی۔

واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صارفین کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کے ساتھ مزید معلومات شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی محدود ذاتی معلومات کو فیس بک اور دیگر گروپس کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نےاسمارٹ فونز میں کامیابی کے بعد اب آٹو انڈسٹری میں بھی اپنے قدم جمانے کا فیصلہ کیا ہے

۔آئی فینگ نیوز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی کار تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) لی جُن کار کی تیاری کے پروجیکٹ کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

چینی کمپنی نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی تمام تر چیزوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی اعلان کرے گی۔