اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : جامعہ کراچی نے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بھی داخلوں کا آغاز کردیا ۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام)،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام)میں داخلے برائے سال2021 کا اعلان کردیا گیا ہے

،جس کے مطابق خواہشمند طلبہ30 نومبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ (HSC) یا مساوی امتحان میں کم ازکم 45% فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلباوطالبات داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہیں جبکہ ڈپلومہ کرنے والے کم ازکم 60% فیصد مارکس کے حامل طلبہ اہل ہوں گے۔

کراچی : جامعہ کراچی نے شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بھی داخلوں کا آغاز کردیا ۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام)،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام)میں داخلے برائے سال2021 کا اعلان کردیا گیا ہے

،جس کے مطابق خواہشمند طلبہ30 نومبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ (HSC) یا مساوی امتحان میں کم ازکم 45% فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلباوطالبات داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہیں جبکہ ڈپلومہ کرنے والے کم ازکم 60% فیصد مارکس کے حامل طلبہ اہل ہوں گے۔

کراچی: وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اٹھائیسواں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق 26نومبر سے جامعہ اردو تدریس کیلئے بند کردی جائے گی اور آن لائن تدریس کی جائے گی جبکہ امتحانات کے متعلق فیصلہ امتحان سے قریب حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ایچ ای سی پالیسی کے تحت ایم اے، ایم ایس سی(دو سالہ پروگرام) میں داخلے نہیں دیئے جائیں گے۔Covid-19کے باعث فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں قائم مقام رجسٹرارڈاکٹرمحمدصارم،ئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات ڈاکٹر مسعود مشکور،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹر نعیم الدین آرائیں، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر شائستہ عصمت، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر ارم السلام، ڈاکٹر محمداسمٰعیل موسیٰ،ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، ڈاکٹر آزادی فتح،غزالہ یاسمین،فوزیہ بانو،ناظم امتحانات غیاث الدین، انچارج کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر رابعہ مدنی،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین،ڈاکٹر سید شبر رضا، ڈاکٹر کامران احسن،ڈاکٹر گوہر علی،ڈاکٹر سید اخلاق حسین شریک تھے جبکہ ڈاکٹر نوید علی قائم خانی، ڈاکٹر عبدالمتین اور ڈاکٹر حدیقہ کوثرکیانی(اسلام آباد کیمپس) سے آن لائن شرکت کی۔

کراچی : جامعہ کراچی نےڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی اے / ایل ایل بی اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوگیا۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ خواہشمند طلبہ 30 نومبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

 داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کا آغاز 23 نومبر2020 ء سے ہوگا

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

بیچلرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس،کمپیوٹر سائنس،کرمنالوجی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،ایجوکیشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی اے آنرز)،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس،کرمنالوجی،ماس کمیونیکیشن،پاکستان اسٹڈیز اورپبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

کراچی: اگر آپ فلکیات اور خاص طور پر فلکیاتی عکاسی (ایسٹرو فوٹوگرافی) کے شوقین ہیں تو یہ خبر یقیناً آپ کےلیے بہت اہم ہے۔ 16 سے 25 دسمبر تک اپنی دوربینیں اور کیمرے تیار رکھیے گا کیونکہ مارچ 2080 تک زحل اور مشتری ایک دوسرے سے اتنے قریب نظر نہیں آئیں گے؛ اور اس کے بعد ایسا دوسرا منظر 2400 میں ہی دکھائی دے گا!

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آسمان پر زحل اورمشتری میں فاصلے کم ہوکر قربتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ 16 دسمبر سے 25 دسمبر تک یہ دونوں سیارے ایک دوسرے سے اتنے قریب نظر آئیں گے کہ جتنے آج سے 800 سال پہلے دکھائی دیئے تھے۔ یعنی یہ واقعہ فلکیات کے نایاب ترین واقعات میں سے ایک ہے۔

علاوہ ازیں یہ منظر ان ملکوں اور علاقوں میں زیادہ واضح طور پر دیکھا جائے گا جو خطِ استوا (ایکویٹر) سے زیادہ قریب ہیں۔ پاکستان بھی ان ہی ممالک میں سے ایک ہے۔

ان علاقوں میں سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد تک مشتری اور زحل کو مغربی افق کے آس پاس دیکھ کر ر اس قدرتی نظارے کا لطف اٹھایا جاسکے گا۔

ماہرین کے مطابق، 16 سے 25 دسمبر تک آسمان میں مشتری اور زحل کا ظاہری فاصلہ پورے چاند کی چوڑائی (قطر یعنی ڈایامیٹر) کے صرف پانچویں حصے (20 فیصد) کے لگ بھگ ہوگا۔

21 دسمبر کو یہ دونوں سیارے ایک دوسرے سے کم ترین فاصلے پر ہوں گے جبکہ 25 دسمبر کے بعد یہ ایک بار پھر ایک دوسرے سے دور ہونے لگیں گے۔
اس کے علاوہ، مدار میں گردش کے دوران مختلف سیاروں کا درمیانی فاصلہ کم زیادہ ہونا ایک ایسا معمول ہے جو گزشتہ اربوں سال سے جاری ہے۔

تقریباً ہر 20 سال میں ایک موقع ایسا آتا ہے جب نظامِ شمسی کے باقی سیارے ہماری زمین سے بالکل سیدھ میں آجاتے ہیں اور آسمان میں ایک سیدھی لکیر کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

اس سال بھی یہی کچھ ہونے جارہا ہے جو درحقیقت ایک فلکیاتی معمول ہے، جس کا کسی کی قسمت یا بدقسمتی سے کوئی تعلق نہیں۔

فلکیات کے شوقین اس خوبصورت نظارے کو آن لائن دیکھنے کےلیے ’’اسٹیلیریئم‘‘ نامی ویب سائٹ پر رجسٹر ہوسکتے ہیں۔

کراچی :  کڈنی فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کو تین سال کی مدت کے لیے بورڈ کا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق کڈنی فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی ایک میٹنگ میں پرفیسر ایس اے جعفر نقوی نے پروفیسر عطا الرحمن کو چیئر مین بنانے کی تجویز پیش کی جسے بورڈ کے اراکین نے متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔

واضح رہے کہ آج کل پروفیسر عطا الرحمن وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے ٹاسک فورس کے وائس چیئر مین اور ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کوچیئر مین کے عہدوں پر فائز ہیں۔

پروفیسر عطا الرحمن کی نامیاتی کیمیاء کے موضوع پر 1232سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ 346کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 771 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں، 45 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔ ان کی زیرِ نگرانی82 طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن آٹھ یورپی ریسرچ جرنل کے مدیرِ اعلیٰ ہیں جبکہ متعلقہ مضمون سے متعلق دنیا کی نمایاں انسائکلوپیڈیا کے مدیر بھی ہیں۔ پروفیسر عطا الرحمن کو نہ صرف بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں تمغہئ امتیاز، ستارہئ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس ،ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2021 میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کےلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کاا علان کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا اپنےانرولمنٹ فارم پیر 23 نومبر سے 7 جنوری تک اپنے تعلیمی اداروں تک جمر کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 11 جنوری 2021 سے 15 جنوری تک متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں جمع کراسکتے ہیں

انرولمنٹ فارم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی وہب سائٹ   www.biek.edu.pk  سےڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں
یاد رہے رواں سال وزیر اعلیٰ سند ھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ فامرز اپنے کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں فیس معاف کردی گئی ہےلہذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلبا بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کوتاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی طالب علم سے انرولمنٹ کی فیس کے نام پر پیسے وصول نہ کئے جائیں۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے وفاق کے تحت محکمہ تعلیم کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت منعقدہ این سی او سی کے اجلاس میں موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سال کسی صورت بغیر امتحانات کے کلاسز میں بچوں کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔

ہماری تجویز ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں بلکہ اگر ایسا لگتا ہے تو پرائمری اسکولز جس میں انرولمنٹ 73 فیصد ہے اس کو بند کیا جائے جبکہ کلاس 6 اور اس سے آگے کی تمام کلاسز کو جاری رکھا جائے

نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات مئ اور جون میں لینے کا فیصلہ نہ کیا جائے بلکہ اس کو ہولڈ کیا جائے اور آگے کی صورت حال کو دیکھ کر بعد میں فیصلہ کیا جائے۔ چھوٹی نجی اسکولز کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے انہیں بینکوں کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں اور اس پر سود وفاقی حکومت ادا کرے تاکہ یہ نجی اسکولز معاشی طور پر بدحالی کا شکار نہ ہوں۔

اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹیوشن اور کوچنگ سینٹرز کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے. غیر تدریسی سرگرمیاں اس سال مکمل طور پر تعلیمی اداروں میں بند کرنا چاہیے۔

جو اسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ آن لائن تعلیم دیتے رہیں لیکن اگر کوئی والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے اور اپنے بچوں کو گھروں پر ہی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں تو اسکولز کو بھی پابند کرنا چاہیے کہ وہ ان بچوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیں۔

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں سمیت اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز بند کرنے کااعلان کردیا۔

ڈاکٹر مراد راس کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے بھرمیں تمام تعلیمی ادارے26نومبر 2020 سے بند ہونگے۔ مذکورہ بالا تمام 11 جنوری 2021 کو دوبارہ کھولنا ہوں گے۔ مزید تمام تفصیلات انشاء اللہ جلد ہی شیئر کردی جائیں گی۔

اسلام آباد: حکومت نےکورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر 26 نومبرسے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرشفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر26 نومبرسے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں 26 نومبرسے 24 دسمبرتک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا جہاں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے جبکہ 25 دسمبرسے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، جنوری کے پہلے ہفتے میں ریویوسیشن ہوگا جس کے بعد 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

شفقت محمود کے مطابق مارچ اوراپریل میں بورڈ کے امتحانات کومئی میں کرانے کی سفارش کی ہے، یونیورسٹی ہاسٹلزکے طلبہ کا ایک تہائی حصہ ہاسٹلزمیں قیام کرسکیں گے، نوکریوں کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیسٹ جاری رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔