ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

بیجنگ: چین کا تیسرا روبوٹک مشن چینگ 5 چاند پر کامیابی سےپہنچ گیا اور آئندہ دو ہفتوں میں وہاں سے پتھروں کے نمونے لے کر واپس زمین پر آئے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خلائی مشن نے چین کی سطح پر لینڈنگ کی ہے جس کا مقصد چاند سے نمونے زمین پر لانا ہے اور اگر یہ مشن کامیاب ہوجاتا ہے تو 50 برس بعد چاند سے نمونے زمین پر لائے جائیں گے۔

چین کا خلائی مشن 2 اسپیس کرافٹ لینڈر اور چاند گاڑی پر مشتمل ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر رکھے گئے ہیں۔ اس میں سے لینڈر ایک روبوٹک ہاتھ کو استعمال کرکے چاند کی سطح پر کھدائی کر کے چٹانوں کے نمونے ایک ڈبے میں جمع کرے گا جس کے بعد اس ڈبے کو چاند گاڑی میں منتقل کیا جائے گا۔

چاند سے نمونے جمع کرنے کے بعد خلائی مشن چینگ 5 زمین کی جانب سفر شروع کرے گا اور 16 یا 17 دسمبر کو زمین پر پہنچ جائے گا۔ یہ چین کا چاند پر بھیجے جانے والا تیسرا روبوٹک مشن ہے تاہم پہلی بار مشن چاند سے نمونے لانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

یوں تو چاند سے نمونے اس سے قبل روس اور امریکی مشن بھی لا چکے ہیں تاہم چین کی خلائی گاڑی ان سے کئی گنا بہتر نمونے لائے گئی جن سے چاند کی تشکیل اور وہاں ہونے والی آتش فشانی سرگرمیوں سے متعلق اہم معلومات ملنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل امریکا اور سوویت یونین کے خلائی مشنز بھی چاند سے نمونے زمین پر لانے میں کامیاب ہوگئے تھے، 1969 سے 1972 کے امریکی خلاباز چاند سے 382 کلوگرام چٹانیں اور دیگر نمونے واپس زمین پر لائے تھے۔

 

اوساکا: سپرنائنٹینڈو اور بالخصوص ماریو گیمز کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری کہ اگلے سال فروری میں جاپان میں ’سپرنائنٹینڈو‘ تھیم پارک کا افتتاح ہورہا ہے۔ اس میں آپ ماریو کی گاڑی (کارٹ) دوڑاسکیں گے اور کوپا (کچھوے نما مخلوق) کے خول کو اچھال سکیں گے۔

یونیورسل کری ایٹوو کے ایگزیکٹوپروڈیوس تھامس جیراٹی کے مطابق اس نئے پارک میں بعض اشیا ایسی ہیں جو اس سے قبل ’دنیا میں کہیں پیش نہیں کی گئی ہیں۔‘ سب سے بڑھ کرماریو کی تمام سیریز پر گیمز اور تھیم پارک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1980 کےبعد سے ماریو اور اس کے دوست کو جس جس روپ میں پیش کیا گیا وہ سب اس تفریح گاہ میں موجود ہوں گے۔اس تھیم پارک کی تیاری میں چھ برس کا عرصہ لگا ہے

Super Nintendo World: Universal Studios' Nintendo land, explained - Polygon

اس میں گیمرز بھی ایک دوسرے سے پنجہ لڑاسکیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں (اسوبی) ورژن رکھا گیا ہے۔ یعنی اصل کھلاڑی اچھلیں گے، بلاک کو مجازی طور پر مکا ماریں گے اور ورچول (مجازی) سکے جمع کرسکیں گے۔اس کے علاوہ کھانے پینے کی دکانیں، تحفے اور خریداری کی اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔

Photo Update: Super Nintendo World awaits guests' arrival

اس سے پہلے مہمانوں کو ہاتھ پر باندھی جانے والی پاور اپ پٹیاں باندھنا ہوں گی جو اسمارٹ فون کی ایپ سے جڑی ہوں گی اور وہاں یہ سکے محفوظ رکھے جاسکیں گے۔ ماریو کا ایک بہت بڑا مجسمہ اور عین اس گیم جیسا قلعہ بھی بنایا گیا ہے جو بڑے بڑے پتھروں سے بنایا گیا ہےجسے ماریو کےمداح اسے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ کوپا چیلنج کے نام سے ماریو کارٹ والے گوشے میں شائقین عین اسی گیم جیسی کاریں بھی چلاسکیں گے۔ اس میں آگمینٹڈ ریئلٹی پروجیکشن میپنگ اور گرافکس سمیت اسپیشل ایفیکٹس جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی جائیں گی۔

 

۔

کراچی: پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج شہید بینظیر آباد اور بانی سابق پرنسپل کیڈٹ کالج لاڑکانہ محمد یوسف شیخ انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج شہید بینظیر آباد اور بانی سابق پرنسپل کیڈٹ کالج لاڑکانہ محمد یوسف شیخ کورونا وائرس سے جدوجہد کرتے کرتے زندگی کی بازی ہار گئے

وہ پی این ایس شفا کراچی میں زیر علاج تھے، گذشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس سے جدوجہد کر رہے تھے،انکی نماز جنازہ عید گاہ لاڑکانہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔

انہوں نے نگران حکومت کے دوران وفاقی وزیر تعلیم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محمد یوسف شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انکی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے

کراچی: تیرھویں عالمی ”اردو کانفرنس 2020“کی افتتاحی تقریب آج آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوگی۔
 

تقریب میں مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ ہوں گے۔

تقریب کا آغازآرٹس کونسل کراچی میںساڑھے تین بجے سہ پہر آڈیٹوریم Iمیں ہوگا۔

 

کراچی: آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیاں نہیں ہیں بلکہ ہائبرڈ ایجوکیشن کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے 10 جنوری 2021 تک جاری رہےگا ۔

تفصیلات کے مطابق آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور مرکزی رہنماؤں، شہاب اقبال، محمد یونس ، ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، محمد سلیم، توصیف شاہ، محمد ساجد، اعجاز علی اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے کہا ہے کہ سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کے جاری کردہ 27 نومبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 26 نومبر 2020 سے 10جنوری 2021 تک تمام سرکاری و نجی اسکولزہوم بیسڈ لرننگ کی حکمت عملی اختیار کریں گے جس کےلئے سندھ میں سردیوں کی تعطیلات بھی ختم کر دی گئیں ہیں اور یہ کہ تمام اسکولز کھلے رہیں گے اساتذہ اسکول آئیں گے آن لائن کلاسز لیں گے بصورت دیگر ہفتہ وار بنیادوں پر روزانہ ایک سے دو کلاسز کے بچوں کو بلا کر ہوم ورک اسائنمنٹ پلان سمجھایا اور دیا جائے گا اور دوسرے ہفتے سے جمع بھی کئے جائیں گے والدین بھی اسکول آ کر یہ ہوم ورک جمع کرا سکتے ہیں ۔

بورڈز کے شیڈول کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے انرولمنٹ و امتحانی فارم بچوں کو دئیے اور جمع کئے جائیں گے ۔والدین اور بچوں کو یہ بات سمجھانا ہو گی کہ اسکولوں کی چھٹیاں نہیں ہیں بلکہ ہائبرڈ ایجوکیشن کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے 10 جنوری 2021 تک جاری رہےگا ۔ان رہنماؤں کا مذید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم فوری طور پر اس نوٹیفکیشن کو ضلعی انتظامیہ تک پہنچا دے تاکہ اسکولز اور انتظامیہ کے مابین کوئی ابہام پیدا نہ ہو اور ان کو پریشان نہ کیا جائے۔

کراچی: جامعہ کراچی نےڈاکٹر آف فارمیسی اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی مزیدتوسیع کردی۔ خواہشمند طلبہ 04 دسمبرتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند طلبہ04 دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نےپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسز اینڈ چیسٹ ڈیزیز سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسز اینڈ چیسٹ ڈیزیز(ڈی ٹی سی ڈی) سالانہ امتحانات برائے 2019 ء میں 07 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 42.86 فیصدرہا

کراچی: پاکستان میں پہلی بار سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے استثنیٰ مضامین پروگرام متعارف کرادیا ہے جس کے بعد انٹر میڈیٹ پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل میں کم از کم 33فیصد نمبر ز سے پاس ہونیوالے طلبہ تین سال کے بجائے دو سال میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کا ڈپلومہ حاصل کر سکیں گے ۔

پروگرام کے تحت امیدوارکراچی سمیت سندھ میں 74 سرکاری اور200 نجی فنی تعلیمی اداروں میں داخلے کا اہل ہوگا۔

بورڈنے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی 163 میٹنگ 30 اپریل اور یکم مارچ 2019ء کے حوالے دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ طلبہ جو انٹر پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے امتحانات میں کامیاب ہوچکے ہیں مگروہ یونیورسٹیز میں داخلے کی کم سے کم مارکس کی اہلیت پر پورے نہیں اترتے ڈپلومہ ان ایسو سی ایٹ انجینئرنگ میں داخلہ لے کر پہلے سال کا استثنیٰ حاصل کر کے ڈی اے ای سال دوم میں براہ راست داخلہ لے سکیں گے۔

مذکورہ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ لازمی مضامین اردو، اسلامیات، انگریزی سال اول و دوم اور مطالعہ پاکستان میں پاس تصور کئے جائیں گے، اس لئے انہیں صرف فنی تعلیم کے کورسز کرائے جائیں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن فیس 2000روپے ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ سے رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب طلبا کو جعلی فارم فروخت کرنے والے گینگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاپوش پولیس نے میٹرک بورڈ آفس کے قریب طلبا کو جعلی فارم فروخت کرنے والے گینگ کے دو ملزمان علی رضا اور جنید کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار کئے گئے  ملزمان سے نویں جماعت کے جعلی فارم، ڈگریاں اور مہریں برآمد کرلیں۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان رواں ہفتےکریگا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی رواں ہفتے میں متوقع ہے

نتائج کی تفصیلات ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردی جائیں گی طلبہ اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے چیک اور ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے

جبکہ رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کردیئے جائیں گے۔