اتوار, 06 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور کے ایک سرکاری اسکول سے کورونا کا کیس سامنے آگیا
گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ہائی اسکول کے ٹیچر کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے ٹیچر تنویر احمد کا تین روز قبل کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا،مذکورہ ٹیچر امتحانات میں نگران کی ڈیوٹی دے رہا تھا ۔لاہور بورڈ نے تنویراحمد کو امتحانی ڈیوٹی کرنے سے روک دیا۔

لاہور: ایجوکیشن اتھارٹی نےا سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے بغیر اجازت باہر جانے پر پابندی عائد کردی
اساتذہ ا سکولوں میں حاضری لگا کر کا ذاتی کاموں کیلئے غائب ہوجاتے تھے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایم ایز کی رپورٹ کا نوٹس لیا۔

اساتذہ کو ذاتی کام کیلئےاسکول سے باہر جانے سے قبل اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا ۔مذکورہ پابندی اسکول سربراہوں پر بھی ہوگی۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ٹیچرزکیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزآف گورنرز کا 45واں اجلاس سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیلئے مالی سال21 -2020 کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔ رواں سال کیلئے اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 43 کروڑ 67 لاکھ روپے رکھا گیا ۔

بجٹ میں سٹی کیمپس کیلئے 92کروڑ 86لاکھ جبکہ جناح کیمپس کالا شاہ کاکو کیلئے 50کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔ ملازمین سے متعلقہ اخراجات کی مد میں 41کروڑ روپے جبکہ جاری اخراجات کیلئے 16کروڑ 88لاکھ روپے رکھے گئے ۔

رواں سال کے دوران ریسرچ پر 12کروڑ47لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ سالانہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 11کروڑ 65لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔اسکالر شپس اور دیگر وظائف کیلئے 4کروڑ 95لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔اسی طرح دیگر مدات میں بھی بجٹ مختص کیا گیا۔

لاہور:پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب شائع کردی۔

ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھ مہینوں بعد مطالعہ پاکستان انگریزی میڈیم کی کتاب شائع کی۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کتاب اردو بازار کے تاجروں اور اسکولوں کو فراہم کر دی گئی۔

اسلا م آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن (ایپٹا)کے احتجاج و دھرنے پر اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے رواں ہفتے تین نوٹیفکیشن اور ایک ماہ کی مدت میں مزید دو نوٹیفکیشن جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان نوٹیفکیشنز کے ذریعے ٹی ٹی ایس اساتذہ کے ٹینیورکی مدت ،انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں، تنخواہوں کے سٹرکچر اور پنشن سکیم کے مسائل حل ہوں گے ،آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹی ٹی ایس اساتذہ نے ایچ ای سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ملک بھر کی جامعات کے ٹی ٹی ایس اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مظاہرے کی قیادت صدرایپٹاڈاکٹر خرم شہزاد احمد و دیگر رہنمائوں نے کی۔

اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم ایچ ای سی کے سامنے مستقل دھرنادیں گے ۔

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ تعلیمی سال 2021-22 کےلئے پنجم تک یکساں تعلیمی نصاب کاملک بھرمیں نفاذکیاجائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے نصاب سازی کاکام بھی مکمل کرلیا ہے اور وفاق کی جانب سے ہی صوبوں کونصاب کی سافٹ کاپی فراہم کی جائے گی،اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہےکہ 16 نومبر تک وفاق کی جانب سے پنجم تک کےنصاب کی سافٹ کاپی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کوفراہم کردی جائےگی۔

جس کے بعد بورڈ دردی کتب کی چھپائی کےلئے ٹینڈر دےگا۔ پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی نئے تعلیمی سال کےلئے تدریسی کتب کی چھپائی کے لئے پرہ کوالیفکیشن کا عمل جاری رہے ہے جو اآئندہ چند روزمیں مکمل ہوجائیگا۔

جس کے بعد بورڈکاغذکی خریداری کاعمل مکمل کرےگا، تاہم پی سی ڈی بی نے ابھی کاغذ کی خریداری نہیں کی آئندہ دو ماہ کے دوران کاغذکی خریداری کے حوالے سے پی سی ڈی بی ٹینڈر کرےگااور کم سےکم بولی دینے والے سےخریداری کی جائے گی اس بارے میں بورڈ حکام نے کہاہے کہ درسی کتب کی قیمتوں کے ھوالے سے کچھ حی کہنا قبل از وقت ہے ، جب تک بورڈ کاغذ کی خریداری مکمل نہیں کرلیتا،نصابی کتب کی قیمتوں کے حوالےسے کچھ کہنامناسب نہیں ہوگا۔

کراچی: ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس سیشن 2020کیلئےنیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمس)نےملک بھر سےاسکے 13میڈیکل اور 5ڈینٹل کونسٹی ٹیونٹ اور الحاق شدہ کالجزمیں بیک وقت انٹری ٹیسٹ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔

نمس کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید محمد عمران مجید نے کہاہےکہ نمس نےبیرونی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لیے بغیر اپنے میڈیکل اور ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے لئے پہلا ملک گیر داخلہ ٹیسٹ کروا کر ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے،اس سے نمس کے تحت ہونےوالے پورے ٹیسٹنگ سسٹم میں میرٹ ، شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جاسکےگا، نمس 25اکتوبر2020تک ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیگا

نمس انٹری ٹیسٹ کے علاوہ ، کامیاب امیدواروں کے لئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے اعلان کردہ نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) پاس کریں، نیشنل امتحان کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔رواں سال ٹیسٹ میں تقریباً 50ہزار طلباء نے شرکت کی۔

کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی صدارت میں کراچی یونیورسٹی بزنس ریسرچ جرنل کے اجراء کی تقریب 14 اکتوبر کو 10:30 بجےوائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی

چیئر مین کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد عاصم کے مطابق مذکورہ جرنل کے اجراء کا مقصد تعلیمی مقاصد کا حصول ہے۔ جرنل میں متعدد نامور اسکالرز نے معاونت فراہم کی اور اساتذہ کی جانب سے مسلسل بزنس ایشوز پر پرچے شائع ہورہے ہیں۔

اس جرنل میں بزنس ریسرچ کی تھیوری سے لے کر اصل بزنس کے واقعات اور صورتحال پر ریسرچ شامل ہے، بزنس ایکٹیویٹی کے مختلف شعبوں کے مابین تعلق کی شناخت اور بزنس کے فیصلوں، اصولوں اور پراسیس پر تفصیلی ریسرچ کی گئی ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی میں”یوم حسینؓ “ 13 اکتوبر کو ہوگا

جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام ”یوم حسینؓ “ بروز منگل13 اکتوبر2020 ء کو صبح11:00 بجے پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت جبکہ نامور علماء کرام،مقررین اورنعت خواں شرکت کرینگے۔یوم حسینؓ کے سلسلے کل ہونے والےتمام پرچے ملتوی کردیئےگئےہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن 21 اکتوبر تک کراچی کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بہت روشن ہوتا ہے اور 30 روشن ترین ستاروں سے زیادہ چمکدار دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی چمک تمام سیاروں سے بھی زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ ان دنوں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کراچی کے آسمان پر مخصوص اوقات میں برہنہ آنکھ سے با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے مدار می

ں ایک بڑا اسپیس کرافٹ ہے، یہ اسٹرونوٹس اور کوسموناٹس کی رہائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے جب کہ اسپیس اسٹیشن میں ایک منفرد سائنس لیبارٹری بھی ہے۔

خیال رہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے مل کر کے اس اسپیس اسٹیشن کو بنایا گیا ہے اور یہ اس کا مشترکہ استعمال کرتے ہیں۔