اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مدرسےمیں دھماکے میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی خمیوں کی تعداد112 تک پہنچ گئی جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکامدرسہ کے مرکزی ہال میں ہوا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ایس پی سٹی وقار عظیم کاکہناہے کہ دھماکے کے وقت بچے حصول تعلیم میں مصروف تھے، ایک شخص نے مدرسہ میں بارودی موادسے بھرابیگ رکھا، مشکوک شخص صبح 8 بجے مدرسہ میں داخل ہوا،دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچوں سمیت 7 افراد شہید ہو گئے ،دھماکے میں زخمیوں کی تعداد112 تک پہنچ گئی، زخمیوں میں زیادہ ترافرادجھلسے ہوئے ہیں،زخمی بچوں کی عمریں 11 سے 17 سال کے درمیان ہیں ، مدرسے میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیاگیا،دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑاہواہے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ، شہید اورزخمی بچوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

Security officials inspect a crater at the site of the blast at a religious school in Peshawar.

ترجمان ایل آر ایچ کاکہناہے کہ72 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ37 زخمیوں کو نصیر اللہ بابرمیموریل ہسپتال منتقل کیاگیا، کی ٹی ایچ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ2 زخمیوں کو خیبرٹیچنگ ہسپتال لایاگیا،زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے دیر کالونی مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بناناقابل مذمت اور ظالمانہ اقدام ہے ،وزیراعلیٰ محمود خان نے پولیس کوواقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات سے کاحکم دیدیا،صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہناہے کہ مدارس پر حملے کاکوئی الرٹ نہیں ملا تھا،ہماری سکیورٹی الرٹ تھی ۔

اسلامآباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونے کی خوشخبری سنادی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے جو نیٹ فلکس کی طرز پرہوگا

فواد چوہدری کا کہناہے کہ پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد پر گائیڈ لائن تیار کر لے، جوں ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم پرائیویٹ کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بے شمار صارفین امریکی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کا استعمال کرتے ہیں۔

اب تک پاکستان کی کوئی اپنی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونا خوش آئند بات ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : سائوتھ کوریا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ کے چیئرمین لی کون ہی 78 سال کی عمر میں چل بسے
مسٹر لی نے اپنی قابلیت کی بنا پر اپنے والد کے چھوٹے سے بزنس کو معاشی حب میں تبدیل کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں سام سنگ کمپنی کو الیکٹرونکس کی دنیا میں سب سے بڑی کمپنی کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا

فوربس کے مطابق ، ان کا شمار جنوبی کوریاکےسب سے امیر شخصیات میں ہوتا ہے ، جن کی مجموعی مالیت تقریبا 21 بلین ڈالر (16 بلین ڈالر) ہے۔ لی کی موت گزشتہ روزان کے گھر پر ہوئی لیکن تاحال انکی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔

سام سنگ نے انکی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی ان کے ساتھ گزرے ہوئے ہر لمحوں کو یاد رکھے گی اور ہم ان کی خدمات کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایپل کامذاق کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کے نئے فونزکےساتھ چارجر اور ایئرپورڈز دستیاب نہ ہونے پر سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

جس کے بعد اب معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہیر میں ایپل کا مذاق اڑایا ہے

سام سنگ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہر کے لیے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم چیزیں الگ الگ نہیں بیچتے، ہم چارجر اور ہیڈفونز دونوں ڈبے کے ساتھ بغیر کسی اضافی قیمت کے بیچتے ہیں‘۔

کورین کمپنی سام سنگ کی تشہیری پوسٹ کو دیکھ کر اس بات کا صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایپل کمپنی کو چارجر اور ائیر پوڈز نہ دینے پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی اور ایپل کے ان کے چاروں نئے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز دستیاب نہیں تھے۔

پینسلوانیا: پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی اور ہیوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال نے مشترکہ طورصرف 4 منٹ میں فالج کاپتہ لگانےوالی ایپ تیار کرلی ۔ امریکی ماہر نے مشین لرننگ ایپ بنائی ہے جو متاثرہ شخص کی آواز اور ویڈیو سے اس کیفیت کا اندازہ لگاسکتی ہے۔ ایپ کےحوالےسے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایمرجنسی روم کی تشخیص کی طرح ہی کام کرتی ہے جس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ایپ صرف چار منٹ میں فالج ہونے یا نہ ہونے کی نشاندہی کرسکتی ہے۔

اس کی تیاری کی لیے پہلے 80 کے قریب فالج کے مریضوں کی آواز اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اسے ایک ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیٹا کو مشین لرننگ سے گزار کر الگورتھم کو تربیت دی گئی جب اسے فالج کے مریضوں پر آزمایا گیا تو اس نے 79 فیصد درستگی سے فالج کی زیادہ یاکم شدت کی پیشگوئی کی جس کی تصدیق مختلف ٹیسٹ سے بھی ہوگئی

ماہر پروفیسر شیرون ہوانگ کہتی ہیں کہ یہ اولین کام ہے جس سے ایمرجنسی میں فالج کا اندازہ لگاسکتا ہے۔ چہرے کا ڈیٹا اور آواز اس ضمن میں بہت مددگار ہوتا ہے اور اس طرح گھر بیٹھے مریض دور دراز سے رہتے ہوئے بھی اپنی کسی کیفیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایپ طبی اہمیت رکھتی ہے۔

اسلام آباد: دنیا فورجی کے بعد اب تیز ترین رفتار رکھنی والی انٹرنیٹ سروس ’فائیو جی‘ پر منتقل ہو رہی ہے جس کے لیے موبائل کمپنیزنے فائیو-جی فونز بھی مارکیٹ میں پھیلا دیئے ہیں تاہم پاکستان میں اب تک تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سےایک نجی چینل پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے تیزی کے ساتھ کوششیں کر رہی ہے اور دسمبر 2021 تک فائیو جی سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبہ بندی کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے ٹیلی کام کمپنی ’زونگ‘ کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے ایک اسپتال میں فائیو جی سروس کا ٹرائل بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسلام آباد، کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس سے منسلک کرنے پر کام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت نے ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی بولی کے لیے پالیسی کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام موبائل کمپنیوں کے علاوہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نے فی الحال فائیو جی لائیسنسز کی نیلامی کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے بعد فائیو جی سروس کی بولی، اس کی ابتدائی قیمت اور دیگر شرائط طے کی جائیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں ’زونگ‘ اور ’موبی لنک‘ فائیو جی کے ٹرائیل کرچکے ہیں جس کے دوران ویڈیو کال ٹیسٹنگ میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ایک اعشاریہ پانج گیگا بائٹ(جی بی) فی سیکنڈ رہی تھی۔

 

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ روزبیچلر آف سائنس ان نرسنگ کا داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوا۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن نے بتایا کہ داخلہ ٹیسٹ میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد تقریباً گیارہ سو تھی جن کے لیے تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ نگرانی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے امتحان کی نگران ٹیم کو داخلہ ٹیسٹ میں حکومت کے وضع کردہ SOPs پرعمل درآمد یقینی بنانے پر ایڈمیشن سیل اور منتظمین کو سراہا۔

تمام امیدوار ایڈمٹ کارڈز اور شناختی دستاویزات دکھا کر داخل ہوئے ۔ ماسک پہننا ہر امیدوار کے لیے لازمی کیا گیا اور امیدواروں کو امتحان گاہوں میں مناسب فاصلے سے بٹھایا گیا۔

بیجنگ: ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا میٹ 40 سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں ایپل کے نئے آئی فون 12 سے بہتر پروسیسر ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروسیسر آئی فون میں استعمال کی گئی چِپ کی طرح ’فائیو نینومیٹر‘ تیکنیک پر ہی بنایا گیا ہے۔ ہواوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے پروسیسر میں اربوں ٹرانزسٹر نصب ہیں جو ایپل کے اے 14 پروسیسر سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان خصوصیات کے باعث ان کا نیا میٹ 40 سمارٹ فون آئی فون 12 سے ’زیادہ طاقتور‘ ہے۔
تاہم ہواوے نے کہا ہے کہ ان کے پاس اِن چپس کی کمی ہے جو میٹ 40 میں استعمال کی گئی ہیں کیونکہ یہ چِپ امریکا سے برآمد کی جا رہی تھی مگر رواں برس ستمبر سے امریکا نے چین پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کمپنی کے پاس کیرن 9000 نامی یہ پروسیسرز ختم ہو گئے تو ایک عرصے کے بعد مزید میٹ 40 سمارٹ فون نہیں بنا سکیں گے۔
پوری دنیا میں فی الحال صرف دو کمپنیوں کے پاس فائیو نینو میٹر کی چِپ بنانے کی صلاحیت ہے۔ ان میں تائیوان کی ٹی ایس ایم سی اور جنوبی کوریا کی سام سنگ شامل ہیں۔
ہواوے میٹ 40 کا سب سے سستا ماڈل 1049 امریکی ڈالر کا ہے۔ اس میں 6.5 انچ کی او ایل ای ڈی سکرین ہے۔ اس کے تین مہنگے ماڈلز کی قیمتیں 2,708 امریکی ڈالر تک جاتی ہے اور ان میں 6.8 انچ کی سکرین ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث دونوں کمپنیوں کو منع کیا گیا ہے کہ وہ یہ چِپ یا کوئی بھی سیمی کنڈکٹر (نیم موصل) پراڈکٹ چینی کمپنی ہواوے کو نہ بھیجیں۔ یا کوئی بھی ایسی پراڈکٹ جس میں ’امریکی ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر‘ کا استعمال کیا گیا ہو۔
امریکا کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے لیکن ہواوے کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔
ہواوے سے یہ پوچھنے کی کوشش کی ہے کہ ان کے سٹاک میں فی الوقت کتنی چِپس موجود ہیں تاہم کمپنی نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔
ایک آن لائن پیشکش کے دوران ہواوے کمپنی کے کنزیومر ڈیوائسز افسر ریچرڈ یو نے تسلیم کیا تھا کہ امریکی تجارتی پابندی کے باعث کمپنی کافی مشکلات کا شکار ہے۔
ہواوے کو واشنگٹن کی جانب سے دیگر کئی پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکا میں 2019 کے وسط کے بعد سے اس کمپنی کا کوئی سمارٹ فون متعارف نہیں کرایا جا سکا جبکہ پلے سٹور سمیت اس کے فون گوگل کی کئی سروسز بھی نہیں استعمال کر سکتیں۔

لاہور: پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر فضل احمد خالد کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرکاری ایسوسی ایٹ ڈگری میں سمسٹر سسٹم لاگو کرنےاورکالجوں میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا۔

پی ایچ ای سی نے فیصلہ کیا ہے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ذریعے کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس آنرز کی مانیٹرنگ ہوگی۔ کالجوں کے طلباء کیلئے کیرئیر کونسلنگ اور اسکالر شپ پورٹل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ پورٹل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ڈاکٹرخالد آفتاب، ڈاکٹرعارف بٹ، ڈاکٹرخالد مسعود گوندل، ڈاکٹر نازش عطاء اللہ، ایم پی اے ساجد احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ارم بخاری نے شرکت کی۔

چیئرپرسن پی ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے نصاب کی تیاری کیلئے ہر ڈسپلن کی الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری حاصل کی گئی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری کو سالانہ پروگرام سے سمسٹر سسٹم میں تبدیل کرنے پر اصولی اتفاق کیاگیاہے۔

اجلاس میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کو ڈگریاں ایوارڈ کرنے کا اختیار دینے کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایچ ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری جامعات میں گزشتہ ایک سال کے دوران بھرتی ہونے والے نئے اساتذہ کی ٹریننگ کرائی جائے گی جبکہ سرکاری یونیورسٹیزمیں تعینات ہونے والے نئے وائس چانسلرز کے لئے لیڈر شپ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔

لاہور : پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری اسکولوں میں وزٹ کےحوالے سےافسران و مانیٹرنگ ٹیموں کےلئے ایس او پیز جاری کردی

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کا بھی اایس او پیزپر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا،افسران ومانیٹرنگ ٹیم کمرہ جماعت میں بغیر اجازت داخل نہیں ہونگے، مانیٹرنگ ٹیم اسکول وزٹ سےقبل ہیڈٹیچر کو آگاہ کریں گے، کمرہ جماعت میں افسران داخلےسےقبل ٹیچرسےاجازت لیں گے،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایس او پیز جاری کرنے کا مقصد بچوں کےدل میں اساتذہ کی عزت واحترام میں اضافہ کرنا ہے۔

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی سخت احکامات جاری کردیے ہیں، صوبائی وزیرتعلیم نے بھی پنجاب کے تمام نجی وسرکاری اسکولوں کو ہدایات جاری کیں کہ طلباء اور اساتذہ کی صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس بارے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا،ہر حال میں کورونا ایس او پیز بھی عملدرآمد کرایا جائےگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سےمتاثرہ مریضوں اور شرح اموات میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ہی 847 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہوگئی ہے۔