جمعہ, 04 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےبی ایس نرسنگ کے نئے آنے والے طلباء کے لیے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی پرنسپل روزینہ جلال الدین نے نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہا اور ان کو انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2018 میں یہ انسٹیٹیوٹ وجود میں آیا انہوں نے نئے آنے والے طالب علموں کو اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھنے کی تلقین کی اور آنے والے چیلنجز کے لئے تیار رہنے کو کہا۔

یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے پر طلباءکو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چودہ سو طلباء میں سے منتخب ہونا آپ کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔نرسنگ کا پیشہ اسلام میں پسندیدہ پیشہ مانا جاتا ہے انہوں نے نرسنگ کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں حصہ لینے کے لیے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

ایم بی بی ایس کے نئے بیچ(2020-21) کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد 

سنتوش کمار اسسٹنٹ پروفیسر اور کوآرڈینیٹر تھرڈا یئر انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ نے تمام طلبہ کو بی ایس این پروگرام کے نصاب ، سمسٹر سسٹم، اور امتحانات کی پالیسی کے بارے میں بتایا۔

انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر شہنیلا خواجہ نے طلباء کو تمام اساتذہ کرام کا تعارف کروایا۔ڈائریکٹر ایڈمیشنز جناب نعمان احسن نے طلباء کو تمام انتظامی امور کے لیے اسٹاف کا تعارف کروایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

شرکاء میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان چیئرپرسن کمیونٹی میڈیسن پروفیسر غزالہ عثمان، فیکلٹی ممبران اور مختلف محکموں کے سربراہان شامل تھے۔

تقریب کے بعد نئےطالبعلموں کا اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن کروایا گیا اور تقریب کے آخر میں تمام طلبہ کا اساتذہ کرام کے ساتھ ایک گروپ فوٹو لیا گیا اور طلبہ میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

جامعہ این ای ڈی میں ایچ ای سی،اسلام آباد کے اشتراک سے آل پاکستان انٹرورسٹی فٹبال (ویمن) چیمپئن شپ کا انعقادکیا گیا۔

اس موقع پرمہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور شیخ الجامعہ کراچی یونیورسٹی خالد محمود عراقی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پرسیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا کہناتھاکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپورٹس پالیسی پر کام کررہے ہیں،کھیل کے میدان میں طالبات کا آگے آنا بہت ضروری ہے، جامعہ این ای ڈی کا کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار رہا ہے کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپورٹس پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے میدان میں طالبات کا آگے آنا بہت ضروری ہے کیوں کہ خواتین،معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذا کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے 100 مکمل ہونے پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ این ای ڈی کھیلوں کی ترقی میں بھی اہم کردار رہی ہے،بین الاقوامی سطح کا ٹارٹن ٹریک، یہاں کا فٹبال گراؤنڈ جب کہ اس شاندار فٹبال مقابلوں کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ یونیورسٹی پاکستان بھر سے طالب علموں کے کھیل کی جانب رجحان کو ترقی و ترویج دے رہی ہے۔

May be an image of 4 people, people standing and outdoors

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کافٹبال ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جیتنے کی خوشی اپنی جگہ ہے لیکن مقابلوں میں شرکت ازحد ضروری ہے۔کووڈ کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت کو محدود کرنا وقت کا تقاضہ تھا،اب کھیل کے میدانوں کا آباد ہونا خوش آئند ہے۔

May be an image of one or more people, people standing and outdoors

نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے آزادی کی جانب مبذول کرواتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ مزید کہا کہ کھیل،انسان کو پریشر جھیلنا سیکھاتا ہے، یہ سیکھ کامیابی کی کنجی ثابت ہوتی ہے۔

 جامعہ ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونی ورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن کے تحت ان مقابلوں کا آغازآج سے کیا گیا ہے۔

May be an image of 3 people, people standing and outdoors

میزبان ٹیم این ای ڈی یونی ورسٹی سمیت پاکستان بھر سے10 تعلیمی اداروں کی طالبات ان فٹبال مقابلوں میں حصّہ لے رہی ہیں، جن میں کراچی یونی ورسٹی،بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی،پنجاب یونی ورسٹی لاہور، لاہورویمن کالج یونی ورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونی ورسٹی ملتان، ویمن یونی ورسٹی ملتان وغیرہ شامل ہیں

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں بابراعظم ٹاپ اسکورر بن گئے۔

انھوں نے کامران اکمل کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اننگزمیں بابر اعظم نے41رنز مکمل کرتے ہی کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا،وکٹ کیپر بیٹسمین نے 1579رنز جوڑے ہیں۔

بابر اعظم نے سرفہرست آنے کے بعد مزید 21رنز کا اضافہ کیا،نمایاں اسکوررز کی فہرست میں شین واٹسن تیسرے نمبر پر ہیں.

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے 1361رنز بنائے تھے۔

کراچی : جامعہ کراچی نےبی اے،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے،بی کام پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 11 مارچ2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 11 مارچ2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1500 اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

رجسٹریشن فارم ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر03 پر جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2019 ء یا اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرچکے ہیں رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے اور بی کام پرائیوٹ کےسالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 05 مارچ2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6050 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم10200 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں

بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم8450 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم کو ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر01 پر صبح 9:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔ بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےاسکول کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام اسکولزیکم مارچ سے 5دن کلاسزکے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔

انکا کہنا تھاکہ کورونا کے باعث ایسے اسکولوں میں جہاں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھائےجارہے تھے۔

اس پرپابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہوجائے گا اوریکم مارچ سےتمام کلاسز معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز میں ہوگی ۔

 واضح رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام تجارتی و تعلیمی اداروں کو بند یا محدود کر دیا گیا تھا تاہم یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔

جس میں کلاسوں کو چھوٹے گروپس میں تقسیم کردیا گیا تھا اب یکم مارچ سے تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق آ جائیں گی۔

کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیااینڈمینجمنٹ سائنسزمیں اسپرنگ2021کے نئےطلباو طالبات کےلئے تعارفی پروگرام کاانعقادکیا گیا۔

تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ ناز کا کہنا تھا میڈیا اسٹڈیزکی طرف طلباوطالبات کابڑھتارجحان دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ۔
May be an image of one or more people, people sitting, people standing and text that says 'ORIENTATIO 202'

اس موقع پرسینئر صحافی مجاہد بریلوی نے تحقیق اور مطالعہ پرزور دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور مطالعے کےبغیر آپ کی ڈگری اور عملی زندگی نامکمل ہے۔

تقریب میں مزاحیہ فنکار فیصل قاضی بھی شریک تھے انہوں نے طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

افتتاحی تقریب میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے نئے بیچ سےخطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے شعبہ کے یو بی ایس کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ عالمی وبا کےبعد آخرکارہم نے تعلیمی سرگرمیوں کاآغاز کردیا ہےبہت جلد ہم اس عالمی وباسے مکمل طور پر چھٹکارا پالیں گے۔

May be an image of 1 person and standing

اس موقع پر جامعہ کراچی کےشعبہ کمپیوٹر سائنس کےچیئرمین ڈاکٹرندیم محمود نےبیچلرآف کمپیوٹرسائنس اور سافٹ انجینئرنگ کے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس ادارے سے منسلک ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں اچھی سوچ رکھیں گے تو منزل بھی اچھی ملے گی۔

May be an image of 1 person, standing and text that says 'AAWAZ INSTITUTE OF MEDIA & MANAGEMENT SCIENCES RIENTATION'

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرِصدارت ایوانِ صدرمیں یکساں قومی نصاب پراجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیرِ مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان شریک تھے۔

اجلاس میں صدر مملکت کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یکساں قومی نصاب نہ صرف نجی شعبے، دینی مدارس سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیاہےبلکہ ملک کی تعلیمی ضروریات کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیاہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب کو تین مراحل میں ڈیزائن کیا گیا ہے تعلیمی سال 2021-22 کے دوران پہلے مرحلے میں 1 تا 5 گریڈ کے طلباء کے لئے نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا، دُوسرے مرحلے میں گریڈ (6-8) اور تیسرے مرحلے میں (9-10) کے لئے نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہےجسے تعلیم کے تمام شعبوں میں لاگو کیا جائے گا
علاوہ ازیں یکساں قومی نصاب قرآن و سنت ، آئین ، قومی پالیسیاں اور قومی معیارات پر مرکوز ہوگاپائیدار ترقی کے اہداف، قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات اور قومی اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی جا ئیگی۔

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہناتھاکہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا، طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگیملکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی۔

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنےاسکول انفارمیشن سسٹم کانیا ورژن متعارف کرادیا

نیا ورژن فائیو ڈبل فور کے نام سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہےجس کےبعد اساتذہ گوگل پلےاسٹور سےنیاورژن ڈاؤن لوڈکرسکیں گے ۔

نئے ورژن میں طلبا کے داخلوں اور نام کی ایڈیٹنگ ہوسکے گی۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےمیرٹ بیسڈ پروگرامزمیں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے تحت سمسٹر بہار کے میرٹ بیسڈ پروگرامز(پی ایچ ڈی، ایم فل/ایم ایس ایم ایس سی آنرز) میں داخلہ ٹیسٹ کاآغاز یکم مارچ سےہوگا جو 3مارچ تک جاری رہیں گے۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزکے انٹری ٹیسٹ یکم مارچ کو صبح 10بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں ہوں گے جبکہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 2مارچ کو دن 2:00بجے ہوں گے

، اسی طرح فیکلٹی آف سائنسز کے پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی(آنرز)پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ 2مارچ کولئے جائیں گے جبکہ انٹرویوز 3مارچ کو ہوں گے

فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہومینٹیز کے پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم ایس پروگراموں کے انٹری ٹیسٹ 3مارچ کو صبح 10بجے ہونگے جبکہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز4مارچ کو متعلقہ شعبہ جات میں ہوں گے ۔