ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے 09 ماہرین کواسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہ کسی بھی جامعہ کے لیے تحقیق ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو جامعات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی اورپہچان کا بہترین ذریعہ بنتی ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے نوجوان محققین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اساتذہ ومحققین کی تحقیقی طرز زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ قراردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ جاری ہونے والے فہرست میں جامعہ کراچی کے مزید ماہرین کا اضافہ ہوگا۔

اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن،پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان،پروفیسر ڈاکٹر درخشاں جبین حلیم،پروفیسر ڈاکٹر وقار الدین،پروفیسر ڈاکٹر بیناشاہین صدیقی،پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ جبکہ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر و انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور چیئرمین شعبہ ریاضیات پروفیسرڈاکٹر نجیب عالم خان کے نام شامل ہیں۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کی ٹیم نے پروفیسر جان بی اے لونیڈیس کی سربراہی میں یہ فہرست مرتب کی ہے جس میں مختلف علوم سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار ماہرین کے نام اُن کے ریسرچ پیپر اور سائیٹیشن کی بنیاد پر شامل کیے گئے ہیں۔

کراچی : جامعہ کراچی نےبی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کی مارکس شیٹ جاری کردی گئیں ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ صبح 9:00 تادوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر 01 سے30 دسمبر 2020 ء تک حاصل کرلیں۔

مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ، رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورت میں ہی انہیں مارکس شیٹ جاری کی جائے گی۔

کراچی: جامعہ کراچی نے26 نومبر2020 ء سے ہونے والے تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کردیئے۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفر حسین کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت 26 نومبر2020 ء سے ہونے والے تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی کی ہدایت پر ایچ ای سی زون جی انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد کی جارہی ہے۔چیمپئن شپ میں کراچی سے تعلق رکھنے والی چار یونیورسٹیزکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپیئن شپ لیگ میچز کی بنیاد پر کھیلی جائے گی، روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ کراچی یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی کے درمیان دس بجے جبکہ دوسرا میچ سرسید یونیورسٹی اور دیوان یونیورسٹی کے درمیان ساڑھے گیارہ بجے کھیلا جائے گا

ٹورنامنٹ کا افتتاح کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان کریں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عامر صدیقی امپائرز میں محمد ارشد، محمد اصغر، کامران رئیس اور فہاد ہوں گے۔ ٹیکنیکل آفیشلز کی ذمہ داری زاہد محمود، سید اسد ظہیر اور اخلاق بخاری نبھائیں گے۔

کراچی : علما یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 15ویں کانووکیشن کی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

Image may contain: 6 people, outdoor, text that says 'ILMA UNIVERSITY ILMA UNIVERSITY CONVOCATION TWENTY TWENTY L M MAGRANI AGR'

جس میںفیکلٹی آف کمپیوٹر سائنسز فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ، فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اورفیکلٹی آف میڈیا اینڈ ڈیزائن کے 310 فارغ التحصیل طلباوطالبات کو اسناد سے نوازا گیا۔

علما یونیورسٹی نے اپنے 15 ویں کانووکیشن کی اس شاندار اور کامیاب تقریب کو معاشرتی و معاشی شعبوں میں بھرپور ہنر مند گریجویٹس کے داخلے اور ملک کی افرادی قوت میں ایک قابل قدر اضافے کے طور پر منایا جس میں چانسلر نعمان عابد لاکھانی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور الظفر داد، بورڈ آف گورنرز و دیگر معززین نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض علما یونیورسٹی کے رجسٹرار سید کاشف رفیع نے انجام دیے۔

Image may contain: 6 people, people standing and suit, text that says 'UNIVERSITY CONVO TWENT'

کانووکشن میں ایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کیا گیا

 

Image may contain: 1 person, standing, suit and outdoor

 

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اپنے دل کی بات کہہ دی ۔
وزیرتعلیم پنجاب کا ایک نجی چینل کو انٹر ویوکے دوران کہنا تھا کہ میں اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں تھا کیونکہ اس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے لیکن اب الارمنگ صورتحال ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اب اس فیصلے کو ہر صورت میں عمل کروایا جائے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں کو احکامات جاری کردیئے

انہوںنے مزید کہا کہ ہم حکومتی فیصلے کی رٹ کو چیلنج نہیں کرسکتے ہمیں ہر صورت ان کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہوگااور میری پوری کوشش ہوگی کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی جائے بصورت دیگر من مانی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں تما م نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے  اسکولز، کالجز، جامعات، ٹیوشن سینٹرز، مدارس، خودمختار وسرکاری ماتحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک معطل رہیں گی۔

تمام تعلیمی اداروں کوبند کرنےکافیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جبکہ تدریسی عمل آن لائن یاہوم بیس رکھاجائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں متفقہ طور پر تعلیمی اداروں کی بندش کااعلان کیا گیاتھا۔

کراچی: جامعہ کراچی اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔
جامعہ کراچی اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مذکورہ معاہدے کا مقصد دونوں جامعات کے باہمی اشتراک سے مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کو فروغ دینا اور کمرشلائزکرناہے اورجامعہ کراچی کے انکیوبیشن سینٹر میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلبہ کو بزنس آئیڈیاز کے ساتھ ساتھ تربیت فراہم کرنا ہے۔علاوہ ازیں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباوطالبات کو جامعہ کراچی میں موجود ریسرچ لیبز میں عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ لیب آلات کے حوالے سے آگاہی اور تربیت فراہم کرنا شامل ہیں۔

جامعہ کراچی کی طرف سے وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن نے جبکہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی عظمیٰ بتول نے دستخط کئے۔

دونوں جامعات مشترکہ طورپر ریسرچ پروجیکٹس کی فنڈنگ اور ریسرچ کی اشاعت کے لئے مل کر کام کریں گی۔دونوں جامعات کے مابین طلبہ،فیکلٹی ایکسچینج اور تربیتی سیشنز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دونوں جامعات کے اشتراک سے طلبہ کئے لئے جاب فیئر کے انعقادکو بھی یقینی بنایاجائے گا۔

ٹک ٹاک کے مقابلے میں اسنیپ چیٹ نے سیکشن اسپاٹ لائٹ کا اضافہ کردیا جس میں صارفین کی مختصر ویڈیوز کو دکھایا جائے گا۔اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسنیپ چیٹ کی جانب سے زبردست آفر بھی کی جارہی ہے۔

ویسے تو یہ پہلا موقع نہیں جب اسنیپ چیٹ میں صارفین کی ویڈیوز کو ہائی لائٹ کیا گیا مگر یہ پہلا موقع ضرور ہے جب اسنیپ چیٹ نے انہیں اپلیکشن میں نمایاں جگہ دی ہے۔

اسنیپ چیٹ اسپاٹ لائٹ کسی حد تک ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز سے مماثلت رکھتا ہے، جیسے آٹوپلے ورٹیکل ویڈیوز، سوائپ اپ یا ڈاؤن کے ذریعے ویڈیوز بدلنا۔

مگر اسپاٹ لائٹ کچھ مختلف بھی ہے، جس میں کمنٹس کی اجازت نہیں ہوگی اور بیشتر ویڈیوز بنانے والوں کے نام ظاہر نہیں ہوں گے، ماسوائے ویڈیو کریٹیئر کی پبلک پروفائل ہو (اسنیپ چیٹ کے بیشتر صارفین کی نہیں)۔

آسان الفاظ میں اسپاٹ لائٹ میں ویڈیو بغیر کسی نام یا اکاؤنٹ کے نظر آئیں گی۔مگر صارفین کے لیے سب سے زیادہ کشش کمپنی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہوگی۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک صارف کو کتنی رقم دی جائے گی، بس یہ بتایا کہ ادائیگیاں ایک فارمولے کے تحت ایسے افراد کو یونیک ویڈیو ویوز کی بنیاد پر کی جائے گی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک روزانہ 10 لاکھ ڈالرز ایسے افراد میں تقسیم کریں گی، جو اس سیکشن کے لیے سب سے مقبول ویڈیوز شیئر کریں گے۔کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک صارف کو کتنی رقم دی جائے گی، بس یہ بتایا کہ ادائیگیاں ایک فارمولے کے تحت ایسے افراد کو یونیک ویڈیو ویوز کی بنیاد پر کی جائے گی۔

سال ختم ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا، یہ بھی کمپنی کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا۔طویل المعیاد بنیادوں پر اسنیپ چیٹ کی جانب سے اسپاٹ لائٹ میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا، تو یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین کو روایتی انداز سے ریونیو شیئرنگ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

 

اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے فواد چوہدری، ملک میں ٹیکنالوجی سے متعلق نت نئے اقدامات سامنے لارہے ہیں۔

حکومتِ پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنےکااعلان کےبعد اب انہوں نےکہا ہے کہ ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لیے ان کی وزارت اینیمیشن اور ویڈیو گیمز کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔

فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں ہماری وزارت ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کا حصہ بن سکیں گے اور نوجوانوں کو گیمز سرٹیفیکیٹس بھی دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ ویڈیو گیم انڈسٹری دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی پانے والی صنعتوں میں سے ایک ہے۔گیمنگ کو بطور کیرئیر بھی منتخب کیا جارہا ہے اور یوٹیوبرز کی طرح اب گیمرز کے لیے بھی آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

یہی نہیں بلکہ رواں برس کے اوائل میں دنیا بھر لاک ڈاؤن کے بعد ویڈیو گیمز کے صارفین کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔