ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: عالمی اردو کانفرنس میں تیسرے روز پانچواں اجلاس پنجابی زبان و ادب کے سوسال کے موضوع پر منعقد ہوا،
جس کی نظامت عاصمہ شیرازی نے کی جبکہ توقیر چغتائی، صغریٰ صدف، بشریٰ نازاور ثروت محی الدین نے اظہار خیال کیا۔

اجلاس سے خطاب میں ثروت محی الدین نے کہا کہ جب تک اسکولوں کی سطح پر پنجابی زبان نہیں پڑھائی جائے گی تب تک فروغ نہیں پا سکے گی، جب اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں اقبال اور میر کو پڑھایا جا سکتا ہے تو بلھے شاہ اور وارث شاہ کو کیوں نہیں؟۔انہوں نے کہاکہ اپنی ثقافت کو سنبھالنا اور محفوظ رکھنا لوگوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ ثقافت کے بغیر شناخت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنے صوفیائے کرام کا پنجابی کلام بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ اسکول کی سطح پر بچوں کو ان کی مادری زبان میں پڑھائیں۔

صغریٰ صدف نے کہاکہ پنجاب میں مقامی زبان میں بڑا ادب سامنے نہیں آسکا، کسی بھی تخلیق کے لیے حقیقت، اپنی شناخت اور ثقافت سے جڑا ہونا بہت ضروری ہے ، پنجاب اس وقت شناخت کے مسئلے سے گزر رہا ہے اور یہ سارا مسئلہ کلچر کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

توقیر چغتائی نے کہاکہ فیض، جالب اور منیر نیازی نے بہت کچھ لکھا، ان کی زیادہ تر مزاحمتی شاعری پنجابی زبان ہی میں ہے ، اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پنجابی زبان میں مزاحمتی شاعری زیادہ ہوئی ہے ۔

اس موقع پر بشریٰ ناز نے پنجابی زبان میں اپنی نظمیں بھی سنائیں۔

لاہور : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے پانچ سو کے قریب اساتذہ کو مستقل کردیا

تفصیلات کے مطابق مستقلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق دوہزار سترہ سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے پانچ سو اساتذہ کو مستقل کردیا گیا ہے ۔ پانچ سو پرائمری اسکول اساتذہ کو مستقل کیا گیا ۔

ان اساتذہ نے تین سال نوکری اور دیگر شرائط کو پورا کرلیا تھا ۔ اساتذہ کو 2017 میں بھرتی کیا گیا تھا۔

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ اتوار06 دسمبر2020 ء کوصبح 11:00 بجے جامعہ کراچی کے چار مختلف شعبہ جات میں قائم امتحانی مراکز میں منعقد ہوا۔ شعبہ ویژول اسٹڈیز کی150نشستوں کے لئے1178فارم جمع کرائے گئے، جبکہ1128طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کےفرائض انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر، سید شمعون حیدر اور تانیہ ناصرنے انجام دیا۔

امتحانی مراکز کا جائزہ لینے کےلئےوائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزرڈاکٹر معیز خان،ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسیدظفرحسین،انچارج ٹرانسپورٹ یونٹ جامعہ کراچی ڈاکٹرقدیرمحمدعلی اور سینئر میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدعابد حسن کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیااورکروناوائرس کی درپیش صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کاجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر نے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ تمام امتحانی مراکز پر سینیٹائزر،فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایاگیاہے۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی (واچ اینڈوارڈ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل افسراور ان کا طبی عملہ بمعہ ایمبولینس موجود ہے۔

علاوہ ازیں طلبہ اور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ اور مسکن گیٹ پر پوائنٹ بسوں کی موجودگی کو یقینی بنایاگیا ہے جو طلبہ اور ان کے والدین کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور داخلہ ٹیسٹ کے اختتام پر واپس گیٹس تک پہنچانے کی سفری سہولت فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uokadmission.edu.pk پر20 دسمبر2020 ء کو اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے جبکہ طلبہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکیں گے۔

 کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیرہویں عالمی اردو کانفرنس میں تیسرے روز ’’تعلیم کے سو برس‘‘ کے عنوان سے سیشن کا انعقاد کیا گیا نظامت کے فرائض سید جعفر احمد نے انجام دیے ۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیم پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے باعث کوشش ہے کہ بچوں کو تعلیم سے دور نہ رکھا جائے، تاہم چیلنج بہت بڑا ہے جس کے لئے کمیونیٹیز کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔ سندھ نے ہمیشہ اس بات کی حمایت کی ہے کہ اچھی اصلاحات میں تمام صوبوں اور مرکز کا اشتراک ہونا چاہئے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں کورونا وبا کے دوسرے فیز میں اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا، فیصلہ انتہائی مجبوری میں کیا۔

ممتاز محقق یوسف خشک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پالیسی کو عملی بنانا اور جاب مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر ریاض شیخ نے تعلیمی معیار اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

معروف پبلشر امینہ سید نے کہا کہ 2006 میں وفاق کی جانب سے مرتب کردہ نصاب عمدہ ہے جس کی بنیاد امن و اخوت پر ہے ، 2021 میں اسی نصاب کا تسلسل دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے امتحانی نظام کی تبدیلی پر زور دیا۔

پروفیسر نعمان احمد نے جامعات میں تحقیق کے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیق کے لئے جامعات اور طلبہ کو جو آزادی درکار ہے وہ میسر نہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہماری تحقیق پھلتی پھولتی دکھائی نہیں دیتی۔

کراچی : حکومت سندھ کادور دراز اور پسماندہ علاقوں تک تعلیمی نیٹ ورک پھیلانے کے لئےایک کنال اراضی پر مشتمل ایک پلاٹ دینے کےہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک تعلیمی نیٹ ورک پھیلانے کے لئے ایک کنال اراضی پر مشتمل ایک پلاٹ ٹھٹھہ میں صوبے کےیونیورسٹی کیمپس کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے ۔

مختیار کار ٹھٹھہ آفس نے ٹھٹھہ شہر میں اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفتر کے قیام کے لئے ایک کنال سرکاری زمین کی نشاندہی کردی ہے ۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نتائج کااعلان کردیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ کے مختلف علاقوں ملیر ٹھٹھہ کشمور حیدرآباد اور لاڑکانہ میں اوپن یونیورسٹی کے ریجنل دفاتر اور ماڈل سٹڈی سینٹرز کے قیام کے لئے سرکاری اراضی پر مشتمل پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی درخواست کی تھی۔

اسلام آباد: سرونگ اسکولزوکا لجزایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا الرحمان کا کہناہے کہ 4کروڑبچے تعلیمی اداروں کی بندش سےمتاثر ہورہے ہیں جبکہ 88فیصد طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہی نہیں۔ان حالات میں طلبہ تعلیم کا سلسلہ گھر پر کیسے جاری رکھ سکتے ہیں؟

انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی نقصان پر یونیسف کی رپورٹ ارباب اختیار کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی اورانتہائی تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی نقصان سے بچنے کیلئے حکومت ہوش کے ناخن لے تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا ہی قومی مفاد میں ہے ۔

راولپنڈی : پنجاب ٹیچرزیونین راولپنڈی نے ایس ایس ای اور اے ای اوز کے 19دسمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کر دی۔

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ طاہر نے بتایاکہ ایس ایس ایز، اے ای اوز محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے امتحان اور انٹرویوز کے مراحل سے گزر کر میرٹ پر بھرتی کئے جاتے ہیں، ایس ایس ای اور اے ای اوز محکمہ تعلیم صوبہ پنجاب کی اہم تدریسی اور انتظامی پوسٹ ہے جو محکمہ تعلیم کے تدریسی و انتظامی شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

لیکن کچھ ناعاقبت اندیش بیوروکریٹس کی غیر حقیقت پسندانہ، غیرقانونی اور ہٹ دھرمی پر مبنی فیصلوں کی بنا پر ایس ایس ای اے ای اوز سمیت تمام اساتذہ برداری کو شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔

ایس ایس ای اور اے ای اوز کے 19دسمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے

نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ پر فراہم کردی ہیں۔

طلبہ اپنا رزلٹ ویب سائٹ  http://result.aiou.edu.pk/Result.asp  سے چیک اور ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو رزلٹ بذریعہ ڈاک بھی ارسال کیا جا رہا ہے ۔

مانیٹرنگ ڈیسک : کیا آپ لندن یونیورسٹی کے گولڈ سمتھ میں پوسٹ گریجویٹ یا انڈرگریجویٹ پروگرام میں اسکالرشپ کے خواہاں ہیں؟
پھر گولڈسمتھ یونیورسٹی آف لندن نے انٹرنیشنل اسکالرشپ 2021 کااعلان کردیا ہے۔ جس میں دنیا بھرکے طلبا و طالبات اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اسکالرشپ 2021 فارم جمع کرانے کا آغازیکم دسمبر سے دو حصوں میں ہوچکا ہے پہلےمرحلےکی درخواستیں 31 مارچ 2021 تک جمع کرائی جاسکتی ہیںگئ جس کا نتیجہ 15 اپریل کو آئے گا جبکہ دوسرے مرحلے کی درخواستیں 17 مئی تک موصول کی جائیں گی جس کے نتائج یکم جون تک جاری کئے جائیں گے۔مزید معلومات کے لئے لندن یونیورسٹی کے گولڈ سمتھ کی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں

گولڈسمتھ یونیورسٹی آف لندن انٹرنیشنل اسکالرشپس 2021 کے لئے درخواست دہندگان 2021 کے تعلیمی سیشن کے لئے گولڈسمتھ یونیورسٹی آف لندن میں کسی اہل کورس میں داخلے کے لئے درخواست دیں۔

درخواست دہندگان آن لائن درخواست فارم کو مکمل کریں اور درخواست کی آخری تاریخ سے پہلے اسے جمع کرائیں۔ درخواست دہندگان کو درخواست دی جاتی ہے کہ وہ درخواست کے عمل کے دوران صحیح معلومات فراہم کریں کیونکہ غلط معلومات نااہلی کا باعث بن سکتی ہے۔

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں 2600 لیکچررز کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ سرکاری شعبے کے کالجوں میں تدریسی عملے کی کمی کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے جس کے لئےممکنہ طور پر پنجاب پبلک سروس کمیشن اگلے ماہ اشتہار کے ذریعے بھرتی عمل کا اعلان کرے گا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لیکچررز کی مستقل بھرتی کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔ کالجوں میں لیکچررز کی خالی آسامیوں پر مستقل تقرریاں کی جائیں گی۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے مطابق لیکچررز کی بھرتی کے لئے کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

مضامین کی فہرست محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارم بخاری کو سمری کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب سے ملے گی جس کے بعد کالجوں میں 2600 لیکچررز کی بھرتی کا عمل پنجاب پبلک سروس کمیشن شروع کرے گا۔