ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020ء میں پیش کئے گئے عریبک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام(ATTC) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردی گئی ہیں طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

کراچی: سندھ بھرکے 12 ہزار 4 سو نجی اسکولوں میں اساتذہ کا کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔اسکول مالکان نے تعلیمی ادارے بند ہونے کا جواز بنا کر انتظامیہ نے اساتذہ کو برطرف کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس سے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ سندھ کے نجی اسکولوں میں ایک لاکھ 10 ہزار 5 سو 44 اساتذہ برسر روزگار ہیں

نجی اسکول مالکان کاکہنا ہےجب اسکولوں میں تعلیم بند ہوگئی ہے اور آن لائن سسٹم کے ذریعے طلبا و طالبات کو پڑھانے کا عمل شروع کیا گیا ہے تو ایسے میں افرادی قوت بڑھانے کا فائدہ نہیں اور چند اساتذہ آن لائن کلاسز کررہے ہیں باقی اضافی بوجھ بن گئے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم نے پہلی لہر کی طرح، دوسری لہر میں بھی آنکھیں بند کرلی ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی اسکول مالکان سندھ کے نجی اسکولوں سے اب تک سیکڑوں اساتذہ جبری طور پر برطرف کر چکے ہیں۔

لاہور :  عملی امتحانات نہ ہونے کے باوجود طلبا سے 50 روپے فی کس وصول کئے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے اگلے سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں عملی امتحانات نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا اس کے باجود صوبے بھر کے 20لاکھ طلبا سےفی کس 50 روپے میٹرک کے طلبا سے داخلہ فیس میں عملی امتحانات کی فیس وصول کی جارہی ہے ۔

طلبا کاکہنا ہے جب عملی امتحانات منعقد نہیں کئے جانے تو فیس کیوں وصول کی جارہی ہے ؟ فیس واپس کی جائے ۔

جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے پریکٹیکل امتحانات کے خاتمے کے بعد سیکنڈری بورڈز امتحانی فیسوں میں والدین کو ریلیف دیں۔ امتحانی فیسوں میں کم ازکم 25 فیصد رعایت دی جائے ۔

اس حوالے سے پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے چیئرمین حافظ شفیق کا کہنا ہے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے ، حتمی فیصلہ 5 دسمبر کو پی بی سی سی کے اجلاس میں ہوگا ۔

مانیٹرنگ ڈیسک : چائنہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زی ٹی ای نے اپنا نیا اسمارٹ فون بلیڈ 20 پرو 5 جی متعارف کردیا ہے۔

پراسیسر

یہ مڈرینج اسمارٹ فون اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر سے لیس ہےاس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈسپلے

بلیڈ 20 پرو میں 6.47 انچ کا کروڈ امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

 بیٹری

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ کوالکوم چارج 4 پلس سپورٹ دی گئی ہے۔

اور محض 7.9 ملی میٹر پتلا ہے جس کے تحفظ کے لیے ڈوئل گلاس باڈی سپورٹ فراہم کی گئی ہے

کیمرا 

واٹر ڈراپ نوچ میں 20 سیلفی میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

فون کے بیک پر چوکور کٹ آؤٹ میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لین، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرا دیا گیا ہے۔

 

اس موبائل فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا مگر دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فون صارفین کو لگ بھگ 68 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہوگا۔

 

لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز میں لائبریرین کی خالی سیٹوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا

اعلان کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 441 سیٹوں پر بھرتیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو درخوست دے دی۔

گریڈ 17 پر میل اور فی میل لائبریرین بھرتی کئے جائینگے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کالجز میں600سے زائد لائبریرین کی سیٹیں خالی ہیں ۔

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کی تمام جامعات میں انسداد منشیات آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایات کردی

اس حوالے سےگورنر پنجاب نے طلبا کی خصوصی مانیٹرنگ کرنےاور منشیات کے نقصانات بتانے کے حوالے سے طلبا کےلئےسیمینارز منعقد کرانےکی ہدایت کی ہے

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے مہم کے حوالے سے کام شروع کردیا،جامعات میں رضا کار فورسز بنا دی گئیں ۔

مانیٹرنگ ڈیسک : دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں چند نئے فیچرز کا اضافہ ہوا ہے۔
جن میں سب سے پہلے اور نمایاں فیچرز وال پیپر ز ہیں۔صارفین اس فیچر کے تحت ہر چیٹ کے بیک گراؤنڈ میں مختلف تصاویر کا استعمال کرسکیں گے۔
تو اب جن لوگوں سے زیادہ بات چیت ہوتی ہے تو ان کی چیٹ ونڈو کو دیگر سے مختلف کرنے کے لیے کسٹم وال پیپر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح یہ ایک کارآمد ٹول بھی ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ میسج کسی غلط فرد کو نہ بھیج دیا جائے (بھیجنے کے بعد پریشان میں ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے جس کا علم دوسرے فرد کو بھی ہوجاتا ہے)۔

— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اس کے علاوہ واٹس ایپ میں ڈیفالٹ ڈوڈل وال پیپر کی رنگت بدلنے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ نئے وال پیپرز کا کلیکشن بھی اب کیا جاسکے گا جن کو برائٹ اور ڈارک المبز کی حیثیت میں الگ کیا جائے گا۔

مختلف وال پیپرز کوصارف اپنے فون کے لائٹ اور ڈارک موڈ کی شکل دے سکے گا، یعنی جب فون کی اسکرین کا وال پیپر تبدیل ہوگا تو وال پیپر کا بھی خودکار پر تبدیل ہوجائے گا۔

وال پیپرز سے ہٹ کر اب واٹس ایپ میں ٹیکسٹ یا ایموجی کی مدد سے بھی اسٹیکرز کو تلاش کیا جاسکے گا۔

اسی طرح ایپ میں ٹوگیدر ایٹ ہوم پیک کو بھی انیمیشن سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے آج سے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ فیچرز سب کو دستیاب ہوں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ تا حال جاری ہےاسکی آمدنی میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی 4 گنا اضافے کے بعد 777.2 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔

سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں تجزیہ کاروں کی جانب سے توقع کی جا رہی تھی کہ زوم کی آمدنی میں 694 ملین ڈالرز اضافہ ہوگا لیکن حقیقت میں یہ اضافہ توقع سے زیادہ رہا۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد دفاتر میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی نافذ ہے جس کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ویڈیو کالنگ ایپلیک یشنز کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ریاض: سعودی حکومت نے ملک کی چار بڑی جامعات کو آن لائن تدریس کی اجازت دینے کے بعد انہیں باقاعدہ طورپر آن لائن تدریس کے لائسنس جاری کردیئے۔

سعودی عرب میں نیشنل سینٹر برائے ای لرننگ نے اعلان کیا ہے کہ شاہ عبد العزیز یونیورسٹی ، شاہ فیصل یونیورسٹی ، القصیم یونیورسٹی اور شہزادی نورا بنت عبد الرحمن یونیورسٹی نے مرکز کے کنٹرول اور معیار کے مطابق ای لرننگ پروگرام فراہم کرنے کا لائسنس حاصل کیا ہے۔

حال ہی میں ان چاروں جامعات کو آن لائن تدریس کی اجازت دی گئی تھی اورانہوں‌نے آن لائن کلاسز شروع کردی ہیں۔شاہ عبد العزیز یونیورسٹی نے پروفیشنل سیلز ، مارکیٹنگ ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، بینکنگ اور انشورنس میں ڈپلومہ کے لیے لائسنس حاصل کیا ہے۔

شاہ فیصل یونیورسٹی نے مارکیٹنگ اور سیلز ، بینکنگ ، انشورنس ، اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈپلوما کے لیے لائسنس حاصل کیا۔

القصیم یونیورسٹی نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، لاجسٹک اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ ، اکاؤنٹنگ ، اور سیلز ڈپلوما میں آن لائن تدریس کا لائسنس حاصل کیا ہے جب کہ شہزادی نورا یونیورسٹی کو مارکیٹنگ ڈپلوما کے لیے لائسنس ایشو کیا گیا ہے۔

نیشنل سینٹر برائے ای لرننگ نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور مملکت کے تعلیمی اور تربیتی اداروں میں ای ایجوکیشن اور ٹریننگ باڈیز اور پروگراموں کے لیے لائسنس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعدد سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں ، تعلیمی اور مختلف سرکاری و نجی اداروں نے لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور انہیں ضروری لائسنس دینے سے متعلق طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سےالحاق اسکولوں کوسہولت فراہم کرنےکے لئےنہم ودہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کےلئے انرولمنٹ ، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔

تمام اسکولوں کے سربراہان اور طلبہ جلد ہی انرولمنٹ، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرادیں۔16 دسمبر سے یہ فارم شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔