ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن نے کووڈ19 کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت جاری کردی

۔پی ایم سی نےMDCATکے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے 15 نومبر سے29نومبرکےدرمیان کووڈ19ٹیسٹ کروایا ہےاور مثبت آنے والی رپورٹ اپلوڈنہیں کیا وہ 8 دسمبر رات11:59 سے پہلے اپنے کوڈڈ رزلٹ اپنے رول نمبر سلپ کے ساتھ  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  پرارسال کردیں۔

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے نہم دہم کے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق مقررہ وقت تک تعلیمی ادارے اپنے طلبہ کی رجسٹریشن کروائیں۔

شیڈول کے مطابق خواہشمند امیدوار4جنوری 2021تک نارمل فیس ،7جنوری سے 15جنوری تک ڈبل فیس جبکہ 18جنوری سے 25جنوری 2021 تک ٹرپل رجسٹریشن فیس کے ساتھ فارم جمع کروا سکتے ہیں ۔

رجسٹریشن فیس بینک چالان، بینک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت، اسکردو،دیامر، غذر، ہنزہ، نگراستور،شگر گانچھے اور کھرمنگ کی برانچ میں براہ راست جمع کرواسکتے ہیں۔

کراچی: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کےصدر کاشف مرزاکی کال پرملک بھر10 دسمبرکو“تعلیم بحالی تحریک” پرامن احتجاج وپریس کانفرنسز کااعلان کردیاہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کےصدرنے 7.5کروڑپاکستانی بچوں کےآئینی تعلیمی حقوق کی خاطر،تمام ایسوسی ایشنزسے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے

انہوں نےکہاہے کہ وفاق کا10جنوری تک سکولزبند کرناتعلیم دشمنی، مسترد کرتے ہیں۔تدریس کاسلسلہ جاری رہےگا۔تادیبی کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ ہو گا۔

وزرا تعلیم نے اعتراف کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز SOPs پربھرپورعمل کر رہے ہیں۔اعتماد کا ثبوت ہےآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ثابت کیاکہ طلباء سکولزمیں مکمل محفوظ ہیں

UN،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈویزری مطابق کورونامیں بھی ا سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

ایپل صارفین کو اپنی ڈیوائس میں آئی او ایس 14.2 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بیٹری تیزی سے گرنے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نومبر میں آئی او ایس 14.2 ریلیز کیا تھا جس کے بعد متعدد صارفین کی طرف سے شکایات سامنے آئی ہیں۔

آئی فون کے پرانے ماڈلز آئی فون ایکس آر، آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس، آئی فون 7 اور آئی فون ایس ای (2020) میں بیٹری تیزی سے گرنے کی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب آئی پیڈ استعمال کرنے والے صارفین کا بھی کہنا ہے جب انہوں نے اپنی ڈیوائس میں آئی او ایس 14.2 اپ ڈیٹ کیا تو انہیں بھی بیٹری تیزی سے گرنے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ آئی او ایس 14.2 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ان کے فون کی بیٹری بہت تیزی سے گر رہی ہے، فون کی 50 فیصد بیٹری آدھے گھنٹے میں ہی ختم ہو جاتی ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے، اور یہ دائرہ یونیورسٹیز تک پھیل چکا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا اےاین ایف ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 لاکھ افراد منشیات کےعادی بن چکےہیں، گھر میں ایک بھی منشیات کا عادی ہو وہ گھر تباہ کردیتا ہےمنشیات ڈسپلن کو متاثر کرتی ہے کردار بدل دیتی ہے

افسوسناک خبر یہ ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے، اور یہ دائرہ یونیورسٹیز تک پھیل چکا ہے چاہتا ہوں ڈرگ اور کرپشن کے خلاف معاشرہ مل کر لڑے، ہمیں نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانا ہے، منشیات فروشی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔

مانیٹرنگ ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے جعلی دعوے ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب برطانیہ میں فائزر کی کورونا ویکسین کے استعمال ک منظوری دی جاچکی ہے جبکہ امریکا اور دنیا کے دیگر حصوں میں جلد ایسا کیے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل پالیسی میں بتایا گیا تھا کہ یایسی پوسٹس کو سوشل نیٹ ورک سے ہٹا دیا جائے گا جس میں وائرس کے بارے میں جعلی تفصیلات دی جائیں گی جو نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

اب فیس بک نے اس پالیسی کو توسیع دی ہے اور اب ایسی پوسٹس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا جن میں ویکسینز کے حوالے سے ایسے دعوے کیے جائیں گے جو تحقیقاتی نتائج کے متضاد ہوں گے

فیس بک کی جانب سے ویکسینز کے حوالے سے سازشی خیالات جیسے ویکسینز میں مائیکرو چپس کی موجودگی کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا جبکہ ویکسین کے محفوظ ہونے، افادیت، اجزا یا سائیڈ ایفیکٹس کے بارے میں جعلی دعوے کرنے پر بھی صارفین کو کمپنی کے ایکشن کا سامنا کرنا ہوگا۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ اس پالیسی کو اختیار کرنے میں تاخیر کے نتیجے میں ویکسین کے حوالے سے پھیلنے والی گمراہ کن رپورٹس سے ہونے والے نقصان کی تلافی کیسے ممکن ہوسکے گی۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ اس پالیسی کو اختیار کرنے میں تاخیر کے نتیجے میں ویکسین کے حوالے سے پھیلنے والی گمراہ کن رپورٹس سے ہونے والے نقصان کی تلافی کیسے ممکن ہوسکے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک:  مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے ایک نیا آگمینٹڈ رئیلٹی (حقیقت کو بڑھاکر بیان کرنے والا) فلٹر متعارف کروایا ہے جس کے تحت کسی بھی تصویر کو آپ بآسانی کارٹون کردار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

بڑی بڑی آنکھوں سے لے کر خوبصورت ہونٹوں تک مختلف کارٹون کردار انتہائی مبالغہ آمیز خصوصیات کی وجہ سے مقبول ہیں، چنانچہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے ایک ایسا نیا اور دلچسپ فلٹر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ بھی کارٹون کرداروں کی طرح نظر آ سکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کا نیا فلٹرآپ کے چہرے کوکارٹون کردار میں تبدیل کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے۔

اسنیپ چیٹ انتظامیہ کے مطابق، اسنیپ چیٹ نے ایک کارٹون لینس تیار کیا ہے جو اسنیپ چیٹرز کو ان کی آنکھوں کے سامنے اپنے انوکھے حقیقی کارٹون میں تبدیل کر دیتا ہے

کیا آپ بھی اب تک بچپن میں دیکھے جانے والے کارٹون کرداروں سے اتنے متاثر ہیں کہ ان جیسا دکھنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اسنیپ چیٹ کا نیا فلٹر آپ کی یہ خواہش بآسانی پوری کر سکتا ہے۔

 

راولپنڈی: یونیورسٹی آف راولپنڈی نے ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل کےسالانہ امتحانات 2020 کے شیڈول جاری کردیئے۔

امتحانات کاآغاز 13 جنوری 2021 سے صبح 8:30 بجے ہوگا۔

امتحانات کے لئے امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ و طالبات ایس او پیز کے تحت امتحان میں شرکت کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: کو کیمبرج ڈکشنری نےلفظ "اچھا" کو اس سال شامل کرلیا ہے۔

لفظ اچھا عام طور پر ہم سب ہی استعمال کر رہے ہوتے ہیں جسے دنیا کی قابل اعتماد سمجھی جانے والی دی کیمبرج ڈکشنری نے اضافہ کیا ہے جس اسے ایک شناخت مل گئی ہے۔ڈکشنری کے مطابق لفظ اچھاکا مطلب کسی بات کو ماننا یا اس سے اتفاق کرنا ہے

دوسری جانب رواں سال کیمبرج ڈکشنری نے ورڈ آف دی ائیر کا بھی اعلان کیا تھا جوکورانٹائن (قرنطینہ) ہے کیونکہ یہ لفظ اس سال میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے الفاظ میں تیسرے نمبر پر آیا ہے۔

علاوہ ازیں کیمبرج ڈکشنری نے اس سال کورونا وائرس سے متعلق الفاظ کو بھی اپنی ڈکشنری میں شامل کیا ہے جس میں" لاک ڈاؤن" او ر" پینڈیمک " جیسے الفاظ شامل ہیں۔

لاہور: یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کےامتحانی شیڈول جاری کردیئے۔

ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے سالانہ عملی امتحانات برائے 2020 آزاد جموں و کشمیرمیڈیکل کالج، مظفرآباد کے لئے تمام ایس او پیز کے تحت انعقاد کیا جائے گا۔
امتحانات کے لئے امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبا و طالبات ایس او پیز پر عمل در آمد کرتے ہوئے اپنے امتحانات سر انجام دیں گے۔
امتحانات کا آغاز 13 جنوری سے ہوگا جو 23 جنوری تک جاری رہےگا۔ طلبہ مزید معلومات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔